Baaghi TV

Category: لاہور

  • یقین ہے کہ بھارتی ٹیم کو وقت سے پہلے ویزے جاری ہوجائیں گے،پاکستان بیس بال فیڈریشن

    یقین ہے کہ بھارتی ٹیم کو وقت سے پہلے ویزے جاری ہوجائیں گے،پاکستان بیس بال فیڈریشن

    پاکستان بیس بال فیڈریشن کو یقین ہے کہ بھارتی ٹیم کو وقت سے پہلے ویزے جاری ہوجائیں گے۔

    باغی ٹی وی: بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کے مطابق 25 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہونے والے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں ہمسایہ ملک کی ٹیم کا پاکستان آنا کھیلوں کے میدان میں بڑا بریک تھرو ہوگا-

    انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم نے ویزوں کے لیے تمام دستاویزات وہاں پر موجود پاکستان ایمبیسی میں جمع کروا رکھی ہیِں۔ویزوں کے اجرا کے بعد واہگہ بارڈر سے بھارتی ٹیم پاکستان میں داخل ہوگی۔ لاہور آمد پر مہمان ٹیم کا بھرہور استقبال کریں گے۔ یہاں سے ہھر انہیں اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔

    خواتین کا بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جاری

    صدر بیس بال فیڈریشن کا موقف تھا کہ بھارتی ٹیم کے آنے سے ایونٹ کی رونقیں دوبالا ہوں گی بلکہ کھیل کو بھی فروغ ملے گا۔ ویسٹ ایشیا بیس بال میں فلسطین، افغانستان سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیم بھی شرکت کررہی ہے

  • پرویزالٰہی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، نگران وزیراعلیٰ کے نام پر غور

    پرویزالٰہی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، نگران وزیراعلیٰ کے نام پر غور

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا

    سپیکر سبطین خان، صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، حسنین بہادر دریشک و دیگر نے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں اسمبلی تحلیل کی ایڈوانس کے بعد قانونی و آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نگران وزیر اعلی کے نام کے حوالے سے بھی غور کیا گیا، پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، خلوص اور دل سے ساتھ دیتے ہیں۔عمران خان کی آواز پر لبیک کہا ہے . آئندہ بھی عمران خان کا ساتھ دیں گے۔قانون آور آئین کے تحت کام کیا ہے ۔اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئین کے تحت نگران سیٹ اپ مشاورت سے تشکیل پائے گا۔

    دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کا اعلامیہ جاری نہ کرنے کی صورت میں بھی رات دس بجے کے بعد اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہو جائے گی پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگنے کی بجائے سیاسی میدان میں تحریک انصاف کا مقابلہ کرے اس وقت پی ڈی ایم کراچی بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہی ہے پہلے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن، اس کے بعد تھریٹ الرٹ اور الیکشن کمشن بھی فوراً ان کے ‘خط’ پر اجلاس بلا لیتا ہے کہنے کو یہ سیاسی جماعتیں ہیں لیکن عوام سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ الیکشن سے بھاگ رہی ہیں آصف علی زرداری نے ن لیگ کو پنجاب میں ذلیل کروا کر پچھلا تمام حساب چکتا کر دیا ن لیگ کے رہنماؤں کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس دیوار میں اپنا سر ماریں

    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں دائر پنجاب اسمبلی کی تحلیل رکوانے کی درخواست پر اعتراض دور کر دیا گیا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے وزیر اعلی کیجانب سے بھیجی گئی سمری کی مصدقہ نقول درخواست کے ساتھ لف کرنے کی ہدایت کی،عدالت نے رجسٹرار آفس کا لگایا گیا اعتراض برقرار رکھا تھا، رجسٹرار آفس کا لگایا گیا اعتراض دور کردیا ہے، آج مصدقہ نقول درخواست میں لف کر کے آج ہی سماعت کی استدعا کی جائے گی،

  • نواز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو لندن طلب کرلیا

    نواز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو لندن طلب کرلیا

    ن لیگی قائد نواز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو لندن طلب کرلیا،

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا آئندہ 2 روز میں لندن روانہ ہونے کا امکان ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثنا اللہ کو ملک کی سیاسی صورتحال میں اہم ٹاسک دیئے جانے کا امکان ہے رانا ثنا اللہ نواز شریف کو پنجاب اسمبلی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے، ملاقات میں عدالتوں میں کیسز اور آئندہ کی پیش رفت کے امور زیر غور آئیں گے، نواز شریف نے ایاز صادق اور خواجہ آصف سے بھی سیاسی امور پر مشاورت کی ،ملک میں عام انتخابات جلد کروانے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے، مریم نواز کی وطن واپسی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا،لندن میں ہونے والی مشاورت میں مریم نواز بھی شامل ہیں،

    پنجاب میں پرویز الہیٰ کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد سیاسی صورتحال سے نواز شریف سمیت ن لیگی قائدین پریشان ہیں، اب وفاق میں بھی ایم کیو ایم حکومت سے علیحدگی کا سوچ رہی ہے، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر نے ایم کیو ایم سے رابطے کئے ہیں، آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو گی،

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،

    گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے پاکستان سے لندن گئے تھے مگر تاحال واپس نہیں آئے،پاکستان میں نواز شریف کے بھائی شہباز شریف کو وزیراعظم بنے بھی کافی ماہ ہو چکے، شہباز شریف لندن جا کر نواز شریف سے ملکر آئے ہیں، نواز شریف سے انکے بھائی شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں، نواز شریف لندن میں اجلاسوں کی صدارت بھی کرتے رہے ہیں جبکہ لندن میں انکا گھر سیاسی سرگرمیوں اور احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے، پی ٹی آئی کارکنان آئے روز نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کرتے ہیں،مریم نواز بھی لندن چلی گئی ہین تا ہم نواز شریف ابھی تک واپس نہیں آئے، نواز شریف کی واپسی کے حوالہ سے کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد واپس آئیں گے

  • شاہین آفریدی کابنگلہ دیش پریمیئر لیگ  سے دستبردار ہونے کا اعلان

    شاہین آفریدی کابنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے دستبردار ہونے کا اعلان

    لاہور: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: ٹی20 ورلڈ کپ میں انجری کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم ری ہیب کے باعث وہ لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    پی سی بی نےسابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پینشن میں اضافہ کردیا

    کرکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم کی سخت نگرانی میں ٹریننگ کررہے ہیں، انہوں نےانگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ہوم سیریز میں شرکت نہیں کی۔

    قبل ازیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کا کہنا تھا کہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آٹھویں سیزن میں ٹیم کی قیادت کریں گے شاہین شاہ آفریدی فٹ ہیں اور اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کررہے ہیں جبکہ فرنچائز کی پی ایس ایل 8 میں قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔

    دوسرا ون ڈے؛ 262 رنز کا ہدف پہاڑثابت ہوا، پاکستان کونیوزی لینڈ نے79رنزسےشکست دے دی

    انہوں نے کہا تھا کہ فرنچائز پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ لیتے ہیں، اس سے پہلے بھی برا وقت دیکھ چکے ہیں، خواہش ہے کہ ٹائٹل کا دفاع کرکے پی ایس ایل کی پہلی ٹیم بنیں،متوازن سائیڈ بنانے کی کوشش کی ہے، بالنگ ہماری طاقت ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے 19 مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

    پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ اور نجی کمپنی کے درمیان معاہدہ

  • مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب

    مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب

    لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا، جس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے نئے عہدیداروں کا چناؤ کیا جائے گا۔

    نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا گیا ہے، مریم نواز کی وطن روانگی سے قبل ہونیوالے اجلاس میں سی ای سی کے نئے عہدیداروں کا چناؤ کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات پر امیدواروں کے ناموں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہواہے کہ ملک میں مسلسل بدلتی سیاسی صورت حال کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اسی ماہ پاکستان واپس آنے کا امکان ہے۔ذرائع مسلم لیگ (ن) کے مطابق مریم نواز اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ اسی ماہ ملک واپس آنے کا امکان ہے۔

    سندھ بلدیاتی انتخابات:ہفتہ کوتعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز پاکستان واپس آ کر انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔کچھ ایسا ہی احسن اقبال نے کہا کہ پہلے مریم نواز وطن واپس آئیں گی اور جب ملک میں عام انتخابات کی مہم ہوگی تو اس کی قیادت کرنے کیلئے نواز شریف بھی واپس آجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک آئینی بحران پیداہوسکتا ہے کیوں کہ عمران خان کی حکومت نے خود یہ فیصلہ کیا تھا کہ آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے، اب یہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ جب نئی مردم شماری کا عمل جاری ہو تو اس وقت پوری اسمبلی اور عام انتخابات پرانی مردم شماری کے تحت ہوسکتے ہیں یا نہیں؟

  • شہری کے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم گرفتار

    شہری کے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم گرفتار

    لاہور:انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے لین دین کے تنازعہ پر شہری رانا ساجد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ آفتاب احمد پھلروان کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ رانا عمر دراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم رانا عمران نے لین دین کے تنازعہ پر شہری رانا ساجد کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ملزم سنگین واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق رانا ساجد چند روز شالیمار ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے باغبانپورہ پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

    ایک اور واقعہ میں اے وی سی سی پولیس نے کاروائی کرکے اغواء برائے تاوان کا ملزم گرفتارکرلیا ہے ، پولیس کے مطابق ملزم حماد عرف خلیق اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،پملزم سی ٹی ڈی کے سابق افسر شعیب قریشی کا ڈرائیور ہے، پملزم اغواء کی وارداتوں میں پولیس موبائل کا استعمال کرتا تھا،

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 5 جون کو بلال کالونی سے دو اشخاص کو اغواء کیا اور تاوان لے کر چھوڑ دیا،ملزم اغواء کے بعد مغویوں کو سی ٹی ڈی سول لائن کے جاتا تھا، گرفتار ملزم حماد کا 10 روزی جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے،

    ترجمان ڈولفن نے بھی اپنی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل مدتی عدالتی مفرور ان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے،ادھر ڈولفن سکواڈ کی عدالتوں سے مفرور ملزمان کی سرکوبی جاری ہے ، ترجمان ڈولفن کا کہناہھ کہ صوبائی دارالحکومت سے24 گھنٹوں کے دوران 53 عدالتی مفروران گرفتارہوچکے ہیں
    ان پر عدالتوں سے فرار ملزمان پر مختلف نوعیت کے سنگین مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن توقیر نعیم
    کہتے ہیں کہ التوا میں پڑے مقدمات تیزی سے حل ہوں گے۔اشتہاریوں ، عدالتی مفرور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • عمران خان کاجوابی وار:شہباز شریف کےقومی اسمبلی سےاعتماد کاووٹ لینےکےآپشن پرغور

    عمران خان کاجوابی وار:شہباز شریف کےقومی اسمبلی سےاعتماد کاووٹ لینےکےآپشن پرغور

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہباز شریف کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے آپشن پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کر لی، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔

    سندھ بلدیاتی انتخابات:ہفتہ کوتعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان

    پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، موجودہ صورتحال میں سیاسی و پارلیمانی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

    دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کردی ہے۔لاہور میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے اجلاس میں وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو آئینی ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں اجلاس میں صوبائی انتخابات اور آئینی و قانونی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔

    کراچی الیکشن، ایم کیو ایم کا تاخیر کا مطالبہ، کب ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتا، شرجیل…

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر پنجاب کی جانب سے آج شام تک منظور کرلی جائے گی۔

    جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑسکتا،عمران خان

    ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب حکومت آج رات مکمل تحلیل ہو جائے گی، اور پرویز الہی کے نگران وزیراعلی کا نوٹیفیکشن جاری ہو گا، گورنر پنجاب پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد 14 جنوری کو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا ایڈوائس گورنر کو بھجوادوں گا۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت

    وزیراعظم شہبازشریف کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت

    لاہوروزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے اجلاس میں وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو آئینی ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں اجلاس میں صوبائی انتخابات اور آئینی و قانونی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔

    وفاقی حکومت کا تمام سرکاری ملازمین کی مردم شماری کرانے کا فیصلہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر پنجاب کی جانب سے آج شام تک منظور کرلی جائے گی۔

    ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب حکومت آج رات مکمل تحلیل ہو جائے گی، اور پرویز الہی کے نگران وزیراعلی کا نوٹیفیکشن جاری ہو گا، گورنر پنجاب پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کریں گے۔

    جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑسکتا،عمران خان

    دوسری طرف لاہورہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل رکوانے کیلئے دائر درخواست پر ناقابل سماعت ہونے کے اعتراض کو برقرار رکھا۔ ہائیکورٹ آفس نے درخواست گزار پر متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل سلمان خالد کی درخواست پر لگےاعتراض پر سماعت کی۔

    ماسٹر پلان 2050 پر عمل درآمد روکنے کا تحریری حکم جاری

    ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے ساتھ اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس کی مصدقہ نقل نہ لگانے اور متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا جسے عدالت نے برقرار رکھا۔درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پرویزالہیٰ نے عمران خان کے ایما پر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کےلیے سمری پر دستخط کیے مگر تحلیل کی کوئی ٹھوس وجہ یا جواز بھِی نہیں بتایا۔

    تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی سے منحرف اراکین کیخلاف کارروائی

    دوسری جانب وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد 14 جنوری کو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا ایڈوائس گورنر کو بھجوادوں گا۔

  • جی سی یونیورسٹی میں پانچ سو کلو میگاواٹ کا پراجیکٹ کا آغاز

    جی سی یونیورسٹی میں پانچ سو کلو میگاواٹ کا پراجیکٹ کا آغاز

    جی سی یونیورسٹی میں پانچ سو کلو میگاواٹ کا پراجیکٹ کا آغاز
    صوبائی وزیر توانائی و خوراک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ سولر انرجی کی طرف منتقل ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

    صوبائی وزیر توانائی و خوراک سردار حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر کے لیے سولر پراجیکٹ اہم حکمت عملی ثابت ہوگی۔ صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں سولر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پروفیسر اصغر زیدی، ایم ڈی پیکا عبدالرحمان، سربراہ شمس پاور اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں 500 کلو واٹ سولر پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

    اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بلا شبہ گرین ٹیکنالوجی کی طرف یہ ایک اور قدم ثا بت ہوگا جبکہ ماحول دوست توانائی کی ٹیکنالوجی کو فروغ مل سکے گا۔حسنین بہادر کا کہنا تھا کہ انرجی ڈیپارٹمنٹ نے 14 یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کرنے کا کام شروع کیا تھا، جن میں 12 یونیورسٹیز سولر پر منتقل ہو چکی ہیں، دیگر پر کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے پیکا کے ایم ڈی اور انکی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ ایم ڈی پیکا عبدالرحمٰن نے شرکاء کو بریفنگ پیش کرتے ہوئے بتایا کی آج پانچ سو کلو میگاواٹ کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ جو سالانہ 9.2 ملین پاکستانی روپے بچت کا ذریعہ بن سکے گا۔ منصوبے سے سالانہ سات لاکھ یونٹ سالانہ بجلی پیداور ہو گی۔ایم ڈی پیکا نے کہا کہ حکومت پنجاب نے محکمہ توانائی کے ذریعے ایجینسی قائم کی۔ ایجنسی کا مقصد توانائی کی بچت اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور پبلک سیکٹر مستفید ہورہا ہے۔صوبائی وزیر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ایسکو ماڈل پر پبلک سیکٹر کے اداروں کو سولرائز کر رہا ہے۔ الشمس پاور کے سربراہ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ پیکا نے یہ منصوبہ نجی کمپنی شمس پاور کے اشتراک سے لگایا اور امید ہے کہ یونیورسٹی کو 25 سال میں 933 ملین روپے کا فائدہ ہو گا۔ملک میں بجلی کی قیمت 45 روپے سے زائد ہی جبکہ جی سی یونیورسٹی کو 17 روپے پر بجلی مل رہی ہے۔

    گوادر،غیر قانونی ماہی گیری بارے اجلاس میں ہوا بڑا فیصلہ

     بلاول بھٹو نے گوادر میں چینی شہریوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے

    وزیراعظم کے دورہ گوادر سے قبل چیئرمین سی پیلک اتھارٹی کا خصوصی پیغام

    وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر اصغر زیدی نے کہا کہ امید ہے یہ منصوبہ یونیورسٹی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا اور باقی تعلیمی ادارے بھی ایسا نظام لائیں گے کہ بجلی کے ساتھ گرین توانائی کی پالیسی کو اپنائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کلین اینڈ گرین انرجی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر توانائی کی ایجنسی پیکا کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر توانائی اور پیکا ایجنسی کی ٹیم کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں۔

  • جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑسکتا،عمران خان

    جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑسکتا،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیاں معاف کردوں گا،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی شہباز گل کے ساتھ ہوئے سلوک کو بھی معاف کرنے کے لئے تیارہیں،مجھ پر گولیاں مارنے والوں کو بھی معاف کرنےکو تیارہوں ، فوج کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، کورونا ،پولیو ویکسینیشن میں آرمی کو بہت قریب سے دیکھا ہے ،فوج نے کورونا اور پولیو ویکسینیشن کے لئے قابل قدر کام کیا ہے،یہ بھی سوچنا ہوگا کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے کیسے نکالنا ہے؟ جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑسکتا،فوج اچھائی کی سب سے بڑی قوت بن سکتی ہے،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پنجاب کی خواتین اراکین اتنا اچھا پرفارم کرینگی،پنجاب میں ہماری خواتین کو غیر معمولی لالچ دی گئی ،انہوں نے سب کچھ ٹھکرا دیا، ملکی خزانہ کو لوٹنے والوں کے علاوہ میں سب سے مفاہمت پر یقین رکھتا ہوں ، میں بہت جلد انتخابات دیکھ رہا ہوں ، تین سال کی محنت سے انڈسٹری کو اٹھایا تھا اب دوبارہ پھر محنت کرنا ہوگی، مونس الہیٰ ڈٹ گیا، میں چودھری پرویز الہیٰ کی قدر کرتاہوں، پرویز الہیٰ نے لالچ کے ہر حربے کو ٹھکرا دیا،پرویز الہیٰ اور مونس پر کیسز بنانے کے لئے ڈرایا گیا،مونس الہیٰ بہت سمجھدا ر نوجوان ہے،

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

    متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت 

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار