Baaghi TV

Category: لاہور

  • 125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم

    125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سالہ پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دی-

    باغی ٹی وی:ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 138 جیل قوانین تبدیل کر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیے گئے۔ جیل قوانین میں ترامیم انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی قوانین کی پاسداری کے لیے کی گئیں۔

    ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق منظوری کے لیے سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے نئی ترامیم میں خواتین قیدیوں اور بچوں کے حقوق کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جبکہ ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں کے علاج معالجے کے لیے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق قیدیوں کے لیے سزا و جزا کا ایک منظم نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت انہیں سزا کے خلاف اپیل کا مکمل حق حاصل ہوگا۔ غیر ملکی قیدیوں کو عالمی قوانین کے مطابق قونصلر کی مدد دی جائے گی اور وہ اپنی زبان میں عدالتی کارروائی سن سکیں گے۔

    آکاش انصاری کیس، بیٹے نے باپ کے قتل کا کیا اعتراف

    ترجمان کے مطابق ترامیم میں قیدیوں کو صاف پانی، متوازن خوراک اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ ہر جیل میں میڈیکل آفیسر، ماہر نفسیات اور ویلفیئر افسر کی تعیناتی لازم قرار دی گئی ہے، جبکہ جیل عملے کی جدید تربیت کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ قیدیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، نئے قوانین کے تحت ہر قیدی کو بروقت اور مکمل رازداری کے ساتھ وکیل کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اپنے دفاع کا مؤثر حق استعمال کر سکے۔

    ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان،ایران نے اسرائیل اور امریکہ کو خبردار کر دیا

  • بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا،  نواز شریف

    بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا، نواز شریف

    لاہور: نواز شریف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، ساہیوال، خانیوال، ملتان ، لودھراں، وہاڑی اور بہاول نگر ڈویژن سےتعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

    نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا، آئی ایم ایف واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی، کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوش حال بنانا ہے، جو وعدے کئے تھے اللہ تعالی کے فضل وکرم سے وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔

    جو جماعت 16 سال سے کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی وہ ہمیں لیکچر نہ دے،عظمی بخاری

    ارکان اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف وعدوں کی تکمیل، وطن سے وفا کے نام ہیں،نوازشریف اور شہبازشریف نےذاتی تکالیف بھلا کر ہمیشہ پاکستان اور عوام کی تکلیفیں دور کی ہیں پاکستان کےچپے چپے پر نوازشریف اور شہباز شریف کی ترقی کے نشان موجود ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ‘شہباز سپیڈ’ سے کام کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا اور ملک ڈیفالٹ سے بچ گیامریم نوازنے نوازشریف اور شہباز شر یف کے دور کی یاد تازہ کردی ہے۔

    ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے،وزیر اعظم

  • جو جماعت 16 سال سے کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی وہ ہمیں لیکچر نہ دے،عظمی بخاری

    جو جماعت 16 سال سے کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی وہ ہمیں لیکچر نہ دے،عظمی بخاری

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےوزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ مسلسل شعلہ انگیزیاں آپ اور آپکے لوگ دے رہے ہیں، ہمیں تو کبھی کبھی جواب دینا پڑ جاتا ہے تو آپ خفا ہوجاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: عظمیٰ بخاری نے کہا کہآئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، صوبائیت کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے، سندھ میں تمام بڑے پروجیکٹ وفاق کی مدد سےچل رہے ہیں،کہتے ہیں ہم نے کبھی سیاست نہیں کی، کیا ہر معاملے میں چچا بھتیجی کا ذکر کرنا سیاست نہیں ؟ ہماری مجبوری ہے کھل کر آپکو جواب بھی نہیں دے سکتے، ورنہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن سے لے کر بہت ساری کہانیاں ہمارے پاس بھی موجود ہیں۔

    سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کی تعیناتیاں، متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی گئی

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کوئی منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوجائے تو آپ تڑپنا شروع کردیتے ہیں، سندھ میں جانور بندھے سکولوں اور ٹرانسپورٹ کا رونا سالوں سے لوگ رو رہے ہیں، اپنی حکومت کی 16 سال کی کارکردگی اور مریم نواز کی 1 سال کی کارکردگی کا جب دل چاہے معائنہ کرلیں، جو جماعت 16 سال سے کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی وہ ہمیں لیکچر نہ دے، اگر اپ کو کبھی صفائی اور خوب صورت سڑکیں دیکھنے کا شوق ہو تو لاہور لازمی چکر لگائیں۔

    سندھ دریا سے نہریں نکالنا نامنظور، 23 فروری کو سندھ،پنجاب بارڈر پر دھرنے کا اعلان

    واضح ہے کہ سیہون میں ہونے والے حادثے پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نےکہا تھا کہ عظمیٰ بخاری نے سیہون حادثے پر سیاست کرنے کی کوشش کی، پنجاب کی وزیر اطلاعات صاحبہ کو حقائق کا پتا نہیں، جس روڈ کی بات کی جارہی ہے وہ نیشنل ہائی وے ہے، یہ ن لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے جو یہ روڈ مکمل نہ کرسکی، پنجاب کی وزیر صاحبہ جب بیان دیتی ہیں تو سوچ لیں کہ جواب آئے گا۔

    سندھ نے ہمیشہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے،شرجیل میمن

  • خاتون ٹیچر ثانیہ عباسی کی کامیابی اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا دل موہ لینے والا انداز

    خاتون ٹیچر ثانیہ عباسی کی کامیابی اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا دل موہ لینے والا انداز

    نارووال کی گورنمنٹ گرلز کالج کی ٹیچر، ثانیہ عباسی نے اپنے قد کو کبھی اپنی منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ اُنہوں نے تعلیم کے شعبے میں اپنی محنت اور لگن سے ایک نئی مثال قائم کی ہے، اور اُن کی کامیابی کی داستان نہ صرف طالبات کے لیے بلکہ پورے تعلیمی ادارے کے لیے فخر کا باعث بنی ہے۔

    گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز کالج میں ہونے والی تقریب تقسیم انعامات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، احسن اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک دل موہ لینے والا انداز اپنایا جب اُنہوں نے ٹیچر ثانیہ عباسی کو بہترین کارکردگی ایوارڈ دیا۔ وزیر صاحب پہلے جھک کر، پھر گھٹنے کے بل کھڑے ہو کر، اس ایوارڈ کو ٹیچر کو دیا، جس سے تقریب میں موجود سب حاضرین اور طالبات کی نظریں خوشی اور محبت سے بھر گئیں۔

    یہ نرالا انداز نہ صرف ثانیہ عباسی کی محنت کی تعریف کا سبب بنا، بلکہ وزیر صاحب کے جذبے اور احساس کو بھی نمایاں کیا۔ تقریب کے دوران طالبات اور حاضرین نے اس خوبصورت لمحے کو بھرپور پُرجوش انداز میں سراہا اور وزیر احسن اقبال کی اس جرات مندانہ اور دل سے کیے گئے عمل کی خوب داد دی۔یہ واقعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ تعلیم کا راستہ ہمیشہ چیلنجز سے بھرا ہوتا ہے، مگر اگر محنت اور لگن ہو تو کوئی بھی رکاوٹ آپ کی کامیابی میں نہیں آ سکتی۔ ثانیہ عباسی جیسے استاد اپنی محنت اور حوصلے سے نہ صرف اپنے طلباء کی زندگیوں میں تبدیلی لا رہے ہیں، بلکہ پورے معاشرتی نظام کو بہتر بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    اس ایوارڈ کی تقریب نے ایک اور بات کو بھی واضح کیا کہ اگر حکومت اور وزیر صاحبان تعلیمی شعبے میں اپنی دلچسپی اور حمایت بڑھائیں تو یہ تعلیمی ادارے مزید کامیاب ہو سکتے ہیں اور اس کے اثرات پورے ملک میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

  • سپر سیڈرز کا استعمال،  پنجاب  کےکاشتکاروں نے چند ماہ میں کروڑوں روپے کما لیے

    سپر سیڈرز کا استعمال، پنجاب کےکاشتکاروں نے چند ماہ میں کروڑوں روپے کما لیے

    پنجاب میں سپر سیڈرز کے استعمال سے شاندار نتائج سامنے آنے لگے، ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ روپے کما لیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبے بھر میں گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کے ذریعے 330 ٹن بیج کی بچت ہوئی، روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں 18 لاکھ 70ہزار لیٹر ڈیزل کا کم استعمال کیا گیا۔سپر سیڈرز سے کاشت پر ڈیزل کے استعمال میں 48کروڑ 62لاکھ روپے کی بچت ہوئی جبکہ کاشتکار کو سپر سیڈرز سے گندم کی بوائی پر فی ایکڑ 3666روپے کی بچت ہوئی۔صوبے کے 31 اضلاع میں 7805 کاشتکاروں نے سپر سیڈرز کے ذریعے 110014 ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی جنہوں نے 68ہزار 185 ایکڑ پر رینٹل سروس کے ذریعے سپر سیڈرز استعمال کیے، 93فیصد کاشتکاروں نے سپر سیڈرز سے کاشت پر گندم کے اگاؤ کو بہترین قرار دیا۔

    کاشتکاروں نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ سپر سیڈرز کے ذریعے گندم کی بوائی کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپر سیڈرز کے ذریعے گندم کی بوائی روایتی طریقہ کار کی نسبت بہترین ہے، زمین کی ذرخیزی بڑھانے کے لیے سپر سیڈرز کا استعمال عمدہ نتائج کا حامل ہے۔کاشتکاروں نے عزم کیا کہ آئندہ بھی سپر سیڈرز استعمال کرکے ہی گندم کاشت کریں گے، سپر سڈرز سے ایک ایکڑ میں گندم کی بوائی صرف ایک گھنٹے میں مکمل ہونے سے وقت اور وسائل بچتے ہیں۔سپر سیڈرز سے بوائی پر 100 روپے فی ایکڑ مزدوری کی مد میں بچت اور بیج کے استعمال میں 50 کلو سے 47 کلو فی ایکڑ کمی ہوئی۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سپر سیڈرز کے نتائج پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے، زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے۔ سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہےمریم نواز نے کہا کہ لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا۔ ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے۔ پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے، پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔

    دبئی میں منشیات اسمگلنگ ،شامی خاتون کو 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانہ

    سندھ کی چینی کمپنی کو ای وی گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کی پیش کش

    نیوزی لینڈ نے وارم اپ میچ میں افغانستان کوہرادیا

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کا دیسی سٹائل توجہ کا مرکز

    بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

    مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

  • بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

    بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت

    پی ٹی آئی کے سنئیر لیڈر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران ریاض نے مجھے بہت بدنام کر لیا اب میں سب سے لڑنے کے لیے تیار ہوں .

    باغی ٹی وی کے مطابق نجی چینل 365 نیوز میں سنئیر صحافی اور اینکر مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک سلمان اکرم راجا کےعلاوہ کسی کا نام نہیں لیا. انکا کہنا تھا کہ عمران ریاض نے پہلے میرے لیے بہت وی لاگ کیے وہ مجھے اپوزیشن لیڈر تک بنوانے کی بات کرتا تھا لیکن پھر اچانک ایک ہی دن میں ان سمیت پی ٹی آئی سے اور عمران ریاض گروپ سے وابستہ کئی صھافیوں نے میرے اوپر ہر قسم کے بے بنیاد الزام لگائے . انہوں نے اینکر مبشر لقمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود اتنے سنئیر اور نامور صحافی ہیں آپ بتائیں کیا صحافت کے اصول یہ کہتے ہیں کہ مجھ سے کسی نے میرا موقف بھی نہیں لیا اور الزامات کے انبار لگا دیے .

    انکا مزید کہنا تھا کہ عمران ریاض نے اپنے وی لاگز میں میرے اوپر بدعنوان اور کرپشن کے الزام لگائے اور علی امین گنڈا پور کے حوالے سے بھی اپنے پاس سے پتا نہیں کیا کیا کہا.میں پی ٹی آئی کے جو دوست عمران ریاض کو فالو کرتے ہیں انکو ناراض نہیں کرنا چاہتا اس لیے میں نے ابھی تک انکے خلاف کچھ نہیں کہا . شیر افضل مروت نے اپنے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہوا اب کسی نے میرے خلاف کمپئین چلائی تو میں اسکو معاف نہیں کروں گا اورسب سے جنگ کے لیے تیار ہوں . انہوں نے بتایا کہ ابھی تک میں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف کوئی بیان دیا اور نہ میں دوں گا.

    شیر افضل مروت نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو غلط نکالا گیا۔ نواز شریف کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور ثاقب نثار نے مل کر نکلوایا، اس میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔ نواز شریف اور مجھ میں ایک مماثلت ہے۔ نواز شریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیوں نکالا گیا؟ اور مجھے کیوں نکالا؟ یہ بات مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آئے گی۔ آج اسمبلی کے فلور پر بھی نعرہ لگایا کہ مجھے کیوں نکالا؟

    رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو عدت اور سائفر کیس میں سزائیں سنائی گئیں تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کیمپ میں مٹھائیں تقسیم ہوئیں، جب نواز شریف کو نکالا گیا تو پی ٹی آئی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ کسی کو کوئی شک نہیں کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ مل کر نواز شریف کو نکلوایا۔نواز شریف کو جس جرم پر نکالا گیا وہ غلط تھا، انہیں ایون فیلڈ، پاناما پر نکالتے تو اور بات تھی، انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،جدید آلات کی خریداری

    کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،جدید آلات کی خریداری

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت فتنہ الخوارج اور کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں تیزی کے لیے 50 سے زائد جدید ٹیلی کمیونیکیشن آلات کی خریداری حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فتنہ الخوارج، کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے سی ٹی ڈی اور بارڈر ایریا پولیس کے لیے مزید 25 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری شروع کر دی گئی۔فتنہ الخوارج کے خلاف پنجاب پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 26 جدید تھرمل سرویلنس سولیوشن اور تھرمل رائفلز اسکوپ خریدے جا رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 60 سے زائد ڈرونز بھی خریدے جا رہے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور شرپسند عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے، بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹوں پر ہمارے جانباز دہشت گردوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوان ڈی جی خان اور میانوالی میں فتنہ الخوارج کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، فتنہ الخوارج اور کچے کے ڈاکو و ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کے لیے ہمارا ہر سپاہی سربکف ہے۔ سرحدی چوکیوں کو مضبوط کرکے جدید ٹیکنالوجی اور تھرمل کیمروں سے اَپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،لائٹ شو اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ

    معروف کورین اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد

    جہیزنہ لانے پرسسرالیوں نے بہو کو ایڈزمتاثرہ انجکشن لگادیا

    متحدہ نے میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے،شرجیل میمن

    پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹس بھی چند گھنٹوں میں فروخت

  • چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،لائٹ شو اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ

    چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،لائٹ شو اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ

    شاہی قلعہ لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں سابق و موجودہ کرکٹرز ، آئی سی سی عہدیداروں ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس ٹورنامنٹ کو دیکھ رہی ہے،پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،4ٹیمیں اب تک پاکستان پہنچ چکی ہیں۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آئندہ48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچیں گی،چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیم بنائے ہیں،ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر آئی سی سی کا شکرگزار ہوں،تمام سیکیورٹی ایجنسیوں، پنجاب اور سندھ حکومت کا بھی شکرگزار ہوں۔

    سی ای او آئی سی سی جیف آلڈرائس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں،جس پر چیئرمین پی سی بی کا شکرگزار ہوں۔یقین نہیں ہورہا قذافی اسٹیڈیم صرف 117 روز میں مکمل کیا گیا،میری نیک تمنائیں تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں،امید ہے بہترین ٹیم 9 مارچ کو سفید جیکٹ زیب تن کرے گی۔تقریب میں کوک اسٹوڈیو کے تعاون سے شے گل سمیت مختلف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا،لائٹ شو اور اختتام پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، پاکستان ، بھارت سمیت 8 ٹیموں کی جرسیوں کی لیزر لائٹ سے رونمائی کی گئی۔

    معروف کورین اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد

    متحدہ نے میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے،شرجیل میمن

    متحدہ نے میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے،شرجیل میمن

    بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

  • ڈمپرز روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے شہریوں کو اڑا رہے کیا وہ بھی وفاق کا مسئلہ ہے؟عظمیٰ بخاری

    ڈمپرز روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے شہریوں کو اڑا رہے کیا وہ بھی وفاق کا مسئلہ ہے؟عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ واحد وزیراعلیٰ ہیں جنہیں اپنے حلقے میں کام کروانے کیلئے بھی وفاق کی ضرورت پڑتی ہے۔

    باغی ٹی وی : عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت میں ترجمانوں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ اپنے نئے 100 ترجمانوں کو زمینی حقائق پر بریفننگ بھی دیں ان نا تجربہ کار ترجمانوں کو جو جھوٹی سچی پرچیاں دی جاتی وہ وہی بول دیتے ہیں، جب کارکردگی اور کام بولتے ہوں تو ترجمانوں کا لاؤ لشکر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی، کارکردگی اچھی ہوتو کام بولتا ہے جیسے مریم نواز کا کام بول رہا ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مراد علی شاہ واحد وزیراعلیٰ ہیں جنہیں اپنے حلقے میں کام کروانے کیلئے بھی وفاق کی ضرورت پڑتی ہے پنجاب حکومت کے 90 فیصد منصوبے اپنے فنڈ سے مکمل ہو رہے ہیں، سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ کے علاقے میں ہونے والے حا دثے کو وفاق پر مت ڈالا جائے۔

    ٹرمپ کی پالیسیوں کو روکنے والے ججز کیخلاف مواخذے کی کارروائی کا اعلان

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پچھلے 16 سال سے سندھ پر حکومت پیپلز پارٹی کی ہے مسلم لیگ ن کی نہیں، سندھ نے جو 956 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا تھا اللہ کرے وہ جلد از جلد لگ جائے، مالی سال ختم ہونے والا ہے ابھی تک وزیراعلیٰ سندھ اپنے علاقے کی گلیاں اور سڑکیں اور ہائی وے نہیں بنا سکے۔

    امریکا سے 2 ہزار ٹن وزنی بموں کی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی

    انہوں نے کہا کہ ڈمپرز روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے شہریوں کو اڑا رہے کیا وہ بھی وفاق کا مسئلہ ہے؟، وفاق سے ہر سال معمول کے مطابق سندھ کو ان کے حصے کے فنڈز ملتے ہیں،وفاق اور صوبوں کےمعاملات میں چچا بھتیجی کےرشتے کا کیا تعلق اور اسکا حوالہ کیوں؟، اگر سندھ ان اربوں روپے کے فنڈز سے بھی اپنی سڑکیں نہیں بناسکتا تو پھر آپکا اللہ حافظ، مریم نواز پنجاب میں اپنے صوبے کے وسائل سے درجنوں بڑی سڑکیں مکمل کرچکی ہیں-

    یوکرین میں جنگ بندی کیلئےسعودی عرب میں جلد مذاکرات شروع ہونے کا امکان

  • لاہور بورڈ ، میٹرک کے امتحان کے نگران کمپیوٹر مقرر کرے گا

    لاہور بورڈ ، میٹرک کے امتحان کے نگران کمپیوٹر مقرر کرے گا

    سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نزیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی دفعہ سپروائزری کا انتخاب آٹو میشن کے ذریعے ہو گا۔ اس سے کسی غیر متعلقہ افراد کو علم نہیں ہو گا کہ کس کی ڈیوٹی کہاں لگی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری لاہور بورڈنے کہا کہ اب ڈیوٹی کا پروسس آٹومیٹک ہو گا۔ چار مارچ سے میٹرک کے امتحانات شروع ہوں گے۔ لاہور ڈویژن میں 920 سینٹر بنائے گئے ہیں، 10250 سے زائد عملہ میٹرک سالانہ امتحانات میں ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ 2025 میں نہم جماعت میں 117704 پرائیویٹ طلبہ حاضر ہوں گے۔رضوان نذیر نے کہا کہ نہم جماعت میں ریگولر 195371 طلبہ امتحان میں حاضر ہوں گے۔دہم جماعت میں 113102 پرائیویٹ اور 142677 طلبہ حاضر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2025 میں میٹرک سالانہ امتحانات میں 568854 طلبہ حاضر ہوں گے۔ اس سال پچھلے سال کی نسبت بیس ہزار طلبہ میں اضافہ ہوا ہے۔ پچاس نئے سینٹر بھی اس شامل کئے گئے ہیں۔

    امریکہ،ٹک ٹاک کو دوسری بارپابندی میں توسیع ملنے کا امکان

    ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیےتجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،میئرکراچی

    ایلون مسک کی امریکی محکمہ خزانہ تک رسائی رک گئی

    ایلون مسک کی امریکی محکمہ خزانہ تک رسائی رک گئی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    کراچی: گھر میں گیزر دھماکا، خواتین سمیت 4افراد زخمی