Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین شامل

    پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین شامل

    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں خواتین کی ترقی کی ایک نئی تاریخ قائم کردی-

    باغی ٹی وی: جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین کو شامل کر لیا گیا،پنجاب وائلڈ لائف فورس میں 22 فی صد سے زائد کی شرح سے خواتین کی سلیکشن کی گئی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس بنانے کا عمل جاری ہے وائلڈ لائف سپر وائزر کی آسامیوں پر کامیاب ہونے والی خواتین کی شرح 47.2 فی صد اور مرد امیدواروں کی شرح 48.6 فی صد ہے وائلڈ لائف انسپکٹرز کے عہدوں پر 35مرد امیدوار اور 34خواتین سلیکٹ ہوئیں،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کامیاب ہونے والی خواتین کو مبارک دی۔

    کوئی بھی صوبائی حکومت انتخابات کے لیے تیار نہیں،چیف الیکشن کمشنر

    سیینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وائلڈ لائف فورس میں میرٹ پر بچیوں کی سلیکشن ان کی قابلیت اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خواتین کی ترقی کے وژن کی کامیابی ہے، پہلی بار ایک خاتون وزیراعلیٰ نے خواتین کی ترقی کے لئے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہےہر بیٹی کو یہ اعتماد دینا ہے کہ ہر شعبے میں وہ قابلیت اور کامیابی کی مثال بن سکتی ہے، وائلڈ لائف فورس کا قیام جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں تاریخی سنگ میل ہے۔

    سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 46 اہلکار ہلاک

  • چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    لاہور:چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی،سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے دونوں کیلئے میچ میں فتح حاصل کرنا انتہا ئی اہم ہوگا،افغانستان اور انگلینڈ ٹورنامنٹ میں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو شکست ہوئی-

    ٹاس کے بعد کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ دوسری اننگزمیں پچ سلو ہوجاتی ہے جس سے ہمارےاسپنرز کو مددملےگی، دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، اچھا کھیل کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ، انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ،برائیڈن کارس کی جگہ جیمی اورٹن کو شامل کیا گیا ہے۔

  • گورنمنٹ گرلز ملی دارالاطفال ہائی سکول راجگڑھ میں کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

    گورنمنٹ گرلز ملی دارالاطفال ہائی سکول راجگڑھ میں کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

    گورنمنٹ گرلز ملی دارالاطفال ہائی سکول راجگڑھ میں تہذیبی و ثقافتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کلچرل فیسٹیول کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ اس فیسٹیول کا مقصد طالبات میں ثقافت، زبان، اور اپنے روایات سے محبت کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔ تقریب کی سرپرستی سکول کی پرنسپل ڈاکٹر شوکت نے کی اور اس میں طالبات کو مختلف ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا گیا۔

    تقریب کا آغاز طالبات کی جانب سے رنگین لباس میں شرکت سے ہوا، جس میں انہوں نے پاکستانی کلچر اور ثقافت کو اپنے لباس اور انداز سے نمایاں کیا۔ اس موقع پر کھانے کے اسٹالز بھی لگائے گئے، اور ثقافتی ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے، جن میں ہماری ثقافت اور روایات کی جھلک دکھائی گئی۔

    ڈاکٹر شوکت نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ کلچرل فیسٹیول ہمارے تعلیمی ادارے کا ایک اہم حصہ ہے اور آئندہ بھی اس طرح کی ثقافتی اور صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی زبان و ادب، یہاں کے رسم و رواج اور رہن سہن کے منفرد انداز صدیوں پرانے ہیں اور یہ ہماری ثقافت کا قیمتی حصہ ہیں۔ یہاں کے لوک گیت باہمی پیار و محبت اور یگانگت کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔
    school
    پرنسپل ڈاکٹر شوکت نے کلچر ڈے منانے کے مقصد کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ "ہماری کوشش ہے کہ نئی نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرایا جائے اور اپنے کلچر، ادب، علاقے اور وطن سے محبت کے جذبات کو اجاگر کیا جائے۔” اس فیسٹیول کے ذریعے طالبات نے نہ صرف اپنے ثقافتی ورثے کا جشن منایا بلکہ اپنے اندر چھپے ہوئے ہنر و صلاحیتوں کو بھی منظر عام پر لایا۔

    تقریب کے دوران طالبات کا جوش و جذبہ قابل دید تھا اور ان کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو ہر طرف سراہا گیا۔ اس دن کا ہر لمحہ یادگار رہا اور اسکول کی کمیونٹی نے اسے ایک کامیاب کلچرل ایونٹ کے طور پر یاد رکھا۔

    Cultural festival held at Government Girls Milli Darul Atfal High School Rajgarh

    Cultural festival held at Government Girls Milli Darul Atfal High School Rajgarh

  • بدترین کارکردگی،قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بھی بڑا نقصان  پہنچنے کا خدشہ

    بدترین کارکردگی،قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بھی بڑا نقصان پہنچنے کا خدشہ

    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ناقص پرفارمنس اور پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔

    بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی سے ہوم سائیڈ کے باہر ہونے سے تماشائیوں کو میدان پر لانا مشکل ہدف ہے۔رپورٹ میں عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ ٹکٹوں کی فروخت سمیت کئی اہم مسائل کا سامنا ہوگا کیونکہ ہوم سائیڈ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی وجہ سے شائقین کی دلچسپی ختم ہوگئی ہے، کرکٹ جنون کے باوجود مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو ایک برانڈ کے طور پر بیچنا آسان نہیں ہوگا۔

    ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے باعث چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئینز ٹرافی کی ٹیم پر دھیان نہیں دیا اور پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد برانڈ ویلیو کو بڑا نقصان پہنچا ہے جسکا اثر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے کیونکہ شائقین، اسپانسرز، ایڈورٹائزرز، براڈکاسٹرز کی دلچسپی کم ہوجائے گی۔

    انڈیا کے ایک ہی وینیو پر کھیلنے سے فرق نہیں پڑتا، جوز بٹلر

    امریکا کا 220 ملین ڈالر معاہدہ ختم ، پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل بند

    پانی و بجلی کی بندش کیخلاف کراچی شہر میں احتجاجی مظاہرے، بدترین ٹریفک جام

    خیبرپختونخوا میں تعلیم کا جنازہ.تحریر: جان محمد رمضان

    میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ہنگامہ، ارکان نے گیٹ توڑ دیا

    چیمپینز ٹرافی ناکامی، مینجمنٹ اور ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونگی

  • انڈیا کے ایک ہی وینیو پر کھیلنے سے فرق نہیں پڑتا، جوز بٹلر

    انڈیا کے ایک ہی وینیو پر کھیلنے سے فرق نہیں پڑتا، جوز بٹلر

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ہمیں فرق نہیں پڑتا کہ انڈیا ایک ہی وینیو پر میچز کھیل رہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ کنڈیشنز میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ کی مثبت چیزوں کو آگے لے کر چلیں گے۔برائیڈن کارس کے باہر ہونے سے مایوسی ہوئی، تاہم ایسے میں جیمی اوورٹن کے پاس اچھا موقع ہے، امید ہے وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے دونوں میچز جتنا ہوں گے۔افغانستان ایک مضبوط ٹیم ہے ان کیخلاف میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ہمیں فلوقث نیٹ رن ریٹ کی پروا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ میچ کھیلنے کا فیصلہ بورڈ کا ہے۔ہم کرکٹ کے زریعہ امن کا پیغام پھیلانا چاہتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کی وویمن کرکٹ ٹیم بھی کرکٹ کھیلنا شروع کرے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ افغانستان کو جنوبی افریقہ نے باآسانی زیر کیا تھا۔

    امریکا کا 220 ملین ڈالر معاہدہ ختم ، پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل بند

    پانی و بجلی کی بندش کیخلاف کراچی شہر میں احتجاجی مظاہرے، بدترین ٹریفک جام

    خیبرپختونخوا میں تعلیم کا جنازہ.تحریر: جان محمد رمضان

    میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ہنگامہ، ارکان نے گیٹ توڑ دیا

    میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ہنگامہ، ارکان نے گیٹ توڑ دیا

    افغان کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوانے کے منصوبے کا آغاز

  • چیمپینز ٹرافی ناکامی، مینجمنٹ اور ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونگی

    چیمپینز ٹرافی ناکامی، مینجمنٹ اور ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونگی

    چیمپینز ٹرافی میں ناکامی کے بعد مینجمنٹ اور ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ میں ہونے والے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ایک اور عبوری کوچ تعینات کیے جانے کا امکان ہے، نئے ہیڈ کوچ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپینز ٹرافی کے بعد تلاش شروع کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو مزید موقع نہ ملنے کا امکان ہے، جنہیں عبوری طور پر چیمپینز ٹرافی تک کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق موجودہ سلیکشن کمیٹی کو بھی فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح نیوزی لینڈ کے لیے نئے کھلاڑیوں کو موقع مل سکتا ہے، چیمپینز ٹرافی میں ناکام ہونے والے سینیئر کھلاڑیوں کو دورہ نیوزی لینڈ سے باہر کیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل دو شکستوں کے ساتھ چند روز ہی پاکستان کا سفر تمام ہوگیا۔گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں جبکہ پاکستان کے ساتھ بنگلادیش بھی چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے سے باہر ہوگیا تھا۔قبل ازیں، 19 فروری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی تھی، 321 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 260 رنز ہی بناسکی تھی۔

    افغان کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوانے کے منصوبے کا آغاز

    قائد اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر ریاض کی صاحبزادی سے بات چیت،تحریر:سیدہ عطرت بتول نقوی

    رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری

    کراچی، ڈمپرز میں فرنٹ اور رئیرویو کیمرہ لگانا لازمی

    اے آئی ٹیکنالوجی، ایشیا کے بڑے بینک نے ہزاروں ملازمتیں ختم کردیں

  • رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری

    رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری

    رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات بدل دیے گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کے دوران لاہور میں اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوں گے اور چھٹی 1 بجے ہوگی جب کہ جمعے والے دن اسکولوں میں چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8 بجے شروع ہوگی اور چھٹی ساڑھے 12 ہوگی۔دوسری شفٹ کا آغاز 1 بجے ہوگا اور چھٹی 4 بجے ہوگی جب کہ جمعے والے دن دوسری شفٹ ڈھائی بجے شروع ہوگی اور چھٹی 5 بجے ہوگی۔

    دوسری طرف محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں ماہ رمضان کے آخری عشرے میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، رمضان المبارک کا آغاز معتدل موسم سے ہوگا لیکن اختتام گرم موسم سے ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے آغاز میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ آخری ایام میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    کراچی، ڈمپرز میں فرنٹ اور رئیرویو کیمرہ لگانا لازمی

    اے آئی ٹیکنالوجی، ایشیا کے بڑے بینک نے ہزاروں ملازمتیں ختم کردیں

    کسٹمز نے بھاری مقدار میں بھارتی ساختہ اسمگلڈ ادویات برآمد کرلیں

  • ڈاکٹر ذاکر نائیک کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات

    لاہور: معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ملاقات میں دینی، علمی، امت کو درپیش چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاحافظ نعیم الرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جماعت اسلامی کی دینی، تعلیمی، فلاحی، تحقیقاتی کاوشوں سے آگاہ کیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے منصورہ میں مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔

    اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ بہت عرصے سے جماعت اسلامی کے ہیڈ آفس منصورہ آنے کی خواہش تھی، امت مسلمہ اور بالخصوص نوجوان نسل کو علم کےمیدان میں آگے بڑھنا ہوگا،قرآن وسنت پر عمل پیرا ہو کر ہی امت کے مسائل کا تدارک ہوسکتا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی سے وابستہ فلاحی تنظیمیں انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، جماعت اسلامی اتحاد امت کی داعی ہے، پاکستان میں ترقی، امن اور خوشحالی کا انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا  عید کے بعد لاہور میں صنعتی نمائش کے انعقاد کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عید کے بعد لاہور میں صنعتی نمائش کے انعقاد کا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید کے بعد لاہور میں صنعتی نمائش کے انعقاد کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی:ہارس اینڈ کیٹل شو کی آرگنائزنگ ٹیم کے لیے اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ میں آپ نے مسلسل محنت سے کام کیا، ہارس اینڈ کیٹل شو کی کامیابی آپ اور آپ کی ٹیم کی محنت، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر وٹوافسران اور عملے کو شاباش دی اور کہا کہ آپ کی محنت بچوں اور بڑوں کے چہروں پر خوشیاں لائی، عوام کی تفریح کے لیے آئندہ بھی انٹرٹینمنٹ ایونٹس اور تفریحی پروگرام کراتے رہیں گے اور ہارس اینڈ کیٹل شو کی شاندار روایت جاری رکھیں گے۔

    گیس امپورٹ پر پابندی نہیں، پائپ بچھانے پر پابندی ہے،ایم ڈی سوئی ناردرن

    مریم نواز نے مزید کہا کہ 9 سے 24 فروری تک ہارس اینڈ کیٹل شو سے پنجاب کے رنگ اُجاگر ہوئے، 20 بڑے ایونٹس میں بچوں اور ہزاروں فیملیز شریک ہوئیں اور 13 انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد سے پاکستان اور پنجاب کا عالمی امیج روشن ہوا، سالوں بعد شہریوں نے لاہور میں پولو، نیزہ بازی، بُزکشی، تیر اندازی اور گھڑ سواروں کے سنسنی خیز مقابلے دیکھے۔

    گیس امپورٹ پر پابندی نہیں، پائپ بچھانے پر پابندی ہے،ایم ڈی سوئی ناردرن

    ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران چلڈرن فیسٹیول، ڈاگ شو، پھولوں، نادر اور نایاب گاڑیوں کی نمائش بھی کی گئی، جب کہ رستم پنجاب د نگل کے سنسنی خیز مقابلوں نے ہارس اینڈ کیٹل شو کا لطف دوبالا کیا، عید کے بعد لاہور ایکسپو سنیٹر میں صنعتی نمائش کا انعقاد بھی ہو گا۔

  • خلیل الرحمان قمر کیس، آمنہ عروج عدالت پیش، آئندہ سماعت پر سرکاری گواہ طلب

    خلیل الرحمان قمر کیس، آمنہ عروج عدالت پیش، آئندہ سماعت پر سرکاری گواہ طلب

    انسداد دہشت گردی عدالت میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اس مقدمہ کی مزید سماعت کے لیے اضافی سرکاری گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔

    اس مقدمہ کی سماعت کے دوران آمنہ عروج، حسن شاہ اور دیگر 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران چار سرکاری گواہوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے، جن پر ملزموں کے وکلاء نے جرح کی۔عدالت میں مجموعی طور پر اب تک 10 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، اور وکلاء نے گواہوں کے بیانات پر تفصیل سے جرح مکمل کی ہے۔ جج ارشد جاوید نے مقدمہ کی مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔

    اس کیس میں آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کو اغوا کرکے تاوان کی رقم طلب کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر کرنے کا حکم دیا ہے، جس کی پیروی کرنے کے لیے سماعت جاری ہے۔

    مقدمہ کی سماعت میں سرکاری گواہوں کے بیانات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اور ملزموں کے خلاف کارروائی کے لیے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔