Baaghi TV

Category: لاہور

  • مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

    مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

    عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق پاکستا ن مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کی تنظیم کی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں اے این پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان کامسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔زاہد خان نے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستان اورخیبرپختونخواہ کے عوام کومسائل سے نجات دلواسکتا ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو دہشت گردی سے نجات دلوا کر سکون لوٹایا۔ لواری ٹنل جیسا منصوبہ جو کہ سفید ہاتھی بن چکا تھا اسے نواز شریف نے مکمل کروایا۔

    نواز شریف نے زاہد خان کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور بولا کہ زاہد خان منجھے ہوئے سیاسی کارکن ہیں ،ان کی شمولیت سے مسلم لیگ(ن) کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔نواز شریف نے کہا کہ جب بھی ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوااسے سیاسی بحرانوں میں دھکیلا گیا، پاکستان کی ترقی کا سفر اس وقت تک مکمل نہیں ہوگاجب تک تمام صوبے اس میں شریک نہ ہوں۔ اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر اس وقت تک مکمل نہیں ہوگاجب تک تمام صوبے اس میں شریک نہ ہوں۔

    امریکی کمپنی نے اڑنے والی کار کی کامیاب آزمائش کر لی

    افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی انشورنس گارنٹی لازمی قرار

    امریکہ کا کینیڈا ، چین ،میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا عندیہ

    پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار میں کمی

    ڈیڈلاک ختم، اسرائیل نے 456 فلسطینی قیدی رہا کردیے، 97 مصر جلاوطن

  • ڈاکٹر سبیل اکرام بحریہ ٹاﺅن لاہور میں نماز تروایح کی امامت کرائیں گے

    ڈاکٹر سبیل اکرام بحریہ ٹاﺅن لاہور میں نماز تروایح کی امامت کرائیں گے

    اہل لاہور کےلئے بڑی خوشخبری ، شیریں آواز اور وجد آفریں لہجہ کے حامل قاری ِ قرآن ڈاکٹر سبیل اکرام اس بار بھی پاکستان کی تیسری بڑی مسجد بحریہ ٹاﺅن لاہور میں نماز تروایح کی امامت کرائیں گے ۔ڈاکٹر سبیل اکرام بلند آہنگ اور مسحور کن لہجہ کے حامل ہیں وہ جب خوبصورت آواز میں قرآن مجیدپڑھتے ہیں تو سننے والوں پر رقت طاری ہوجاتی ہے ۔ ڈاکٹر سبیل اکرام کی قرآن مجید کے ساتھ والہانہ محبت کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ انھوں نے صرف دس ماہ کے کم وقت میں قرآن مجید حفظ کرلیا تھا ۔ وہ مسلسل 25برس سے نماز تراویح پڑھا رہے ہیں ۔ وہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت سے بہرہ مند ہوئے ، سب سے پہلے انھوں نے ریاض میں ہی نماز تراویح پڑھائیں ، اس کے بعد کراچی میں نماز تروایح کی امامت کی پھر وہ کئی سال تک مرکز قرآن وسنہ لاہور میں نماز تراویح پڑھاتے رہے ہیں ۔ گذشتہ سال انھوں نے پاکستان کی تیسری بڑی مسجد بحریہ ٹاﺅن لاہور میں نماز تراویح کی امامت کروائی جہاں ہزاروں لوگ روزانہ ان کے پیچھے دور دراز کے علاقوں سے نماز تراویح ادا کرنے کےلئے آتے تھے ۔ ڈاکٹر سبیل اکرام کہتے ہیں قرآن مجید کا پڑھنا اور سننا باعث ثواب اور اس پر عمل کرنا باعث نجات ہے، ضروری ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہم اپنی کاروباری مصروفیات محدود کریں اور ماہ مبارک میں قرآن مجید کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں اس لئے کہ رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے ۔ والدین کو بھی چاہئے کہ وہ عام حالات میں بھی اپنے بچوں کے دین اور قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں خصوصاََ رمضان المبارک میں بچوں کی مصروفیات کا شیڈول خود ترتیب دیں ۔میں نوجوانوں سے کہوں گا کہ اگر وہ حقیقی کامیابی اور عزت چاہتے ہیں تو قرآن مجید کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں اس کے احکامات پر عمل کریں میوزک اور دیگر فضول کامیوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے قرآن مجید سنیں۔ بے پناہ کاروباری مصروفیات کے باوجود مجھے قرآن مجید یاد ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں دوران سفر بھی قرآن مجید سنتا ہوں ۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب  کی  پانچ سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب کی پانچ سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں پانچ سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی ویڈیولنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر میں نیا جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب بھر جدیدترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اے آر ٹی کے فوری ٹرائل رن کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ملایشیاء، ابوظہبی اور قطر سمیت دنیا بھر میں ماس ٹرانزٹ کا کامیاب سسٹم ہے۔ عام بس کی نسبت اے آر ٹی کے لئے روڈ پر کم جگہ درکارہوگی۔ اے آرٹی تین کوچز پر مشتمل بس میں 300 سے زائد مسافر وں کی گنجائش ہوگی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اے آر ٹی سمارٹ اسٹیشن پر بس کھڑے کھڑے چند منٹ میں چارج ہوجائے گی۔ اے آر ٹی میں مسافروں کے لئے فارسٹ چارجنگ، وائی، مانیٹرنگ کیمرے اور دیگر سہولیات میسر ہونگی۔ اے آر ٹی روایتی فیول کی بجائے مکمل سولرائزڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا۔ پہلے مرحلے میں لاہور،فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں اے آر ٹی ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین مراحل میں دس دس شہروں میں نیا ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے ساتھ ہر شہر میں فیڈر بسیں بھی چلائی جائیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ پنجاب بھر میں چار سال میں مکمل کرنا چاہتے ہیں۔جدت کا ٹچ دینے کے لئے ہر شہر میں نیا ٹرانسپورٹ سسٹم ضروری ہے۔ ہر شہر میں ”اینڈ ٹو اینڈ“سسٹم متعارف کرانے چاہتے ہیں۔ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم چھوٹے شہر میں رہنے والوں کا بھی حق ہے محرومیاں دور کرنا چاہتے ہیں۔جدید ٹرانسپورٹ سسٹم سے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔

  • : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیا الدین انصاری نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے انتخابات نہ کرانا احتساب اور لوکل سیل گورننس کی روح کو مجروح کرتا ہےمقامی حکومتوں کے انتخابات کی عدم موجودگی مقامی ذمہ داری کے خاتمے کا باعث بنی ہےبلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد کے باعث انتظامی افراتفری، وسائل کی غلط تقسیم اور رکی ہوئی ترقی جیسے نقصانات ہوئے ہیں، بلدیاتی انتخابا ت کے عدم انعقاد کے باعث جاگیرداروں کا عروج جبکہ کمزور طبقہ مزید کمزور ہو رہا ہے۔

    سندھ حکومت کسی بھی وائٹ پیپر سے خوفزدہ نہیں ہے،شرجیل میمن

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو پنجاب میں 90 دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کرے۔ اور آئینی فرائض سے غفلت برتنے پر فریقین پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے، بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت انتخابات کے لیے تیار نہیں، الیکشن کمیشن نے کہا کہ 3 صوبوں اور کنٹونمنٹ میں جدوجہد کے بعد انتخابات کرائے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کر کے انتخابات ملتوی کر دیتی ہیں پنجاب میں پانچ بار انتخابی قوانین تبدیل کیے گئے، الیکشن کمیشن 3 بار حلقہ بندیاں کر چکا، 2 بار الیکٹورل گروپس کی فہرست سازی ہوئی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔

    مشتاق احمد کی وقار یونس کو 20 اور وسیم اکرم کو 15 کروڑہرجانے کی دھمکی

  • 27 فروری کا دن پاکستان کے دفاعی عزم اور طاقت کا نشان بن چکا .خالد مسعود سندھو

    27 فروری کا دن پاکستان کے دفاعی عزم اور طاقت کا نشان بن چکا .خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستانی افواج نے ثابت کر دیا کہ وہ ملکی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ 27 فروری کا دن پاکستان کے دفاعی عزم اور طاقت کا نشان بن چکا ہے. پاکستان ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں لیکن قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا .

    خالد مسعود سندھو نے 27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 برس مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومیں متحد ہوں تو بڑے سے بڑا دشمن ناکام ہوجاتا ہے،27 فروری والے جذبوں کی ہمیشہ ضرورت ہے، مسلح افواج نے بھارتی غرور،جنگی جنون خاک میں ملا کر ثابت کیا کہ پاکستان دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے. بھارتی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے کر مسلح افواج نے قوم کے دل جیتے،پاکستان امن کا خواہاں ہے، پاکستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہورہی،بھارتی دہشت گردی، تخریب کاری کے منصوبے دنیا کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں.پاکستان ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں لیکن قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا . پاکستانی قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے جنہوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کی عزت و وقار کو بلند رکھا۔کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کشمیر کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ دفاع پاکستان کے لئےمرکزی مسلم لیگ کے کارکنان سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ملک ہے. وطن عزیز کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا. مودی سرکار کو فروری 2019 خوابوں میں بھی یاد آتا رہے گا. 27 فروری ہمیں اتحاد، یکجہتی اور قومی استحکام کا درس دیتا ہے

  • پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔سیف اللہ خالد

    پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔سیف اللہ خالد

    مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک یادگاری پودا لگا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔مرکزی مسلم لیگ لیگ شجرکاری مہم کے تحت ملک بھر میں ہزاروں پودے لگائے گی

    مرکزی مسلم لیگ کی شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر کارکنان اور مقامی شخصیات بھی شریک ہوئیں، اس موقع پر سیف اللہ خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کی شجرکاری مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے درختوں کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔کارکنان ملک بھر میں شجر کاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں لاکھوں درخت لگائے گی.

    سیف اللہ خالد نے شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر قوم سے اپیل کی اس مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ اپنے گھروں، محلوں اور تعلیمی اداروں میں درخت لگانے کے رجحان کو فروغ دیا جائے. شجر کاری مہم کے دوران عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا مہم بھی شروع کی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شامل ہوں۔اگر ہم سب مل کر ایک ایک درخت لگانے کا عہد کر لیں، تو ہمارا ملک موسمیاتی بحران سے بچ سکتا ہے.

  • پاکستان میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے رواں ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بن گیا۔ چیمپئنز ٹرافی میں اب تک 11 سنچریاں بن چکی ہیں۔اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے 2002 اور 2017 ایڈیشن میں دس سنچریاں بنی تھیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستان کے علاوہ تمام ٹیموں کے کھلاڑی سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے تین، بھارت اور انگلینڈ کے دو، دو کھلاڑیوں نے سنچری بنائی۔ آسٹریلیا، جنوبی آفریقہ، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ایک، ایک کھلاڑی نے سنچری اسکور کی۔

    دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا پہلا اپ سیٹ کر دیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 326 رنز کے تعاقب میں 49.5 اوورز میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ابراہیم زادران نے 146 گیندوں پر 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ عظمت اللہ عمر زئی 41، حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بالترتیب 40، 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغانستان کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 37 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھیں۔

    کراچی میں لائنوں کا مرمتی کام مکمل ہونے پر پانی کی فراہمی شروع

    رمضان میں ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

    دھمکیاں دینے پر یو ٹیوبر رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

  • دھمکیاں دینے پر یو ٹیوبر رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    دھمکیاں دینے پر یو ٹیوبر رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    ٹک ٹاک پر دھمکیاں دینے اور کلاشنکوف لے کر گھر کی دہلیز پر آنے کے الزام پر یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقدمہ سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ مسلح افراد کے ساتھ گھر آ گئے۔ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالی گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دھمکیاں دیں کہ ٹک ٹاک پر آنے کا مزہ چکھا دیں گے۔ ملزمان نے عزت مجروح کی جان کو خطرہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل درج مقدمے میں عدالت نے سزا سناتے ہوئے کہا تھا کہ رجب بٹ ایک سال تک پروبیشن آفیسر کے ماتحت کمیونیٹی سروس فراہم کرے گا، رجب بٹ اپنے پانچ منٹ کے وی لاگ میں جانوروں کے حقوق بارے گفتگو کرے گا،وی لاگ ہر ماہ کے پہلے ہفتہ میں پروبیشن آفیسر کی اجازت کے بعد اپلوڈ ہو گا،وی لاگ میں جانوروں کے تحفظ اور حقوق سے متعلق گفتگو ہو گی، رجب بٹ اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ وی لاگ اپلوڈ کرنے کا پابند ہو گا،عدالت نے محکمہ وائلڈ لائف کو جانوروں کے تحفظ بارے تمام مواد رجب بٹ کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی.

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کے 300بڑے ڈیفالٹرز کی فہرستیں طلب کرلیں

    کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

    وزارت داخلہ کو ملی ضمنی گرانٹ منظوری کے بغیر دی گئی

    مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن الائنس میں باضابطہ شمولیت سے انکار

  • چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

    چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

    چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا پہلا اپ سیٹ کر دیا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 326 رنز کے تعاقب میں 49.5 اوورز میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ابراہیم زادران نے 146 گیندوں پر 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ عظمت اللہ عمر زئی 41، حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بالترتیب 40، 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغانستان کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 37 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھیں۔

    رحمان اللہ گرباز 6، صدیق اللہ اتل اور رحمت شاہ 4، 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، تینوں کو جوفرا آرچر نے آؤٹ کیا۔تین وکٹیں جلدی گرنے کے بعد کپتان حشمت اللہ شاہدی اور ابرہیم زادران نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔140 کے مجموعی اسکور پر حشمت اللہ شاہدی بھی 40 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، افغانستان کی پانچویں وکٹ 212 کے مجموعی اسکور پر گری، عظمت اللہ عمر زئی 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اننگز کے آخری اوور میں ابراہیم زادران 177 رنز اور محمد نبی 40 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 3، لیام لیونگسٹون نے 2، عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول جاری

  • پنجاب میں پہلا کرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ قائم

    پنجاب میں پہلا کرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ قائم

    لاہور:جرائم پرقابو پانے کے لئے پنجاب میں پہلا کرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ قائم کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتیوں کی منظوری دیدی، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کرائم کنٹرول ڈیپار ٹمنٹ کےسربراہ ہوں گے3 ڈی آئی جی، ڈویژنل ہیڈ کوارٹرمیں ایس پی، ایس ایس پی اور ہر ضلع میں ڈی ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈیپارٹمنٹ مجموعی طور پر 4258 افسروں اور اہلکاروں پرمشتمل ہوگا۔

    کرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے 7 آرگنائزڈ جرائم میں کمی کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، جرم سرزد ہونیکی صورت میں سرویلنس ڈرون 5 منٹ میں جائےوقوعہ پرپہنچ جائے گاسی سی ڈی پنجاب بھر میں جرائم اورمجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا ذمہ دار بھی ہوگا، سی سی ڈی پنجاب بھرمیں جرائم اورمجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا بھی ذمہ دارہوگا، مریم نوا ز نے سی سی ڈی کے قیام اور قانون سازی کے لئے فوری اقدامات کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

    چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد ہلاک

    وزیر اعلیٰ نے سی سی ڈی کےلیے بلڈنگز، گاڑیوں اورجدید آلات کی منظوری بھی دے دی، مریم نواز نے سی سی ڈی کے قیام اور قانون سازی کے لئے فوری اقدامات کرنےکا بھی حکم دے دیا اور درکار وسائل مہیا کرنے کی ہدایت کی کہا کہ پنجاب میں کرائم کنٹر و ل ڈیپارٹمنٹ جرائم میں واضح کمی لائے گا، جرم پر قابو پانے کے لئے بہتر سے بہترین ٹیکنالوجی حاصل کی جائے گی۔

    پاکستان روزانہ 2.2 ملین ڈالرز کا نقصان کر رہا ہے،فیصل واوڈا