Baaghi TV

Category: لاہور

  • پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور: پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: درخواست ممبر لاہور پریس کلب جعفر بن یار نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی، جس میں الیکشن کمیشن، پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین کو شامل کیا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا ترمیمی بل کو منظور کیا، اور اسمبلی نے اپنے رولز معطل کرکے اس بل کو فاسٹ ٹریک کے ذریعے منظور کیا، درخواست گزار نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت فیک انفارمیشن پر تین برس قید اور جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے، جو آزادی اظہار کے حق کے خلاف ہے۔

    سانحہ 9 مئی کیسز:13 مقدمات میں مکمل چالان پیش کرنے کا حکم

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ ماضی میں پیکا کو ایک خاموش ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، اور اس بل کو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر منظور کیا گیا،پیکا ترمیمی ایکٹ آئین میں دی گئی آزادی اظہار کی ضمانت کے خلاف ہے اور اس کی منظوری سے یہ آزادی شدید متاثر ہو گی۔

    عدالت سے استدعا کی گئی کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو سینیٹ سے منظور کیا گیا تھا-

    لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے

  • سانحہ 9 مئی کیسز:13 مقدمات میں مکمل چالان پیش کرنے کا حکم

    سانحہ 9 مئی کیسز:13 مقدمات میں مکمل چالان پیش کرنے کا حکم

    راولپنڈی:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر، راشد شفیق سمیت تمام ملزمان عدالت پیش ہوئے تمام ملزمان کی صرف حاضری لگائی گئی،عدالت نے کیسز کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ گزشتہ روز بھی کوئی کارروائی نہ ہو سکی تھی۔

    وکلاء صفائی نے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کے لیے درخواست بھی دائر کر دی اور موقف اختیار کیا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو دیگر سانحہ 9 مئی کیسوں سے الگ کرنے کا فیصلہ ختم کیا جائے،سماعت کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

    لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے

    ون چائنہ پالیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے،صدر مملکت

    حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے تو ہم آگے دیکھیں گے،بیرسٹر گوہر

  • لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ   جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے

    لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے

    لاہور: لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ اور سابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر ایک عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ ہفتے ہی انہیں لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا اپنی تقرری کے وقت جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کی صحت کے بارے میں تشویش ناک خبریں سامنے آ رہی تھیں۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی نماز جنازہ آج بعد از عصر، شام 4 بج کر 15 منٹ پر لاہور میں ادا کی جائے گی۔

    حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے تو ہم آگے دیکھیں گے،بیرسٹر گوہر

    واضح رہے کہ جسٹس فقیر محمد کھوکھر کا تعلق پاکستان میں جبری گمشدگیوں کے معاملات کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن سے تھا، جسے پہلی بار 2010 میں قائم کیا گیا تھا اس سے قبل اس کمیشن کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ کمال منصور عالم اور بعد ازاں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کی تھی۔

    امریکا کے جدید ترین فائٹر جیٹ ایف 35 کو خوفناک حادثہ،پائلٹ محفوظ

  • ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل

    ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل

    ڈی جی ایکسائز لاہور عمر شیر چٹھہ نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عمر شیر چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ ٹوکن ٹیکس نہ ادا کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرکے انہیں سسٹم میں بلاک کیا جائے۔گاڑی مالکان کو آگاہی فراہم کرنے کے باوجود وہ ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔انہوں نے بڑے ڈیفالٹرز کی گاڑیاں بند کرنے اور ایک سال سے زائد نادہندگان کے چالان کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈی جی ایکسائز نے پنجاب بھر میں ناکہ بندی کو مؤثر بنانے اور ٹیکس وصولی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    ایکسائز حکام کے مطابق پنجاب بھر میں تقریباً 13 لاکھ گاڑی مالکان سالانہ ٹوکن ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ تاہم لاہور میں 8 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے مالکان نے ٹیکس ادا کیا ہے جبکہ 5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ابھی تک واجب الادا ہے۔ایکسائز حکام نے مزید بتایا کہ لاہور میں پونے 3 ارب روپے کے قریب ٹوکن ٹیکس کی وصولی باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ بینکوں اور لیزنگ کمپنیوں کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس وصولی کے لیے ان سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

    محمد شامی ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات پر بول پڑے

  • میڈیا نمائندوں کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، عظمی بخاری

    میڈیا نمائندوں کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، عظمی بخاری

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے چیئرمین آئی ٹی این ای شاہد محمود کھوکھر نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: وزیر اطلاعات نے چیئرمین آئی ٹی این ای کو ڈی جی پی آر آمد پر خوش آمدید کہا ، چیئرمین آئی ٹی این ای نے اپنی سالانہ رپورٹ اور سوینئر وزیر اطلاعات کو پیش کیں آئی ٹی این ای نے ایک سال میں 395 صحافیوں کو ادائیگیاں کروائیں آئی ٹی این ای نے 395 صحافیوں کو 60 کروڑ 33 لاکھ 97 ہزار 434 روپے کی ادائیگیاں کروائیں۔

    عظمیٰ بخاری نے ویج ایوارڈ پر عملدرآمد کے لیے چیئرمین آئی ٹی این ای سے رائے بھی مانگی، چیئرمین آئی ٹی این ای نے اس کے عملدرآمد کے طریقے سے تفصیلی آگاہ کیا اس موقع پر وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اس حوالے سے صوبے میں قانون سازی بھی کرسکتی ہے صحافیوں کو 2019 کے ویج ایوارڈ کے مطابق تنخواہیں ملنی چاہئیں۔

    سیکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، پانچوں دہشتگرد ہلاک

    انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ہی حکومت میڈیا کو اشتہارات جاری کرتی ہےہم صحافیوں کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں،ویج ایوارڈ اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا جائے گا-

    26 ویں ترمیم کیخلاف عدالتوں میں جانے سمیت ہرقسم کی جدوجہد اور احتجاج کریں گے

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میڈیا نمائندوں کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جو ادارے بروقت اپنے ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں کرتے اس حوالے سے پالیسی گائیڈ لائن واضح کی جائے گی اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر صغیر شاہد ،ڈائریکٹر کواڈینیشن خورشید جیلانی اور ای ڈی بلال بھٹی بھی موجود تھے۔

    کندھ کوٹ: سیپکو اور رینجرز کا آپریشن، 50 کنڈے منقطع، 10 مقدمات درج

  • ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    لاہور: ڈی جی ایکسائز لاہور عمر شیر چٹھہ نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عمر شیر چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ ٹوکن ٹیکس نہ ادا کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرکے انہیں سسٹم میں بلاک کیا جائےانہوں نے کہا کہ گاڑی مالکان کو آگاہی فراہم کرنے کے باوجود وہ ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کر رہےانہوں نے بڑے ڈیفالٹرز کی گاڑیاں بند کرنے اور ایک سال سے زائد نادہندگان کے چالان کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ڈی جی ایکسائز نے پنجاب بھر میں ناکہ بندی کو مؤثر بنانے اور ٹیکس وصولی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، یکسائز حکام کے مطابق پنجاب بھر میں تقریباً 13 لاکھ گاڑی مالکان سالانہ ٹوکن ٹیکس ادا کرتے ہیں تاہم لاہور میں 8 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے مالکان نے ٹیکس ادا کیا ہے جبکہ 5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ابھی تک واجب الادا ہے۔

    ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس پورا نہیں ہو سکا،گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں،فیصل واوڈا

    ایکسائز حکام نےبتایا کہ لاہور میں پونے 3 ارب روپے کے قریب ٹوکن ٹیکس کی وصولی باقی ہے،بینکوں اور لیزنگ کمپنیوں کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس وصولی کے لیے ان سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

    یونیفارم فوجی افسر بطور جج کیسے غیرجانبدار ہو سکتا ہے؟جسٹس مسرت ہلالی

  • معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے،میرا

    معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے،میرا

    لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا ساتھی اداکار معمر رانا کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ میرا نے معمر رانا کی متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے حق میں بیان دیتے ہوئے انہیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں لیکن وہ شاید غلط ہاتھوں میں ہیں، جس پر انہیں تشویش ہے اور وہ ان کے لئے بہت فکر مند ہیں۔

    میرا نے امید ظاہر کی کہ معمر رانا کے بے شمار مداح ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کی فلم ’باپ‘ دیکھنے ضرور جائیں گے، جو اس وقت سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

    پنڈت کی بھائی کے ساتھ ملکر شوہرکے سامنے خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

    واضح رہے کہ حال ہی میں معمر رانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا کرتے اور اپنا توازن کھوتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ چند لوگ انہیں پکڑ کر سہارا دیتے ہوئے سنیما سے باہر لارہے تھے۔

    اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکار پر شراب نوشی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شراب پینے کے باعث وہ نہ چل پا رہے ہیں اور نہ بات کر پا رہے ہیں، تاہم، معمر رانا کی جانب سے اس ویڈیو کے حوالے سے تاحال کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

    ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں،جسٹس محسن اختر کیانی

  • لاہور ہائیکورٹ،جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب

    لاہور ہائیکورٹ،جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب

    لاہور ہائیکورٹ،جیلوں میں قیدیوں پرتشدد روکنے اور سہولیات کی فراہمی کےلئےدرخواست کی سماعت ہوئی

    عدالت نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب کرلیں،عدالت نے قیدیوں کی ہلاکتوں سے متعلق تمام دستاویزات بھی عدالت طلب کرلیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ لاہور میں خواتین کی الگ جیلوں کےعلْاوہ تین اور جیلیں تعمیر کےآخری مراحل میں پیں۔بہت سی چیزیں نئی ہونے جارہی ہیں کل ہی اس حوالے سے اجلاس کیاہے۔ اے آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ 2024میں لاہور کی دونوں جیلوں میں مجموعی طور پراڑسٹھ قیدی ہلاک ہوئے۔مجموعی طور پر 49 قیدی طبی موت سے ہلاک جبکہ ایک قیدی نے خودکشی کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ دوہزار قیدیوں کی گنجائش والی ضلعی جیل میں چھ ہزار 6 سو75 قیدی رکھے گئے ہیں۔23 سو ساٹھ قیدیوں کی گنجائش والی سینٹرل جیل میں تین ہزار آٹھ سو دس قیدی رکھے گئےہیں۔

    چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کی،عدالت نے سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی،دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو تشدد کانشانہ بنانے کےواقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔

    انتظامی احکامات سے عدالتی احکامات کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔جسٹس عائشہ ملک

    عمران کی بیٹوں سے بات کیوں نہیں کروائی ،جیل حکام نے عدالت میں بتا دیا

  • رمضان شوگر ملز ریفرنس،مدعی کمرہ عدالت میں بیان سے منحرف

    رمضان شوگر ملز ریفرنس،مدعی کمرہ عدالت میں بیان سے منحرف

    لاہور: اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے ریفرنس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی :کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال کی زیرِ صدارت ہوئی،دوران سماعت مدعی ذوالفقار نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی درخواست دائر نہیں کی،مجھے درخواست کے نقاط کا بھی علم نہیں ہے اور میں یہ درخواست واپس لیتا ہوں۔

    عدالت نے ذوالفقار کا بیان سننے کے بعد اسے ہدایت دی کہ آپ یہ ساری بات تحریری صورت میں بیان حلفی پر عدالت میں پیش کریں،جس پر ذوالفقار نے کہا جی میں اپنے وکیل سے بیان حلفی تیار کروا کے لے آتا ہوں، کچھ وقت دیا جائے-

    واضح رہے کہ گزشتہ برس احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس، اینٹی کرپشن عدالت کو منتقل کیا تھا18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔

    اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا،عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے۔

  • پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑا

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑا

    لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غوث نے اپنے جونیئر ڈاکٹر اعجاز کھرل کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ لیب میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا اور مختلف شعبوں میں کام بند کر دیا۔

    ایم ایس پی آئی سی، ڈاکٹر شعیب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، جو تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ ڈاکٹر شعیب کے مطابق، پی آئی سی میں حالیہ طور پر دو نئی انجیوگرافی لیبز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم، ینگ ڈاکٹرز نے نئی انجیو گرافی لیب میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث تنازعہ کی شدت میں اضافہ ہوا۔ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر شعیب نے بتایا کہ ڈاکٹر غوث نے ڈاکٹر اعجاز کھرل کو انجیوگرافی کے لیے اپنے ساتھ چلنے کی درخواست کی تھی، لیکن اعجاز کھرل نے انکار کر دیا۔ اس انکار کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر ہاتھا پائی تک بات پہنچی۔انہوں نے کہا کہ اس ناخوشگوار واقعہ کی مکمل چھان بین کی جارہی ہے اور جو بھی اس میں ملوث ہوگا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    اس واقعہ کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور اسپتال میں کام بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ڈاکٹر شعیب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات میں پوری دیانتداری سے کام لیں گے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

    پشاورہائیکورٹ نےاسد قیصر کی گرفتار ی روک دی

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں توسیع