Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاکستان امن اور اسلام کی سر زمین ہے،حافظ طلحہ سعید

    پاکستان امن اور اسلام کی سر زمین ہے،حافظ طلحہ سعید

    گورنمنٹ جامعہ الدعوۃ الاسلامیۃ مریدکے کی سالانہ تقریب بخاری سےخطاب کرتے ہوئے نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پروفیسر حافظ طلحہ سعید اور جنرل سیکرٹری پروفیسر سیف اللہ قصوری نے کہا ہےکہ وطن عزیز پاکستان کو سیاسی و مذہبی فرقہ واریت سے نکالنے کا ذریعہ رسول اللہ کی سیرت کی تعلیمات کی طرف رجوع ہے،ہم ملک میں خارجیوں اور تکفیریوں کو پیغام دیتے ہیں کہ تم غلط راستے پر ہو اپنے راستے کو درست کرو،پاکستان امن اور اسلام کی سر زمین ہے،صحیح بخاری میں جہاد فی سبیل اللہ، تکفیر اور دیگر اہم مسائل کا بہترین حل اور وضاحت موجود ہے۔ جدید دور میں بڑھتے ہوئے فتنہ الحاد کے خلاف مدارس کے طلباء کو تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں اپنے ملک سے الحاد کا رد کرنا ہے اور امام بخاری رحمہ اللہ کے علمی معیار کو قائم رکھتے ہوئے صحیح اسلامی عقائد کو فروغ دینا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ جامعہ الدعوۃ الاسلامیۃ مریدکے کی سالانہ تقریب بخاری سےخطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں علمائے کرام، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروفیسر حافظ طلحہ سعید نے کہا کہ ہم امام بخاری رحمہ اللہ کے علمی ورثے کو دنیا بھر میں عام کریں گے اور اپنے طلباء کو جدید دور کے چیلنجز کے لیے تیار کریں گے۔ انہوں نے مدارس سے گزارش کی کہ وہ اپنے نصاب میں صحیح بخاری کے مطالعے کو مزید مضبوط کریں اور باطل نظریات کا زبردست انداز میں رد کرنے کے لیے طلبہ کو علمی اور فکری بنیاد فراہم کریں۔حافظ طلحہ سعید نے کہا کہ شدت پسندی کی بجائے ہمیں امام بخاری رحمہ اللہ کے طرز عمل کو اپنانا ہوگا، جو اعتدال، تحقیق اور علم کی روشنی سے بھرپور ہے۔ تمام مکاتب فکر میں صحیح بخاری کو جو مقام حاصل ہے اس کی روشنی میں ہمیں امت مسلمہ کی فکری رہنمائی کرنی چاہیے

    جنرل سیکرٹری پروفیسر سیف اللہ قصوری کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جامعہ الدعوۃ الاسلامیہ کا آغاز کرنے والے حافظ عبدالسلام بن محمد پر اللہ اپنی رحمت فرمائے اور انہیں انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین کے ساتھ اکٹھا کرے۔ یہ صرف ایک جامعہ نہیں بلکہ دین کی خدمت، تربیت اور تعلیم کا کارواں ہے، جو ہمیشہ آگے بڑھتا رہے گا۔ جامعہ الدعوۃ الاسلامیہ پاکستان میں وہ واحد ادارہ ہے جو عملی میدان میں اترنے والے دین کے داعی اور اسلام کے سچے سپاہی تیار کر رہا ہے، پروفیسر سیف اللہ قصوری نے کہا کہ آج دنیا میں ہر فتنے کا رد کرنے کے لیے دعوت و جہاد کے میدان میں علم و عمل سے آراستہ قیادت کی ضرورت ہے اور اس جامعہ نے ہمیشہ ہر چیلنج کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ہم نے ان شاءاللہ کشمیر کو آزاد کروانا ہے اور اپنی شہ رگ کو پنجہ ہنود سے چھڑانا ہے۔

    امریکہ میں ایئر اسپیس کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے

    پاکستانی ایئرلائنز بنگلہ دیش کیلیے پروازیں شروع کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں،سلیم مانڈوی والا

  • ماضی کی غلطیاں دفن،دل بڑا کریں،ورنہ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ چوہدری شجاعت

    ماضی کی غلطیاں دفن،دل بڑا کریں،ورنہ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ چوہدری شجاعت

    سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دفن، دل بڑا کریں، اس کے بغیر چارہ نہیں۔ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے، انہیں یہ بات سوچنی چاہیئے۔ملک و قوم کی تعمیر ہمارا ایجنڈا نہیں ہو گا تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔سب مل کر اس ملک کا مقدر سنواریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی،کوئٹہ، پشاور،خیرپوراور سکھر میں پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کے یوم پیدائش پر تقاریب کا انعقاد کیا۔ان تقاریب سے بذریعہ ویڈیو لنک چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین،ڈاکٹر محمد امجد،مسز فرخ خان، غلام مصطفیٰ ملک، طارق حسن،ڈاکٹر شکیل روشن،کنور دلشاد، انیلہ ایاز چوہدری،عاطف مغل،رضوان صادق خان،چوہدری جہانگیر، یونس اعوان، پیر سید چراغ الدین شاہ،کامران عثمانی، عمربشیر چیمہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جب تک ہم سیاست کو عبادت نہیں سمجھیں گے اور ملک کی تعمیر و ترقی ہمارا اولین ایجنڈا نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا، پوری نیک نیتی کے ساتھ قوم اور پارٹی کو بتاتاہوں کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔ انشاء اللہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کی قیادت کرے گا، اب وقت آگیا ہے کہ سیاست دان اوراسٹیبلشمنٹ مل کر اس ملک اور قوم کا مقدر سنواریں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو دفن کرنا ہوگا۔میں نے کبھی بھی ذاتی عناد اور بغض کی سیاست نہیں کی، سب کو مشورہ ہے کہ اپنے مخالفین کے بارے دل بڑا کریں، اور ایک نئے خوشگوار دور کا آغاز کریں،اب سیاسی غلطیاں کرنے کی گنجائش نہیں،ریاست کو دل بڑاکرنا ہو گا اور ریاست مخالف عناصر کو یہ ضرور سوچنا ہو گا کہ انکا اور انکے بچوں کا مستقبل اسی ملک اور دھرتی سے وابستہ ہے، انہوں نے کہا خطبہ ججتہ الوداع انسانیت کے لیے بہترین چارٹر ہے اور ہمیں آگے بڑھنے کے لیے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے راہنمائی حاصل کرنا ہوگی کہ انہوں نے فتح مکہ کے موقع پر انہوں نے اپنے بدترین دشمنوں کو معاف کرکے ایک نئے معاشرے کی بنیاد رکھی تھی۔

    چوہدری سالک حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمارا اصل اثاثہ ہیں۔ ہم چوہدری شجاعت حسین کے خدمت اور جذبہ حب الوطنی کے نقش قدم پر چلیں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ڈاکٹر محمد امجد نے اپنے خطاب میں چوہدری شجاعت حسین کے ملک و قوم کے لئے سرانجام دیئے گئے کارناموں کے بارے میں بیان کیا اور کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں چوہدری شجاعت حسین جیسا مدبر سیاسی لیڈر ملا۔ہماری دعا ہے کہ اللہ انہیں صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے اور ہم ان سے زیادہ سے زیادہ سیکھیں۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور چوہدری شجاعت حسین کی درازی عمر اور صحت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی.

    واشنگٹن فضائی حادثہ،عارضی مردہ خانہ قائم،30 لاشیں مل گئیں

    تنگوانی: گولیوں سے چھلنی نوجوان کی لاش برآمد،حدود کا تنازعہ، پولیس موقع پر نہ پہنچی

  • اوور بلنگ،نیب نے لیسکو حکام کو طلب کر لیا

    اوور بلنگ،نیب نے لیسکو حکام کو طلب کر لیا

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے اوور بلنگ اور پھریونٹس نکالنے کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

    نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں لیسکو کے 20 ایس ڈی اوز کو طلب کیا گیا ہے، جنہیں ادارے کے ریکارڈ کے ساتھ 4 فروری کو نیب کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔نیب نے جن افسران کو طلب کیا ہے، ان میں سرکل ون، سرکل ٹو اور سرکل تھری کے افسران شامل ہیں، جن کے بارے میں شکایتیں سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے اوور بلنگ کی اور صارفین کے بل سے یونٹس نکالے۔ نیب نے اس بات کی تحقیق کرنے کی کوشش کی ہے کہ 2020 سے 2024 کے دوران کس افسر نے صارفین کے بل میں سے یونٹس نکالنے کی ہدایت دی تھی۔

    اس کے علاوہ، نیب نے لیسکو کے دیگر افسران کو بھی نوٹسز جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایکسیئنز، ایس ایز اور چیف انجینئرز سمیت دیگر اعلیٰ افسران کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔ ان تحقیقات میں بجلی چوری اور وصولی کے معاملات کو بھی شامل کیا جائے گا۔

    تحقیقات کے دوران ان کے افسران کے بیانات کی روشنی میں مزید افسران کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقات کا مقصد اوور بلنگ کرنے اور یونٹس نکالنے کے حوالے سے مکمل شواہد اکٹھا کرنا ہے اور یہ انکوائری فروری 2025 تک مکمل کر لی جائے گی۔

    یاد رہے کہ نیب نے لیسکو میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کی روک تھام کے لئے آئی ایس آئی، ایم آئی اور رینجرز پر مشتمل خصوصی یونٹ بھی قائم کر رکھا ہے، جس کا مقصد ان معاملات کی موثر تحقیقات کرنا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے۔

    جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم،ایف آئی اے کو کاروائی روکنے کا حکم

    نامناسب ویڈیو،چاہت فتح علی خان کا متھیرا کیخلاف قانونی کاروائی کا عندیہ

  • نامناسب ویڈیو،چاہت فتح علی خان کا متھیرا کیخلاف قانونی کاروائی کا عندیہ

    نامناسب ویڈیو،چاہت فتح علی خان کا متھیرا کیخلاف قانونی کاروائی کا عندیہ

    چاہت فتح علی خان اور متھیرا کے درمیان تنازعہ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رکھی ہے، جس کی وجہ حال ہی میں متھیرا کے شو میں چاہت فتح علی خان کی شرکت اور اس دوران سامنے آنے والی ایک تصویر ہے۔

    چاہت فتح علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ماڈل اور میزبان متھیرا نے انہیں اپنے شو میں مدعو کرنے کے لیے متعدد بار درخواست کی کیونکہ شو کی مقبولیت میں کمی آ رہی تھی۔ چاہت کے مطابق، شو کے دوران متھیرا نے مزاحیہ انداز میں گفتگو کی، لیکن جب شو ختم ہوا اور تصاویر لی جا رہی تھیں، متھیرا نے ان کی کمر میں ہاتھ ڈالا، جس پر چاہت نے انہیں کہا کہ تصویر سامنے سے لی جائے۔

    چاہت فتح علی خان نے کہا کہ متھیرا کی طرف سے ان پر ہراسمنٹ کا الزام بے بنیاد ہے اور وہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے وکیل سے مشورہ کیا ہے اور وہ متھیرا کے خلاف عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویڈیو جو وائرل ہوئی ہے، وہ متھیرا کے کیمرہ مین نے بنائی تھی، نہ کہ انہوں نے چوری چھپے۔

    دوسری جانب متھیرا نے سوشل میڈیا پر اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حرکت انتہائی غیر مناسب تھی اور ویڈیو کا زاویہ بھی غلط تھا۔ متھیرا نے یہ الزام عائد کیا کہ ویڈیو کے کیمرے کا زاویہ چاہت فتح علی خان کی طرف سے بنایا گیا تھا، نہ کہ ان کے شو کی ٹیم نے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے شو کے مہمانوں کی عزت کرتی ہیں، لیکن اس واقعے نے ان کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ متھیرا نے یہ بھی کہا کہ بولڈ ہونا یہ نہیں ہے کہ کسی کو بغیر اجازت چھوا جائے یا گلے لگا لیا جائے۔

    اداکارہ نے اپنے ناظرین سے درخواست کی کہ وہ ان سے ذاتی طور پر ملتے وقت احترام کے ساتھ پیش آئیں اور ایسی غیر مناسب حرکتوں سے بچیں۔ متھیرا کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ شہرت کے لیے غیر معمولی اور عجیب حرکتیں کرتے ہیں، اور انہیں اس بات پر شدید مایوسی ہوئی کہ چاہت فتح علی خان نے ایسا کیوں کیا۔

    چاہت فتح علی خان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں کچھ بھی غیر اخلاقی نہیں تھا اور وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔ اس تنازعے پر دونوں طرف سے مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ یہ معاملہ آگے کس سمت میں جائے گا۔

    نامناسب ویڈیو،متھیرا چاہت فتح علی خان پر پھٹ پڑی

    چاہت فتح علی خان کی متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصویر پر تنقید

    چاہت فتح علی خان کا "بدو بدی 2” ریلیز

  • آفس سے گھر جاتی خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار

    آفس سے گھر جاتی خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار

    گلبرگ پولیس نے رات کے اوقات میں خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ملزم کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے اور اسے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو لبرٹی مارکیٹ سے حراست میں لیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کی ہدایت پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تار کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو روز قبل غالب روڈ پر پیش آیا، جہاں اللہ رکھا نے ایک لڑکی کو آفس سے گھر جاتے وقت نازیبا حرکت کا نشانہ بنایا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے اور پھر فرار ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے اس معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی "Never Again” پالیسی کے تحت سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

    اس کے علاوہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو مزید اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی ایمبولینس چوری

    توشہ خانہ کے چور این آر او کے لیے چور دروازوں کی تلاش میں ہیں،عظمیٰ بخاری

  • ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی ایمبولینس چوری

    ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی ایمبولینس چوری

    ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی ایمبولینس چوری کر لی گئی ہے

    ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ لاہور کے جنرل ہسپتال میں واقع ایدھی سینٹر کی ایک ایمبولینس چوری ہوگئی ہے۔ چوری ہونے والی گاڑی کا نمبر EA 1611 ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ایمبولینس کی چوری کی اطلاع فوراً تھانہ کوٹ لکھپت میں دی گئی، جہاں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    ایدھی فاؤنڈیشن نے اس واقعہ کے بعد اپنی خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے دیگر ایمبولینسز کی مدد سے مریضوں کو بروقت علاج فراہم کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوری کی تحقیقات تیز رفتار سے کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ایدھی انفارمیشن بیورو لاہور نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو اس ایمبولینس کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر پولیس یا ایدھی فاؤنڈیشن سے رابطہ کریں۔

    محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ ،تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا

    فخر ہے کہ بیٹا وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوا،والدہ حوالدار شوکت شہید

  • توشہ خانہ کے چور این آر او کے لیے چور دروازوں کی تلاش میں ہیں،عظمیٰ بخاری

    توشہ خانہ کے چور این آر او کے لیے چور دروازوں کی تلاش میں ہیں،عظمیٰ بخاری

    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پنجاب کے عوام کی خدمت سے فرصت نہیں مل رہی، اور یہ مذاکرات کا بخار بھی خود آپ لوگوں کو ہی چڑھا تھا۔

    ان کا یہ بیان پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِ عمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا ذکر کیے بغیر آج بھی آپ کی سیاست نامکمل ہے۔ ان کے مطابق، تحریکِ انصاف کا سرٹیفائیڈ کرپٹ لیڈر اور ان کا خاندان این آر او کے لیے دروازے تلاش کر رہا ہے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو نواز شریف نے نہیں کہا تھا کہ وہ 9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوتوں میں ملوث ہوں، اور نہ ہی وہ ان واقعات میں ملوث تھے۔عظمیٰ بخاری نے یہ الزام عائد کیا کہ 9 مئی کے دہشت گرد اور توشہ خانہ کے چور این آر او کے لیے چور دروازوں کی تلاش میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سب کا مقصد صرف این آر او حاصل کرنا ہے، اور ان کی یہ کوششیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔

    یاد رہے کہ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا، بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہو گئے ہیں، اور نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی اور رانا ثناء اللّٰہ کے بیانات سے حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر ہو گئی ہے، اور جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ بھی اس بات کا غماز ہے کہ "چور کی داڑھی میں تنکا” ہے۔

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر اعتراض

    وزیراعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کیلئے اقدامات کا اعلان

  • وزیراعلیٰ پنجاب  کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کیلئے اقدامات کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کیلئے اقدامات کا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کمرشل اور رہائشی علاقوں کے لیے یکساں رنگوں اور ڈیزائنز کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ مختلف علاقوں میں تعمیرات کا ایک معیاری اور مربوط ڈھانچہ قائم کیا جا سکے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی (پی ایس پی اے) قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے کمرشل، رہائشی اور زرعی زمینوں کی مناسب زوننگ کی جائے گی۔ پی ایس پی اے کو ضلع سطح پر لینڈ یوز پلان اور زوننگ کے نفاذ کی ذمہ داری دی جائے گی، اور ہر چار سال بعد ان منصوبوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا تاکہ ان میں ضروری تبدیلیاں کی جا سکیں۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ضلعی سطح پر اسپیشل پلاننگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ واپڈا، سوئی گیس، واسا اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے، تاکہ اراضی کے غیر قانونی استعمال کو روکا جا سکے۔

    اس موقع پر اراضی کے غیر قانونی استعمال کی نگرانی کے لیے وائلیشن ٹریکنگ میکنزم تیار کرنے کی تجویز دی گئی، جس کے تحت ضلعی ڈیجیٹل وال کے ذریعے زمین کے غلط استعمال کی نشاندہی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ڈیجیٹل ڈیٹا کی بنیاد پر درخواستوں کی تیز تر بنیادوں پر منظوری کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، تاکہ مسائل کا بروقت حل ممکن ہو سکے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہاؤسنگ سیکٹر میں زیر التواء درخواستوں کو فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت بھی دی۔ انہوں نے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں گھروں کو ماحول دوست، واک ایبل اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے پر زور دیا، تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ رہائش فراہم کی جا سکے۔وزیراعلیٰ نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے روزانہ تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹاؤن پلاننگ مستحکم مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے اور ناقص حکمت عملی کے باعث بے ہنگم غیر قانونی سوسائٹیاں بن رہی ہیں، جس سے شہریوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ کی جانب سے اٹھائے گئے یہ اقدامات غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی روک تھام اور شہروں کی بہتر ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔

    چین کی کامیابی کی کہانی ہمیں تحریک اور محنت کی ترغیب دیتی ہے۔وزیراعظم

    پیکا ایکٹ کی منظوری آزادی صحافت پر کاری ضرب ہے،تابش قیوم

  • پیکا ایکٹ کی منظوری آزادی صحافت پر  کاری ضرب ہے،تابش قیوم

    پیکا ایکٹ کی منظوری آزادی صحافت پر کاری ضرب ہے،تابش قیوم

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے لاہور میں صحافیوں کی جانب سے پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج میں شرکت کی ہے

    انہوں نے صحافیوں سے خطاب میں کہا کہ پیکا ایکٹ کی منظوری آزادی صحافت اور جمہوری اقدار پر کاری ضرب ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اظہار رائے کو دبانے کی کوشش ہے بلکہ ایک آزاد اور خودمختار صحافتی ماحول کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے،سینٹ کے اجلاس میں پیکا ایکٹ کی منظوری صحافیوں کی زبان بندی اور سچ کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش ہے، جو کسی بھی جمہوری معاشرے کے لیے ناقابل قبول ہے

    تابش قیوم نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد آزاد صحافت اور عوامی رائے پر قائم ہے، اور اس پر کسی بھی قسم کی قدغن ناقابل برداشت ہے۔ مرکزی مسلم لیگ آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی اور صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس متنازع قانون کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور صحافت کو درپیش خطرات کا خاتمہ کیا جائے۔ ہم ایک ایسے پاکستان کے لیے پرعزم ہیں جہاں ہر شہری اور ہر صحافی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کر سکے

    پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف لاہورپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

  • پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف لاہورپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف لاہورپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف لاہورپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

    احتجاجی مظاہرے میں سی پی این ای، ایمنڈ، پی بی اے، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ، اے پی این ایس،پی یوجے، لاہورپریس کلب ،پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی ، ایسوسی ایشن فوٹوجرنلسٹس آف لاہور، کیمرہ مین ایسوسی ایشن ،وکلا برادری ، پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی پاکستان ، پاکستان کسان اتحاد ، ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن ، انقلابی پارٹی ، پنجاب ٹیچرزایسوسی ایشن ، حقوق خلق پارٹی ، پنجاب پروفیسر زایسوسی ایشن ، میڈیا ورکرز ایسوسی ایشن ، نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن ، تاجر برادری ، جمعیت علماءاسلام ،مرکزی مسلم لیگ، پرائیویٹ نرسنگ کالج ایسوسی ایشن سمیت سیاسی سماجی تنظیموں اور ان کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں احتجاجی پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے اور بازوﺅں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔

    پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ولاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے پیکا ایکٹ کو آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کے خلاف کالاقانون قراردیتے ہوئے یکسرمستردکرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ایک ایسا قانون پاس کیاہے جس کی مثال ماضی کے مارشل لاءکے ادوار میں بھی نہیں ملتی ،پیکا ایکٹ صحافیوں کا گلادبانے کے مترادف ہے ہم حکومت کا دہرامعیار نہیں چلنے دیں گے۔ انھوں نے پیکا ایکٹ کے خلاف ہرفورم پر احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حکومت یہ نہ سمجھے کہ ہم آج احتجاج کرکے اپنے گھروں یا دفترں میں جابیٹھے گے بلکہ ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی ، جلسے جلوس منعقد کئے جائیں گے ، اسمبلیوں کا بائیکاٹ کیا جائے گااور پیکا ایکٹ کی منسوخی تک صحافی برادری چین سے نہیں بیٹھے گی۔ ارشد انصاری نے کہاکہ یہ بل وزارت داخلہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے جسے وزارت اطلاعات نے تمام قواعد کو یکسرپس پشت ڈال کر منظور کروایا ہے۔انھوں نے کہا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مشاورت سے آئندہ لائحہ عمل جلد طے کریں گے۔ انھوں نے احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں کے شانہ بشانہ شرکت کرنے والی تمام سیاسی وسماجی تنظیموں اور ان کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پرسی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیکاایکٹ کی منظوری حکومت وقت کی اپنی خامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے ، ہم آزادی صحافت پر ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کو نہیں مانتے اور آزادی صحافت کے لئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔پی بی اے کے نمائندے نوید کاشف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت وقت کا پیکا ایکٹ عجلت میں منظور کرنا ان کی بدنیتی کو اجاگرکرتاہے لیکن صحافی اپنے حقوق کے لئے متحد ہیں اور وہ ہرپلیٹ فارم پر اس قانون کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

    ایمنڈ کے سیکرٹری جنرل حافظ طارق نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر واضح کیا کہ پیکاایکٹ صحافی دشمن قانون ہے اور حکومت اپنی خامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے ایسے قوانین پاس کرکے صحافیوں کو پابند نہیں کرسکتی۔ اے پی این ایس کے صدر امتنان شاہد نے کہاکہ شعبہ صحافت پر قدغن لگانے کے لئے حکومتی پاس کردہ پیکا ایکٹ کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور صحافی تنظیموں کے ساتھ مل کر جدوجہد کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر خواجہ نصیر نے پیکا ایکٹ پاس ہونے پر حکومتی رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک جانب تو حکومت بنیادی انسانی حقوق کی آزادی کی بات کرتی ہے اور دوسری جانب ایسے ظالمانہ قوانین بناتے ہیں جس سے ملک انتشار کا شکار ہورہا ہے، ان کے اس رویے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

    پی یوجے دستورکے سیکرٹری جنرل رحمان بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیکا ایکٹ صحافیوں کو ان کے فرائض منصبی کی ادائیگی سے روکنے کا کالاقانون ہے اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ سینئر صحافی و اینکر پرسن نصر اللہ ملک نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف تقریر کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کے خلاف حکومتی سازش کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے اور تمام صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر ملک گیر ا حتجاجی تحریک چلائیں گے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک محمد احمد خان بچھڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کے خلاف یہ ایکٹ پاس کرتے ہوئے حکومت کو شرم آنی چاہیے، اس ایکٹ کے بعد ایک نئی شق ہے جس کے تحت سوشل میڈیا پروڈکشن اینڈ ریگولیٹ کی اتھارٹی قائم ہوگی، اس حکومت نے ہمیشہ صحافیوں کے خلاف قانون پاس کروائے ، پی ٹی آئی کی تمام قیادت اس پیکا ایکٹ کے خلاف ہے۔

    جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاءالدین انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ہمیشہ حکومت کے غیر انسانی وغیرقانونی قوانین کے خلاف جدوجہد کی ہے اور ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں اور پیکاایکٹ کے کالے قانون کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔تاجر رہنما ءنعیم میر نے کہاکہ تاجر برادری ایسے قوانین کے خلاف صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔جمعیت علماءاسلام کے رہنما حافظ غضنفر اعوان نے میڈیا کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی کالے قانون کا نفاذ معاشرے میں نئے انتشار کا باعث بنے گاحکومت ہوش کے ناخن لے اور پیکا ایکٹ کو ختم کیاجائے۔ایپکا کے صدر مختار گجر نے پیکا ایکٹ کو غیر انسانی و غیر اخلاقی قانون قراردیتے ہوئے فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ وہ آزادی صحافت میں صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    وکیل رہنماءربیعہ باجوہ نے اس موقع پر کہاکہ پیکا ایکٹ صرف صحافیوں کو ان کے فرائض کی ادائیگی سے ہی روکتا ہے، پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں پر نافذ کی جانے والی اس قدغن کو ختم کیاجائے، ہم صحافیوں کے ساتھ ان کے حقوق کی حفاظت کی جدوجہد میں برابرشامل ہیں۔ تاجر رہنما سہیل بٹ نے صحافیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کو ظالمانہ قانون قراردیا اور اسے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک کے نتیجے میں پیکاکالا قانون جلد ختم ہو گا ، میں اعلی عدلیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں معاملے کو سلجھائے ایسا نہ ہو حالات اس جگہ پہ چلے جائیں جہاں غیر جمہوری قوتوں کو موقع ملے ،اس لیے اس معاملے کو جلد سے جلدسلجھائیں،وائی ڈی اے پنجاب صحافی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آواز بلند کرے گی۔

    انجمن تاجران لاہورکے صدر میاں طارق نے کہاکہ صحافی معاشرے کا بہترین طبقہ ہے جو مسائل کو اجاگر کرتے ہیں لیکن پیکا ایکٹ کے ذریعے انھیں پابند کرناغیر انسانی وغیراخلاقی ہے جس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور صحافیوں کی جدجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    اینکرزایسوسی ایشن کی نمائندہ بتول راجپوت نے پیکاایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے فی الفورکالعدم قراردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کی حقوق کی جنگ میں ہم تمام صحافتی تنظیموں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہاکہ ہم متنازعہ قانون کو یکسر مسترد کرتے ہیں، فیک نیوز پر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔احتجاج میں صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور اس عزم کا اظہار کہ کہ اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور پیکا ایکٹ ختم کرائیں گے۔

    توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا مسترد

    میڈیاہمارے گھر سے دور رہے، بچوں کی تصاویر نہ لیں،سیف،کرینہ کپور