Baaghi TV

Category: لاہور

  • ہرجانہ کیس،عمران خان کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظور

    ہرجانہ کیس،عمران خان کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظور

    سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

    لاہور کی سیشن عدالت کے جج نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا.عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ شہباز شریف کے گواہ عطا اللہ تارڑ عدات میں پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا،عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عمران خان کے وکیل کی جرح کے کے لیے مہلت کی استدعا بھی منظور کی گئی ہے اور اب عطا اللہ تارڑ 15 نومبر کو بیان پر جرح کے لیے پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کے خلاف10 ارب روپےہرجانےکا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

  • پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع، احتجاج و اجتماعات پر پابندی برقرار

    پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع، احتجاج و اجتماعات پر پابندی برقرار

    محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی، جس کے تحت احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں اور دھرنے بدستور ممنوع رہیں گے۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی 15 نومبر تک برقرار رہے گی، اس دوران عوامی مقامات پر 4 یا زائد افراد کے جمع ہونے، اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی تقسیم پر مکمل پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ کے مطابق اقدام دہشت گردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ تاہم شادی، جنازے اور سرکاری فرائض کی انجام دہی کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا، جبکہ عوامی احتجاج کو دہشت گردی کے لیے ممکنہ ہدف قرار دیا گیا ہے

    حسن نواز ڈراپ، فخر زمان قومی اسکواڈ میں شامل

    داؤد ابراہیم گروہ اور ایل ٹی ٹی ای کے درمیان نیا اتحاد بے نقاب

    ایران کی پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی کی پیشکش

  • لاہور میں پی آئی اے طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ کی رپورٹ مکمل

    لاہور میں پی آئی اے طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ کی رپورٹ مکمل

    بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن نے پی آئی اے کے طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ کے واقعے کی حتمی رپورٹ جاری کر دی، جس میں لاہور کنٹرول ٹاور، کپتان، فرسٹ آفیسر، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور پی آئی اے انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

    واقعہ 17 جنوری 2025 کو پیش آیا جب دمام سے ملتان جانے والی پرواز کو ملتان میں دھند کے باعث لاہور میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق لینڈنگ سے قبل کپتان نے فلائٹ پاتھ ساتھی کپتان سے فیڈ کروایا، تاہم ساتھی کپتان نے غلط فلائٹ پاتھ فیڈ کیا، جسے دونوں نے کراس چیک نہیں کیا۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ کپتان کی غلطی کا علم ہونے کے باوجود لاہور کنٹرول ٹاور خاموش رہا اور طیارے کو دوبارہ لینڈنگ کے لیے فضا میں چکر لگانے کی ہدایت دینے میں ناکام رہا

    جنرل ساحر مرزا کا سعودی عرب کا دورہ، کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا

    جاپان میں 6.7 شدت کا زلزلہ، سونامی ایڈوائزری جاری

    نئی کھدائی، کراچی میں ٹریفک جام کا نیا مرحلہ شروع ہونے کو تیار

  • لاہور ایئرپورٹ،مسافر کے جوتوں سے منشیات برآمد

    لاہور ایئرپورٹ،مسافر کے جوتوں سے منشیات برآمد

    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران تین مسافروں کے قبضے سے ایک اعشاریہ چھ ایک صفر (1.610) کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔

    اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی اُس وقت عمل میں آئی جب لاہور سے جدہ جانے والے تین مشتبہ مسافروں کے سامان اور جوتوں کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران اے ایس ایف اہلکاروں کو مسافروں کے جوتوں اور بیگز میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی آئس ہیروئن ملی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان منشیات کو سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے مشکوک حرکات دیکھ کر ان کی جامع تلاشی لی، جس کے نتیجے میں منشیات برآمد ہوئی۔گرفتار تینوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

    اے ایس ایف حکام کے مطابق ایئرپورٹس پر منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے چوکسی مزید بڑھا دی گئی ہے، اور جدید اسکیننگ ٹیکنالوجی کے ساتھ تربیت یافتہ اہلکار ہر پرواز کے مسافروں اور ان کے سامان کی باریک بینی سے جانچ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ذرائع کے مطابق برآمد شدہ آئس ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

  • میرے کپڑے چھوٹے ہوتے جا رہے تو تم لوگوں کی وجہ سے،سامعہ حجاب

    میرے کپڑے چھوٹے ہوتے جا رہے تو تم لوگوں کی وجہ سے،سامعہ حجاب

    معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی عوام کی تنقید، تنگ نظری اور ججمنٹل رویے سے تنگ آ کر ملک چھوڑ دیا ہے۔

    ویڈیو میں سامعہ حجاب نے کہا کہ میرے کپڑے دن بدن چھوٹے ہوتے جارہے ہیں اور اس کی وجہ میری اپنی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کی سوچ ہے، یہ میری غلطی نہیں ہے، یہ قوم کی غلطی ہے، لوگوں کی تنگ ذہنیت نے میرا جینا مشکل کردیا تھا، پاکستان میں حکومت اور عوام دونوں کی سوچ ایک جیسی ہے، حکومت اور عوام آپس میں ملے ہوئے ہیں، اندر سے سب ایک جیسے ہیں، کسی کو کسی کی پرواہ نہیں

    سامعہ حجاب کا مزید کہنا تھا کہ رجب بٹ کے ساتھ بھی یہی کیا گیا، اسے بھی ملک چھوڑنا پڑا، ہم دونوں ایک ملک سے دوسرے ملک بھاگ رہے ہیں، اپنے گھر والوں سے دور رہ رہے ہیں، ذہنی اور سماجی دباؤ کے باعث پاکستان سے باہر رہنے پر مجبور ہیں، میں اس وقت متحدہ عرب امارات (دبئی) میں مقیم ہوں، وہاں سے ہی انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہوں، تاہم میرا ٹک ٹاک اکاؤنٹ پرائیویٹ کردیا گیا ہے۔

  • بیرسٹر گوہر کو شاہ محمود سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

    بیرسٹر گوہر کو شاہ محمود سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اپنے ساتھیوں انتظار پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر کے ہمراہ لاہور کے پی کے ایل آئی اسپتال پہنچے، جہاں وہ شاہ محمود قریشی کی عیادت کرنا چاہتے تھے۔ تاہم، اسپتال حکام کی جانب سے انہیں ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

    بیرسٹر گوہر نے تقریباً دو گھنٹے تک اسپتال میں انتظار کیا، لیکن اجازت نہ ملنے پر وہ واپس روانہ ہوگئے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہے اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

  • سیاسی مذاکرات اور ملاقاتیں جمہوری عمل کا حصہ ہیں،بیرسٹر گوہر

    سیاسی مذاکرات اور ملاقاتیں جمہوری عمل کا حصہ ہیں،بیرسٹر گوہر

    لاہور: اپوزیشن جماعتوں نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کا اعلان کردیا ہے، جبکہ چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ یہ ترمیم صوبائی خودمختاری پر حملہ ہے اور اس کی ہر سطح پر مزاحمت کی جائے گی۔

    لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ابھی تک ترمیم کا مسودہ سامنے نہیں آیا، لیکن اطلاعات کے مطابق اس کے ذریعے صوبوں کے اختیارات کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو کہ وفاقی اکائیوں کے درمیان توازن کو متاثر کرے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ “ہم صوبائی خودمختاری کے اصول پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ یہ آئین کا بنیادی ڈھانچہ ہے جسے چھیڑنا ملکی یکجہتی کے لیے نقصان دہ ہوگا۔” سیاسی مذاکرات اور ملاقاتیں جمہوری عمل کا حصہ ہیں، اگر کسی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔ جب سیاست دان ملتے ہیں تو یقیناً بات ایوان اور ملک کے مفاد میں ہی ہوتی ہے بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ترمیمی بل کا اصل مسودہ عوام اور سیاسی جماعتوں کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ شفاف بحث ممکن ہو سکے۔

  • یہ لاہور ہے.. ڈی ایس پی  کی اہلیہ اور بیٹی مبینہ طور پر اغوا

    یہ لاہور ہے.. ڈی ایس پی کی اہلیہ اور بیٹی مبینہ طور پر اغوا

    لاہور پولیس کے شعبہ تفتیش سے وابستہ ڈی ایس پی کاہنہ انویسٹی گیشن محمد عثمان حیدر گجر کی فیملی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی عثمان حیدر گجر کی اہلیہ سمیعہ عثمان اور بیٹی خنسا عثمان کو برکی کے علاقے گرین سٹی سوسائٹی سے اغوا کیا گیا۔ اس واقعے نے پولیس اور عوامی حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی عثمان حیدر نے پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں بتایا کہ وہ سرکاری ملازمت کے باعث 27 ستمبر 2025 کو رات گئے گھر پہنچے تو گھر کے دروازے پر تالا لگا ہوا تھا۔ جب انہوں نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے موبائل فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو دونوں کے فون بند تھے۔ انہوں نے علاقے میں موجود ہمسایوں اور اپنے سسرالی رشتہ داروں سے بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی مگر دونوں خواتین کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اپنی درخواست میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اور بیٹی کو کسی نے اغوا کر لیا ہے۔ان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 1127/25 بجرم دفعہ 365 تعزیراتِ پاکستان (اغوا) درج کر لیا گیا ہے۔

    ابتدائی اطلاع کے مطابق مقدمہ تھانہ برکی لاہور میں 18 اکتوبر 2025 کو رات 11 بج کر 40 منٹ پر درج کیا گیا۔ مقدمہ اے ایس آئی کامران نے تحریر کیا جبکہ ابتدائی تفتیش اے ایس آئی صابر علی کے سپرد کی گئی۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وقوعہ کا وقت 27 ستمبر 2025 کی رات کا ہے، یعنی واقعے کے بعد سے اب تک تاحال مغوی خواتین کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

    پولیس فارم نمبر 24-5(1) کے مطابق جائے وقوعہ گرین سٹی سوسائٹی سے تقریباً 7 کلومیٹر شمال مغرب میں ہے۔رپورٹ میں درج تفصیلات کے مطابق مقدمہ اندراج کے بعد کیس کی تفتیش انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی ہے تاکہ جلد از جلد مغوی ماں بیٹی کو بازیاب کرایا جا سکے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور موبائل ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جب کہ علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔ادھر شہریوں نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام فوری طور پر مغوی خواتین کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات تمام پہلوؤں سے جاری ہیں اور جلد پیش رفت متوقع ہے۔

  • حیرت ہے آپ سے ایک خاتون ریکور نہیں ہورہی،عدالت کا آئی جی سے مکالمہ

    حیرت ہے آپ سے ایک خاتون ریکور نہیں ہورہی،عدالت کا آئی جی سے مکالمہ

    لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر اغوا خاتون کو زندہ یا مردہ برآمد کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    کاہنہ سے مبینہ اغوا خاتون کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ حیرت ہے آپ سے ایک خاتون ریکور نہیں ہورہی، فوزیہ کا سراغ اس کے گھر سے ملے گا،آئی جی پنجاب نے کہا کہ انہیں چاروں صوبوں اور گینگز کو چیک کرنے کی مہلت دیں، فوزیہ بی بی جاتے ہوئے خود سامان پیک کر کے لے گئی تھی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے خدشہ ظاہر کیا کہ فوزیہ کو جن اٹھا کر لے گئے۔

    آئی جی نے کہا کہ 109 فون نمبرز کی سی ڈی آر لے کر چیک کیا جن سے فوزیہ کی ساس کے رابطے تھے، فوزیہ پر گھر میں تشدد کیا جاتا رہا، خدشہ ہے کہ فوزیہ کو قتل کردیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ نےخاتون کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو مہلت دے دی

  • پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ،ہنگامی لینڈنگ

    پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ،ہنگامی لینڈنگ

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز ایک سنگین واقعے سے بال بال بچ گئی، جب راستے میں طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو حفاظتی بنیادوں پر فوری طور پر کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز PK-859 لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ دورانِ پرواز اچانک جہاز کے سامنے سے ایک پرندہ ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں طیارے کی ونڈ اسکرین کو شدید نقصان پہنچا۔ پائلٹ نے ایوی ایشن کے حفاظتی اصولوں کے مطابق کنٹرول ٹاور کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی، طیارے میں 344 مسافر سوار تھے، تاہم پائلٹ اور عملے کی حاضر دماغی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارہ بحفاظت کراچی پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر پارک کر دیا گیا، جہاں انجینئرز نے مرمت کا کام شروع کر دیا ہے،انجینئرنگ ذرائع کے مطابق طیارے کی مرمت اور حفاظتی جانچ میں تقریباً 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ پرواز کے مسافروں کو ہوٹل میں ٹھہرنے اور متبادل انتظامات کی پیشکش کی گئی ہے،ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی مکمل فنی جانچ کے بعد ہی اسے دوبارہ پرواز کی اجازت دی جائے گی، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

    واضح رہے کہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو رن ویز کے اطراف صفائی، کچرے کے خاتمے اور برڈ کنٹرول کے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔