Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز برازیل روانہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز برازیل روانہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز برازیل روانہ ہو گئیں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل کے شہر بیلم میں کوپ 30اجلاس میں شریک ہوں گی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30اجلاس پنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹس پر بریفنگ دیں گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ستھرا پنجاب، ای موبلٹی کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کریں گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈرشپ پر گفتگو کریں گی،کوپ30کے شرکاء کو پنجاب میں وائلڈ لائف ریفارم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بیلم میں کوپ 30 کانفرنس کے دوران اہم اور نمایاں شخصیات اور رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زشریف کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے نائب صدر سے ملاقات بھی طے ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زشریف ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر سے بھی ملاقات کریں گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ورلڈ بینک کلائمیٹ چینج کے گلوبل ڈائریکٹر سے ملاقات کریں گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گلوبل گرین انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی ملاقات ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے عہدیداروں سے بھی ملیں گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دورہ برازیل ماحولیات کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے

  • ٹیکس چوری،معروف کمپنی کے سی ای او کے خلاف ایف بی آر کی تحقیقات  شروع

    ٹیکس چوری،معروف کمپنی کے سی ای او کے خلاف ایف بی آر کی تحقیقات شروع

    ایک معروف فِن ٹیک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2.74 ارب روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں جن میں لیمبورگینی اور رولز رائس شامل ہیں اپنی ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر نہیں کیں۔ذرائع کے مطابق، ایف بی آر کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے یہ کیس سوشل میڈیا پر موجود تصاویر اور پوسٹس کے ذریعے ٹریس کیا، جہاں مذکورہ سی ای او کو مہنگی گاڑیوں کے ساتھ دیکھا گیا۔ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق، لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل اب تک 20 سے زائد ہائی پروفائل کیسز کو فلیگ کر چکا ہے جن میں غیر اعلانیہ جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر قیمتی اثاثے شامل ہیں۔

    تحقیقات جاری ہیں اور متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    طالبان دھڑوں میں ٹی ٹی پی پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

    پیوٹن نے روسی ایٹمی تجربات کی تیاری کے لیے تجاویز مانگ لیں

    جنگ بندی معاہدے کے تحت 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں منتقل

  • لاہور ہائی کورٹ نے شوکت خانم ٹرسٹ کا مؤقف مسترد کر دیا

    لاہور ہائی کورٹ نے شوکت خانم ٹرسٹ کا مؤقف مسترد کر دیا

    لاہور ہائی کورٹ نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ نجی لیبارٹریاں اور صحت کے ادارے اپنی خدمات کی قیمتیں خود مقرر نہیں کر سکتے، اس کا حتمی اختیار پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے پاس ہے۔

    عدالت نے کہا کہ 2010ء کے ایکٹ کے تحت کمیشن کو یہ اختیار پہلے سے حاصل ہے اور ادارے اپنی خدمات پر 20 فیصد سے زائد منافع نہیں لے سکتے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ صحت کی خدمات کو تجارتی شے قرار نہیں دیا جا سکتا، یہ انسانی زندگی کے حق سے جڑی ہوئی ہیں۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ کوئی بھی ادارہ اپنی خدمات کی قیمت صرف سرٹیفائیڈ چارٹرڈ یا کاسٹ اکاؤنٹینسی فرم سے طے کرا سکتا ہے، اور طے شدہ قیمت ہیلتھ کیئر کمیشن کی منظوری سے حتمی ہوگی۔

    چین نے امریکہ پر اضافی محصولات ایک سال کے لیے معطل کردیے

    چین نے امریکہ پر اضافی محصولات ایک سال کے لیے معطل کردیے

    جرمنی میں آن لائن فراڈ اور منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی، 18 گرفتار

  • خلیل الرحمان قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب

    خلیل الرحمان قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب

    معروف ڈرامہ نویس و ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کو نامعلوم شخص نے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ لاہور پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب ایک نامعلوم کالر نے انہیں فون کرکے تاوان کے لیے دھمکیاں دیں۔ کالر نے پیغامات اور بار بار کالز کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں آمنہ عروج کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی، ڈرامہ نویس کے مطابق انہیں مسلسل بھتہ خوری کی کالز اور میسجز موصول ہوئے جن میں تاوان نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکی کی گئی

    دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لیا جائے گا اور واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔

    علاوہ ازیں سیشن کورٹ لاہور میں خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزم حسن شاہ کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،مقدمے کے مدعی خلیل الرحمان قمر کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے،عدالت نے سماعت کو 19 نومبر تک توسیع دے دی،ملزم حسن شاہ پر این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے

  • سکھ یاتریوں کے ساتھ آنے والے12 ہندوؤں کو پاکستان داخلے کی اجازت نہ ملی

    سکھ یاتریوں کے ساتھ آنے والے12 ہندوؤں کو پاکستان داخلے کی اجازت نہ ملی

    ہر سال بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری بڑی تعداد میں بابا گرونانک کے یوم پیدائش کی تقریبا کے موقع پر پاکستان کا رخ کرتے ہیں

    حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کے سکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر اجازت دی جاتی ہے تاکہ سکھ اپنے روحانی پیشوا کے مزار پر پیش ہوکر انہیں خراج عقیدت پیش کر سکیں،سکھ یاتریوں کو سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ننکانہ صاحب جانے کی اجازت دی جاتی ہے، پاکستانی امیگریشن حکام نے سکھ یاتریوں کے ساتھ آنے والے 12 ہندؤں کو واپس بھارت بھیج دیا،امیگریشن حکام کے مطابق ان 12 ہندؤں کی جائے پیدائش سندھ تھی، اب وہ بھارتی شہریت لے چکے ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داخلے کی اجازت صرف سکھ یاتریوں کو دی گئی ہے۔

  • باباگرونانک نے محبت، ہمدردی، انسانیت اور بردباری کا درس دیا ،وزیراعلیٰ پنجاب

    باباگرونانک نے محبت، ہمدردی، انسانیت اور بردباری کا درس دیا ،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بابا گرو نانک صاحب انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردار تھے اور انہوں نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کا پیغام دیا،مریم نواز شریف نے کہا کہ پُر امن معاشرے، رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں۔ پنجاب کے ہر شہری کیلئے مساوی سہولتوں اور حقوق کے علمبردار ہیں، چاہے تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سب کو مل جل کر پاک سرزمین کو امن و آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باباگرونانک نے محبت، ہمدردی، انسانیت اور بردباری کا درس دیا اور یاد دلایا کہ گزشتہ سال کرتارپور میں بیساکھی میلے میں شرکت ایک یادگار لمحہ تھی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سکھ برادری کو بابا گرو نانک جنم دن کی تقریبات میں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

  • 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر ڈیوٹی عائد

    500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر ڈیوٹی عائد

    پنجاب حکومت نے 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین پر ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 گزشتہ روز اسمبلی سے کمیٹی کو بھیجے بغیر منظور کروایا گیا، منظور شدہ بل کے مطابق 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر فی یونٹ 4 پیسے ڈیوٹی عائد ہوگی، جب کہ 500 کے وی سے بڑے جنریٹر رکھنے والے ادارے بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے۔تاہم گھریلو صارفین اس ڈیوٹی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گے۔

    دستاویز کے مطابق نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے ڈیوٹی ڈسکوز کے ذریعے وصول کی جائے گی، جبکہ نجی بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے یہ ڈیوٹی الیکٹرک انسپکٹرز وصول کریں گے۔مجوزہ قانون کا اطلاق صرف صنعتی اور کمرشل شعبے پر ہوگا اور اس کے تحت پنجاب فنانس ایکٹ 1964 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ترمیمی بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے

    کراچی میں بے قابو ٹریلر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

    ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان

    بلوچستان کےضلع پشین میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

    27ویں آئینی ترمیم: حکمران اتحاد کی تمام ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت

  • شیراکوٹ لاہور میں 9 سالہ معذور بچی سے زیادتی کی کوشش

    شیراکوٹ لاہور میں 9 سالہ معذور بچی سے زیادتی کی کوشش

    لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں 9 سالہ معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔ حنا پرویز بٹ نے بچی کے والد سے ملاقات کر کے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور متاثرہ بچی کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی۔ واقعہ کے مطابق محلے دار محمد اسلم ولد نذر دین نے معذور بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن کے مطابق یہ واضح پیغام دینا چاہتی ہوں کہ خواتین اور بچیوں کے ساتھ تشدد یا زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہر کمزور اور معذور بچی ہمارے تحفظ کی ذمہ داری ہے۔ پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جائے۔ ایسے جرائم کے مرتکبین کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن "خواتین کے لیے محفوظ پنجاب” کے تحت خواتین اور بچیوں کے مکمل تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔

  • کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

    کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

    کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
    لاہور اور سینٹرل پنجاب سے کالعدم تحریک لبیک کے ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی سے علیحدگی کا اجتماعی اعلان کیا،لاہور میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ جماعت سے دستبردار ہو رہے ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ نے کہا ہے کہ ریاست پر حملہ کرنا کسی بھی طور مناسب نہیں،غیر معمولی صورتحال میں ریلی نکالنا انتہائی ناجائز قدم تھا، اگر ریاست کو خطرہ ہو گا تو میری سیاست کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ ریاست کے ساتھ سیاست نہیں ہو سکتی،مسلح جتھوں نے اسکول کے بچوں کی وین چھینی اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، وہ ریاستِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پرتشدد مظاہروں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ریاست پر حملہ کر کے کوئی جماعت سیاست نہیں کر سکتی۔

  • ،جھوٹ بول کر یو ٹرن لینا بانی پی ٹی آئی کی عادت ہے، عطا تارڑ

    ،جھوٹ بول کر یو ٹرن لینا بانی پی ٹی آئی کی عادت ہے، عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لیڈر شپ پر کیسز تھے،وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی 2017ء میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا، آج اس کیس کی سماعت تھی اور میں عدالت کے روبرو پیش ہوا،

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اس کیس کو آٹھ سال ہو چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے 120 مرتبہ اس کیس میں تاریخیں حاصل کیں،2017ء میں وزیراعظم شہباز شریف پر الزام عائد کیا کہ شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو 10 ارب روپے کی پیشکش کی، یہ جھوٹا بے بنیاد اور من گھڑت الزام بانی پی ٹی آئی نے عائد کیا تھا، شہباز شریف نے اسی وقت 2017ء میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا،شہباز شریف 1988ء سے صوبائی و قومی اسمبلیوں کے رکن منتخب ہوتے ہوئے آئے،تین مرتبہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب رہے، دو مرتبہ وزیراعظم رہے، ہتک عزت کے دعویٰ میں خاصی پیشرفت ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے، ہم نے تمام ثبوت پیش کئے ہیں کہ یہ جھوٹے الزامات تھے جو شہباز شریف صاحب کی ساکھ کو خراب کرنے کے لئے عائد کئے گئے، شہباز شریف نے ہمیشہ عوامی خدمت کی،جھوٹے الزامات عائد کرنا پی ٹی آئی کا شیوہ ہے،
    امید ہے کہ اس کیس میں ہمیں انصاف ملے گا،جھوٹے الزامات لگانے والا آج کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں ہے،بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کی حمایت کی، ایسا کون ہو سکتا ہے جو ملک میں رہتے ہوئے دہشت گردوں کو سپورٹ کرے، بانی پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ جھوٹے، ہمیشہ منافقت کی سیاست کی ہے،جھوٹ بول کر یو ٹرن لینا بانی پی ٹی آئی کی عادت ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کور کمانڈر ہاوس جانے کی ویڈیو خود لگائی، عدالتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے آئینی ترامیم زیر غور ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا کہ سیاست کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے سری لنکا بننے کے دعوے کئے، ہم نے پنجاب میں مقامی حکومت میں بھی مل کر کام کیا ہے،