Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور ہائیکورٹ،عورت مارچ کی اجازت ملنے پر درخواست نمٹا دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ،عورت مارچ کی اجازت ملنے پر درخواست نمٹا دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی.

    جسٹس انوار حسین نے لینا غنی سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی حکم پر جلسے کی اجازت سے متعلق رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ 8 فروری کو شہر میں کرکٹ میچ اور ہارس کیٹل شو منعقد ہو رہا ہے، جبکہ جلسے کی اجازت سے متعلق مشاورت اور میٹنگز ابھی جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مزید میٹنگز بھی بلائی جا رہی ہیں،سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور نے مارچ کا اجازت نامہ عدالت میں جمع کرا دیا،سرکاری وکیل نے عدالت میں عورت مارچ کی سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق خط پیش کیا، جس میں بتایا گیا کہ مارچ 12 فروری کو منعقد کیا جائے گا اور شرکاء کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ عورت مارچ کے انعقاد کے لیے درخواست کب موصول ہوئی تھی؟ جس پر ڈی سی لاہور نے جواب دیا کہ یہ درخواست 29 جنوری کو موصول ہوئی تھی۔ عدالت نے سوال کیا کہ قانون میں درخواست پر فیصلے کے لیے کوئی مقررہ مدت درج ہے؟ ڈی سی لاہور نے جواب دیا کہ قانون میں اس حوالے سے کوئی مدت مقرر نہیں ہے،عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاملہ حل نہ ہوا تو چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا جائے گا۔ تاہم، عورت مارچ کی اجازت ملنے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

  • لاہور لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، وزیر اعلی مریم نواز کی شرکت

    لاہور لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، وزیر اعلی مریم نواز کی شرکت

    ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزادی روشن کی – وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہدائے کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا -یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی بھی اختیار کی گئی – وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کے لئے اللّہ تعالیٰ سے دعا کی – وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف اور دیگر شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کی سلامتی اور آزادی کے لئے بھی اللّہ تعالیٰ سے دعا کی –

    لبرٹی چوک میں کشمیریوں کی جد و جہدِ آزادی کو اجاگر کرنے کے لیے دیوارِ شہداء ، علامتی جیل اور بھارتی مظالم کی عکاسی کرتی تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا -.لبرٹی چوک راؤنڈ اباوٹ پر شہدائے تحریک حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈز بھی نصب کئے گئے -کشمیری رہ نماؤں اور شہداء کی تصاویر کو سلاخیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی -لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کیے گئے -یوم یک جہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر کا تیار نغمہ بھی پیش کیا گیا –

    کسٹم نے 97 کروڑ روپے کی ٹیکس و ڈیوٹی چوری پکڑ لی، مقدمہ درج

    اپوزیشن الائنس کی اہم بیٹھک،اسٹیرنگ کمیٹی کے مجوزہ نام سامنے آگئے

    زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کی بیٹی کی عزت لوٹ لی

    زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کی بیٹی کی عزت لوٹ لی

    شرجیل میمن اور خالد مقبول کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

  • اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کرلی، تصاویر

    اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کرلی، تصاویر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو معروف نام اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ماورا حسین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں، ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی یہ تصاویر لاہور کے شاہی قلعے میں لی گئی ہیں۔تصاویر کے کیپشن میں ماورا نے لکھا کہ ’اور تمام افراتفری کے درمیان میں نے آپ کو پالیا‘، ساتھ ہی ماورا نے آج کی تاریخ لکھتے ہوئے ’ماورا امیر ہوگئی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    یاد رہے اس سے قبل شوبز کی خبروں پر خاص نظر رکھنے والے میڈیا پرسن عرفان نے ماورا اور امیر کی شادی رواں ماہ فروری میں ہونے کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز لاہور اور اسلام آباد میں ہوچکا ہے۔

    عمران خان کے بات نہ ماننے پر جنید اکبر نے بڑا اعلان کر دیا

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کی بیٹی کی عزت لوٹ لی

    سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ میں پولیس ٹیم ہی ملوث نکلی

  • سی آئی اے  سب انسپکٹر پر فائرنگ  میں پولیس ٹیم ہی ملوث نکلی

    سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ میں پولیس ٹیم ہی ملوث نکلی

    مریدکے کے علاقے میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی پر فائرنگ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے کی۔

    باغی ٹی وی کے پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل جمشید اور ارسلان، جو بادامی باغ لاہور میں تعینات تھے، کسی ملزم کی تلاش میں مریدکے گئے تھے۔ اس دوران سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی اپنے دوست ذکااللہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے مشتبہ سمجھ کر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم مراتب علی نے اسے ڈاکوؤں کی کارروائی سمجھ کر گاڑی بھگا دی۔ اس پر کانسٹیبل جمشید اور ارسلان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد جب دونوں کانسٹیبلز کو معلوم ہوا کہ گاڑی میں موجود شخص سی آئی اے سب انسپکٹر ہے، تو وہ موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مفرور کانسٹیبلز اور ان کے ساتھی واصف کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی

    شہریوں کو لوٹنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    آئی سی سی کا چیمپیئنز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    موٹروے سے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ، چار ملزمان گرفتار

  • موٹروے سے اسلحہ اسمگلنگ کی  کوشش ، چار ملزمان گرفتار

    موٹروے سے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ، چار ملزمان گرفتار

    موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چار مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق محمود بوٹی کے قریب موٹروے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا، جس کی تلاشی لینے پر 2 سب مشین گنز، ایک رائفل 223 بور، ایک رائفل 9 ایم ایم اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں. ترجمان کے مطابق گاڑی سے 2 گلوک پسٹل، وائرلیس واکی ٹاکی سیٹ، پولیس لائٹس اور ایک ڈرون کیمرہ بھی برآمد کیا گیا۔موٹروے پولیس نے سیکٹر کمانڈر تیمور خان کی ہدایات پر برآمد شدہ اسلحہ، گاڑی اور گرفتار ملزمان کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔زونل کمانڈر ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

    جناح ہسپتال میں زیرعلاج امریکی خاتون ذہنی مریضہ قرار

    طالبان نے خواتین کے ریڈیو اسٹیشن بیگم کو بند کروا دیا

  • تیزرفتاری ،حادثہ،پولیس اہلکاروں کی جانیں چلی گئیں،تحقیقات جاری

    تیزرفتاری ،حادثہ،پولیس اہلکاروں کی جانیں چلی گئیں،تحقیقات جاری

    لاہور میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جس میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے سب انسپکٹر مراتب علی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

    یہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، جب پولیس کی ایک ٹیم ڈاکوؤں کے بارے میں اطلاع پر ریڈ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق، تھانہ بادامی باغ کی ٹیم کو ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر پولیس نے فوری طور پر ایک کارروائی شروع کی اور مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ تاہم، اس دوران موقع پر مزید دو گاڑیاں آ گئیں، جنہوں نے پولیس کی کارروائی کو پیچیدہ بنا دیا۔اسی دوران، مشتبہ گاڑی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی، جس کے کچھ دیر بعد فائرنگ کی آواز آئی اور پھر گاڑی ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں سب انسپکٹر مراتب علی اور ان کے ساتھ موجود ایک اور شخص جاں بحق ہو گئے، جب کہ ایک اور شخص بھی شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ معاملہ شیخوپورہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق، تحقیقات کے دوران حاصل کیے گئے شواہد کو جلد عوام کے سامنے لایا جائے گا .

    پولیس ذرائع نے اس واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اس افسوسناک حادثے کے پس منظر میں جو بھی عوامل ہیں، ان کی تفصیل جلد سامنے لائی جائے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس کیس میں شواہد جمع کر کے کیس کی تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    یہ واقعہ نہ صرف ایک معمولی حادثہ نہیں تھا، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پولیس کی کارروائی میں بھی مشکلات آئیں اور اس حادثے نے پولیس کے لیے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں،

  • حکومت کشمیر کے لیے واضح پالیسی بنائے،مرکزی مسلم لیگ

    حکومت کشمیر کے لیے واضح پالیسی بنائے،مرکزی مسلم لیگ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا ہے کہ دنیا میں امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہو گا،باجوہ ڈاکٹرائن ختم کرکے حکومت کو کشمیر کے لیے واضح پالیسی بنائے، کشمیر کے لیے آواز بلند کرنا دہشتگردی نہیں، کشمیر کی آزادی قریب ہے، افغانستان میں امریکہ کی شکست، بھارت کے لیے نوشتۂ دیوار ہے، بنگلہ دیش میں بھارت نواز حکومت کی ناکامی، غزہ میں اسرائیل کی شکست بھارت کے لیے وارننگ ہے،

    ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، نائب صدر حافظ طلحہ سعید ،سیکرٹری جنرل لاہور مزمل اقبال ہاشمی،افلاطون جکھڑ و دیگر نے ایجرٹن روڈ پر مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،یکجہتی کشمیر کانفرنس میں زندہ دلان لاہور نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔شرکامقررین کے خطابات کے دوران،عوام کا ایک ہی نعرہ ہم کشمیری ہیں کشمیر ہمارا ہے،نعرے لگاتے رہے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے یکجہتی کشمیر جلسہ میں ملی رکشہ یونین، ملی لیبر فائونڈیشن نے بھی شرکت کی، اس دوران پختون فلاحی جرگہ کے رہنماؤں نے مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا بھی اعلان کیا،

    یکجہتی کشمیر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت ساری دنیا کشمیر کے مسئلہ کو جانتی ہے۔اقوام متحدہ سے گزارش کرتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں،اگر دنیا سے ظلم کو ختم کرنا ہے تو مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا۔ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آزادی کے حصول کے لیے قربانیاں پیش کیں،انسانی حقوق کی سب سے بڑی تذلیل مقبوضہ کشمیر میں ہوتی نظر آرہی ہیں۔انڈیا آج بلوچستان میں بدامنی کی فضا پیدا کررہا ہے۔2013 کے بعد مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیا گیا۔کشمیریوں کو اگر حق نہ دیا گیا تو دنیا سے امن ختم ہو جائے گا،کشمیریوں کے لیے نکلنے والی تمام جماعتوں اور عوام پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پاکستان کا حق بنتا ہے کہ شہہ رگ کو آزاد کروائیں ،مودی کو پیغام دیتے ہیں کہ جلد کشمیر تیرے ہاتھوں سے نکلتا نظر آئے گا

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو باور کروانا چاہتے ہیں ہم آپ کو بھولے نہیں ہیں۔کشمیری عوام جس انداز سے پاکستان کے ساتھ کھڑے پاکستان بھائی بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔اسلام کے مطابق ہندوؤں کو بھی ان کا حق ملنا چاہیے لیکن کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں۔مودی کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے کہ وہ کشمیر پر فوجی قبضہ قائم رکھے۔میرے والد حافظ محمد سعید صرف کشمیر کے لیے 2000 دن سے قید ہیں،ہندستان کا کشمیر پر قبضہ ختم ہوتا نظر آئے گا، دنیا جلد منظر نامہ تبدیل ہوتی دیکھے گی۔باجوہ ڈاکٹرائن کو ملک سے ختم کرکے حکومت کو کشمیر کے لیے واضح پالیسی بنانی ہوگی۔ پاکستان سے کشمیر کاز میں ابہامات کو ختم ہونا چاہیے۔کشمیر کاز کے لیے ایک مضبوط آواز حافظ سعید پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔پوری دنیا کو پیغام دیتا ہوں کشمیر کے لیے آواز بلند دہشتگردی نہیں ہے

    جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ عام یاسین ملک ،میر واعظ عمر فاروق بھائیوں کا ہے،پاکستان کے سیاستدانوں نے غلطیاں کی ہونگی تاہم پاکستان میں آج بھی ایک ایسے لوگ موجود ہیں جو کشمیریوں کا درد رکھنے والے ہیں،کشمیر کی باری آتی ہے تو اقوامِ متحدہ کی عدالت اور قانون کہاں جاتا ہے،تجارتی منڈی کے اوپر کشمیریوں کا انصاف قربان کیا جارہا ہے،اقوامِ متحدہ کو کہتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لو آج پورا پاکستان کشمیریوں کے حق کے لیے کھڑا ہے۔جب کوئی کمزور اپنے حق کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو حق لیکر رہتا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کشمیریوں کا سودا نہیں ہونے دے گی ،ہمارے منشور کا حصہ کشمیر کی آزادی اور کمزور کی آواز بننا ہے

    نائب صدر لاہور کینٹ بار ایسوسی ایشن افلاطون جکھڑ کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اتنا بڑا پنڈال سجایا ،آج حق بنتا ہے کہ کشمیریوں کو اپنی محبت کا پیغام پہنچائے کہ پاکستان کا بچہ بچہ آپ کے ساتھ ہے۔کشمیر ہمارا ہے سارے کا سارا ہے۔

  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کی کوشش کرنےوالا مسافر  گرفتار

    جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کی کوشش کرنےوالا مسافر گرفتار

    فیصل آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کی ہے جس کے دوران جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش کرنے والے ایک مسافر کو گرفتار کیا ہے۔

    گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت محمد شہزاد عاصم کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے امیگریشن کلیرینس کے دوران اس مسافر کو مشکوک پایا اور اس کی تفصیل سے تفتیش کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزم بین الاقوامی پرواز سے یونان جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ایف آئی اے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا یونان کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی تھا اور اس کے پاسپورٹ پر امیگریشن کے جعلی اسٹمپس بھی لگے ہوئے تھے۔ ان اسٹمپس کا آئی بی ایم ایس سسٹم میں کسی قسم کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ اسٹمپس جعلی تھے۔مزید تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم بیرون ملک جانے کے لئے تین ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور مجموعی طور پر 35 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا تھا۔ملزم کو ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    فیصل آباد ائرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے اور ایف آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایف آئی اے کی طرف سے مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔فیصل آباد زون کے ڈائریکٹر نے کہا کہ جعلی دستاویزات اور دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ایف آئی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری دستاویزات غیر متعلقہ افراد کے حوالے نہ کریں اور ہمیشہ ویزا حاصل کرنے کے لیے متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں۔ایف آئی اے نے اس بات کا بھی عہد کیا ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اقدامات میں مزید تیزی لائے گا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، "ہماری کوشش ہے کہ ملک کے تمام ائرپورٹس پر اسکریننگ کے عمل کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ جعلی دستاویزات اور غیر قانونی سفری کوششوں کو روکا جا سکے۔”

  • مریم  وزیراعلی نہیں بلکہ ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ،نواز شریف

    مریم وزیراعلی نہیں بلکہ ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ،نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔

    اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا اور سٹاک ایکسچینج کی بلندی معاشی بہتری کی طرف بڑھتا ہوا اشارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری اور سرمایہ کار برادری کا اعتماد واپس آنا خوش آئند ہے اور ترقی کی رفتار میں تیزی کی آمد خوشگوار تبدیلی کی علامت ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اس میں اب تھماﺅ آنا خوش آئند ہے اور وزیراعظم شہباز شریف وفاقی سطح پر بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں، جس سے ملک میں اللہ کی مدد سے بہتری آ رہی ہے۔

    نواز شریف نے مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف وزیراعلی نہیں بلکہ پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں، اور اللہ تعالی بھی ان کی محنت اور نیک نیتی کی بدولت ان کا ہاتھ پکڑتا ہے۔

    ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مریم نواز پر جتنا فخر کریں، کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک سال کے اندر ہر طبقے کی بحالی کے لیے کئی اہم پروگرام شروع کیے ہیں جن کی عوام میں بہت پذیرائی ہو رہی ہے۔ ان پروگراموں میں "ستھرا پنجاب”، "کسان کارڈ”، "سکالرشپ پروگرام”، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، "دھی رانی پروگرام” اور بنیادی صحت کے نظام کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔

    وزیراعلی مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ قائد محمد نواز شریف کی بیٹی ہونے کے ناطے اور وزیراعظم شہباز شریف کی عوامی خدمت کی وجہ سے اپنی ذمہ داری محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی محنت اور عوامی خدمت کا معیار مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی روایات کو مزید آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔

    ملاقات میں قومی اور صوبائی سطح پر معاشی ترقی، عوامی فلاحی منصوبوں اور دیگر شعبوں میں مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما، وزیردفاع خواجہ محمد آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی موجود تھے۔

    شرجیل میمن کی بیجنگ میں چینی ای وی بس مینوفیکچرر سے ملاقات،سرمایہ کاری کی دعوت

    انسانی سمگلنگ،لاہور میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج

  • انسانی سمگلنگ،لاہور میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج

    انسانی سمگلنگ،لاہور میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج

    لاہور: ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر تین نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کی کوشش کرنے والے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

    مقدمے کے مطابق رائیونڈ کے رہائشی ماجد اقبال خان نے اپنی تین بھانجیوں کو اٹلی بھیجنے کے لیے پانچ ملزمان کو 90 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔ یہ معاملہ ایف آئی اے کے پاس رپورٹ ہوا، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ ملزمان نے سہیل، ارسلان، اور خرم کو پڑوسی ملک لے جا کر مزید رقم طلب کی اور انسانی اسمگلروں نے انہیں اغواکاروں کے ہاتھوں فروخت کر دیا۔ اغواکاروں نے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی ویڈیوز ان کے اہل خانہ کو بھیج دیں۔ اس کے بعد اغواکاروں نے نوجوانوں کی رہائی کے لیے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔متاثرہ نوجوانوں کے اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے پیاروں کو بازیاب کرائے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ انہیں یقین ہے کہ اگر حکومت وقت نے فوری طور پر مداخلت کی، تو ان کے پیارے جلد بازیاب ہو سکتے ہیں۔

    اس واقعہ نے ایک بار پھر غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کی سنگینی اور اس کے متاثرین کی حالت زار کو اجاگر کیا ہے۔ حکومت سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اس پر فوری طور پر کارروائی کرے تاکہ ایسے گھناؤنے جرائم کا سدباب کیا جا سکے۔

    قبل ازیں انسانی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایف آئی اے نے سعودی عرب جانے والے درجنوں مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ ان مسافروں کو غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب بھیجنے کی کوشش کی جارہی تھی۔