Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاکستان کے مالیاتی ٹیکنالوجی  سیکٹر  میں  شاندار  پیشرفت

    پاکستان کے مالیاتی ٹیکنالوجی سیکٹر میں شاندار پیشرفت

    وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق بین الاقوامی میگزین فوربز نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کے مالیاتی ٹیکنالوجی سیکٹر میں شاندار پیشرفت اور سرمایہ کاری کے تیزی سے بڑھتے رجحان کو اجاگر کیا ہے۔

    وزارت آئی ٹی کے مطابق فوربز کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 2024 میں پاکستان کے فن ٹیک شعبے میں سرمایہ کاری دوگنی ہوگئی جو بڑھ کر 26.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، اس سے قبل 2023 میں یہ سرمایہ کاری صرف 12.5 ملین ڈالر رہی تھی،2025 کے پہلے 6 ماہ میں سرمایہ کاری مزید بڑھ کر 52.5 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جو فن ٹیک سیکٹر کی تیز رفتار ترقی کی نشاندہی کرتا ہے، حکومت کے ڈیجیٹلائزیشن ایجنڈے نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مستحکم کیا ہے جب کہ پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کے تحت ایکویٹی فری گرانٹس کا اجراء سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،پاکستان میں ٹیک بیسڈ معیشت کی جانب بڑھتے ہوئے سفر نے اسٹارٹ اپ سیکٹر میں مثبت تبدیلیوں کو جنم دیا ہے اور یہ تمام پیش رفتیں ایک جدید، مضبوط اور ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل کے حکومتی وژن کو مزید تقویت دے رہی ہیں۔

  • بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔وزیراعلیٰ کی ٹریفک پولیس کو ہدایت

    بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔وزیراعلیٰ کی ٹریفک پولیس کو ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کوگرفتار کرنے سے روک دیا۔

    مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا،پنجاب میں 16سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا.پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لیے ہفتہ آگاہی منایا جائے گا جبکہ ٹریفک کے لیے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین سے متعلق کردار ادا کرنا چاہیے، ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لیے بنائے جاتے ہیں، عوام کو اپنی حفاظت کے لیے عادتوں کو بدلنا ہوگا، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے،معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگر قانون کی پاسداری ضروری ہے، بچوں کا قصور نہیں، ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی، والدین بچوں کو روڈ سیفٹی کے لیے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھے اور بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،لاہور ہائیکورٹ نے کم عمرافراد کوگرفتارکرنے سے روک دیا

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،لاہور ہائیکورٹ نے کم عمرافراد کوگرفتارکرنے سے روک دیا

    چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کم عمرڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔

    چیف جسٹس عالیہ نیلم نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکم عمرافراد کوگرفتارکرنے سے روک دیا ہے.جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کم عمر ڈرائیورز سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے اور پہلے کم عمرموٹر سائیکل اورکار چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے،انہوں نے کہا کہ غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    واضح رہےکہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو آج میٹنگ کےلیے چیمبر میں بلایا تھا جس پر آئی جی پنجاب آج لاہور ہائیکورٹ آئے

  • ورلڈ کال کا بڑا اعلان متوقع، مارکیٹ میں اہم اثرات کی پیشگوئی

    ورلڈ کال کا بڑا اعلان متوقع، مارکیٹ میں اہم اثرات کی پیشگوئی

    ورلڈ کال ٹیلی کام آج شام 6 بجکر 15 منٹ پر بڑا اعلان کرے گا

    یہ پیش رفت کاروباری ماحول اور کے ایس ای پر مثبت اثر ڈالنے کی توقع

    حال ہی میں کمپنی کے 2.1 ارب سے زائد شیئرز کی ریکارڈ ٹریڈنگ

    ماہرین کے مطابق یہ اعلان پاکستان کے ٹیک سیکٹر کی عالمی ساکھ بہتر بنا سکتا ہے

    ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ آج شام 6 بجکر 15 منٹ (پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم) پر ایک اہم اور بڑی خبر سامنے لانے جا رہا ہے، جسے صنعت کے ماہرین پاکستان کے کاروباری ماحول اور خصوصاً کراچی اسٹاک ایکسچینج (KSE) کے لیے نہایت مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ اگرچہ کمپنی نے اعلان کی تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کیں، لیکن مارکیٹ میں بے حد جوش پایا جا رہا ہے اور سرمایہ کار اس پیش رفت سے نمایاں مثبت اثرات کی توقع کر رہے ہیں۔

    ابتدائی اشاروں کے مطابق یہ پیش رفت پاکستانی کمپنیوں کو عالمی سطح پر ایک نئے زاویے سے پیش کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، خصوصاً ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اتنے وسیع نیٹ ورک رکھنے والی کمپنی کوئی بڑا قدم اٹھاتی ہے تو اس کے اثرات مجموعی مارکیٹ سینٹیمنٹ پر بھی پڑ سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے ماحول میں جب سرمایہ کاری کا اعتماد اُتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔

    ورلڈ کال ٹیلی کام — جو پاکستان کی معروف ترین ٹیلی کام اور براڈبینڈ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے — پچھلے چند ہفتوں سے مسلسل خبروں میں رہی ہے۔ کچھ روز قبل کمپنی کے 2.1 ارب سے زائد شیئرز ایک ہی روز میں ٹریڈ ہوئے، جو کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کا نیا ریکارڈ تھا۔ اس غیر معمولی ٹریڈنگ نے نہ صرف سرمایہ کاروں کی توجہ کھینچی بلکہ ٹیلی کام شعبے میں دلچسپی کے بڑھتے رجحان کو بھی واضح کیا۔

    کمپنی کا مضبوط برانڈ، وسیع کسٹمر بیس اور سالہا سال کی ساکھ اسے صارفین اور شیئر ہولڈرز دونوں میں اعتماد کی علامت بناتے ہیں۔ ورلڈ کال نے ہمیشہ شہری اور نیم شہری علاقوں میں براڈبینڈ، ڈیجیٹل سروسز اور کنیکٹیویٹی حل فراہم کر کے اپنا مقام برقرار رکھا ہے۔ حالیہ بازار میں سرگرمی دیکھ کر ماہرین کا خیال ہے کہ کمپنی کسی ممکنہ توسیعی منصوبے یا اسٹریٹجک تبدیلی کی جانب بڑھ رہی ہے، تاہم تفصیلات ابھی پردۂ راز میں ہیں۔

    کاروباری تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر اس وقت تیز رفتار تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے، جہاں توجہ ڈیجیٹلائزیشن، براڈبینڈ ایکسپینشن اور جدید ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے۔ ورلڈ کال کا متوقع اعلان ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری یا شراکت داری کے امکانات سے بھی جڑا ہو سکتا ہے۔

    مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اعلان کا وقت — یعنی مارکیٹ بند ہونے کے بعد — ایک سوچی سمجھی حکمت عملی ہے، تاکہ سرمایہ کار اگلے روز مارکیٹ کھلنے سے پہلے صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔ عام طور پر ایسے اقدامات اس وقت کیے جاتے ہیں جب اعلانات مالی یا اسٹریٹجک اعتبار سے اہم ہوں۔

    دوسری جانب آن لائن فورمز اور سرمایہ کار گروپس میں چہ مگوئیاں جاری ہیں اور سب کی نظریں اب اس اعلان پر لگی ہوئی ہیں کہ یہ پیش رفت آنے والے دنوں میں PSX ٹریڈنگ کو کس حد تک متاثر کرے گی۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر اعلان میں کسی بڑی شراکت داری، ٹیکنالوجیکل اپ گریڈ یا توسیعی منصوبے کا ذکر ہوا تو ٹیلی کام سیکٹر کے شیئرز میں واضح تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

    ورلڈ کال کی بڑھتی ہوئی میڈیا موجودگی اور اسٹریٹجک کمیونی کیشنز اس بات کا بھی اشارہ ہیں کہ کمپنی مسابقت کے دور میں اپنا مارکیٹ پوزیشن مزید مستحکم بنانے کی کوشش میں ہے۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں ٹیلی کام آپریٹرز پر دباؤ ہے کہ وہ جدت لائیں اور قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں۔ ایسے وقت میں کوئی بڑا اعلان کمپنی ہی نہیں بلکہ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

  • ون وے کرنے والا "خود کش ” قرار،ہیلمٹ بھی پہنیں،احتیاط کریں ورنہ ہو گا مقدمہ

    ون وے کرنے والا "خود کش ” قرار،ہیلمٹ بھی پہنیں،احتیاط کریں ورنہ ہو گا مقدمہ

    پنجاب بھر میں‌ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں‌پر ٹریفک پولیس کی سختیاں بڑھ گئیں، قانون پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا، ون وے کرنے والا خود کش بمبار قرار دے دیا گیا،کوئی معافی نہیں، سیدھا پرچہ ہو گا

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر پولیس متحرک ہو چکی ہے، ون وے کی خلاف ورزی اور ہیلمٹ نہ ہونے پر چالان کے ساتھ مقدمہ کا بھی اندراج ہو گا، ون وے کی خلاف ورزی کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے "خود کش” قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والا نہ صرف خود مرتا ہے بلکہ دوسرے کو بھی مارتا ہے، دوفٹ بھی ون وے کسی صورت نہ جائیں بلکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، اسی طرح ہیلمٹ نہ پہننے پر بھی کسی قسم کی معافی نہیں، چالان کے ساتھ مقدمہ درج ہو گا،اس ضمن میں مختلف پولیس اہلکاروں کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں وہ شہریوں سے گزارش کر رہے ہیں کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں،پولیس کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے پنجاب میں سختی سے ہدایات دی گئی ہیں ،خصوصی ٹیمیں‌تشکیل دی گئی ہیں

    دوسری جانب پنجاب بھر میں ٹریفک نظام کی اصلاحات کے نام پر ٹریفک پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 7 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کے چالان جاری کیے۔ مختلف خلاف ورزیوں پر 76 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان کیا گیا جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 1402 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں،ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 11 ہزار 700 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر 4 ہزار سے زائد شہریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی،اسی طرح بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 12 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے،پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے تحت 1397 گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے اور متعدد کو بند کر دیا گیا،کم عمر ڈرائیونگ کے معاملے پر پولیس نے 3 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں کیں، غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر 3875 شہریوں کے خلاف، جبکہ غلط پارکنگ پر 1262 ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی بڑا آپریشن کیا گیا، جس میں 7200 سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور کئی گاڑیاں موقع پر ہی بند کر دی گئیں،ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹریفک میں رکاوٹ بننے والے نشئی افراد اور بھکاریوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، جس دوران 36 مقدمات درج کیے گئے۔

  • پنجاب، ٹریفک خلاف ورزی پر ایک دن میں 63 ہزار سے زائد چالان

    پنجاب، ٹریفک خلاف ورزی پر ایک دن میں 63 ہزار سے زائد چالان

    پنجاب ٹریفک پولیس نے صوبے میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان کردیے۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر ایک دن میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار 950 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 23 ہزار 904 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔ترجمان کے مطابق پنجاب کے بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں ڈرونز کے ذریعے نگرانی جاری ہے، جب کہ ٹریفک کوئیک فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

    ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر ایک ہی دن میں 28 ہزار چالان کیے گئے، جب کہ 4 ہزار 312 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے شہریوں پر زور دیا کہ قوانین کی پابندی کریں تاکہ جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچا جا سکے

    وزیراعظم 6 روزہ غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس ممنوع

    چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کا تاثر غلط ہے، رانا ثنااللّٰہ

  • وزیراعظم  6 روزہ غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعظم 6 روزہ غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بحرین اور برطانیہ کے 6 روزہ سرکاری دورے کے بعد وطن واپس آگئے۔

    وزیراعظم کا خصوصی طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا۔ شہباز شریف 26 نومبر کو اسلام آباد سے خصوصی دورے پر بحرین گئے تھے، جہاں ایک روز قیام کے بعد وہ برطانیہ روانہ ہوئے۔لندن میں وزیراعظم نے 4 روز گزارے اور پیر کی صبح لیوٹن ایئرپورٹ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کے ہمراہ سرکاری وفد بھی موجود تھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف رات لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر قیام کریں گے اور صبح اسلام آباد روانہ ہوں گے

    راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس ممنوع

    چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کا تاثر غلط ہے، رانا ثنااللّٰہ

    تاجکستان میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق

  • حسان نیازی کی درخواست پر ایک بار پھر جج کی سماعت سے معذرت

    حسان نیازی کی درخواست پر ایک بار پھر جج کی سماعت سے معذرت

    لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

    جسٹس سلطان تنویر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دو رکنی بینچ نے کیس کی فائل کسی اور بینچ میں بھجوانے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دی،جسٹس سلطان تنویر نے کہا کہ میں نے اس سے متعلقہ ایک درخواست کو سنگل بینچ میں سنا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 3 بینچز کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں،حسان نیازی نے اپنے وکیل فیصل صدیقی کے ذریعے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 9 مئی کیس میں گرفتاری کے بعد سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،تھانہ سرور روڈ پولیس نے میری کسٹڈی ملٹری کو دے دی، کسی عدالتی حکم کے باوجود غیرقانونی طور پر مجھے ملٹری کے حوالے کیا گیا،حسان نیازی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجھے ملٹری کسٹڈی میں لینے کا کمانڈنگ آفیسر کا 17 اگست 2023 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، لاہور ہائی کورٹ جیل سے رہا کرنے یا انسداد دہشت گردی عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے وفد کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کی یورپی یونین ہم آہنگی کمیٹی کے صدر اور رکن پارلیمان برہان کایاترک نے ملاقات کی، جس میں پاک ترکیہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں، معاشی تعاون، ماحولیاتی چیلنجز اور پارلیمانی روابط پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے وفد کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کرتے ہوئے کہا کہ برہان کایاترک کی لاہور آمد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لازوال بھائی چارے اور تاریخی تعلقات کی نئی توثیق ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران ترکیہ حکومت اور عوام کی بروقت امداد پر گہرا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ترکیہ نے جس خلوص کا مظاہرہ کیا وہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور محبت کی مضبوط بنیاد ہے۔ملاقات میں وزیراعلیٰ نے پاکستان کے اسپیشل اکنامک زونز میں ترکیہ کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے مجوزہ اکنامک زون کا نام "صدر رجب طیب اردوان اسپیشل انڈسٹریل زون” رکھنے کی تجویز بھی دی ہے۔ انہوں نے تعمیرات، توانائی، شہری منصوبہ بندی، لاجسٹکس اور مائننگ کے شعبوں میں ترکیہ کی سرمایہ کاری اور مہارت کو پاکستان کے لیے قیمتی اثاثہ قرار دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ مینجمنٹ، کلین ٹرانسپورٹ، جنگلات کے تحفظ، واٹر کنزرویشن اور کلائمیٹ اسمارٹ انفراسٹرکچر میں مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پنجاب کلین ایئر پروگرام، ’’ستھرا پنجاب‘‘، اے آئی فارسٹ پروٹیکشن فورس اور پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری جیسے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ کلائمیٹ قانون سازی، مقامی حکومت، ڈیجیٹل ایکسچینج اور یوتھ ایمپاورمنٹ میں شراکت داری پاک ترکیہ تعلقات کو نئی جہت دے گی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی منظرنامے کے باوجود پاکستان اور ترکیہ ہمیشہ انصاف، خودمختاری اور انسانی وقار کے اصولوں پر ایک ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہر بحران، انسانی المیے یا ماحولیاتی سانحات میں پاکستان اور ترکیہ نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے‘‘۔ مریم نواز نے اس موقع پر صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان سے لازوال وابستگی کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ فلسطین کے مسئلے پر ترکیہ کی جرات مندانہ اور اصولی آواز پوری امت کے لیے اعتماد کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر سے غزہ تک پاکستان اور ترکیہ کے دلوں اور مؤقف میں کوئی دوری نہیں‘‘۔

    ملاقات میں دوطرفہ تجارت بڑھانے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت کو 5 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، جس کے لیے حکومت پنجاب مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

    ترکیہ کے رکن پارلیمان برہان کایاترک نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چند ماہ میں پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’وزیراعلیٰ مریم نواز کی کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے‘‘۔ برہان کایاترک نے مزید کہا کہ ترکیہ کے عوام قائداعظم محمد علی جناح اور محمد نواز شریف کے مداح ہیں۔ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں جانب سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے اکاؤنٹس فعال، عطیات جاری

    شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے اکاؤنٹس فعال، عطیات جاری

    شوکت خانم میموریل ٹرسٹ (ایس کے ایم ٹی) نے وضاحت کی ہے کہ ادارے کے بیشتر بینک اکاؤنٹس مکمل طور پر فعال ہیں اور عطیات بلا کسی رکاوٹ کے وصول ہو رہے ہیں۔

    یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر ٹرسٹ کے اکاؤنٹس منجمد ہونے اور عطیات نہ پہنچنے کی رپورٹس و شکایات زیرِ بحث آئیں۔ بعض افراد نے اس معاملے پر مریضوں کی دیکھ بھال متاثر ہونے کی تشویش بھی ظاہر کی تھی۔ایس کے ایم ٹی نے عطیہ دہندگان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بینک اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے سرگرم ہیں اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔ ٹرسٹ کے مطابق چند اکاؤنٹس پر عارضی پابندیاں عائد ہیں جنہیں جلد از جلد ختم کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    ٹرسٹ نے یہ بھی تصدیق کی کہ مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کی تمام خدمات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں

    پاک فوج کی اسپیشل فورسز ٹریننگ مکمل، عراق کے فوجی اہلکار بھی شامل

    پنجاب ٹریفک اصلاحات، 48 گھنٹوں میں 7 کروڑ سے زائد کے چالان

    رقیہ غزل کا منفرد ادبی رنگ،تحریر:سعدیہ ہاشم

    فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن، غزہ میں سوگ، کارروائیاں ناقابلِ قبول