Baaghi TV

Category: لاہور

  • ضمنی انتخابات: مہم ختم، پولنگ اتوار کو ہوگی

    ضمنی انتخابات: مہم ختم، پولنگ اتوار کو ہوگی

    قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کا وقت مکمل ہو گیا ہے، اور اب آج رات 12 بجے کے بعد کسی بھی قسم کی مہم چلانا قانوناً ممنوع ہوگا۔

    اتوار کو قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈیرہ غازی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد میں پولنگ ہوگی۔اسی طرح صوبائی نشستوں پی پی 98، پی پی 115، پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفر گڑھ پر بھی ضمنی انتخابات اتوار کے روز منعقد کیے جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق مہم کی مدت پوری ہونے کے بعد کسی امیدوار یا جماعت کو جلسے، ریلی یا تشہیری سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حلقوں میں سیکیورٹی انتظامات بھی سخت کر دیے گئے ہیں

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز کی فائنل میں رسائی

    ایشز کا دھماکے دار آغاز: پہلے دن 19 وکٹیں، بیٹنگ لائن بری طرح ناکام

    اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: پاکستانی پہلوان محمد گلزار نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

  • لاہور:ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی فلاح و بہبود کے لیے ’’ہیلنگ دی ہیلرز‘‘ قومی کانفرنس 29 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگی

    لاہور:ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی فلاح و بہبود کے لیے ’’ہیلنگ دی ہیلرز‘‘ قومی کانفرنس 29 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگی

    لاہور (باغی ٹی وی رپورٹ)ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی فلاح و بہبود کے لیے ’’ہیونگ دی ہیلرز‘‘ قومی کانفرنس 29 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگی

    الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے ڈاکٹروں، نرسز اور دیگر طبی عملے کی ذہنی و جسمانی صحت کے حوالے سے ایک اہم اور منفرد قومی کانفرنس “Healing The Healers” کا انعقاد 29 نومبر 2025 کو لاہور کے پی سی ہوٹل (Shalimar Hall) میں کیا جا رہا ہے۔
    اس کانفرنس کا مقصد مسلسل دباؤ، تھکن، ذہنی تناؤ اور پیشہ ورانہ چیلنجز کا سامنا کرنے والے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر حل تلاش کرنا ہے۔

    تقریب میں امیر عبدالقدیر اعوان (Patron-in-Chief, Al-Falah Foundation Pakistan) خصوصی خطاب کریں گے۔
    کانفرنس میں ملک کے معروف ماہرین بشمول:
    پروفیسر عامر عزیز
    پروفیسر خالد مسعود گوندل
    پروفیسر محمد شہزاد انور
    پروفیسر روبینہ سہیل
    پروفیسر سعد بشیر ملک
    اپنے تحقیقی و پیشہ ورانہ تجربات کی روشنی میں اہم موضوعات پر گفتگو کریں گے۔

    اہم موضوعات شامل ہیں:طبی شعبے میں بڑھتے برن آؤٹ کا حل اور ہیلتھ کیئر ورکرز کی ذہنی بحالی،میڈیکل پروفیشنلز کی فلاح و اطمینان کے لیے ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحات،خواتین ڈاکٹرز کی ذہنی صحت اور ورک لائف بیلنس.’’دی وونڈر ہیالر‘‘ کے عنوان سے جذباتی و ذہنی مضامین،
    ہیلتھ کیئر کے لیے جدید مالیاتی ماڈلز اور مستقبل کے چیلنجز

    کانفرنس میں شرکت مفت مگر لازمی رجسٹریشن کے ذریعے ہوگی، جس کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کیا جا سکتا ہے۔
    تقریب کا وقت دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر ہے۔

    منتظمین کے مطابق پاکستان میں پہلی مرتبہ میڈیکل کمیونٹی کی ذہنی صحت، پروفیشنل برن آؤٹ اور فلاح و بہبود کو اس پیمانے پر موضوع بنایا جا رہا ہے، تاکہ وہ لوگ جو پوری قوم کی صحت کا ذمہ دار ہیں، خود بھی ایک متوازن، صحت مند اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔

    تقریب چیف آرگنائزر الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے، جبکہ اس میں متعدد طبی تنظیمیں بھی شراکت کر رہی ہیں جن میں شامل ہیں:ڈیپارٹمنٹ آف پیڈیاٹرکس اینڈ نیونیٹولوجی SIMS/SHL،PPA (Punjab)،PMA،PAFP،مائنڈ آرگنائزیشن،YDA پاکستان

    مزید معلومات اور رابطے کے لیے:
    0334-4252362، 0336-5392215

    For free registration click the link below:
    https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdbCRAYL1E5V1C0iUZc8HniTS36MEPWBriJ5EiE7wxfdGRxfA/viewform?usp=publish-editor

  • لاہور آج بھی پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار

    لاہور آج بھی پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار

    حکومتی کوششوں کےباوجودپنجاب کی فضابدستور خراب ہے،آج پھر لاہور کو پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا

    محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 414 ریکارڈ کی گئی،لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں کی صورتحال بھی خراب ہے، خانیوال میں ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 412 ، فیصل آباد 354 اور ملتان میں 342 ریکارڈ کی گئی ،ورلڈ ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور کو 330 اے کیوآئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیاگیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 450 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پرہے۔

  • امریکی کانگریس ارکان کا  مریم نواز کے نام خط

    امریکی کانگریس ارکان کا مریم نواز کے نام خط

    امریکی کانگریس کے ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر صوبے میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدام کو سراہا ہے۔

    خط کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے ارسال کیا گیا، جس میں اس منصوبے کو ماحولیات کے تحفظ اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ مائیک برکلی اور ڈاکٹر روبینہ فیروز نے کانگریس ارکان کو پنجاب حکومت کے اس انقلابی اقدام سے متعلق آگاہ کیا۔ ارکانِ کانگریس نے کہا کہ بھٹوں کی جدت نہ صرف جبری مشقت کے خاتمے کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل میں مددگار ہوگی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں، خصوصاً امریکی کمپنیوں کے لیے پنجاب کو ایک پرکشش مقام بھی بنائے گی۔

    کانگریشنل پاکستان کاکس کے مطابق یہ پیش رفت دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے اور پاک–امریکا شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ خط میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پنجاب اس منصوبے کے لیے بہترین پائلٹ صوبہ ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے ذریعے ملک کے لیے ایک مثبت معیار قائم کیا جا سکتا ہے۔

    ارکان نے مزید کہا کہ بھٹوں کی جدید کاری انسانی حقوق کی بہتری میں مدد دے گی اور پاکستان کو طویل مدتی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مزید سازگار ملک بنا دے گی۔ کاکس نے جبری مشقت کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا

    اسحٰق ڈار کی نیٹو سیکریٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کے کردار کو سراہا گیا

    سینیٹر عرفان صدیقی کی نشست پر انتخاب 9 دسمبر کو ہوگا

    پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے ناموں پر پی سی بی کی وضاحت

  • ایک پولیس آفیسر کیسے لڑکی کی تصویر کو ٹک ٹاک پر لے کر آیا،عدالت کا اظہار برہمی

    ایک پولیس آفیسر کیسے لڑکی کی تصویر کو ٹک ٹاک پر لے کر آیا،عدالت کا اظہار برہمی

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کاہنہ سے خاتون کے مبینہ اغوا پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کاہنہ سے خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں حمیداں بی بی کی درخواست پر سماعت کی،دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ والدین نے بچوں کا اندراج نادرا میں کیوں نہیں کروایا، اگر نادرا میں بچوں کا ریکارڈ موجود ہوتا تو کہیں نہ کہیں سے ٹریس ہو جاتے، والدین کیوں اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان رضا نے آگاہ کیا کہ ہم نے رحیم یار خان اور راجن پور کے علاقوں میں ٹیمیں بھیجی ہیں، ہیومن ٹریفکنگ کے اینگل سے بھی کیس پر تفتیش کی ہے، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی بھی آپ کی ٹیم تفتیش کر رہی ہے؟ڈی آئی جی نے بتایا کہ تین مختلف جگہوں پر ہماری ٹیمز موجود ہیں، جن پولیس افسران نے پہلے رسپانڈ کیا ان سے بھی دوبارہ پوچھ گچھ کی، عدالت نے پوچھا کہ آپ کی ٹیم جو جامشورو گئی ہوئی ہے اس کے لیے کتنا ٹائم چاہئے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ دنیا میں کسی نے بھی اس خاتون کو دیکھا نہ ہو۔

    ڈی آئی جی نے کہا کہ ایک ٹک ٹاک اکاونٹ کو دیکھا جس پر اس خاتون کی تصویر لگی ہوئی تھی، یہ ایک کانسٹیبل کا اکاونٹ تھا جس نے بطور مزاح یہ تصویر وہاں اپلوڈ کی تھی،عدالت عالیہ نے استفسار کیا کہ یہ اکاونٹ کب بنا اور یہ تصویر اس پر کب لگی، یہ پولیس اہلکار ہے تو اس سے تفتیش کا طریقہ کار بھی مختلف ہی ہو گا، میں نے صرف یہ پوچھا کہ ٹک ٹاک اکاونٹ کب بنا، آپ نے کہا چھ ماہ پہلے، ایک پولیس آفیسر کیسے لڑکی کی تصویر کو ٹک ٹاک پر لے کر آیا ، یہ تصویر سوشل میڈیا پر کیسے موجود تھی؟ کیا آپ لوگوں کا ریکارڈ محفوظ نہیں ہے؟ کیا حساس ریکارڈ ہر ایک کی رسائی میں ہوتا ہے؟ آپ خواتین کا مذاق بناتے ہیں اور پھر ریکارڈ کو استعمال کرتے ہیں؟ آپ جنرل پبلک کی طرف ڈھونڈ رہے ہیں کبھی اپنی طرف بھی دیکھ لیا کریں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سارے کیس کی فائل میرے حوالے کریں، پہلے میں کیس کی ساری فائل دیکھوں گی پھر تاریخ دوں گی۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

  • دفعہ 144 میں نرمی،جماعت اسلامی کو مینار پاکستان اجتماع کی اجازت مل گئی

    دفعہ 144 میں نرمی،جماعت اسلامی کو مینار پاکستان اجتماع کی اجازت مل گئی

    مینار پاکستان پر دینی، دعوتی اور اصلاحی اجتماع کی اجازت کا معاملہ ،محکمہ داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر دینی اجتماع کی اجازت دے دی

    ضلعی انٹیلیجنس کمیٹی نے دفعہ 144 کے حکمنامے میں مخصوص نرمی کی سفارش کی تھی،جماعت اسلامی نے 21 سے 23 نومبر تک دینی، دعوتی، اصلاحی اجتماع کیلئے این او سی کی درخواست کی تھی،ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر دفعہ 144 میں مخصوص نرمی کا فیصلہ کیا گیا،مخصوص اور محدود اجازت کو دفعہ 144 کے حکم نامے کا حصہ بنا دیا گیا،ضلعی انتظامیہ نے اصلاحی اجتماع کیلئے 20 اکتوبر کو این او سی جاری کیا تھا جس کی توثیق کیلئے درخواست کی گئی ،اجتماع کی اجازت سخت شرائط و ضوابط کے ساتھ مشروط قرار دی گئی ہے،منتظمین کو ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد کرنا ہوگا،اجتماع کی اجازت منتظمین کے حلف نامے اور ذمہ داری قبول کرنے کی بنیاد پر دی گئی،انتظامیہ سٹیج سکیورٹی، خواتین و حضرات کیلئے علیحدہ انکلوژرز اور ہنگامی راستوں کی ذمہ دار ہوگی،انتظامیہ ہجوم اور بھگدڑ سے بچاؤ کیلئے مناسب پارکنگ اور رضاکار فراہم کرے گی ،تمام سکیورٹی ضروریات اسپیشل برانچ کے آڈٹ کے مطابق پوری کی جائیں گی،اجتماع کے دوران ساؤنڈ سسٹم صرف گراؤنڈ کے اندر اور کم والیوم پر استعمال ہوگا،کم عمر بچوں کو اجتماع میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی،کسی دکاندار کو زبردستی کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں ہوگی،کسی قسم کا جلوس یا ریلی سڑکوں پر نہیں نکالی جائے گی،آئینی اداروں، عدلیہ یا افواج کے خلاف تقاریر مکمل طور پر ممنوع ہیں ،کسی قسم کے اسلحے یا لاٹھی کی اجازت نہیں دی جائے گی،کسی مذہبی گروہ یا فرقے کی توہین پر مبنی گفتگو کی اجازت نہیں ہوگی ،اجتماع کے اعلان کیلئے موبائل وین یا کسی بھی گاڑی کا استعمال نہیں ہوگا،شہر میں کہیں بھی وال چاکنگ کی اجازت نہیں ہوگی،اجتماع کے دوران مکمل پرامن ماحول برقرار رکھا جائے گا،قابل اعتراض اور اشتعال انگیز نعروں پر پابندی ہوگی،منتظمین کسی بھی ناگہانی واقعے کی تمام ذمہ داری خود اٹھائیں گے،پولیس عام شہریوں اور شرکاء کی مکمل سکیورٹی یقینی بنائے گی،

  • پنجاب، 9 مئی کیسز کے نااہل اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس

    پنجاب، 9 مئی کیسز کے نااہل اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس

    پنجاب کابینہ نے 9 مئی کیسز میں ناکافی کارکردگی سامنے آنے پر اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    کابینہ اجلاس میں 9 مئی کیسز سے متعلق اسپیشل پراسیکیوٹرز کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن میں انکشاف ہوا کہ متعدد پراسیکیوٹرز کی درجنوں سماعتوں میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔ ریاستی مؤقف کی کمزور نمائندگی پر حکومت نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی نشاندہی پر ناقص کارکردگی والے افسران کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے تحت سرور روڈ کے حساس کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ کی تقرری منسوخ کر دی گئی۔

    اسی طرح میانوالی کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر اعزار لطیف خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اعزار لطیف نے ہائی کورٹ میں ذاتی پیشی کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ نے دونوں تقرریاں واپس لینے کی باضابطہ سفارش پیش کی، جسے منظور کر لیا گیا

    پاکستان کے بعد افغانستان کی بھارت سے تجارتی روابط کی کوششیں تیز

    کراچی ای چالان سسٹم میں بڑی خامی، چوری شدہ نمبر گاڑیوں کے جرمانے

    ٹرمپ کی حلقہ بندی مہم الٹی پڑ گئی، ٹیکساس کا نیا نقشہ مسترد

  • ن لیگ کی  حکومت جب بھی آتی ہے ملک ترقی کرتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    ن لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے ملک ترقی کرتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں ، کچھ لوگوں نے سیاست میں کئی سال ضائع کیے، کام نہیں کیا، ان کا نام لو تو بدتمیزی کا خیال آتا ہے۔

    راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ راولپنڈی میں صفائی ستھرائی کا نظام دیکھ کر خوشی ہوئی، راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولت فراہم کی جارہی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے، میٹرو ہویا الیکٹرک بسیں، مسلم لیگ ن کا عوام کےلیے تحفہ ہے،مسلم لیگ ن عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیتی ہے، ن لیگ نے پورے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے، راولپنڈی میں دن رات ترقیاتی کام جاری ہیں، الیکٹرک بسوں کو چھوٹے شہروں سے لانچ کیا ہے، میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں، پنجاب میں بسنے والا ہر شہری میرے لیے برابر ہے،مسلم لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے ملک ترقی کرتا ہے، مسلم لیگ ن نے ملک کو میگا منصوبے دیے ہیں، مسلم لیگ ن کا خیال آتے ہی ذہن میں موٹر ویز اور ترقیاتی منصوبے آتے ہیں ، مخالفین بھی ن لیگ کے کاموں کا اعتراف کرتے ہیں، آپ کے پاس سڑکوں کا جال ہے تو یہ بسیں چل رہی ہیں جہاں آپ کو جانا ہے بسوں کا کرایہ 20 روپے سے زیادہ نہیں، 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور خواتین کےلیے فری سروس ہے، الیکٹرک بسیں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوں گی، 1100 الیکٹرک بسیں پنجاب کی سڑکوں پر چلیں گئی، پنجاب میں ڈیڑھ سال میں جو ترقی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی،نئے گھروں کی تعمیر کا ہدف جلد پورا کریں گے، پنجاب کی حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہی ہے، پنجاب کے ہر شہر میں جدید اسپتال بنائیں گے، عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں مفت دوائیاں فراہم کی جارہی ہیں، پنجاب حکومت راشن کارڈ کے ذریعے مستحقین کی خدمت کر رہی ہے، الیکٹرک بس میں طلبہ کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، پنجاب حکومت نے طلبہ کےلیے اسکالر شپ پروگرام شروع کیا، پنجاب حکومت تعلیم کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہی ہے، اسکولوں میں نئے کمرے بنانے کےساتھ فرنیچر بھی فراہم کیا جارہا ہے،حکومت اسموگ کے خاتمے کےلیے کوشاں ہے، حکومتی اقدامات سے اسموگ پر قابو پایا، اسموگ کے خاتمے کےلیے جدید طریقہ کار اپنایا گیا، پنجاب میں سیوریج کے نظام کی بہتری کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، عوام کو صاف پانی کی فراہمی ترجیح ہے،پنجاب حکومت گرین ٹریکٹر کسانوں میں تقسیم کر رہی ہے، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کی فلاح و بہبود کی جارہی ہے، شہریوں کی زمین پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، پنجاب میں نئے کاروبار کےلیے عوام کو آسان قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین بھی جانتے ہیں مسلم لیگ ن کو عوام کی خدمت کرنا آتی ہے، پاکستان میں پہلا سرکاری کینسر اسپتال تکمیل کے مراحل میں ہے، دیہات میں شہر جیسی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں، کچھ لوگوں نے سیاست میں کئی سال ضائع کیے، کام نہیں کیا، ان کا نام لو تو بدتمیزی کا خیال آتا ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ کا  پارکوں میں تعمیراتی کام روکنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کا پارکوں میں تعمیراتی کام روکنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نےشہر بھر کے پارکوں میں تعمیراتی کام روکنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات تک لاہور کے پارکوں میں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا،حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ بتائیں کیا پارک کا کچھ حصہ کرائے پر دینا موزوں ہے یا نہیں،لاہور ہائیکورٹ نے پی ایچ اے وکیل کو پارک کا کچھ حصہ کانٹریکٹ پر دینے پر 2 ہفتوں میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت بھی جاری کی ،لاہور ہائیکورٹ اب کیس پر مزید سماعت 21 نومبر کو کرے گی۔

  • ہینگور کلاس آبدوز، پاکستان کی سمندری طاقت میں نیا اضافہ

    ہینگور کلاس آبدوز، پاکستان کی سمندری طاقت میں نیا اضافہ

    پاکستان کی بحری قوت میں اہم اضافہ اس وقت سامنے آیا جب چین نے اگست 2025 کے وسط میں پاکستان کو تیسری ہینگور کلاس آبدوز فراہم کر دی۔ پاکستانی بحریہ کے مطابق جدید سینسرز اور ہتھیاروں سے لیس یہ آبدوزیں ’’علاقائی توازن‘‘ برقرار رکھنے اور بحرِ ہند کے بحری راستوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

    دوسری جانب چین کے فوجی تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ ہینگور کلاس اپنی جدید زیرِ آب جنگی صلاحیتوں، بہتر اسٹیلتھ، طاقتور فائر پاور اور طویل آپریشنل برداشت کے باعث علاقے میں ایک مؤثر ڈیٹرنس ثابت ہو گی۔ہینگور کلاس آبدوزیں دراصل چین کی ٹائپ 039B یوآن کلاس آبدوزوں کا برآمدی ورژن ہیں، تاہم پاکستان نے ان کے مکمل ذیلی نظام (سب سسٹمز) اور اسلحے کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ دفاعی ماہرین کا خیال ہے کہ ان آبدوزوں میں اسٹرلنگ ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) نظام شامل ہو سکتا ہے، جو طویل مدت تک بغیر ابھرے سمندر میں رہنے کی صلاحیت دیتا ہے۔

    کل وزن: 2800 ٹن
    لمبائی: 76 میٹر (چینی S26 ڈیزائن سے قدرے کم مگر زیادہ وزنی)
    رفتار: زیرِ آب 17–20 ناٹ
    گہرائی: تقریباً 300 میٹر تک آپریشنل غوطہ
    آبدوز میں 533 ملی میٹر کے 6 ٹارپیڈو ٹیوبز موجود ہیں، جن سے بظاہر چینی YJ-82 اینٹی شپ میزائل،پاکستانی بابر SLCM (450 کلومیٹر رینج)داغے جاسکتے ہیں۔AIP ٹیکنالوجی آبدوز کی پانی کے نیچے رہنے کی صلاحیت بڑھاتی ہے، جس سے اسے ڈھونڈنا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔

    ان آبدوزوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بہتر اسٹیلتھ سسٹم، کم شور، اور جدید سونار سسٹم کی بدولت دشمن کے لیے پکڑنا مشکل ہوں گی۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ہینگور کلاس پاکستان کی A2/AD (Anti-Access/Area Denial) صلاحیت میں اضافہ کرے گی، جس سے بحرِ ہند میں دشمن جہازوں اور آبدوزوں پر دباؤ بڑھے گا۔جبکہ چینی Yu-6 جیسے جدید ٹارپیڈو بھی اس کے ہتھیاروں کا حصہ ہو سکتے ہیں۔