Baaghi TV

Category: لاہور

  • ہر محب وطن قومی اداروں کے ساتھ دلی احترام سے کھڑا ہے،عبدالعلیم خان

    ہر محب وطن قومی اداروں کے ساتھ دلی احترام سے کھڑا ہے،عبدالعلیم خان

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدراور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی و مضبوطی ہم سب کی بقاء کی اصل ضامن ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت میں اضافہ خوش آئند امر ہے اور انشاء اللہ اقوام عالم میں وطن عزیز کو پذیرائی حاصل ہوتی رہے گی۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی کے دیگر مثبت اثرات کے علاوہ اس سے عام آدمی کا ریلیف بھی منسلک ہے، مہنگائی میں کمی اور دیگر مثبت اعشاریے مستحکم معیشت کی بدولت ہی ممکن ہیں۔اپنی گفتگو میں وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کو محفوظ بنانا اور دہشتگردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے ہر محب وطن شہری دلی احترام کے ساتھ قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے تاکہ پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

    صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات کرنے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے وائس چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ اور غضنفر عباس چھینہ شامل تھے،موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفاقی وزیر نے اراکین پنجاب اسمبلی کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ممبر پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ نے این اے 117اور پی پی146میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر مشاورت کی جس پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کا دیرپا اور مستقل حل عمل میں لایا جانا چاہیے۔اسی طرح اراکین اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانا چاہیے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ نے ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے متحرک پارلیمانی کردار پر گفتگو کی۔دونوں اراکین اسمبلی نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    وفاقی حکومت کونقصان ہو گا تو پیپلز پارٹی کو بھی ہو گا، کھیئل داس کوہستانی

    فیس بک پر مریم نواز کے خلاف تنقید ، ڈاکٹر پر مقدمہ درج

    اسلام آباد: خواتین کو گاڑی سے اتار کر تشدد،ملزم گرفتار

    طوفان الفریڈ نے آسٹریلیا میں تباہی مچا دی، موسلادھار بارشیں

  • مریم نواز نےمزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے  اہم منصوبوں کی منظوری دیدی

    مریم نواز نےمزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبے کو مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلان طلب کرتے ہوئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی، اس کے ساتھ ہی مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کے لیے بھی پلان طلب کر لیا۔

    اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ورکروں کوکم از کم37 ہزار روپے ماہانہ ادائیگی یقینی بنائی جائے اور سوشل سکیورٹی اسپتالو ں کی ری ویمپنگ کی جائے۔

    غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

    اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں پری اسکینگ کیلئے مریم نواز ویلنس سینٹر بنیں گے، مریم نواز ویلنس سینٹر میں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتال میں ریفر کیا جائے گا، لاہورڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کار ڈ یالوجی سینٹر بنانےکا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا اور رحیم یار خان میں 50 بیڈ کے نئے سوشل سکیورٹی اسپتال کی اصولی منظوری دی گئی۔

    غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

    اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے لیبر لاز میں ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق مثالی صوبہ بنانے کا اعزم رکھتے ہیں، مزدور کی اجرت، علاج معالجہ، بہترروزگار، اپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے،کسی کو دکھ اورپریشانی نہ ہو، مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کر رہے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی:فائنل پر 5000 کروڑ روپے تک کی سٹے بازی

  • علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ٹھیکوں کی اوکشن میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

    علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ٹھیکوں کی اوکشن میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

    لاہور کے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ٹھیکوں کی اوکشن کے دوران بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر کالج کے پرنسپل نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دس دن میں تمام بے ضابطگیوں کی رپورٹ مرتب کر کے میڈیکل کالج کی انتظامیہ کو جمع کروائے۔

    اس ضمن میں، شاہین مال میں واقع ایک کافی شاپ پر دیگر اشیاء کی فروخت کے بارے میں بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ٹھیکے کے حوالے سے یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ کافی شاپ کے مالک کو نوازا گیا اور اُسے دیگر اشیاء فروخت کرنے کی اجازت دی گئی، حالانکہ اس کے علاوہ کوئی بھی شاپ ان اشیاء کا فروخت کرنے کا مجاز نہیں تھا۔ٹھیکے داروں نے اس معاملے پر سیکرٹری ہیلتھ کو درخواست بھی دی تھی، جس میں یہ الزام لگایا گیا کہ کالج کے عملے نے ملی بھگت سے کافی شاپ کے مالک کو اضافی اشیاء فروخت کرنے کی اجازت دی تھی، ٹھیکے دار کا کہنا ہے کہ اخبار میں اشتہار دیا گیا تھا کہ صرف کافی شاپ کا ٹھیکہ دیا جائے گا ،عملے نے ملی بھگت سے دیگر اشیاء فروخت کرنے کی اجازت دی

    یہ بے ضابطگیاں سامنے آنے کے بعد کالج کی انتظامیہ نے فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاکہ تمام معاملات کی تحقیقات کی جا سکیں اور مستقبل میں اس طرح کی بدعنوانیوں سے بچا جا سکے۔تمام فریقین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی شکایات اور الزامات کمیٹی کے سامنے پیش کریں تاکہ شفاف تحقیقات ہو سکیں اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔

  • خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

    خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے-

    باغی ٹی وی :خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری بیان میں انہوں نےکہا کہ آج پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، خواتین ہر میدان میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا رہی ہیں190 ملین پاؤنڈ کیس وہ گڑھا ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کسی اور کیلئے کھودا اور خود گرگئے-

    انہوں نے کہا کہ ان مردوں کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں، جنہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد کی، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے۔ پنجاب میں خواتین کی ترقی کی مثال وزیراعلیٰ مریم نواز خود ہیں، پنجاب میں ترقی ہورہی ہے، مریم نواز پنجاب کو ترقی دے رہی ہےخواتین اچھے معاشرے کو تشکیل دیتی ہیں، خوا تین کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے، خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہیں، انہیں ہرشعبے میں کام کرنا چاہیے آئی ٹی کے شعبہ میں خواتین کا اہم کردار ہے، پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں، پنجاب کے ہرضلع میں کیئر سینٹر بن رہا ہے۔

    ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، تین خوارجی ہلاک

    وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں،حافظ نعیم

    کل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

  • وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں،حافظ نعیم

    وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں،حافظ نعیم

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم سے مذاق ہیں۔

    باغی ٹی وی: جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کرے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 50 دنوں کے اندر 12 ڈالرز فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی ہے، قیمت 82 ڈالر سے کم ہوکر 69.3 ڈالر پر آگئی ہے، یہ قیمت اگست 2021 کی سطح کی ہے لہٰذا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی اسی سطح پر لایا جائے حکومت نے پہلے ہی عوام پر لیوی چارجز کا ناجائز بوجھ ڈالا ہوا ہے، پیٹرولیم لیوی کو فی الفور ختم کیا جائے، عالمی منڈی میں فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر اضافہ ہو جا ئے تو مقامی سطح پر قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

    خواتین کا عالمی دن:پاک بحریہ کا پاکستانی خواتین کو خراج تحسین

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت مسلسل عوام کو نشانہ بنا رہی ہے، حکمران اپنی مراعات کم کرنے کو تیار نہیں، جاگیردار اور بڑے سرمایہ دار ٹیکس نہیں دیتے، آئی پی پیز کو ٹیکس پر تقریباً دو ہزار ارب کی چھوٹ دی گئی،حافظ نعیم نے رمضان المبارک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں، اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔

    کل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

    انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے، تعلیم کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے، پونے تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، پنجاب میں اسکولوں کو این جی اوز کے حوالے کیا جا رہا ہے، آزادی اظہار رائے پر پابندی عائد ہے، ان حالات میں ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے حصول اور آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری آزادیوں کے لیے بڑی تحریک کا آغاز کرے گی، پرامن مزاحمت کریں گے اور ان شا اللہ ملک کو لٹیروں اور غاصبوں سے نجات دلائیں گے۔

    آئی ایم ایف مشن کا سندھ کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار

  • فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی بیوی شوہر کیخلاف فیملی کورٹ پہنچ گئی

    فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی بیوی شوہر کیخلاف فیملی کورٹ پہنچ گئی

    معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے خلاف ان کی بیوی حمیرا نے فیملی کورٹ لاہور میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں ان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

    حمیرا کا کہنا ہے کہ محمود بھٹی شراب کے نشے میں دھت ہو کر اس پر تشدد کرتا تھا، اس کے کھانے پینے پر پابندیاں لگا دیتا تھا اور گھر میں قید کر کے رکھتا تھا۔حمیرا نے اپنی درخواست میں یہ بھی بتایا کہ محمود بھٹی نے فرانس واپس جانے کے دوران اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے اس کے بارے میں کسی کو بتایا تو وہ اسے جان سے مار ڈالے گا۔حمیرا نے خرچہ و نان نفقہ کا بھی مطالبہ کیا ہے. ان الزامات کے بعد فیملی کورٹ لاہور نے 20 مارچ کو محمود بھٹی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    فیملی کورٹ کے جج نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر محمود بھٹی عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔ اس کیس کی مزید سماعت 20 مارچ کو ہوگی اور اس وقت عدالت محمود بھٹی کے موقف کا جائزہ لے گی۔

  • پاکستان کے زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر ناگزیر

    پاکستان کے زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر ناگزیر

    پاکستان کی زرعی ترقی اور پانی کے وسائل کے بہتر استعمال کے لئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔ یہ منصوبہ خاص طور پر چولستان کے بنجر علاقوں کو قابل کاشت بنانے اور گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔

    محفوظ شہید کنال کی تعمیر نیشنل واٹر پالیسی 2018 کے مطابق کی جا رہی ہے، جو کہ پاکستان کے پانی کے وسائل کے بہتر استعمال کی ایک حکمت عملی ہے۔ اس کینال کی تعمیر سلیمانکی ہیڈورکس سے فورٹ عباس تک کی جائے گی، جس کی کل لمبائی 176 کلومیٹر ہوگی اور یہ دریائے ستلج پر بنائی جائے گی۔ اس کینال کا مقصد پنجاب کے مخصوص شیئر کے پانی کو استعمال میں لانا ہے، اور اس کا منصوبہ اس طرح سے تیار کیا گیا ہے کہ اس سے صرف پنجاب کے پانی کے وسائل کا استعمال ہوگا۔محفوظ شہیدکینال میں پانی کی مقدار 4120 کیوسک ہو گی، جو کہ سیلابی پانی کے علاوہ دیگر قدرتی وسائل کو بھی بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد دے گی۔ جون سے اکتوبر تک اضافی سیلابی پانی اس کینال میں استعمال کیا جائے گا، جبکہ باقی دو ماہ میں پنجاب کے شیئر کے پانی کا استعمال کیا جائے گا۔

    اس منصوبے کے لیے حکومت پنجاب نے 1.2 ملین ایکڑ زمین لیز پر فراہم کی ہے، جبکہ 225.34 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ ایک بڑا سرمایہ کاری منصوبہ ہے جس کا مقصد زرعی اراضی کی آبادکاری اور کسانوں کی فلاح ہے۔اگلے مرحلے میں فورٹ عباس سے مروٹ اور فورٹ عباس سے ڈھنڈوالا تک بالترتیب 120 اور 132 کلومیٹر کینالیں تعمیر کی جائیں گی، جو اسی منصوبے کا حصہ ہوں گی۔ ان کینالوں کی تکمیل کے بعد لاکھوں ایکڑ زمین کو سیراب کیا جا سکے گا، جس سے پاکستان کی زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

    اس منصوبے کی تکمیل کے لیے واٹر اپورشنمنٹ اکارڈ کے کلاز 8 کے مطابق، صوبوں کو اپنے مختص شدہ پانی کے وسائل کے اندر رہ کر نہری منصوبے شروع کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (IRSA) نے 4:1 کی اکثریت سے اس منصوبے کے لئے NOC جاری کی اور منظوری دی۔ یہ منظوری تمام صوبوں کی نمائندگی والے انڈس بیسن اریگیشن سسٹم کے تحت دی گئی ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ منصوبہ تمام صوبوں کے مفاد میں ہے۔بھاشا ڈیم (2028) اور مہمند ڈیم (2027) کی تکمیل کے بعد، 7.08 ملین ایکڑ فٹ اضافی پانی حاصل ہو گا، جو کہ سندھ سمیت تمام صوبوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ ان منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد پانی کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی، اور ملک بھر کے زرعی شعبے کو فائدہ پہنچے گا۔

    بھارت نے 2005 میں راجستھان کے بنجر علاقوں کو زرخیز بنانے کے لیے اندرا کینال کی تعمیر کی تھی، جس سے وہاں کی معیشت میں بہتری آئی تھی اور کسانوں کی زندگیوں میں خوشحالی آئی تھی۔ پاکستان میں بھی محفوظ شہیدکینال کی تعمیر اسی طرح کے نتائج لانے کی امید کی جا رہی ہے۔

    زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ محفوظ شہید کینال کا منصوبہ پاکستان کے زرعی مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس کی تکمیل سے نہ صرف کسانوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ فوڈ سیکیورٹی جیسے چیلنجز پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ بنجر زمینوں کی آبادکاری سے معیشت میں بہتری آئے گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے قومی مفاد کو صوبائی اور علاقائی سیاست سے بالاتر ہو کر ترجیح دینی ہوگی۔

    یہ بات واضح ہے کہ اس منصوبے پر دریائے سندھ کا پانی استعمال نہیں کیا جائے گا، اور چند عناصر اس منصوبے کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔ زرعی ماہرین کے مطابق، اس منصوبے کی کامیابی پاکستان کے زرعی مستقبل کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔محفوظ شہید کنال پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے، اور اس کے کامیاب نفاذ سے نہ صرف ملک کی معیشت میں بہتری آئے گی بلکہ پورے خطے کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

  • ہماری خوش نصیبی  ہے کہ ہماری چیف منسٹر ایک خاتون ہیں،عظمیٰ بخاری

    ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہماری چیف منسٹر ایک خاتون ہیں،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میرے لیے ہر دن عورت کا دن ہے، معاشرے میں خواتین کو لے کر رویہ بہت غیر حساس ہے جسں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی : الحمرا آرٹس کونسل میں پنجاب حکومت کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا کہ میرے لیے ہر دن عورت کا دن ہے، معاشرے میں خواتین کو لے کر رویہ بہت غیر حساس ہے جسں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار الحمرا میں حکومتی سطح پر وویمن ڈے منایا جا رہا ہے۔


    عظمی بخاری نے کہا کہ جب تک ہم خواتین کے مسائل پر بات نہیں کریں گے اس وقت تک حل نہیں نکلے گا، ہم بدقسمتی سے ایسے معاشرے میں رہتے ہیں وہاں زیادتی کی شکار خاتون منہ چھپاتی پھرتی ہے
    اور ریپسٹ دندناتا پھرتا ہے، پنجاب حکومت نے خوا تین کے تحفظ کے لیے بہت اقدامات کیے ہیں، پینک بٹن۔ورچوئل پولیس اسٹیشن۔دھی رانی جیسے پروگرام اس کی مثال ہیں۔

    غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

    عظمی بخاری نے کہا کہ چیف منسٹر کا کہنا ہے خواتین ان کی ریڈ لائن ہیں، خواتین کے خلاف کیے گئے جرائم میں عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا، اس طرح کی ایف ائی ارز دی جاتی ہیں کہ مجرم ارام سے نکل جاتا ہےورکنگ وویمن کے مسائل کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر وویمن ہاسٹلز بنوائے، اب وہ زمانہ نہیں کہ ایک شخص کمائے اور چھ چھ لوگ کھائیں، اس لیے اب خاتون کو بھی کام کرنا ہوگا، ہماری سو سائٹی میں کھانا گرم نہ کرنے بیٹی یا بیوی یا بہن کو قتل کردیا جاتا ہے، پنجاب حکومت نے لائیو اسٹاک کارڈ دیہا ت کی خواتین کے لیے متعارف کرایا ہے، دھی رانی پروگرام کا دوسرا فیز بھی جلد شروع کیا جائے گا، پنجاب حکومت نے لڑکیوں کو الیکڑ ک بائیکس دی ہیں۔

    ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

    عظمی بخاری نے کہا کہ ہمارے لیے خوش نصیبی کی بات ہے کہ ہماری چیف منسٹر ایک خاتون ہیں،صوبے کی چیف جسٹس بھی خاتون ہیں عورت کارڈ کی شکل میں دہشتگردی کرنے والوں کو سپئیر نہیں کیا جائے گا، ہم پر بھی ظلم ہوئے تھے لیکن ہم نے ریاست پر حملہ نہیں کیا تھا، چیف منسٹر صاحبہ کو والد کے سامنے صرف اس لیے گرفتار کیا گیا تاکہ والد کو توڑا جا سکے، عورت مارچ کی اپنی فلاسفی ہے، جہاں تک خواتین کے حقوق کی بات کرتے ہیں اس سے میں متفق ہوں، عورت مارچ ہونا چاہیے۔عورتوں کے لیے مارچ ہونا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا رولز اینڈ اریگولیشن کے ساتھ ہےصرف پاکستان میں شتربےمہار ہے۔

    فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

  • لاہور:: پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث،3 خواتین سمیت 7 ملزمان

    لاہور:: پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث،3 خواتین سمیت 7 ملزمان

    لاہور : پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث نکلے، 3 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : کوٹ لکھپت پولیس نے ہنی ٹریپ میں ملوث 3 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان میں عاصم، وقاص،احمد، ابرار، نورین، کرن اور فریحہ شامل ہیں خواتین ملزمان لڑکوں سے سوشل میڈیا پر دوستی کرتی تھیں خواتین ملزمان دوستی کے بعد بہانے سے لڑکوں کو مختلف لوکیشنز پر واقع فلیٹس میں بلاتی تھیں خواتین ملزمان فلیٹ پر پہلے سے موجود ساتھیوں سے مل کر تشدد کرتیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمان دوران تشدد لڑکوں کی برہنہ ویڈیو بناتے اور بھاری رقم کا مطالبہ کرتے تھے رقم نہ دینے پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنےکی دھمکی دیتے تھے ملزمان اب تک 50 سے زائد افراد کو ہنی ٹریپ کا شکار کرچکے تھےملزمان سے 7 موبائل فون، ہتھکڑ ی، پستول، 55 ہزار نقدی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا گرفتاریاں سوشل میڈیا، موبائل فون ٹریسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئیں۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے حماس کے ساتھ خفیہ مذاکرات،اسرائیل میں شدید تشویش

    خواتین کا عالمی دن، صبا قمر دیہی خواتین کے پاس پہنچ گئیں

    ہر میدان میں کامیاب اور باہمت،بلوچ خواتین،اک مثال

  • لاہور،گھر میں ڈکیتی،خاتون کو یرغمال بنا کر 82 لاکھ  کا سامان لوٹ لیا

    لاہور،گھر میں ڈکیتی،خاتون کو یرغمال بنا کر 82 لاکھ کا سامان لوٹ لیا

    لاہور: شہر کے پوش علاقے ڈیفنس میں تین مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر ماں اور بیٹے کو یرغمال بنا لیا اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس میں درج ایف آئی آر کے مطابق، متاثرہ شہری عامر زیدی اپنی والدہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا جب تین نقاب پوش ڈاکو زبردستی اندر داخل ہوگئے۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر ماں اور بیٹے کو یرغمال بنایا اور ایک کمرے میں بند کر دیا۔ڈاکو گھر کی الماریوں سے 25 تولے سونے کے زیورات، جن کی مالیت تقریباً 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے، اور 2 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، ملزمان نے واردات سے قبل گھر کی ریکی کی تھی اور گاڑی میں بیٹھ کر حالات کا جائزہ لیا تھا۔ پولیس نے فوٹیج حاصل کر لی ہے اور ڈاکوؤں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مختلف شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم اور زیورات برآمد کر لیے جائیں گے۔یہ واقعہ شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی ایک اور مثال ہے، جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔