Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی سی بی نےسابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پینشن میں اضافہ کردیا

    پی سی بی نےسابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پینشن میں اضافہ کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کیلئے پینشن کی رقم میں اضافہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویلفیئرپالیسی کو سال 2019 میں آخری باراَپ ڈیٹ کیا گیا تھا تاہم مہنگائی کی موجودہ سطح کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی پینشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    کرکٹر محمد رضوان کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا،مقدمہ درج،دو گرفتار

    پینش وصول کرنے والوں کی فہرست میں سابق ٹیسٹ کرکٹرعمران خان اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سمیت 24 کھلاڑی شامل ہیں جنہیں ماہانہ 1 لاکھ 54 ہزار روپے ملیں گے،7 پلئیرز کو 1 لاکھ 48 ہزارجبکہ 32 دیگر کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 32 ہزار ادا کیے جائیں گے۔

    لسٹ اے کے کھلاڑیوں کو 54 ہزار روپے سے 1 ایک لاکھ 54 ہزار ملیں گے لسٹ بی کے پلئیرز کو 48 سے 1 لاکھ 48 ہزار ملیں گے،لسٹ سی کے کرکٹرز کو 42 ہزار سے 1 لاکھ 42 روپے ماہانہ پنشن دی جائے گی-

    بابر اعظم جو فیصلہ کرینگےمن وعن قبول ہوگا: نجم سیٹھی

    قبل ازیں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پینشن لینے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی جس کو نجم سیٹھی نے منظور کرلیا تھا، سابق کرکٹرز کو رواں سال فروری میں پینشن کی ادائیگی شروع ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ پی سی بی 60 سال سے اوپر والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پینشن دے رہا ہے، رمیز راجا جب کرکٹ بورڈ کے سربراہ تھے تو انہوں نے پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا تھا۔

    مکی آرتھر کا قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے کا باب بند ہوگیا

  • اسمبلی تحلیل کرنا یا نہ کرنا ایک سیاسی فیصلہ ہے،بیرسٹرعلی ظفر

    اسمبلی تحلیل کرنا یا نہ کرنا ایک سیاسی فیصلہ ہے،بیرسٹرعلی ظفر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کئی روز سے جاری بحران آج ختم ہوا ہے، عدم اعتماد کے ووٹ کی کہانی کا سلسلہ ایک بار پھر آج ختم ہوا تا ہم دوبارہ سیاسی سرگرمیاں تیز ہو سکتی ہیں

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا،عدالت نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل کردیا، عدالتی فیصلے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پرویز الہی نے حلف دیا تھا وہ کیس کی سماعت تک تھا ،یہ سب کو سمجھ آجانی چاہیئے کہ آئین سب سے اوپر ہے پرسنل سکورنگ نہیں ہونی چاہیئے ، وزیر اعلی اور کیبنٹ کے خاتمے کا نوٹیفکیشن سیٹ آسائیڈ کردیا گیا ہے گورنر پنجاب کو ان کی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے اپنا حکم واپس لیا جو اچھی بات ہے سیاسی معاملات ایوانوں میں ہی حل ہونے چاہییے وزیر اعلی کا حق ہے کہ جب مرضی اسمبلی توڑ سکتا ہے اگر اعتماد کے ووٹ کی تحریک آجائے تو اعتماد کا ووٹ لینا ضروری ہوگا،

    وزیراعلی پرویزالہی کے وکیل علی ظفرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق وزیر اعلی اور ان کی کابینہ آگئی ہے اسمبلیاں توڑنے کا جو حلف دیا تھا وہ ختم ہوگیا ہے ۔گورنر نے اچھا کیا کہ غلطی مان لی پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ آج آئین کی جیت ہوئی ہے عدالت نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ہوگیا ہے تو وہ معاملہ ختم ہوگیا ہے گورنر کے آرڈر کو چیلنج کیا تھا عدالت فیصلہ کرنے والی تھی گورنر نے نوٹیفیکیشن واپس لے لیا ہے اس کا مطلب گورنر نے غلطی مان لی ہے ،چیف سیکریٹری کے نوٹیفیکیشن کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے،عدالت کا تفصیلی فیصلہ پڑھنے کے بعد اس پر مزید بات ہوسکتی ہے وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ دوبارہ اپنی جگہ بحال ہوگئی ہے،اسمبلی تحلیل کرنا یا نہ کرنا ایک سیاسی فیصلہ ہے،جب اپوزیشن کے مطلوبہ ووٹ نہیں تھے تو انہوں نے عدم اعتماد واپس لی

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عدم اعتماد، پرویز الہیٰ کیوں کامیاب ہوا؟ نواز شریف برہم

  • مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے پر جواب طلب

    مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے پر جواب طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کی ،ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیا، عدالت نے حکم دیا کہ تمام فریقین کل تک عدالت میں جواب جمع کروائیں، دوبارہ سماعت کل جمعہ کو ہو گی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مونس الہی کے اہلیہ تحریم الہی نے بیرون ملک جانے سے روکنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں، وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 10 جنوری کو ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا،ایف آئی اے کیجانب سے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا ہے عدالت ایف آئی اے کا اقدام غیر قانونی قرار دے، عدالت اسٹاپ لسٹ سے نام نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دے

    دوسری جانب ایف آئی اے نے تحریم الہی، راسخ الہی اور زہرہ اہلیہ کو طلب کرلیا چوہدری خاندان کے افراد کو منی لانڈرنگ کیس میں پنجاب اسمبلی کے ملازم قیصر اقبال بھٹی کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی منتقلی کی تحقیقات کیلئے بلایا گیا

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • پنجاب اسمبلی کی کارروائی دھوکے سے شروع کی گی، تسلیم نہیں کرتے : رانا ثناءاللہ

    پنجاب اسمبلی کی کارروائی دھوکے سے شروع کی گی، تسلیم نہیں کرتے : رانا ثناءاللہ

    لاہور :وفاقی وزیر داخلہ رانا رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے دھوکہ سے کارروائی شروع کی، ہم اسے تسلیم نہیں کرتے، جو بھی نمبر شو کریں گے جعلسازی ہوگی، کوئی اعتماد نہیں کرے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپیکر نے کہا آج کی کارروائی میں اعتماد کا ووٹ نہیں ہوگا، رات 12 بجے کے بعد دوسرا ایجنڈا جاری کیا گیا ، یہ کارروائی رولز اور آئین کے خلاف ہے، ان کےوکلا کا موقف تھا گورنرکا آرڈرغیرآئینی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ معاملہ زیر سماعت ہے یہ کس طرح اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں، جعلی گنتی کا پراسیس شروع کیا گیا، گزشتہ 10 سے 12 گھنٹے کی کوشش کے باوجود انکے نمبرز پورے نہیں تھے، ملک احمد خان کا پوائنٹ آف آرڈر نہیں لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ جوممبرز ناراض تھے ان کوبھی یہ لائے ہیں، پرویزالہیٰ نےناراض ممبران کوحلف دیا کہ اسمبلی نہیں توڑوں گا، اب اگرپرویزالہیٰ اسمبلی نہیں توڑے گا توعمران کا بیانیہ کدھر جائے گا، یہ بھی ثابت ہوا لوگ ان سے اسمبلیاں توڑنے پر ناراض تھے۔

  • پرویز الہٰی کا نام  ای سی ایل میں ڈالا جاسکتا ہے:ملک احمد خان

    پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جاسکتا ہے:ملک احمد خان

    لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عطا اللہ تارڑ کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جن کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جاسکتا ہے۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو میں ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ مشکوک لین دین ہوئی جس کا پرویز الٰہی حکومت سے بڑا واضح تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک معاملے کی تحقیقات جاری ہیں تب تک پرویزالٰہی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

    اس حوالے سے ماہرِ قانون سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ کسی کو روکنے کیلئے ای سی ایل ایک انتظامی طریقہ ہے، اس کا کوئی قانونی تصور نہیں، اگر نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تو پرویز الٰہی اسے عدالت میں چیلنج کرسکتے ہیں۔

    اس سے پہلے لاہورہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر و وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کی بیرون ملک جانے سے روکنےکی لسٹ میں نام ڈالنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔مونس کی اہلیہ نے بیرون ملک جانے سے روکنے کی لسٹ میں نام ڈالنے کا اقدام چیلنج کردیا

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی، ان کی اہلیہ اور مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت 9 افراد کے نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) پر ڈال دیے ہیں۔مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی نے نام پی این آئی لسٹ میں ڈالنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    عدالت نے ان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ جسٹس شہرام سرور تحریم الٰہی کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کریں گے۔

  • اعتمادکا ووٹ:ایک طرف حکومتی دعوےتودوسری طرف رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت اتحادی پارٹیوں کااجلاس

    اعتمادکا ووٹ:ایک طرف حکومتی دعوےتودوسری طرف رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت اتحادی پارٹیوں کااجلاس

    لاہور:پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صورتحال کے بعد مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کا اجلاس وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی صدارت میں ہوا۔اہم اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی اور آزاد ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب میں تبدیل ہوتی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اس موقع پر ایوان میں کسی بھی قسم کی دھونس کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کر لی۔

    واضح رہے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ ہمیں معلوم ہے تحریک انصاف کے پاس نمبرز پورے نہیں، ان کے 6 سے 8 اراکین اسمبلی بیرون ملک ہیں اور ہمارے پاس ٹریول ہسٹری موجود ہے، یہ 176 بندے اکٹھے کر کے 187 کا ڈرامہ کرتے ہیں۔

    اس سے پہلے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہا ہے کہ آج 186 ارکان کا نمبر ہاؤس میں شو کیا جائے گا، آج نمبرز گیم شو کریں گے، اعتماد کا ووٹ کل لیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہماری پوری تسلی ہے، 186 کو کراس کر چکے ہیں، کل ہی کہا تھا ہمارے پاس سرپرائز ہے، سرپرائز کیلئے موقع چاہیے تھا، ہم جو کہا تھا پورا کر دیا۔

    ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ہم نے ان کونمبرز پورے کر کے بتانے تھے وہ کر دیئے، اعتماد کے ووٹ کے لیے ایجنڈے پر لانا ضروری ہے، ہمارا مقصد نمبرز پورے کرنا تھا وہ آج ہم نے دکھا دیئے۔واثق قیوم نے مزید کہا کہ یہ کہتے تھے ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں، آج ہم نے دکھا دیئے، عمار یاسر بھی ایوان میں آگئے ہیں، ہمارے پاس ایک اور سرپرائز بھی ہے اس کا ابھی انتظار کریں۔

  • پنجاب اسمبلی:186ارکان کا نمبرشو، کل اعتماد کا ووٹ لیا جائےگا:ڈپٹی سپیکر واثق قیوم

    پنجاب اسمبلی:186ارکان کا نمبرشو، کل اعتماد کا ووٹ لیا جائےگا:ڈپٹی سپیکر واثق قیوم

    لاہور: ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہا کہ آج 186 ارکان کا نمبر ہاؤس میں شو کیا جائے گا، آج نمبرز گیم شو کریں گے، اعتماد کا ووٹ کل لیں گے۔

    میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہماری پوری تسلی ہے، 186 کو کراس کر چکے ہیں، کل ہی کہا تھا ہمارے پاس سرپرائز ہے، سرپرائز کیلئے موقع چاہیے تھا، ہم جو کہا تھا پورا کر دیا۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ہم نے ان کونمبرز پورے کر کے بتانے تھے وہ کر دیئے، اعتماد کے ووٹ کے لیے ایجنڈے پر لانا ضروری ہے، ہمارا مقصد نمبرز پورے کرنا تھا وہ آج ہم نے دکھا دیئے۔

     

    واثق قیوم نے مزید کہا کہ یہ کہتے تھے ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں، آج ہم نے دکھا دیئے، عمار یاسر بھی ایوان میں آگئے ہیں، ہمارے پاس ایک اور سرپرائز بھی ہے اس کا ابھی انتظار کریں۔

    اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ کے لیے حکومت کے نمبر پورے ہیں۔ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ الحمدللہ 187 کا نمبر مکمل، یعنی وزیراعلیٰ پنجاب کو 187 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

     

    اجلاس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کیلئے 177 ممبران اسمبلی پہنچ چکے ہیں جبکہ قاف لیگ کے 10 ارکان کچھ دیر میں پہنچ رہے ہیں اور انشاللہ اجلاس میں 187 ارکان شامل ہوں گے۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

  • چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس فار ایجوکیشن کی زیرصدارت اہم اجلاس:بڑے فیصلے

    چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس فار ایجوکیشن کی زیرصدارت اہم اجلاس:بڑے فیصلے

    لاہور:چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس فار ایجوکیشن میاں عمران مسعود نے کہا نے کہا ہے کہ اسکول ایجوکیشن میں اس سال تقریبا پندرہ ہزار اساتذہ کے میرٹ پر ڈیجیٹل ٹرانسفر آرڈر جاری کیے جائیں گے جس کے بعد کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت ہونے والے تبادلوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار ہو جائے گی اس کے علاوہ 1227اب گریڈ ہونے والے سکولوں میں نئے مالی سال کے بجٹ میں سٹاف اور سائنس اور کمپیوٹر لیبز کی فراہمی کے لئے خصوصی فنڈ مہیا کئے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن وقاص علی محمود،اسپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن کلثوم ثاقب منیجنگ،ڈائریکٹر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر فاروق منظور، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن مناظر علی جاوید،نعیم بخاری، پی ایم آئی یو سفینہ صدیق،سی ای او پیما آصف مجید، ڈائریکٹر قائد اکیڈمی آف ایجوکیشن طارق اقبال، سی ای او پنجاب ایگزامینیشن کمیشن ڈی پی آی(ایلیمنٹری ایجوکیشن) رانا عبدالقیوم،سی ای او (سیکنڈری ایجوکیشن) مشتاق حسین سیال، ڈاکٹر سمیرا رشید آئی آی آر پنجاب یونیورسٹی اور سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی عنان قمر نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس میں گلی محلوں اور خاص طور پر اسکولوں میں حفظان صحت کو یقینی بنانے کے لئے اساتذہ طلبہ اور والدین میں شعوری بیداری کی اہمیت پر زور دیا گیا سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے لاہور میں صفائی کی صورتحال پر بریفنگ دی انہوں نے تجویز پیش کی کہ اسکولوں میں خاص طور پر طلباء میں صفائی کا شعور پیدا کیا جائے اس سلسلے میں تعلیمی نصاب میں خصوصی مضامین شامل کیے جائیں اجلاس میں کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی نے بتایا کہ نصاب میں صفائی کے حوالے سے کافی مواد موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مضامین میں دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کرایا جائے۔ محکمہ تعلیم کے افسران نے بتایا کہ کہ ماضی میں طالب علم بھی سکول کی صفائی میں حصہ لیا کرتے تھے مگر یہ معمول ختم کردیا گیا ہے۔ جس کو دوبارہ جاری کرنے کی ضرورت ہے۔

    اجلاس میں ڈی پی آی(سیکنڈری ایجوکیشن) مشتا ق احمد سیال ڈی پی آی ایلیمنٹری ایجوکیشن رانا عبدالقیوم نے اپنے شعبوں کے حوالے سے پریزنٹیشن پیش کی۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن وقاص علی محمود نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے تمام اساتذہ کا سروس ریکارڈ کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے جس سے شفاف ٹرانسفر اور دیگر ملازمتی امور نمٹانے میں بڑی مدد ملی ہے میاں عمران مسعود نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں گذشتہ 75 سال سے تعلیمی پالیسیوں کے نفاذ اور اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ مگر ان اقدامات کی افادیت کا کبھی جائزہ نہیں لیا گیا۔ اس وجہ سے ان اقدامات کے نتائج سامنے نہیں آئے۔اس لیے یہ ضروری ہے ترقیاتی اور اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے جا مع رپورٹ مرتب کی جائے۔ جس کی روشنی میں مستقبل کی منصوبہ بندی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ چیئرمین ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن نے محکمہ کو ہدایت کی کہ سکولوں میں شرح داخلہ ڈراپ آؤٹ اور سکولوں میں بچیوں کی تعداد کے حوالے سے اعدادوشمار مرتب کئے جائیں تاکہ زمینی حقائق کے مطابق تعلیمی ترقیاتی پروگرام تشکیل دیا جا سکے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان کو شامل کیا جائے اور بین الاقوامی اداروں سے مالی تعاون بھی حاصل کیا جا سکے۔ میاں عمران مسعود نے مزید ہدایت کی کے طلباء وطالبات میں صفائی اور ستھرائی کا شعور پیدا کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی سیمینار منعقد کرائے جائیں اور صفائی کے حوالے سے نظمیں سکولوں میں آویزاں کریں جائیں۔ تاکہ بچے صفائی کی اہمیت سے آگاہ ہو سکں۔

  • انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیا:ابن انشا کا یوم وفات

    انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو
    اس شہر میں جی کو لگانا کیا
    11 جنوری 1978
    ممتاز ادیب، شاعر ، سیاح اور کالم نگار ابن انشا کا یوم وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو کے ممتاز ادیب، شاعر،کالم نویس ،سفر نامہ نگار اور سیاح ابن انشا کا اصل نام شیر محمد خان تھا، وہ 15 جون 1927ء کو موضع تھلہ ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے۔ جامعہ پنجاب سے بی اے اور جامعہ کراچی سے اردو میں ایم اے کیا۔ انہوں نے 1960ء میں روزنامہ ’’امروز‘‘ کراچی میں درویش دمشقی کے نام سے کالم لکھنا شروع کیا۔ 1965ء میں روزنامہ ’’انجام‘‘ کراچی اور 1966ء میں روزنامہ جنگ سے وابستگی اختیار کی جو ان کی وفات تک جاری رہی۔ وہ اک طویل عرصہ تک نیشنل بک کونسل کے ڈائریکٹر رہے۔ زندگی کے آخری ایام میں حکومت پاکستان نے انہیں انگلستان میں تعینات کردیا تھا تاکہ وہ اپنا علاج کرواسکیں لیکن سرطان کے بے رحم ہاتھوں نے اردو ادب کے اس مایہ ناز ادیب کو ان کے لاکھوں مداحوں سے جدا کرکے ہی دم لیا۔ ابن انشا کا پہلا مجموعہ ٔ کلام ’’چاند نگر‘‘ تھا۔ اس کے علاوہ ان کے شعری مجموعوں میں ’’اس بستی کے ایک کوچے میں” اور ’’دلِ وحشی‘‘ شامل ہیں۔ انہوں نے اردو ادب کو کئی خوبصورت سفرنامے بھی عطا کئے جن میں آوارہ گرد کی ڈائری، دنیا گول ہے، ابن بطوطہ کے تعاقب میں، چلتے ہو تو چین کو چلیے اور نگری نگری پھرا مسافرشامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی دیگر کتابوں میں اردو کی آخری کتاب، خمارِ گندم ،باتیں انشا جی کی اور قصہ ایک کنوارے کا قابل ذکر ہیں۔ جناب ابن انشا کا انتقال 11 جنوری 1978ء کو لندن کے ایک اسپتال میں ہوا اور انہیں کراچی میں دفن کیا گیا۔

    ابن انشاء کی شاعری سے انتخاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیا
    وحشی کو سکوں سے کیا مطلب جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا

    اس شہر میں کس سے ملیں ہم سے تو چھوٹیں محفلیں
    ہر شخص تیرا نام لے ہر شخص دیوانا ترا

    کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا
    کچھ نے کہا چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا

    ہم کسی در پہ نہ ٹھٹکے نہ کہیں دستک دی
    سیکڑوں در تھے مری جاں ترے در سے پہلے

    جلوہ نمائی بے پروائی ہاں یہی ریت جہاں کی ہے
    کب کوئی لڑکی من کا دریچہ کھول کے باہرجھانکی ہے

  • پہلے وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لیں،خواتین اراکین اسمبلی کا بھی اجلاس میں مطالبہ

    پہلے وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لیں،خواتین اراکین اسمبلی کا بھی اجلاس میں مطالبہ

    پہلے وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لیں،خواتین اراکین اسمبلی کا بھی اجلاس میں مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سبطین خان کی زیر صدارت ہوا

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے آ گئے۔ اجلاس میں اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور،’اعتماد کا ووٹ لو’ کے نعرے لگائے، اپوزیشن کا مطالبہ حکومتی جماعت نے ماننے سے انکار دیا اور کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے، مرزا جاوید ، عنیزہ فاطمہ اور میاں رئوف نے اپوزیشن اراکین سے سیٹوں پر بیٹھنے کی درخواست کی،پی ٹی آئی رکن سعدیہ سہیل رانا ، سیمابیہ طاہر اورثانیہ کامران بھی میدان میں آگئین، اپوزیشن اراکین کو کھری کھری سنا دیں،راحیلہ خادم حسین نے وقفہ سوالات میں بات کرنے سے انکار کر دیا، راحیلہ خادم حسین کا کہنا تھا کہ گورنر وزیراعلی پر عدم اعتماد کر چکے گزارش ہے کہ پہلے وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لیں،سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت نے اعتماد کا ووٹ لینا ہے ہائی کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں، اگر اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے تو حکومت میں نہیں رہیں گے، عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں فیصلہ ہوجائے گا ، اپوزیشن بنچوں سے ایک بار پھر ڈاکو ڈاکو کے نعرے، حکومتی اراکین کو بولنے نہیں دیا، سبطین خان نے رولنگ دی کہ اذان ہو رہی ہے اللہ کے خوف سے ڈریں ،

    سردار شہاب الدین نے کہا کہ آج تیسرا دن ہے تینوں دن وقفہ سوالات نہیں ہو سکاہم پوری تیاری سے آتے ہیں اور صرف اجلاس کو خراب کرتے ہیں آج میں گزارش کروں گا ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے یہ ایجنڈا پھاڑ دیتے ہیں نہ اللہ کو مانتے ہیں نہ اس کے کلام کو مانتے ہیں

    ارشد ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی بد قسمتی ہے کہ سپیکر آئینی سربراہ کا حکم نہیں مان رہا میں کس کابینہ سے سوال کروں جس کو عدلیہ نے معطل کیا ہوا ہے ،طاہر پرویز نے کہا کہ آپ کس حیثیت سے بیٹھے ہوئے ہیں جو وزیر اعلیٰ اعتماد کھو دے اسے ہم نہیں مانتے

    سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ ہائیکورٹ میں کیس چل رہا ہے توہین عدالت نہ کریں تین دن سے عدالت میں کیس چل رہا ہے توہین عدالت نہ کریں ،ملک صہیب بھرت نے کہا کہ جناب اسپیکر میرا سوال نمبر 186 ہے تین دن میں یہاں پر ڈرامے بازی چل رہی ہے یہ نشستیں چھوڑ دیں ہماری حکومت ہے ،بلال اکبر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں آپ تحریک انصاف کے نہ بنیں انہیں موقع دے رہے ہیں تو ہمیں بھی دیں اراکین کی عدم دلچسپی کے باعث وقفہ سوالات ختم کر دیا گیا

    صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے مختلف محکموں کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کر دیں اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ جاری دس محکموں کی آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کی گئیں ہیں پنجاب اسمبلی کے ایوان میں سرکاری کارروائی کے دوران آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کر دی گئیں،ون ونڈو سیل، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی کارکردگی آڈٹ رپورٹ ، برائے سال 2016-17 ایوان میں پیش کی گئیں،نماز مغرب کے لیے اجلاس میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کر دیا گیا

    تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،

    گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،