Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج  کو حتمی شکل دے دی

    پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کو حتمی شکل دے دی

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے 8 فروری کو احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی نے احتجاج کو حتمی شکل دے دی-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق 8 فروری کو پی ٹی آئی اسلام آباد میں کوئی احتجاج نہیں کرے گی، جلسہ صرف خیبرپختونخوا میں کیا جائے گا،اسلام آباد کی قیادت اور کارکنان صوبائی جلسے میں شرکت کرے گی، تمام قافلوں کے پہنچنے کے بعد خیبر پختوبخوا کو باہر کے لوگوں کے لیے بند کیا جائے گا-

    پنجاب کے ورکرز اور قیادت لاہور جلسے میں شرکت کرے گی، جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کرے گے جبکہ سندھ کی قیادت کراچی سمیت اپنے حلقوں میں احتجاج کریں گے-

    قذافی اسٹیڈیم چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ،عوام کیلئے داخلہ مفت

    لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹیرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے پارلیمنٹیرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے آئندہ ہفتے لاہور میں پارلیمنٹیرینز کنونشن منعقد کیا جائے گا پارلیمنٹیرینز کنونشن میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان اسمبلی شریک ہوں گے۔

    مشتری سے بھی 12 گنا بڑا سیارہ دریافت

    لاہور میں ہونے والے پارلیمنٹیرینز کنونشن میں سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پارلیمانی لیڈرز بھی شرکت کریں گے اس کے علاوہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز،پارلیمانی لیڈرز اور چیف وہپ شریک ہوں گے پارلیمنٹیرینز کنونشن میں آئین و قانون کی بالادستی،انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کے موضوع پر گفتگو ہوگی، پی ٹی آئی پالیمنٹیرینز کنونشن میں قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی-

    موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے،جسٹس منصور

  • قذافی اسٹیڈیم  چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ،عوام کیلئے داخلہ مفت

    قذافی اسٹیڈیم چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ،عوام کیلئے داخلہ مفت

    لاہور: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم میزبانی کے لیے تیار ہوگیا-

    باغی ٹی وی :قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کل یعنی 7 فروری کی شام سات بجے ہو گی، اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں کام کرنے والوں کو کل کھانے پرمدعو کیا جائےگا،چیئرمین پی سی بی کی جانب سے ورکرز کے اعزاز میں دوپہرکےکھانے کےانتظامات کیے گئے ہیں۔

    افتتاحی تقریب میں کل نامور گلوکار عل ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار پرفارم کریں گے جبکہ ڈھول، آتش بازی اور لائیو شو کا بھی شاندار مظاہرہ ہوگا،سٹیڈیم میں زیادہ روشن والی ایل ای ڈی لائٹس، دو نئی اور پہلے سے بڑی اسکور اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں، انکلوژرز کے سامنے سے تمام جنگلے بھی ختم کر دئیے گئے ہیں، افتتاحی تقریب کے موقع پر عوام کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔

    لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کیلئے 9 ناموں کی منظوری

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ سب سے پہلے ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ناممکن ٹاسک کوممکن بنایا، تنقید کےباوجود پوری ٹیم نے انتھک محنت کی۔

    واضح رہے کہ جدید ترین اسٹیڈیم صرف 117 روز کی ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا، چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے شروع ہوگا جس کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا،ایونٹ سے قبل پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

    موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے،جسٹس منصور

  • بابر اعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت کیوں نہ آئی

    بابر اعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت کیوں نہ آئی

    سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کے خلاف خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ کے اندراج کے حکم کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

    جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت کی اور اہم ریمارکس دیے۔لاہور ہائیکورٹ میں سابق کرکٹ کپتان بابر اعظم کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں انہوں نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ بابر اعظم کی طرف سے بیرسٹر حارث عظمت پیش ہوئے۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے دوران سماعت سوال کیا کہ مدعیہ خاتون کو طلب کیا گیا تھا اور وہ کہاں ہیں؟ خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا ایکسڈنٹ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مزید سوال کیا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کب سے کب تک ہیں؟ جس پر بیرسٹر حارث عظمت نے جواب دیا کہ میچز مارچ تک جاری رہیں گے۔

    جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی سماعت کو اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کیا جا رہا ہے تاکہ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران بابر اعظم کو کسی قسم کی پریشانی یا ڈسٹربنس کا سامنا نہ ہو۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کے بعد کیس کی سماعت کی جائے گی۔اس درخواست کی سماعت اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے، اور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے مقدمہ کے اندراج کے حکم کو معطل کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ خاتون حامیزہ کی طرف سے لاہور کی عدالت میں ایک اور درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بابر اعظم کے خلاف مقدمے کی درخواست پر بابر اعظم کے والد، بھائی، ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے اور دیگر افراد ہراساں کر رہے ہیں۔ بابر اعظم کا خاندان مقدمے کی درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کیخلاف اندراج مقدمہ کے لیے ہامزہ نے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا،عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس کو بابراعظم نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھ

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

    واضح رہے کہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامیزہ نے بابر اعظم پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔حامیزہ نامی لڑکی نے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ زیادتی کرنے والا کوئی عام شخص نہیں بلکہ بابر اعظم ہے  بابر اعظم سے میرا تعلق اس وقت کا ہے جب بابر کرکٹ نے کرکٹ کی دنیا میں قدم نہیں رکھا تھا اور بابر ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔

  • ٹرمپ  کے غزہ پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا.مرکزی مسلم لیگ

    ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا.مرکزی مسلم لیگ

    مرکزی مسلم لیگ کے قائدین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے بارے میں حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان ،امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ ہے،ٹرمپ فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کر رہے ہیں، غزہ پر امریکی صدر کی مداخلت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق پر براہ راست حملہ ہے.جنگوں کے خاتمے کے دعویدار ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا.

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد، ترجمان تابش قیوم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ فلسطین کے عوام کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا اختیار کسی بیرونی طاقت کو نہیں دیا جا سکتا۔ ٹرمپ کا غزہ کی تعمیر نو کے نام پر زمینوں پر قبضے کا عندیہ دینا دراصل فلسطینی عوام کی خودمختاری اور آزادی کو سبوتاژ کرنے کی ایک مذموم سازش ہے، جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا،فلسطینیوں نے آزادی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور انہوں نے ہی اسرائیل کو جنگ بندی کے لئے مجبور کیا ،ٹرمپ کا غزہ پر قبضے بارے بیان ناقابل قبول ہے، ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات نے اسرائیل کو مزید شہہ دی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ فلسطینیوں کی حمایت میں متحد ہو۔غزہ کے باسیوں کو ٹرمپ یا امریکہ نہیں امت مسلمہ کی مدد کی ضرورت ہے، بھارت کو کشمیر اور اسرائیل کو فلسطین سے نکلنے کے لئے مجبور کرنا ہوگا تاکہ امن کا قیام ممکن ہو سکے۔

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں خالد مسعود سندھو، سیف اللہ خالد ،تابش قیوم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ،او آئی سی سمیت عالمی دنیا امریکی عزائم کے خلاف سخت اقدامات کریں اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ اگر امت مسلمہ نے آج بھی خاموشی اختیار کی تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی،صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت سے مذاکرات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اصولی مؤقف پر ہونے چاہئے،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی قوم کی ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی مودی سرکار کے لئے پیغام ہے کہ پاکستانیوں کا بچہ بچہ اہل کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے،حکومت پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ پورے شدو مد کے ساتھ عالمی سطح پر اُٹھائے اوربھارتی ریاستی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے اجاگر کرے.

  • وزیراعلیٰ پنجاب   کی جانب سے  دیگر صوبوں کیلئےہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دیگر صوبوں کیلئےہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے پنجاب کی طرح ہونہار سکالرشپ سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سکیم ملک بھر کے طلبہ کو یکساں مواقع فراہم کرے گی، تاکہ تعلیم کے میدان میں قابلیت کی بنیاد پر انہیں آگے بڑھنے کا موقع ملے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے بھی پنجاب میں رائج اہلیت کا یکساں معیار رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد کو بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کر دینے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئر اور فورٹھ ایئر کے طلبہ کے لیے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری بھی دی۔ اس سکیم کا مقصد ہر بچے کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ان سکیموں میں حصہ لینے والے طلبہ کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی جائے گی تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لیے کم از کم 65 فیصد اہلیت کا معیار رکھا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کی تعلیم کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ "تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے”، اور انہیں دل سے یہ خواہش ہے کہ ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے تاکہ وہ اپنی تعلیم میں مزید کامیاب ہو سکیں۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ "لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں اور انہیں بھی یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔”انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے، اور حکومت اس کی فیس ادا کرے گی۔ "میں ماں کی طرح سوچتی ہوں، اور دل چاہتا ہے کہ ہر بچے کی قسمت بدل جائے۔”

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اس اجلاس میں پنجاب میں ایک روزہ وی سی کانفرنس اور ٹیک ایکسپو کی منظوری بھی دی گئی۔مریم نواز شریف نے اس بات کی بھی ضمانت دی کہ طلبہ کے لیے کسی بھی سکیم میں فنڈز کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی تاکہ ان کی تعلیم میں کوئی خلل نہ آئے۔

  • لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے،عظمیٰ بخاری

    لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے،عظمیٰ بخاری

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے-

    باغی ٹی وی: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بھائی صاحب آپ لوگوں کی دماغی حالت درست نہیں یا جان بوجھ کر ایسی حرکتیں کرتے ہیں؟ آپ کے مہاتما نے خط نہیں لکھا کھلا این آر او مانگا ہے جن کے نام عمران خان خط لکھا انہوں نے خط پہنچنے سے قبل ہی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے، ایک ٹولہ نواز شریف اور مریم نواز کے بغض میں جل کر راکھ ہوتا رہے گا ، جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ تلوے چاٹ رہا ہے-

    مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے اور سنسناہٹ کے مرض میں مبتلا ہونے کی بھی رپورٹ آئی ہے، جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے-

    حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں،وزیراعظم

  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تمباکونوشی پر پابندی خوش آئندقرار

    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تمباکونوشی پر پابندی خوش آئندقرار

    پنجاب حکومت نے طلبا وطالبات کی صحت کے تحفظ کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سگریٹ، ویپ، ہیٹڈ ٹوبیکو پروڈکٹس اور نکوٹین پاؤچز سمیت تمام تمباکو اور نکوٹین مصنوعات پر فوری اور مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

    حکومت پنجاب کا یہ تاریخی اقدام تمباکو سے پاک تعلیمی ماحول کی فراہمی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ اس اہم مسئلے کو اجاگر کرنے اور حکومت سے مؤثر اقدامات کروانے میں کرومیٹک کا کردار قابل ستائش ہے، کرومیٹک نے طلباء و طالبات کی صحت کے حوالے سے اس اہم معاملے کو پنجاب حکومت کے سامنے پیش کیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹفیکیشن میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ تمباکو مصنوعات پر تعلیمی اداروں میں پابندی کے حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ طلبا و طالبات کو تمباکو اور نکوٹین کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات، ایم پی اے آمنہ حسن شیخ اور پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ نے وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اس اہم فیصلے کی پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا، تمباکو نوشی سے پاک ماحول کے لئے ان کی کوششیں، عوامی صحت کے تحفظ کے لئے مؤثر اقدامات میں مددگار ثابت ہوئی ہیں۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کا یہ جرات مندانہ اقدام نوجوان نسل کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، اور کرومیٹک کی صحت مند، تمباکو فری تعلیمی ماحول کے لئے کوششیں قابل تعریف ہیں

  • رمضان شوگر ملز ریفرنس،شہباز شریف  ، حمزہ شہباز بری

    رمضان شوگر ملز ریفرنس،شہباز شریف ، حمزہ شہباز بری

    اینٹی کرپشن کورٹ نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بری کر دیا ہے۔

    اس فیصلے کا اعلان عدالت کے جج سردار اقبال ڈوگر نے کیا، جنہوں نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا اور عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر الزام تھا کہ انہوں نے قومی خزانے سے رمضان شوگر ملز کے لیے نالے بنانے کے لیے فنڈز حاصل کیے تھے۔ تاہم، اس مقدمے کی سماعت کے دوران مدعی نے اپنے بیان سے منحرف ہو گیا تھا جس کی وجہ سے کیس کے حق میں فیصلہ آیا۔یہ ریفرنس نیب قانون میں ترمیم کے بعد اینٹی کرپشن کورٹ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ 3 فروری 2025 کو محفوظ کیا تھا اور اس کے بعد آج 6 جنوری کو فیصلہ سنایا،

    گزشتہ سماعت پر وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ نالے کی تعمیر کا حکم سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نہیں دیا، بلکہ اس کی منظوری پنجاب کی کابینہ نے دی تھی۔ وکیل نے مزید کہا کہ نالہ علاقے کی بہتری کے لیے بنایا گیا تھا اور صرف رمضان شوگر ملز کے فائدے کے لیے نہیں تھا، بلکہ اس نالے سے 10 گاؤں بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے اور اس کے خلاف دائر کیا گیا ریفرنس صرف ایک مضحکہ خیز سروے پر مبنی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ مقدمہ ایک غیر منصفانہ تحقیقات کا نتیجہ ہے اور اس کا مقصد صرف سیاسی انتقام لینا ہے۔

    سماعت کے دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے تمام قانونی دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا.

  • فیک نیوز پھیلانے پر رکن پنجاب اسمبلی کیخلاف درخواست

    فیک نیوز پھیلانے پر رکن پنجاب اسمبلی کیخلاف درخواست

    لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) اور رکن پنجاب اسمبلی سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور، سونیا عاشر کے خلاف فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست جمع کروا دی گئی ہے، جس میں درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ سونیا عاشر نے سوشل میڈیا پر ایک جعلی خبر شیئر کی تھی جس سے زیر سماعت مقدمے پر اثر پڑا۔درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ان کی نابالغ بیٹی اغوا اور جنسی زیادتی کا شکار ہوئی تھی، جس پر لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، لیکن سونیا عاشر نے 2 فروری کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی کہ ملزمان کو سزا دی جا چکی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سونیا عاشر نے اس پوسٹ میں ملزمان کو فرضی سزا کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دیا، اور یہ خبر مکمل طور پر فیک تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جھوٹی خبر نے زیر سماعت مقدمے کو بری طرح متاثر کیا۔درخواست گزار نے ایف آئی اے سے درخواست کی ہے کہ سونیا عاشر کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی خط لکھا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے کے ملزمان اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں، اور ان کے خلاف تفتیش جاری ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ،پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    مختلف ممالک سے 48 گھنٹوں میں مزید 139 پاکستانی شہریوں کی بے دخلی

  • لاہور ہائیکورٹ،پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ،پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    ‏لاہور ہائیکورٹ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کی ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی ،عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ،جسٹس فاروق حیدر نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی راجہ ریاض کے توسط سے درخواست پر سماعت کی

    دائر درخواست میں الیکشن کمیشن ،پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا ترمیم سے متعلق بل منظور کیے،پیکا بل منظوری کے لیے اسمبلی نے اپنے رولز معطل کر کہ اسے چھ فاسٹ ٹریک کیا ،پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت فیک انفارمیشن پر تین برس قید اور جرمانے کی سزا ہوگی،ماضی میں پیکا کو خاموش ہتھیار کے طور استعمال کیا جاتا ہے،پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے سے ملک میں رہ جانے تھوڑی سی آزادی بھی ختم ہوجائے گی،پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا ،پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دی گئی آزادی اظہار شدید متاثر ہوگی ،پیکا ترمیمی ایکٹ غیر آئینی اور آئین میں دی گئی آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے ،عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے،عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کرے