Baaghi TV

Category: لاہور

  • شہری پر تشدد،بال مونڈنے، چہرہ کالا کرنے والا ملزم گرفتار

    شہری پر تشدد،بال مونڈنے، چہرہ کالا کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور،راوی روڈ پر معمولی جھگڑے کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا، جہاں تین افراد نے ایک شہری کو مبینہ طور پر گھسیٹ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی دل خراش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہری حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

    پولیس کے مطابق جھگڑا معمولی تکرار سے شروع ہوا، جس کے بعد ملزمان نے شہری کو زدوکوب کیا، اس کے سر کے بال مونڈ دیے اور چہرے پر کالا رنگ مل کر اسے عبرت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو تحقیر آمیز انداز میں تشدد کا سامنا کرنا پڑا، جو انسانی وقار کی سنگین توہین ہے۔پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک ملزم، جس کی شناخت ظہیر کے نام سے ہوئی ہے، کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ دیگر دو مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ترجمان پولیس نے کہا کہ واقعہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملزمان کو قانون کے مطابق عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ کوئی بھی شخص قانون ہاتھ میں لینے کی جرأت نہ کرے۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست،مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع

    شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست،مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے آج بھی مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا،دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوشن ضمانت پر فیصلے کو لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے، ان سے پوچھیں ہر بار وعدہ کرتے ہیں ریکارڈ پیش کیوں نہیں کرتے،جس کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔

  • لاہور میں فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال برقرار، دنیا بھر میں پہلے نمبر پر

    لاہور میں فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال برقرار، دنیا بھر میں پہلے نمبر پر

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بھی فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو عبور کر گئی، شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

    ماحولیاتی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) آج 484 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے ’’انتہائی مضر‘‘ قرار دیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق، دنیا کے دوسرے آلودہ ترین شہر کے طور پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا نام سامنے آیا، جہاں آج اے کیو آئی 289 ریکارڈ کیا گیا، جو لاہور کے مقابلے میں خاصا کم ہے مگر پھر بھی خطرناک سطح پر شمار ہوتا ہے۔

    ماحولیاتی اعداد و شمار کے مطابق لاہور کے کئی علاقوں میں آلودگی کی سطح ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ چکی ہے،واہگہ کااے کیو آئی 814 شہر کا سب سے زیادہ آلودہ علاقہ ہے ،ماہرین ماحولیات کے مطابق 300 سے اوپر اے کیو آئی ’’خطرناک‘‘ تصور کیا جاتا ہے، جبکہ 500 سے اوپر انسانی صحت پر فوری اور شدید اثرات مرتب کرتا ہے۔ لاہور کے متعدد علاقوں میں یہ حد 600 سے بھی زیادہ ہے جو شہریوں کے لیے انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔

    لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر بڑے شہر بھی شدید فضائی آلودگی کا شکار ہیں۔گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں فضائی معیار مسلسل بگڑ رہا ہے اور یہ شہر بھی آلودہ ترین علاقوں کی فہرست میں شامل ہیں۔صحت و ماحولیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سطح کی آلودگی سانس کی بیماریوں، آنکھوں میں جلن، کھانسی، دمہ، دل کے امراض اور کمزور قوتِ مدافعت جیسے مسائل کو بڑھا سکتی ہے۔ شہریوں کو ماسک پہننے، غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے گریز اور گھروں میں ایئر پیوریفائر کے استعمال جیسے احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پنجاب میں دفعہ 144 ،مزید ایک ہفتے کی توسیع

    پنجاب میں دفعہ 144 ،مزید ایک ہفتے کی توسیع

    پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کردی گئی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں ہفتہ 22 نومبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں احتجاج، جلسےجلوس، ریلیوں، دھرنوں اور اجتماع جیسی تمام سرگرمیوں کی ممانعت ہوگئی جب کہ دفعہ 144 کے تحت 4 یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونےکی ممانعت ہوگی،ترجمان کا کہنا ہےکہ پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر بھی مکمل پابندی ہوگی جب کہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

    محکمہ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا، پنجاب حکومت نے دہشتگردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظراحکامات جاری کیے،ترجمان کا کہنا تھا کہ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا جب کہ سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر جلوس اوردھرنا دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتاہے، شرپسند عناصرعوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر ریاست مخالف سرگرمیاں کرسکتے ہیں۔

  • نجم سیٹھی سما ٹی وی چھوڑ گئے

    نجم سیٹھی سما ٹی وی چھوڑ گئے

    معروف صحافی، تجزیہ کار اور پروگرام "سیٹھی سے سوال” کے میزبان نجم سیٹھی نے سماء ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا ہے

    ایکس پر اپنے بیان میں نجم سیٹھی نے سماء ٹی وی کے چیئرمین علیم خان اور سینئر صحافی ندیم ملک کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ انہیں گزشتہ دو برس تک "سیٹھی سے سوال” جیسے مقبول پروگرام کی میزبانی کا اعزاز ملا، جس دوران انہیں بے پناہ عوامی پذیرائی بھی حاصل ہوئی۔ انہوں نے سماء ٹی وی کی پوری انتظامیہ اور ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر ان کے لیے انتہائی یادگار رہا۔سوشل میڈیا کے ذریعے جاری بیان کے آخر میں نجم سیٹھی نے کہا اب ایک نیا سفر شروع ہو رہا ہے ،نجم سیٹھی نے ناظرین کو بتایا کہ اب انہوں نے دنیا نیوز جوائن کر لیا ہے

  • پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈیٹا  پرسائبر اٹیک کی کوشش ناکام

    پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈیٹا پرسائبر اٹیک کی کوشش ناکام

    پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈیٹا پر انٹرنیشنل ہیکرز کی جانب سے سائبر اٹیک کی کوشش کو بروقت ناکام بنادیا گیا۔

    پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) اور فرانزک سائنس ایجنسی کی خصوصی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈیٹا انکرپشن اٹیک کو روک دیا۔ترجمان پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے مطابق چیئرمین پی آئی ٹی بی کی نگرانی میں ٹیموں نے نہ صرف سائبر حملے کو ناکام بنایا بلکہ تمام سسٹمز کو محفوظ رکھتے ہوئے ڈیٹا کو کسی بھی نقصان سے بچالیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایجنسی کا تمام ریکارڈ اور رپورٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ڈیٹا کی حفاظت کے لیے پہلے سے موجود سو فیصد حفاظتی اقدامات بروقت فعال کیے گئے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سائبر اٹیک سے نمٹنے کے لیے مکمل پلان پہلے سے تیار تھا جس پر فوری عملدرآمد کیا گیا، جبکہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سکیورٹی سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ایجنسی کے مطابق جدید حفاظتی نظام کو مسلسل اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ سائبر خطرے کا موثر مقابلہ کیا جاسکے

    وزیراعظم سے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کی ملاقات

    ملتان کو نیا پی ایس ایل کنٹریکٹ نہیں ملا، پی سی بی نے وجوہات بتا دیں

  • لاہور ہائیکورٹ،جسٹس شمس محمود مرزا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    لاہور ہائیکورٹ،جسٹس شمس محمود مرزا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    لاہور ہائیکورٹ،جسٹس شمس محمود مرزا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    جسٹس شمس محمودمرزا نے استعفی لکھ کرسیل بند کرکے چیف جسٹس کو بھجواء دیا،جسٹس شمس محمود مرزا اپنے سٹاف کو الوداع کہہ کرروانہ ہوگئے،عدالتی عملے نے جسٹس شمس محمودمرزاکےاستعفی کی تصدیق کردی ہے، وہ عدالت کی انتظامی کمیٹی کے ممبر تھے، 2028 میں ریٹائر ہونا تھا۔

  • نواز شریف بیرون ملک روانہ ہو گئے

    نواز شریف بیرون ملک روانہ ہو گئے

    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف بیرونِ ملک روانہ ہو گئے ہیں۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نجی دورے پر ہانگ کانگ گئے ہیں، جہاں ان کی متعدد اہم ملاقاتیں طے پائی ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنے اس دورے کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کی نوعیت کو مکمل طور پر نجی قرار دیا جا رہا ہے، نواز شریف کے اس نجی دورے کی واپسی کی تاریخ بھی تاحال سامنے نہیں آئی،

  • لاہور، فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال برقرار

    لاہور، فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال برقرار

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی معیار بدستور انتہائی مضرِ صحت قرار دیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

    ہفتہ کی علی الصبح ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی صورتِ حال انتہائی تشویشناک رہی، جب لاہور 439 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔محکمہِ ماحولیات کے مطابق شہر کی فضا میں معلق آلودہ ذرات (Particulate Matter) حدِ معیار سے کئی گنا زیادہ پائے گئے، جس کے سبب شہریوں کو سانس کی تکالیف، آنکھوں میں جلن اور گلے کی خراش جیسے مسائل کا سامنا ہے۔پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی صورتحال مختلف نہ تھی۔ گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، جہاں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 808 ریکارڈ کی گئی، جو انتہائی مضر صحت سطح تصور کی جاتی ہے۔ فیصل آباد میں بھی حالات تشویشناک رہے، اور اے کیو آئی 507 تک پہنچ گیا، جو عالمی معیار کے مطابق ’ہیزرڈس زون‘ میں آتا ہے۔
    عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر ہے، جہاں آج اے کیو آئی انڈیکس 519 ریکارڈ کیا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی اس بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ماسک کا استعمال بڑھائیں اور بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

  • مبشر لقمان کا بڑا اعزاز، لائف اچیومنٹ ایوارڈ کیلئے نامزد،ہفتہ کو دیا جائے گا

    مبشر لقمان کا بڑا اعزاز، لائف اچیومنٹ ایوارڈ کیلئے نامزد،ہفتہ کو دیا جائے گا

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو 15 نومبر بروز ہفتہ کو ایک تقریب میں لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا

    لائف اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہو گی،تقریب میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے جبکہ سینئر صحافی و اینکرپرسن مبشر لقمان کو بھی مہمانِ اعزاز کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوارڈ دیئے جائیں گے،تقریب کا مقصد مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازنا اور کاروباری کمیونٹی کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ تقریب کے منتظمین میں سی ای او ایونٹس میڈیا سید نسیم نقوی اور صدر ویلنیس کلب آف پاکستان ڈاکٹر اظہار خان شامل ہیں

    سینئر صحافی ،اینکر پرسن مبشر لقمان پاکستانی میڈیا کیان شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی بے باک گفتگو، دوٹوک مؤقف، اور جرات مندانہ صحافتی سوالات کے ذریعے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ ان کی شخصیت میں ایک ایسی فکری توانائی جھلکتی ہے جو کسی بھی سچ کو پردوں میں چھپا رہنے نہیں دیتی۔ ان کی گفتار کا اُتار چڑھاؤ، سوالات کی چبھن اور اندازِ بیان کی کاٹ ایک ایسا امتزاج پیدا کرتی ہے جو ناظرین کو نہ صرف متوجہ رکھتا ہے بلکہ انہیں سوچنے پر بھی مجبور کرتا ہے۔مبشر لقمان کا ٹی وی پروگرام کھرا سچ صرف ایک ایسا آئینہ ہے جس میں سماج، سیاست، بیوروکریسی اور طاقت کے ایوانوں کی اصل تصویر دکھائی دیتی ہے۔ وہ اپنے پروگرام میں ایسے سوال اٹھاتے ہیں جو عمومی طور پر لوگ پوچھنے سے گھبراتے ہیں، اور یہی ان کی شناخت کا حقیقی جوہر ہے۔ مبشر لقمان کا "کھرا سچ” اپنے نام کی طرح کھرا، صاف، بے لاگ اور بنا لگی لپٹی کے پیش کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ حکمران ہو یا اپوزیشن سب ان سے "نالاں” رہتے ہیں،نصف سنچری کے قریب ان پر کیسز ہو چکے ہیں جن میں سے اکثر وہ جیت چکے ہیں،مبشر لقمان باغی ٹی وی کے سی ای اوکی حیثیت سے اس ادارے کو ایسے دور میں کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں جب میڈیا میں شدید بحران پایا جا رہا ہے،
    award