Baaghi TV

Category: لاہور

  • ریاست مخالف پروپیگنڈہ،پنجاب میں کریک ڈاؤن،11 افراد گرفتار

    ریاست مخالف پروپیگنڈہ،پنجاب میں کریک ڈاؤن،11 افراد گرفتار

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پنجاب نے ریاست مخالف پروپیگنڈا اور عوام میں انتشار پھیلانے کے الزام میں مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے کے مطابق یہ کارروائیاں ڈائریکٹر پنجاب محمد علی وسیم کی ہدایت پر عمل میں لائی گئیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اشتعال انگیز مواد پھیلانے اور ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والے عناصر کی نگرانی کی جا رہی تھی، جس کے بعد مختلف شہروں میں چھاپے مارے گئے۔ترجمان کے مطابق لاہور سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں غوث صدیق اور اظہر شامل ہیں۔ فیصل آباد میں کارروائی کے دوران تین افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں ذیشان، ظہور اور طارق شامل ہیں۔ اسی طرح ملتان میں چار افراد اصف، فرحان، سہیل اور زبیر کو گرفتار کیا گیا، جبکہ گجرانوالہ سے اعجاز نامی شخص کو ریاست مخالف پروپیگنڈا اور لوگوں میں انتشار پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے ڈیجیٹل شواہد اور سوشل میڈیا ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے ممکنہ نیٹ ورک اور سرگرمیوں کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے اور عوام میں بے چینی و انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کے خلاف بھرپور مہم جاری رہے گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • عید الاضحی پر پنجاب بھر میں آپریشن کلین اپ کا دوسرا روز،رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش

    عید الاضحی پر پنجاب بھر میں آپریشن کلین اپ کا دوسرا روز،رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش

    وزیراعلی مریم نواز شریف کی براہ راست نگرانی میں عید الاضحی پر پنجاب بھر میں آپریشن کلین اپ کا دوسرا روز، لاہور میں قائم مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ، سوشل میڈیا اور ہیلپ لائن پر شکایات کا جائزہ لے کر فوری کارروائی کا سلسلہ جاری ہے

    پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب سمیت تمام ادارے عوام کی خدمت کا گزشتہ ریکارڈ توڑنے کے عزم کے ساتھ فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں، دو روز کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلی مریم نواز شریف کو پیش کر دی گئی ،وزیراعلی مریم نواز شریف نے سخت گرمی میں تمام افسران اور عملے کی فیلڈ میں عوامی خدمات کی فراہمی کے جذبے کی تحسین کی،آلائشوں کو فوری اٹھانے اور ٹھکانے لگایا جا رہا ہے، گلی، محلوں، بازاروں، چوراہوں اور سڑکوں کی سرف اور فینائل سے دھلائی جاری ہے،قربان گاہوں میں عرق گلاب کا چھڑکاؤ، چونا بھی پھینکا جا رہا ہے

    لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حافظ آباد، سیالکوٹ، اوکاڑہ، جہلم، راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آلائشوں کو اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا سلسلہ عید کے دوسرے روز بھی جاری ہے ،گھروں کے دروازوں اور کولیکشن پوائنٹ سے اٹھا کر ڈمپنگ سائٹس پر آلائشوں کو پہنچانے کا عمل بلا تعطل جاری ہے ،ستھرا پنجاب کی ٹیمیں آلائشیں اور باقیات کے بیگ اٹھانے کے لئے راؤنڈ دا کلاک کام کر رہی ہیں

  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سرجری کروانے کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سرجری کروانے کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری کی گئی ہے۔ اس بات کی تصدیق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کی۔

    مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی کامیاب سرجری کے بعد انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی طبیعت بہتر ہے۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وزیراعلیٰ کی کس نوعیت کی سرجری ہوئی۔
    سینئر صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی مریم نواز نے اسپتال سے ہی صوبے بھر میں سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کی براہ راست نگرانی جاری رکھی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوامی خدمات اور صوبے کے انتظامی معاملات پر مسلسل توجہ دے رہی ہیں اور سرجری کے باوجود حکومتی امور کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا گیا۔

  • نفرت اور انتقام کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں،چودھری پرویز الہیٰ

    نفرت اور انتقام کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں،چودھری پرویز الہیٰ

    تحریک انصاف کے رہنما چودھری پرویزالٰہی نے نماز عید الاضحیٰ کے بعد میڈیا سے گفتگوکی ہے

    چودھری پرویزالٰہی نے پوری قوم، پی ٹی آئی کارکنوں، اوورسیز پاکستانیوں اور حجاج کرام کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بقرعید قربانی، صبر، اتحاد، برداشت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے،پاکستان اس وقت سیاسی استحکام، معاشی بحالی اور قومی یکجہتی کے نازک دور سے گزر رہا ہے،شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے برداشت، مکالمے اور آئین کی بالادستی ضروری ہے، نفرت اور انتقام کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں،قومی ہم آہنگی اور سیاسی استحکام ہی ترقی کی ضمانت ہیں، عمران خان کی صحت اور فیملی کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی،حکومت کو چاہیے کہ ایسا ماحول بنائے جسے لوگ اچھے الفاظ میں یاد رکھیں، پاکستان کو ایسا نظام چاہیے جہاں نوجوانوں کو امید، سرمایہ کاروں کو اعتماد اور ہر شہری کو انصاف ملے

  • عید قربان،موسم گرما میں گوشت کھائیں لیکن احتیاط کے ساتھ

    عید قربان،موسم گرما میں گوشت کھائیں لیکن احتیاط کے ساتھ

    ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے جبکہ ماہرینِ صحت نے شہریوں کو عید کی لذیذ دعوتوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ اعتدال اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق عید کے دنوں میں گوشت اور چٹ پٹے کھانوں کا زیادہ استعمال بدہضمی، معدے کی خرابی اور دیگر طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، خصوصاً شدید گرم موسم میں احتیاط نہ کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد ملک بھر میں گیسٹرو اور معدے کے امراض کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ ان کے مطابق اگر گوشت مناسب طریقے سے محفوظ یا اچھی طرح پکایا نہ جائے تو پیٹ اور آنتوں کے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

    ڈاکٹروں نے امراضِ قلب، ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چکنائی اور مصالحے والے کھانوں کے استعمال میں کمی رکھیں۔ماہرین نے ہاضمہ بہتر رکھنے کے لیے پھل، ادرک، دہی اور گُڑ کے استعمال کو مفید قرار دیا ہے جبکہ پانی زیادہ پینے اور متوازن غذا اپنانے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

  • قربانی سب کے لئے ،عید قربان پر گھروں میں گوشت پہنچانے کا سلسلہ جاری

    قربانی سب کے لئے ،عید قربان پر گھروں میں گوشت پہنچانے کا سلسلہ جاری

    مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام قربانی سب کے لئے مہم کے تحت عید قربان کےپہلے روز 22 لاکھ افراد تک قربانی کا گوشت پہنچایا جا رہا ہے، لاہور،اسلام آباد،کراچی،پشاور،کوئٹہ ،فیصل آباد،ملتان، بہاولپور، سکھر، مردان، سوات ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں اجتماعی قربانی کا اہتمام اور کارکنان کی جانب سے گھروں میں گوشت کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے.

    مرکزی مسلم لیگ نے عیدالاضحیٰ پر “قربانی سب کے لیے” ملک گیر مہم کا آغاز کر دیا، چیئرمین شعبہ خدمت خلق چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ اور جنرل سیکرٹری لاہور حمید الحسن گجر نے مصطفیٰ ٹاؤن قربانی پوائنٹ کا دورہ کیا اور اجتماعی قربانی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا ،لاہور میں 2 لاکھ افراد تک قربانی کا گوشت پہنچایا جا رہا ہے،اسلام آباد میں‌مختلف علاقوں میں بیسیوں مقامات پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا ،تیس ہزار مستحق، مزدور اور سفید پوش خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا جا رہا ہے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں، مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام ا عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر کے تین لاکھ سے زائد مستحق گھروں تک قربانی کا گوشت پہنچایا جا رہا ہے ،کراچی میں 250 سے زائد تقسیم پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں سے رضاکار گھر گھر گوشت پہنچا رہے ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قربانی سب کے لئے مہم کا مقصد مہنگائی اور معاشی مشکلات کے اس دور میں کوئی سفید پوش یا مستحق خاندان عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے،کارکنان مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے مستحق خاندانوں تک گوشت پہنچا رہے ہیں،اندرون سندھ اور بلوچستان میں بھی وقف قربانیوں کا انتظام کیا گیا ہے،ملک بھر کے تمام اضلاع میں یونین کونسل کی سطح پر گوشت کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،خدمت کی سیاست کی عملی جھلک عید قربان کے موقع پر نظر آ رہی ہے.

  • پنجاب بھر میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن شروع،وزیراعلیٰ کی براہِ راست نگرانی

    پنجاب بھر میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن شروع،وزیراعلیٰ کی براہِ راست نگرانی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر تاریخ کا سب سے بڑا خصوصی آپریشن کلین اپ شروع کردیا گیا، جس کی وزیراعلیٰ خود براہِ راست نگرانی کررہی ہیں۔

    صوبہ بھر میں جاری صفائی آپریشن کی لائیو مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ پہلی مرتبہ 8 مختلف ذرائع اور اداروں سے صفائی کی براہِ راست رپورٹنگ کا مؤثر نظام بھی فعال کر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز اور سسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور صفائی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں ،لاہور، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، بہاولپور اور ساہیوال سمیت پنجاب بھر کے اضلاع میں ستھرا پنجاب ٹیمیں گلی محلوں میں پہنچ چکی ہیں اور صفائی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    علی الصبح مساجد، عیدگاہوں، قبرستانوں، بازاروں، سڑکوں اور گلیوں کی خصوصی صفائی کی گئی جبکہ مساجد اور عیدگاہوں کے راستوں کو دھو کر چونے سے مار کنگ بھی کی گئی تحصیل اور ضلعی اسپتالوں میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ انتظامی افسران مختلف علاقوں کے دورے کررہے ہیں قربانی کی آلائشیں اور باقیات مناسب مقامات پر تلف کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

    حکومت نے خبردار کیا ہے کہ گلیوں اور بازاروں میں آلائشیں پھینکنے پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے، صفائی کے بعد علاقوں کو فنائل سے دھویا جا ئے گا اور عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے گا پنجاب کی 4 ہزار یونین کونسلز میں ستھرا پنجاب کیمپ قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد ور کرز خصوصی صفائی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، مزید 8 ہزار ورکرز اور 12 ہزار لوڈر رکشے بھی آپریشن میں شامل کیے گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق صوبے بھر میں سوا کروڑ ماحول دوست بیگز گھروں تک پہنچائے جاچکے ہیں تاکہ قربانی کی آلائشوں کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگایا جاسکے شہری صفائی سے متعلق شکایات کے فوری اندراج اور ازالے کے لیے 1139 ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام شکایات کے فوری حل کی ہدایت جاری کی ہے۔

  • 
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    ‎پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق ملکوال، پھالیہ، دیپالپور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ حجرہ شاہ مقیم اور پھول نگر میں بھی زمین لرزنے سے شہری خوفزدہ ہو گئے۔
    ‎ادھر منڈی بہاؤالدین، حویلی لکھا اور قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جہاں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں کی جانب نکل آئے۔
    ‎ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع سامنے نہیں آئی تاہم شہریوں میں شدید خوف و بے چینی دیکھی گئی۔
    ‎یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
    ‎اس سے قبل آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کی گہرائی 170 کلومیٹر بتائی گئی تھی۔
    ‎زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جس کے اثرات پاکستان کے مختلف شہروں تک محسوس کیے گئے تھے۔
    ‎گزشتہ زلزلے کے دوران اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ملاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور ساہیوال سمیت مختلف علاقوں میں شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔
    ‎ماہرین کے مطابق پاکستان جغرافیائی لحاظ سے زلزلہ خیز خطے میں واقع ہے، اس لیے مختلف علاقوں میں وقتاً فوقتاً زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے رہتے ہیں۔

  • 
بیٹی کے جہیز کیلئے بکرے بیچنے والے شہری کو جعلی نوٹ تھما دیے گئے

    
بیٹی کے جہیز کیلئے بکرے بیچنے والے شہری کو جعلی نوٹ تھما دیے گئے

    ‎لاہور میں بیٹی کے جہیز کیلئے بکرے فروخت کرنے والے ایک شہری کو جعلی نوٹ دے کر دھوکا دینے والے بین الصوبائی گروہ کا پولیس نے سراغ لگا لیا۔
    ‎پولیس کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی پنجاب بھر میں سپلائی کرنے والے منظم نیٹ ورک کے دو مرکزی ملزمان ندیم اور اکرم کو گرفتار کر لیا۔
    ‎پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جعلی کرنسی سے خریدا گیا بکرا اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔
    ‎ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب ایک غریب شہری نے اپنی بیٹی کے جہیز کی تیاری کیلئے بکرے فروخت کیے اور خریداروں نے اسے جعلی نوٹوں کی گڈی تھما دی۔
    ‎متاثرہ شہری کو دھوکے کا علم اُس وقت ہوا جب وہ بازار میں خریداری کیلئے گیا اور دکانداروں نے نوٹ جعلی قرار دے دیے۔
    ‎بعد ازاں شہری نے نشتر کالونی تھانے میں درخواست دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
    ‎دورانِ تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ملک ندیم گزشتہ 13 سال سے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث تھا اور درہ آدم خیل سے جعلی نوٹ منگواتا تھا۔
    ‎تحقیقات کے مطابق ایک “کاٹن” میں تقریباً پانچ لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ ہوتے تھے جبکہ ملزم ہر پندرہ روز بعد دو سے چار کاٹن لاہور منگواتا تھا۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی نوٹوں کو مارکیٹ میں چلانے کیلئے مویشی منڈیوں، فارم ہاؤسز اور ڈیلرز سے بکرے اور دنبے خریدتے تھے، پھر انہی جانوروں کو عام شہریوں کو فروخت کر کے اصلی رقم حاصل کرتے تھے۔
    ‎ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ لاکھوں روپے مالیت کے جانور جعلی کرنسی کے ذریعے خرید و فروخت کر چکا ہے۔

  • مومنہ اقبال اور ثاقب چڈھر کیس میں اہم پیشرفت

    مومنہ اقبال اور ثاقب چڈھر کیس میں اہم پیشرفت

    لاہور ہائیکورٹ میں اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چڈھر کے تنازعے سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔

    ثاقب چڈھر کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مومنہ اقبال کے منگیتر حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے حمزہ حبیب کو عبوری ضما نت کے لیے یکم جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی،جسٹس عبہر گل نے حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حمزہ حبیب کے خلاف جھنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

    عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

    قبل ازیں اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے درمیان تنازع سے متعلق درخواست ایف آئی اے کو بھجوا دی گئی۔

    مومنہ اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے ایک ایم پی اے کے درمیان مبینہ لڑائی جھگڑے کے معاملے پر تھانہ چونگ میں دی گئی درخواست ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ایف آئی اے این سی سی آئی اے کو بھجوا دی گئی،پولیس کے مطابق درخواست میں ایسا کوئی جرم نہیں بنتا جو تھانے کے دائرہ اختیار میں آتا ہو، اس لیے معاملہ ایف آئی اے کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

    تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ تمام معاملہ اور مبینہ جھگڑا ٹیلیفونک گفتگو کے ذریعے پیش آیا، اسی وجہ سے یہ معاملہ پولیس کے بجائے ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں آتا ہےپولیس کے مطابق درخواست کو داخل دفتر کرتے ہوئے ایف آئی اے کے این سی سی آئی اے سرکل کو بھجوا دیا گیا ہے،مومنہ اقبال تھانہ چونگ آنے کے بجائے ایف آئی اے حکام سے رابطہ کریں۔