Baaghi TV

Category: لاہور

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر مہنگائی کا خود کش حملہ ہے، خالد مسعود سندھو

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر مہنگائی کا خود کش حملہ ہے، خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر مہنگائی کا خود کش حملہ ہے، حکمران اپنی شاہ خرچیوں کو کم کرنے کی بجائے عوام کو غریب تر کرنے پر تلے ہوئے ہیں،مرکزی مسلم لیگ عوامی جذبات کی ترجمان کرے گی،حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں

    خالد مسعود سندھو کا کہناتھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137.24 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 184.49 پیسے فی لیٹر اضافہ سراسر ظلم ہے، پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لیے یہ اضافہ ناقابلِ برداشت ہے، جس سے نہ صرف ٹرانسپورٹ بلکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا،عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کاڈرامہ رچا کر حکمران غریب عوام کو خون چوس رہے ہیں،مشکل گھڑی میں حکمرانوں کو عوام کوریلیف دینا چاہئے تھا،لیکن موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے،مرکزی مسلم لیگ عوام کے ساتھ کھڑی ہے، حکمرانوں کی عیاشیوں کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے، حکمران اپنی شاہ خرچیاں کم کریں اور غریب عوام کو ریلیف دیں.

  • 
مائیک ہیسن کی کامیاب سرجری، صحت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

    
مائیک ہیسن کی کامیاب سرجری، صحت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

    
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی صحت کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی سے گلٹی کامیابی کے ساتھ نکال دی گئی ہے۔
    مائیک ہیسن نے اپنے بیان میں کہا کہ سرجری کامیاب رہی اور وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے سرجن ڈاکٹر آصف بشیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے آپریشن کیا، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کا بھرپور خیال رکھا۔
    ‎ہیڈ کوچ کے مطابق وہ اب اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر پہنچ چکے ہیں اور جلد صحتیاب ہونے کے لیے نیوزی لینڈ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
    ‎واضح رہے کہ مائیک ہیسن کی سرجری لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں کی گئی تھی جہاں انہیں طبی معائنے کے بعد فوری آپریشن کا مشورہ دیا گیا تھا۔
    ‎پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی صحت کے حوالے سے یہ مثبت پیش رفت ٹیم اور مداحوں کے لیے خوش آئند خبر ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو کر اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے۔

  • چوہنگ میں نویں جماعت کی طالبہ پر سفاکانہ تیزاب گردی کا واقعہ،مرکزی ملزم ہلاک

    چوہنگ میں نویں جماعت کی طالبہ پر سفاکانہ تیزاب گردی کا واقعہ،مرکزی ملزم ہلاک

    چوہنگ میں نویں جماعت کی طالبہ پر سفاکانہ تیزاب گردی کا واقعہ،مرکزی ملزم ہلاک ہو گیا

    اکیڈمی سے گھر لوٹتی طالبہ پر اچانک حملہ، ملزمان تیزاب پھینک کر فرار ہوئے،چہرہ، سر اور کندھے جھلس متاثر ہوئے، متاثرہ بچی کا ہسپتال میں علاج جاری ہے،رشتہ نہ دینے کی رنجش پر، ملزمان نے معصوم طالبہ کو نشانہ بنایا،تھانہ چوہنگ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ 1630/26 درج کیا مڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی صدر کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا. ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شہر بھر میں ناکہ بندی، ملزمان کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں. گرین ٹاؤن میں پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا. ملزمان کی پولیس پر اندھا دھند فائرنگ، پولیس گاڑی بھی گولیوں کی زد میں آئی،پولیس کی بروقت کارروائی، تعاقب کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا. اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی. دوسرا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار، گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، زخمی ملزم ساجد کو علاج کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جان برنہ ہو سکا ،واقعہ کا تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 1217/26 درج کر لیا گیا ،تھانہ گرین ٹاؤن نے اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا.

  • جمعہ کے روز آن لائن کلاسز  کی اجازت

    جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت

    صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کے اسکولز، کالجز اور جامعات کو جمعہ کے روز آن لائن کلاسز لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    رانا سکندر حیات نے سماجی ربطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد موجودہ حالات میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے، جبکہ طلبا، اساتذہ اور والدین کے تعاون اور صبر کو سراہا گیا ہے۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے اور اس طرح تدریس ہفتے میں 4 دن ہوگی،جمعے کی چھٹی کا اطلاق سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز دونوں پر ہی ہوگا۔ سوموار سے جمعرات تک اسکولز 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولز 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ایک شفٹ مکمل کریں گے دوسری شفٹ والے اسکول دوپہر ایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے، دوپہر والے اسکولوں میں پڑھائی دن کے ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔

  • گرمیوں میں اے سی سے صحت پر منفی اثرات ،ماہرین نے کیا خبردار

    گرمیوں میں اے سی سے صحت پر منفی اثرات ،ماہرین نے کیا خبردار

    گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ایئر کنڈیشنر (اے سی) کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ گھروں، دفاتر اور گاڑیوں میں ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے لوگ گھنٹوں اے سی کی ٹھنڈی ہوا میں وقت گزارتے ہیں، لیکن ماہرین صحت خبردار کرتے ہیں کہ اس کا حد سے زیادہ استعمال انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

    حالیہ ماہرین کی رائے کے مطابق اے سی نہ صرف وقتی سکون فراہم کرتا ہے بلکہ اگر احتیاط نہ کی جائے تو یہ جسمانی کمزوری، آنکھوں کے مسائل اور سانس کی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اے سی بند کمرے کی ہوا کو مسلسل گردش میں رکھتا ہے۔ اس دوران ہوا میں موجود دھول، جراثیم اور پولن بار بار سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے رہتے ہیں۔یہ صورتحال خاص طور پر دمہ اور پھیپھڑوں کے مریضوں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے، کیونکہ اس سے سانس لینے میں دشواری اور الرجی کے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔اے سی ہوا کو ٹھنڈا کرنے کے ساتھ ساتھ کمرے کی نمی بھی کم کر دیتا ہے۔ نمی کی کمی کے باعث آنکھوں میں خشکی اور جلن،گلے میں خراش،جلد کا خشک ہونا،سانس کی نالیوں میں جلن جیسے مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ کمرے میں پانی سے بھرا برتن رکھنے یا ہیومیڈیفائر استعمال کرنے سے نمی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

    آنکھوں کی صحت کو سنگین خطرات
    طویل وقت تک اے سی میں بیٹھنے والے افراد میں آنکھوں کی خشکی (Dry Eyes) کا مسئلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔اس سے نہ صرف جلن اور خارش ہوتی ہے بلکہ بعض اوقات انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو پہلے ہی آنکھوں کے مسائل کا شکار ہوں۔

    جسم کا درجہ حرارت متاثر
    مسلسل ٹھنڈے ماحول میں رہنے سے جسم اس کا عادی ہو جاتا ہے۔ جب کوئی شخص اچانک شدید گرمی میں باہر نکلتا ہے تو سر درد،تھکن،جسمانی کمزوری،نزلہ یا بخارجیسی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق اے سی کا درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رکھنا زیادہ محفوظ ہے۔

    اگر اے سی کی باقاعدہ صفائی اور سروسنگ نہ کی جائے تو اس میں بیکٹیریا اور فنگس پیدا ہو سکتے ہیں، جو سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہو کر انفیکشن کا باعث بنتے ہیں۔اس لیے ماہرین ہر سیزن سے پہلے اے سی کی مکمل صفائی کی تاکید کرتے ہیں۔اے سی سے خارج ہونے والی گیسیں جیسے CFCs اور HFCs ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ میں اضافہ کرتی ہیں۔اس کے علاوہ اے سی کی بیرونی یونٹ گرم ہوا خارج کرتی ہے، جس سے اردگرد کا درجہ حرارت مزید بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق انورٹر اے سی اور ماحول دوست ریفریجرینٹس کا استعمال توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحول کو کم نقصان پہنچاتا ہے، اس لیے ان کا استعمال بہتر انتخاب سمجھا جاتا ہے۔ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اے سی کا استعمال معتدل رکھا جائے،درجہ حرارت مناسب ہو،کمرے میں نمی برقرار رکھی جائے،باقاعدہ سروسنگ کی جائے،تاکہ صحت کو لاحق خطرات سے بچا جا سکے۔اے سی جہاں گرمی سے فوری نجات دیتا ہے، وہیں اس کا غیر محتاط استعمال خاموشی سے صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ مناسب احتیاط اور درست استعمال ہی اس سہولت کو محفوظ بنا سکتا ہے

  • میشا شفیع کا علی ظفر کے حق میں عدالتی فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر نے کا اعلان

    میشا شفیع کا علی ظفر کے حق میں عدالتی فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر نے کا اعلان

    لاہور: گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے حق میں سیشن کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

    گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے سیشن کورٹ کے حالیہ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، پہلے سیشن کورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کی جائے گی، اور اس کا تفصیلی قانونی جائزہ لیا جائے گاتمام قانونی نکات کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد فیصلے کے خلاف باقاعدہ اپیل دائر کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے دائر کردہ ہتک عزت کے دعوے میں میشا شفیع کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا یہ کیس 2018 میں سامنے آنے والے جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد شروع ہوا تھا اور کئی برسوں تک عدالت میں زیر سماعت رہا،مقدمے کی طوالت میں 283 پیشیاں ہوئیں اور 20 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، کیس کی سماعت کے دوران 8 سالوں میں 9 بار جج تبدیل ہوئے، اور بالآخر عدالت نے علی ظفر کے حق میں فیصلہ دیا۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ میشا شفیع کا 19 اپریل 2018 کو علی ظفر کے خلاف کیا گیا ٹوئٹ ہتک آمیز، غلط اور جھوٹا ثابت ہوا۔ میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ جبکہ درخواست گزار عزت نفس مجروح ہونے، شہرت کو نقصان پہنچنے اور ذہنی ازیت کا شکار ہونے پر ہرجانے کا حق دار ہے،میشا شفیع سوشل میڈیا یا کسی اور پلیٹ فارم پر دوبارہ علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات نہیں لگائیں گی۔

  • اسپتال کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو بے بنیاد پروپیگنڈا ہے، سروسز اسپتال انتظامیہ

    اسپتال کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو بے بنیاد پروپیگنڈا ہے، سروسز اسپتال انتظامیہ

    سروسز اسپتال اور سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے سوشل میڈیا پر اسپتال کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو کو بے بنیاد پروپیگنڈا ہے-

    پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زہرہ اور ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر رانا خرم آفتاب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا میں اسپتال کے حوالے سے چلنے والی حالیہ ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور انکوائری رپورٹ میں ثابت ہو چکا ہے کہ وہ ویڈیو سروسز اسپتال کی نہیں ہے۔

    ڈاکٹر زہرہ نے اسپتال کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ سروسز اسپتال پر عوام کا اعتماد مثالی ہے اور گزشتہ روز 7 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جن میں 2100 سے زائد ایمرجنسی کیسز تھے جبکہ 300 سے زائد آپریشنز کیے گئے غریب مریضوں کو ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے اور عید کے ایام میں فالج کے مریضوں کو لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی انجکشنز بالکل مفت فراہم کیے گئے تاکہ کوئی غریب مریض خود کو بے بس نہ سمجھے۔

    ترکیہ نے دو دہائیوں بعد فیفا ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

    ڈاکٹر زہرہ نے میڈیا پر زور دیا کہ کسی بھی خبر کو چلانے سے پہلے اس کی تصدیق لازمی کریں کیونکہ ایک غلط خبر پورے محکمے کی ساکھ کو متاثر کرتی ہےآپریشن تھیٹر میں مریض اور ڈاکٹر کے درمیان صرف خدا کی ذات ہوتی ہے، اس لیے اس مقدس رشتے اور اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے، اگرچہ سسٹم میں بہتری کی گنجا ئش ہمیشہ رہتی ہے اور ہم اس کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

    اس موقع پر ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹررانا خرم آفتاب نے وضاحت کی کہ جیسے ہی مبینہ ویڈیو سامنے آئی، فوری طور پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور انکوائری رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو سروسز اسپتال کی نہیں ہے حالیہ بارشوں اور شٹ ڈاؤن کے باوجود اسپتال میں علاج معالجے کا عمل ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکا اور تمام مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں، عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا اور کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈے سے متاثر نہیں ہوں گے۔

    ایران نے ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعوے کو ایک بار پھر مسترد کردیا

  • ٹیلی کام کمپنیاں بینکوں سےمیسجز کے بھاری چارجز وصول کر رہی ہیں،صدر  پنجاب بینک

    ٹیلی کام کمپنیاں بینکوں سےمیسجز کے بھاری چارجز وصول کر رہی ہیں،صدر پنجاب بینک

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیلی کام کمپنیوں سے بینک کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات مکمل تفصیلات طلب کر لیں-

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہونے والے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کےاجلاس میں بینک صارفین کو بھیجے جانے والے ایس ایم ایس پیغامات پر ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے وصول کیے جانے والے چارجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بینکنگ ایسوسی ایشن اور اسٹیٹ بینک حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

    صدر بینک آف پنجاب نے بتایا کہ بینک صارفین سے دو طرح کے چارجز وصول کیے جاتے ہیں جن میں ریگولیٹری اور اختیاری چارجز شامل ہیں ان کے مطابق ریگولیٹری چارجز اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے تحت لازمی ہوتے ہیں جبکہ صارف کی مرضی سے بھیجے جانے والے پیغامات پر علیحدہ چارجز لیے جاتے ہیں،بینک صارفین کو فراہم کی جانے والی سروسز کے باوجود بینک اپنی مکمل لاگت بھی وصول نہیں کر پا رہے جبکہ 2021 سے اب تک چارجز میں 88 فیصد اضافہ ہو چکا ہے ٹیلی کام کمپنیاں بینکوں سے بھاری چارجز وصول کر رہی ہیں۔

    اس موقع پر اسٹیٹ بینک حکام نے وضاحت کی کہ لازمی نوعیت کے پیغامات پر صارفین سے کوئی چارجز وصول نہیں کیے جاتے اور بینکوں پر لازم ہے کہ وہ ایس ایم ایس سروس کے چارجز واضح طور پر صارفین کو آگاہ کریں بینکوں نے صارفین سے مجموعی طور پر 18 ارب 70 کروڑ روپے وصول کیے جبکہ ٹیلی کام کمپنیوں کو 25 ارب 60 کروڑ روپے ادا کیے گئے یوں بینکوں کو تقریباً 7 ارب روپے اپنی جیب سے ادا کرنا پڑےمختلف ٹیلی کام کمپنیوں نے اربوں رو پے کی وصولی کی جن میں جاز، ایس سی او، یوفون اور زونگ شامل ہیں۔

    اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام کمپنیاں بینکوں سے ایس ایم ایس سروس کے لیے پانچ گنا زیادہ چارجز وصول کر رہی ہیں، جبکہ 2021 میں ایک ایس ایم ایس کی قیمت تقریباً 48 پیسے تھی جو 2026 میں بڑھ کر 3 روپے تک پہنچ چکی ہے، اجلاس کے اختتام پر قائمہ کمیٹی نے ٹیلی کام کمپنیوں سے مکمل تفصیلات طلب کر لیں تاکہ بڑھتے ہوئے چارجز کی وجوہات کا جائزہ لیا جا سکے اور صارفین کو ممکنہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔-

  • پی ایس ایل 11:  فخر زمان نے پابندی کیخلاف اپیل دائر کردی

    پی ایس ایل 11: فخر زمان نے پابندی کیخلاف اپیل دائر کردی

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخر زمان نے پابندی کیخلاف اپیل دائر کردی۔

    ذرائع کے مطابق فخر زمان میچ ریفری روشن ماہنامہ کی جانب سے دو میچز کی پابندی لگائے جانے کے خلاف پی ایس ایل ٹینیکل کمیٹی میں اپیل دائر کی ہے، پی ایس ایل کی تین رکنی ٹیکنیکل کمیٹی فخر زمان کی اپیل پر سماعت کرے گی،کمیٹی میچ ریفری روشن ماہنامہ کے فیصلے کا جائزہ لے گی ٹیکنیکل کمیٹی میچ ریفری کے فیصلے اور فخر زمان کی اپیل کو سامنے رکھ کر اپنا فیصلہ سنائے گی۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ میں فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا تھا،اوپنر نے دو بار کی سماعت میں الزامات ماننے سے انکار کر دیا تھا،میچ ریفری روشن ماہنامہ نے فخر زمان پر دو میچوں کی پابندی لگائی تھی۔

  • میشا شفیع جنسی ہراساں کرنے بارے آئندہ کسی بھی پلیٹ فارم پر بات نہیں کریں گی،تفصیلی فیصلہ

    میشا شفیع جنسی ہراساں کرنے بارے آئندہ کسی بھی پلیٹ فارم پر بات نہیں کریں گی،تفصیلی فیصلہ

    سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کا گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق میشا شفیع نےعلی ظفر پر جنسی ہراسانی سے متعلق 19 اپریل 2018 کو ٹوئٹ کیے، میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف کام کی جگہ ہراساں کرنے کے الزام پر صوبائی محتسب کو درخواست دی،تفصیلی فیصلے کے مطابق علی ظفر نے تمام الزامات غلط قرار دیتے ہوئے ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا، میشا شفیع کے مطابق ہرجانے کا دعویٰ صوبائی محتسب سے درخواست واپس لینے کے لیے پریشر ڈالنے کے لیے کیا،عدالت کے مطابق میشا شفیع کا جنسی ہراساں کرنے کا الزام درست نہیں، میشا شفیع 50 لاکھ روپے علی ظفر کو بطور ہرجانہ ادا کریں،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع جنسی ہراساں کرنے متعلق آئندہ کسی بھی پلیٹ فارم پر بات نہیں کریں گی،