Baaghi TV

Category: لاہور

  • بنگلادیش کا  پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ

    بنگلادیش کا پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ

    لاہور: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی، بی سی بی کے صدر نے مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کرکٹ بہت آگے آئی ہےدونوں بورڈز کے درمیان ایف ٹی پی کے علاوہ وائٹ بال سیریز کرانے پر بات ہوئی ہے، دونوں بورڈز سیریز شیڈول کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ فاروق احمد کو لاہور میں سیمی فائنل کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہوں اور چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد پر بی سی بی کے تعاون پر فاروق احمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں،دونوں بورڈز گزشتہ چند ہفتے سے باہمی سیریز پر بات کر رہے ہیں، اس حوالے سے جلد پیشرفت ہوگی۔

    فیصل جاوید کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ، پشاور ائیرپورٹ پر آف لوڈ

    حکومت سندھ نے سولر ہوم سسٹم کی تقسیم شروع کردی

    ایف آئی آر سے لے کر مقدمات کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے،آئی جی سندھ

  • صرف مذمت نہیں ،دہشت گردوں کی شدید مرمت کی ضرورت ہے. حافظ طلحہ سعید

    صرف مذمت نہیں ،دہشت گردوں کی شدید مرمت کی ضرورت ہے. حافظ طلحہ سعید

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بنوں میں دہشت گردی کا حملہ قابل مذمت،شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. وطن عزیز میں ہونیوالی دہشت گردی و تخریب کاری پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی مذموم کوشش ہے دشمن کی خواہش ہے کہ پاکستان سیاسی و معاشی طور پر عدم استحکام سے دوچار رہے.قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

    ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے بنوں واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کی علامت ،ایک نظریئے پر قائم ہونیوالا ملک ہے۔پاکستان اس خطے میں امن وسکون چاہتا ہے لیکن دشمن کو شاید پاکستان کا امن منظور نہیں . بنوں دھماکے میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. معصوم شہریوں کی موت پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں.قوم متحد ہو گی تو پاکستان بھی امن و امان کا گہوارہ بنے گا اور دشمنوں کی تمام کوششیں ،منصوبے ناکام ہوں گے۔

    حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کے بہادر نوجوان اپنی جانیں قربان کر کے ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔حکومت دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرے اور پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے

  • ن لیگ  کی حکومت ہی پاکستان کو ترقی دے سکتی ہے،مریم اورنگزیب

    ن لیگ کی حکومت ہی پاکستان کو ترقی دے سکتی ہے،مریم اورنگزیب

    لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی وہ واحد جمہوری قوت ہے جو پاکستان کو ترقی دے سکتی ہے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی وین سائٹ ایکسپر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 365 دن کا ہر روز، ہرلمحہ پاکستان کی ترقی اور عوام کے ریلیف کی خوش خبریاں لے کر طلوع ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں گزرے ایک سال میں پاکستان نے مایوسی سے اعتماد، ناامیدی سے امید نو، انتشار سے استحکام اور ڈیفالٹ سے نجات پا کر معاشی استحکام کی طرف شاندار سفر طے کیا 12 ماہ میں معاشی معجزے رونما ہوئے، مہنگائی 38 سے کم ہو کر 9 سال کی کم ترین سطح 1.5 فیصد پر آ گئی-

    اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے، چئیرمین پی ٹی اے

    صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہر نیا دن ملک و قوم کے خوشحال مستقبل کے خواب کو تعبیر کے قریب لاتا ہےنواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی وہ واحد جمہوری قوت ہے جو پاکستان کو ترقی دے سکتی ہے، یہ سچائی ایک بار پھر ثابت ہو چکی ہے، الحمدللہ، ایک سال بےمثال۔

    چینی صنعت کاروں کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات

  • بابر اور رضوان کو مستقبل میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی،عاقب جاوید

    بابر اور رضوان کو مستقبل میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی،عاقب جاوید

    کراچی:پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو خود اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو مستقل طور پر ٹی ٹوئنٹی سے ڈرا پ نہیں کیا گیا لیکن مستقبل میں واپسی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی،بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفر یدی کو فارم بحال کرنے کے لیے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کرکٹ کھیلنی ہو گی، اگر آپ سال بھر میں 70 فیصد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلیں گے تو ٹیسٹ اور ون ڈے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتے، کھلاڑیوں کو خود اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

    عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ میں گزشتہ 2 سال کے دوران مسلسل بدلتے کوچز اور سلیکٹرز کو بھی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک نظام میں تسلسل نہیں آئے گا نتائج بہتر نہیں ہو سکتے۔

    داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں ٹی ٹوئنٹی سے بابراعظم اور محمد رضوان جبکہ ون ڈے سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ڈراپ کر دیا تھا پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، خراب نتائج کے بعد تبدیلیاں کی گئی ہیں، سینیئرز کو باہر کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہےسلمان علی آغا جنوری 2024 کے بعد پاکستان کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کپتان بنے ہیں، انہوں نے محمد رضوان کی جگہ کپتانی سنبھالی، جبکہ اس سے پہلے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی قیادت سنبھال چکے ہیں۔

    عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج،اداکارہ کا شدید ردعمل

  • بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے۔ مریم نواز

    بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے۔ مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں 3 مرلہ فری پلاٹ سکیم کے تحت ہونے والے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے فری پلاٹ سکیم کے متعلق بریفنگ دی۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہدایت دی کہ پھاٹا (فری پلاٹ سکیم) کو مارچ تک مکمل ہدف کے مطابق پورا کیا جائے۔ اس دوران فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لیے قرض دینے کے حوالے سے بھی اہم امور پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے 19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ سکیموں کی بہتری اور بحالی کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ اس ضمن میں ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کے لیے ضروری فنڈز جاری کرنے کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، جس کے تحت بے گھر افراد کے لیے گھر بنائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اس پروگرام کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 9661 گھر زیر تکمیل ہیں، اور قرضوں کی واپسی کا تناسب 100 فیصد ہے۔

    وزیراعلیٰ نے اس پروگرام کے تحت لوگوں کو گھر بنتا دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر عوام کے لیے چھت فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سال میں پانچ لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت پنجاب بے گھر افراد کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم ہے، اور ان کے عزم کا مقصد غریب اور بے گھر افراد کو ایک محفوظ اور بہتر رہائش فراہم کرنا ہے۔وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ ہاؤسنگ سکیموں کے تحت ترقیاتی کاموں کو تیز کر کے عوام کو فوری طور پر فائدہ پہنچایا جائے گا، اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • چیمپئنز ٹرافی: دوسرا سیمی فائنل ،  نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف

    چیمپئنز ٹرافی: دوسرا سیمی فائنل ، نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف

    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔جہاں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی، رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل ہیں۔ کین ولیمسن نے بھی 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنزکی اننگزکھیلی، آخر میں ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے بھی ہاتھ دکھائے ، ڈیرل مچل 49رنزبناکرآؤٹ ہوئے اور فلپس 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنزبنائے،جنوبی افریقا کی جانب سے لُنگی اینگیڈی نے 3، کگیسو رباڈا نے 2 اور وائن مُلڈر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، یہاں اوس نہیں ہونی چاہیے ہم جانتے ہیں کہ ان کنڈیشنز میں کیا توقع رکھنی چاہیے ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلا میچ مختلف کنڈیشنز میں تھا، آج ہم ایک مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ جنوبی افریقا پر دباؤ ڈال سکیں گے۔

    جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب ہمیں اچھا آغاز کرنا ہوگا۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، میں واپس آ گیا ہوں اور اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے گروپ اے اور جنوبی افریقا نے گروپ بی سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھاآج کا میچ جیتنے والی ٹیم اتوار کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں بھارت کے مدمقابل آئے گی، بھارت آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر پہلے ہی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔

  • لاہور پولیس کی   آن لائن جوئے کے خلاف کارروائیاں ،متعدد ملزمان گرفتار

    لاہور پولیس کی آن لائن جوئے کے خلاف کارروائیاں ،متعدد ملزمان گرفتار

    لاہور پولیس نے چمپئینر ٹرافی میچز کے دوران جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، جس کے تحت متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال قمار بازی کے خلاف کارروائیوں کے دوران 668 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 175 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ گرفتاریوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 37 لاکھ 97 ہزار روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی ہے، جو کہ داؤ پر لگی ہوئی تھی۔ سٹی ڈویژن میں 238 ملزمان، کینٹ میں 182، سول لائنز میں 49، صدر میں 42، اقبال ٹاؤن میں 96 اور ماڈل ٹاؤن میں 61 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جوئے کے اڈوں کے ساتھ ساتھ آن لائن گیمبلنگ کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ان میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ریڈ کیے جائیں تاکہ قانون شکن عناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ جوئے میں ملوث قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کی بیخ کنی کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جوئے اور دیگر جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے پولیس کی معاونت کریں، تاکہ لاہور کو ایک محفوظ اور پُرامن شہر بنایا جا سکے۔

    لاہور پولیس کی یہ کارروائیاں شہر میں جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، اور پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں تاکہ لاہور میں جرائم کی شرح میں کمی آ سکے۔

  • لاہور،پولیس مقابلے کے بعد "بھائی ڈاکو” گرفتار

    لاہور،پولیس مقابلے کے بعد "بھائی ڈاکو” گرفتار

    لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلو کوٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار گشت پر تھے۔

    پولیس نے دوران گشت دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ان موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں اور ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے اس واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کے دیگر جرائم اور ان کے نیٹ ورک کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی علاقے میں جرائم کی روک تھام کے لیے ضروری تھی اور اس میں پولیس کی فوری کارروائی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

  • لاہور میں فون کی خاطر 65 سالہ خاتون قتل

    لاہور میں فون کی خاطر 65 سالہ خاتون قتل

    ایک موبائل فون کی خاطر جان لے لی، لاہور میں رنگ ساز نے 4 بچوں کی ماں اور65 سالہ خاتون کو پہلے ڈنڈا مار کر بے ہوش کیا پھر کرنٹ لگا کر جان سے مارڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں بیوہ خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے واقعہ کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ شکیلہ فضیلت کو رنگ ساز نے قیمتی موبائل کیلئے کرنٹ لگا کر قتل کیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے کہا کہ ملزم عظیم خاتون کے گھر پینٹ کر رہا تھا، فون دیکھ کر قتل کی منصوبہ بندی کی، ملزم نے پہلے خاتون کے سر پر بھاری چیز ماری بعد ازاں کرنٹ لگایا۔

    محمد نوید نے بتایا کہ ملزم قتل کے بعد خاتون کے گھر سے چاول کی بوری بھی لیکر گیا، گرفتار ملزم کے گھر سے چاول اور موبائل فون برآمد کر لیا گیاایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور نے بتایا کہ ملزم عظیم نے خاتون کو واش روم میں لے جا کر کرنٹ لگایا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    ن لیگ کی حکومت پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہی کھڑی ہے، شرمیلا فاروقی

    بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو عجیب مخلوق قرار دے دیا

    حماس نےغزہ کیلئے پیش کیا گیا مصری منصوبہ مسترد کردیا

    امریکا کی جانب سے لبنان کی فوجی امداد بحال

    گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

  • پرویز الہیٰ پر پنجاب میں 32 مقدمات درج، پولیس رپورٹ

    پرویز الہیٰ پر پنجاب میں 32 مقدمات درج، پولیس رپورٹ

    لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی کیسز کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی گئی۔سرکاری وکیل کے مطابق پرویز الہی پر پنجاب بھر میں 32 مقدمات ہیں۔ عدالت نے کہا کہ رپورٹس اگئی ہیں یہ کیس اب داخل دفتر کیا جاتا ہے۔ چوہدری پرویز الہیٰ کے وکیل نے استدعا کی کہ مھجے کچھ وقت دیں میں رپورٹ کو دیکھنے کے بعد دلائل دینا چاہتا ہوں۔ رپورٹ میں کچھ متضاد حقائق بیان کیے گئے ہیں۔

    عدالت نے کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔وکیل کے موقف کے مطابق درخواست گزار سابق وزیر اعلی اور سیاسی رہنما ہیں۔ درخواست گزار کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں۔ حکومتی ادارے درج کیسز اور انکوائریوں کی تفصیلات نہیں دے رہے۔ کسی نامعلوم کیس میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے۔ عدالت تمام کیسز اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

    دوسری جانب اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔جج کے ٹرانسفر کے باعث سماعت ڈیوٹی جج نے کی۔پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کا چالان اینٹی کرپشن نے جمع کروا رکھا ہے۔

    کراچی، چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا چار ساتھیوں سمیت گرفتار

    شریف اور پرویز الہی فیملی کےسابق وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

    سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ، قیمت میں بڑا اضافہ

    حکومت سندھ کی منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی