Baaghi TV

Category: لاہور

  • رائٹ سائزنگ پالیسی،ریلوے سے 17 ہزار پوسٹیں ختم

    رائٹ سائزنگ پالیسی،ریلوے سے 17 ہزار پوسٹیں ختم

    وفاقی حکومت نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلیے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت ریلوے میں سے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 17 ہزار 101 پوسٹیں ختم کردی ہیں۔

    وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں رائٹ سائزنگ میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 29 وزارتوں اور آئینی اداروں نے 11 ہزار 877 پوسٹوں کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے جبکہ 4 ہزار 660 ڈائنگ پوسٹوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی کاوشوں کو سراہا، دوران اجلاس وزارت ریلوے کے حکام نے اپنے رائٹ سائزنگ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور بریفنگ دی کہ وزارت میں موجود 95 ہزار 859 پوسٹوں میں سے 17 ہزار 101 پوسٹیں ختم کی جاچکی ہیں جبکہ مزید 5 ہزار 695 پوسٹوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔

    ریلوے حکام نے بتایا کہ مستقبل میں مزید 15000 پوسٹیں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اجلاس کے دوران پیش کردہ منصوبے میں آپریشنل کارکردگی اور وسائل کو بہتر طور پر استعمال کرنے کیلئے اقدامات پر زور دیا گیا اور پاکستان ریلویز کو جدید بنانے اور اس کے آپریشنز کو موثر اور فعال رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

    کیٹی بندر پورٹ،سندھ حکومت کی وفاق سے این او سی کی درخواست

    کراچی : 26 دنوں میں چار افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بنے

    ٹرمپ اور ایلون مسک میں جھگڑا ہو گیا

    مصنوعی ذہانت کس طرح سفری صنعت میں انقلاب لا رہی ہے، رپورٹ

  • بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

    بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

    لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص بچے کو ورغلا کر زیادتی کی غرض سے ویرانے میں لے گیا ہے جس پر ڈولفن اسکواڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد کو گرفتار کرکے 10 سالہ بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ملزم احمد معصوم بچو ں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے، ملزم 10 سالہ دانش کو بھی ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    15 پر کال موصول ہونے کے بعد ڈولفن نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم احمد کو گر فتار کر کے تھانہ مغلپورہ کے حوالے کردیا، جبکہ معصوم دانش کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا، ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔

  • مرکزی مسلم لیگ لاہور کا ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

    مرکزی مسلم لیگ لاہور کا ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

    مرکزی مسلم لیگ لاہور نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے "ہفتہ یکجہتی کشمیر” منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران پورے شہر میں مختلف کیمپ، ریلیاں اور خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ جبکہ 5 فروری کو مال روڈ پر عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

    مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ "کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پورے شہر میں یونین کونسل سطح پر پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ پورے پاکستان کی آواز بنے گی اور مظلوم کشمیریوں کو پیغام دیا جائے گا کہ جدوجہد آزادی میں پاکستان کا بچہ بچہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہندوستان کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مسلم لیگ ہاؤس میں تنظیمی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تنظیمی اجلاس میں لاہور کے تحصیلی صدور اور پی پی جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا مزید گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔ 5 فروری کو مال روڈ پر ہونے والے جلسے کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ تاریخ کا یادگار اجتماع ہوگا جس میں کشمیر کاز کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا اور عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

    پیکا ایکٹ، پی یو جے کا کل لاہور میں احتجاج کا اعلان

  • پیکا ایکٹ، پی یو جے کا کل لاہور میں احتجاج کا اعلان

    پیکا ایکٹ، پی یو جے کا کل لاہور میں احتجاج کا اعلان

    پیکا ایکٹ کیخلاف پی یوجے کا احتجاج کل لاہور پریس کلب کے سامنے ہوگا سیاسی رہنماؤں ، وکلا نمائندگان مختلف صحافتی ، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندے شریک ہونگے

    پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے سیکرٹری جنرل قاضی طارق عزیز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹو کونسل پی یوجے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ظالمانہ پیکا ایکٹ کے خلاف کل مورخہ 28-01-2025 بروز منگل سہ پہر 3 بجے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں بنیادی انسانی حقوق کو مسخ کر دینے والے غاصبانہ اور ظالمانہ قانون کو مستر د کرنے کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے آئین پسند اور محب وطن پاکستانی بھر پور شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر آزادی اظہار رائے کا مقدمہ لڑنے کا اعلان اور یہ عہد بھی کیا جائے گا کہ ہم انسانی حقوق ، آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

    اس احتجاج میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر ، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم سمیت اہم سیاسی و سماجی رہنما ، وکلا تنظیموں کے نمائندگان ، الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ، کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن ، ہیلتھ و ایجو کیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن سمیت مختلف تنظیموں کے رہنما و کارکن شریک ہوں گے ۔ پی یو جے کی ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے ظالمانہ پیکا ایکٹ کے خلاف اور آزادی اظہار رائے کے تحفظ کیلئے اس احتجاج میں شرکت کی دعوت عام ہے۔

    پیکا ایکٹ میڈیا کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، بیرسٹر گوہر

    سیف علی ٰخان حملہ کیس،پولیس نے "خاتون” کو بھی کیا گرفتار

  • چیمپئنز ٹرافی:گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع

    چیمپئنز ٹرافی:گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع

    لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جبکہ انڈیا کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 28جنوری سے گلف اسٹینڈرڈ ٹائم دوپہر ایک بجے اور پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم دوپہر دو بجے شروع ہوگی-

    آئی سی سی فیملی ممبرز کو خصوصی طور پر یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ پہلے یہ ٹکٹ خرید سکتےہیں جو پیر 27 جنوری کو دوپہر ایک بجے سے شروع ہوگی جنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے رکھی گئی ہے،پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں 1500 روپے سے دستیاب ہوں گی جن میں کراچی لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دس میچز شامل ہیں،فزیکل ٹکٹس بھی پاکستان میں ٹی سی ایس کے منتخب ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے جن کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

    پاک امریکہ تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے،محسن نقوی

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دبئی میں میچز کے ٹکٹس کے حوالے سے جلد آگاہ کیا جائے گا،فائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا،اگر بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا، بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

    سیف علی خان نکلے سخت سیکوٹی میں گھر سے باہر

  • وزیراعلی مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار

    وزیراعلی مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار

    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہورہاہے-صوبہ بھر میں 9ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8ارب روپے سے زیادہ بلاسود قرض جاری ہو چکے ہیں -چند ماہ کی مختصر مدت میں ساڑھے 8ارب روپے کے مائیکروفنانس قرض کا منفردریکارڈ قائم کر دیا گیاہے-

    مختصر ترین مدت میں اپنی چھت، اپنا گھر کے پورٹل پر 4لاکھ سے زائد درخواستیں مع ڈاکومنٹ موصول ہونے کا ریکارڈ بن گیا -اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فیز ون میں 5ہزار لون جاری ہوچکاہے-اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5ہزار سے زائد گھر تیزی سے تکمیل کے حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں -فیز ٹو میں ملنے والے 3ہزارلوگوں کو لون ملے گئے اور بھی گھرو ں کی تعمیر کا آغاز کردیاگیا-اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر ملنے والی درخواستوں کی تصدیق3غیر جانبدار مائیکر وفنانس ادارے کررہے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف کے احکامات کے مطابق ایک سال میں ایک لاکھ او رپانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا -اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ پر acag.punjab.gov.pk پورٹل اور ہیلپ لائن نمبر 0800-09100قائم کیا گیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پرزور دیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ریاست ماں کے جیسی ہے او رماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے- اپنی چھت، اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا-

    وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو-اپنی چھت، اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ 15لاکھ قرض حاصل کرنے والوں کو 9سال میں ماہانہ 14ہزار قسط کی صورت میں اصل زر ہی ادا کرنے ہوں گے-اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت بننے والے مکان دیکھ کر اتنی خوشی ہوتی ہے جیسے اپنا ہی گھر بن رہاہو-

    پیکا ایکٹ میڈیا کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، بیرسٹر گوہر

    پی ٹی آئی نے بین الاقوامی رابطہ کاری کیلئےکمیٹی تشکیل د یدی

  • مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر،اہم ملزم گرفتار

    مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر،اہم ملزم گرفتار

    ایف آئی اے فیصل آباد زون نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

    ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث ایک اہم ملزم، جاوید احمد، کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران عمل میں آئی۔ جاوید احمد دیگر سمگلروں کے ساتھ مل کر متاثرہ شخص محمد انس کو اسپین بھجوانے کی کوشش میں تھا۔ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ متاثرہ شخص کو پہلے موریطانیہ بھیجا اور پھر کشتی کے ذریعے اسپین پہنچانے کی کوشش کی۔ تاہم، یہ کوشش ناکام رہی اور متاثرہ شخص واپس اپنے وطن پاکستان پہنچ گیا۔ کشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔انسانی سمگلروں نے متاثرہ شخص کے اہلخانہ سے 35 لاکھ روپے اور 1500 یورو وصول کیے تاکہ ان کے بیٹے کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجا جا سکے۔ ایف آئی اے نے ملزم جاوید احمد کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    جاوید احمد کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے کو مزید اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں اور اس کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ایف آئی اے فیصل آباد زون کے ڈائریکٹر نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں اور اس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی اور ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کی ٹیمیں متاثرہ افراد کے لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

    انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو بین الاقوامی سطح پر جڑ سے ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ان معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ایف آئی اے کی یہ کارروائیاں اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف جنگ مزید تیز ہوچکی ہے اور اب اس نیٹ ورک کو بین الاقوامی سطح پر شکست دینے کے لیے مکمل عزم کے ساتھ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعظم کی انسانی سمگلنگ کےمجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی ریلویز کے پرانے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی ہدایت

  • گداگری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والا خواجہ سرا گرفتار

    گداگری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والا خواجہ سرا گرفتار

    لاہور: ڈولفن پولیس ٹیم نے گداگری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والے خواجہ سرا کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل کینال روڈ پر نوسر بازی کی واردات کرتے ہوئے ایک شہری سے موبائل اور نقد رقم لوٹی تھی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کی شناخت عامر عرف تتلی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 561/25 درج کیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری مقامی لوگوں کی شکایات کے بعد کی گئی، جس کے لیے ڈولفن ٹیم نے مقامی علاقے میں ریکی کر کے اس کی سرگرمیوں کا سراغ لگایا اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کیا گیا، اور ابتدائی تحقیقات میں اس کے دیگر متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ خواجہ سرا عامر عرف تتلی کینال روڈ کے اطراف اور کراسنگ برج پر وارداتیں کیا کرتا تھا، جہاں وہ گداگری کے ذریعے لوگوں کو بے وقوف بنا کر ان سے پیسے اور قیمتی اشیاء چھین لیا کرتا تھا۔

    ترجمان ڈولفن نے مزید کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ نواب ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے متعلقہ ٹیم کی برق رفتار کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی محنت کو سراہا۔

    شادی کی پہلی رات،دلہن جاں بحق،دولہا بیہوش

    سیف علی خان کے علاج کیلئے25 لاکھ ، میڈیکل کلیم کی منظوری پر سوالات اٹھ گئے

  • نامناسب ویڈیو،متھیرا چاہت فتح علی خان پر پھٹ پڑی

    نامناسب ویڈیو،متھیرا چاہت فتح علی خان پر پھٹ پڑی

    پاکستان کی مشہور میزبان و ماڈل متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جس میں اداکار چاہت فتح علی خان کی جانب سے ان سے غیر مناسب انداز میں پیش آیا گیا۔

    کچھ دن قبل چاہت فتح علی خان متھیرا کے شو میں مہمان بنے تھے، اور اس شو کی ایک ویڈیو جس میں چاہت فتح علی خان متھیرا کو گلے لگانے کی کوشش کرتے ہیں، چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جو کہ فوراً وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان متھیرا سے ہاتھ ملاتے ہوئے اور انہیں گلے لگانے کی کوشش کرتے ہیں، جس پر متھیرا واضح طور پر غیر آرام دہ نظر آتی ہیں اور خود کو ان سے دور کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد متھیرا نے اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو ان کی اجازت کے بغیر اور غلط زاویے سے بنائی گئی تھی، اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔

    متھیرا نے اپنے شو میں اس ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: "جب بھی کوئی مہمان ہمارے شو پر آتا ہے، میں انہیں عزت دیتی ہوں، پیار سے پیش آتی ہوں، لیکن اس انداز میں ویڈیو بنانا انتہائی بری حرکت تھی۔ بولڈ ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ کوئی بھی آپ کو دیکھے اور گلے لگالے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "میں اس وقت انتہائی بے آرام محسوس کر رہی تھی، اور یہ ویڈیو ہمارے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے بغیر اجازت بنائی گئی۔ اس بات کا ہمیں اور ہماری ٹیم کو علم نہیں تھا، کیونکہ شو کے کیمرے کہیں اور نصب تھے، اور یہ ویڈیو دوسری جگہ سے بنائی گئی تھی، جو کہ کسی بھی صورت میں اجازت کے بغیر نہیں بنائی جا سکتی تھی۔”

    چاہت کو کہیں دیکھیں تو نہ انہیں گلے لگائیں اور نہ ہاتھ ملانے کی کوشش کریں۔ متھیرا
    متھیرا نے انکشاف کیا کہ چاہت فتح علی خان نے ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد جب انہیں کہا گیا کہ وہ اسے ہٹا لیں، تو انہوں نے نہ صرف ویڈیو نہیں ہٹائی بلکہ اس کے لیے کوئی معافی بھی نہیں مانگی۔انہوں نے اپنے ناظرین کو متنبہ کیا کہ اگر وہ انہیں کہیں دیکھیں تو نہ انہیں گلے لگائیں اور نہ ہاتھ ملانے کی کوشش کریں۔ متھیرا نے مزید کہا کہ "میں اپنے سیٹ سے روانگی کے لیے تیار تھی، اور میری گاڑی باہر کھڑی تھی، تب ہی چاہت فتح علی خان نے اس ویڈیو کو بنایا اور فوراً اس کے بعد میں سیٹ سے چلی گئی۔”

    اس پورے واقعے پر متھیرا کی جانب سے یہ پیغام دیا گیا کہ خواتین کو عزت اور احترام دیا جانا چاہیے اور کسی بھی صورت میں ان کی ذاتی حدود کی خلاف ورزی کرنا قابلِ قبول نہیں ہے۔ یہ واقعہ اس بات کو بھی واضح کرتا ہے کہ سوشل میڈیا پر بغیر اجازت کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ کسی کی ذاتی زندگی اور احساسات کو مجروح نہ کیا جا سکے۔

    پورن ویب سائٹس پر پابندی کی مہم چلانے والی خاتون وزیر کی شوہر کے ساتھ "تعلقات” ویڈیو لیک

    خاتون جیل افسر کا قیدی کے ساتھ جنسی تعلق،ویڈیو لیک

    طیارے میں جوڑےکا "جنسی عمل”فلائٹ کریو نے ویڈیو لیک کر دی

    برہنہ ویڈیو لیک کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور ٹک ٹاکر کی ویڈیو لیک

  • لاہور  سے لاپتہ خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد میں نہر سے برآمد

    لاہور سے لاپتہ خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد میں نہر سے برآمد

    لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل سائرہ کی لاش حافظ آباد میں نہر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش بوری میں بند تھی، جس کی شناخت پرانی حالت ہونے کے سبب مشکل سے ہو سکی۔ مقتولہ کی لاش کی شناخت کے بعد مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق سائرہ کا لاپتہ ہونے کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج تھا، اور اس کی تلاش کی کوششیں جاری تھیں۔ مقتولہ کی لاش ملنے کی اطلاع ملتے ہی نواب ٹاؤن پولیس موقع پر روانہ ہوگئی ہے تاکہ تحقیقات کی جا سکیں۔اہل خانہ کے مطابق سائرہ کی چند ماہ قبل بلال نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، اور وہ کچھ دن قبل کچہری گئی تھیں، لیکن اس کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا تھا۔ اہل خانہ نے ابتدائی طور پر ان کے لاپتہ ہونے کی شکایت کی تھی اور اب ان کی لاش کے ملنے سے غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے لاش کی تدفین کی کارروائی مکمل کر دی ہے۔ اس کے بعد نواب ٹاؤن پولیس بھی واقعہ کی مزید تحقیقات کے لیے حافظ آباد روانہ ہو چکی ہے تاکہ اس افسوسناک واقعہ کے محرکات اور سائرہ کے قتل کی حقیقت سامنے لائی جا سکے۔

    اب تک کی اطلاعات کے مطابق، اس معاملے میں کسی قسم کی مزید معلومات یا تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔

    13جنوری کو عمران کی بیٹوں سے بات کروائی،جیل حکام کا عدالت میں جواب