Baaghi TV

Category: لاہور

  • ماسٹر پلان 2050 پر عمل درآمد روکنے کا تحریری حکم جاری

    ماسٹر پلان 2050 پر عمل درآمد روکنے کا تحریری حکم جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے ماسٹر پلان 2050 پر عمل درآمد روکنے کا تحریری حکم جاری کردیا
    جسٹس شاہد کریم نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ، تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 25جنوری تک ماسٹر پلان 2050 پر عمل درآمد روک دیا ہے ایل ڈی اے ،پنجاب حکومت سمیت تمام فریقین آئندہ سماعت تک جواب جمع کروائیں درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے ہیں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایل ڈی اے ایکٹ 1975 کے تحت لاہور ڈویژن 2050 کے ماسٹر پلان کی منظوری دی ہے درخواست، گزار کے مطابق منصوبہ LDA ماسٹر پلان رولز، 2014 کی خلاف ورزی کرتا ہے

    درخواست گزار کے مطابق منصوبہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ نہیں بنایا گیا،درخواست میں ماحولیاتی اثرات اور لاہور کی مستقبل کی شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے اہم سوالات اٹھائے گئے ہیں، درخواست کو سماعت کے لیے باقاعدہ منظور کیا جاتا ہے، فریقین کو کو ہدایت کی جاتی یے کہ 25 جنوری کو جواب جمع کروائیں، آئندہ سماعت پر لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کے عملدرآمد کو روکا جائے،

    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے برعکس روڈا ادارہ بناکرلاہور کےماسٹر پلان 2050 کا نفاد کر دیا گیا ہے۔ماسٹر پلان کےتحت نہ صرف درختوں کو کاٹا جانے کا خدشہ ہے بلکہ ماحولیات تباہ ہوجائیں گی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مبینہ ماسٹر پلان سے لاہور کے اردگرد زرعی علاقے ختم ہونے کا خدشہ ہے

  • لاہور:سرکاری افسر کے قتل کا معمہ حل،برادر نسبتی قاتل نکلا

    لاہور:سرکاری افسر کے قتل کا معمہ حل،برادر نسبتی قاتل نکلا

    لاہور:لاہورکے علاقے ڈیفنس میں گریڈ 19 کے ڈاکٹر مسعود جیلانی کا قاتل برادر نسبتی متین ہی نکلا۔واقعہ کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 6 جنوری کو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع گھر میں تیز دھار آلے سے سرکاری افسر کو قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق جب وقوعہ پیش آیا اس وقت مقتول کی بیوہ ڈاکٹر فاطمہ اور برادر نسبتی متین بھی گھر میں موجود تھے۔

    پولیس نے مقتول کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو بھی شامل تفتیش کیا تھا، اور اب پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزم متین جو مقتول ڈاکٹر مسعود جیلانی کا برادرنسبتی ہے اس نے اپنے بہنوئی کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ بہنوئی مقتول ڈاکٹر مسعود جیلانی کا بہن فاطمہ کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں تھا، جس کی وجہ سے طیش میں آکر اسے قتل کردیا۔پولیس نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ گریڈ 19 کے افسر ڈاکٹر مسعود جیلانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں تعینات تھے، اور ڈیفنس میں اپنے سسرال میں ہی رہائش پذیر تھے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکٹر مسعود جیلانی کے سینے پر تیز دھار آلے سے وار کرکے انہیں قتل کیا گیا، اور وقوعہ کے وقت ان کی اہلیہ ڈاکٹر فاطمہ اور برادر نسبتی متین بھی گھر پر موجود تھے، لیکن انہوں نے پولیس کو قتل کی بروقت اطلاع نہیں دی، جس سے شکوک بڑھ گئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، اور شبے کی بنیاد پر قاتل کا سراغ لگانے کے لیے مقتول کی اہلیہ اور بردار نسبتی کو شامل تفتیش کرلیا گیا تھا۔

  • عمران خان حملہ کیس میں گرفتارملزم نوید کے بھائی کی رہائی کیلئے درخواست

    عمران خان حملہ کیس میں گرفتارملزم نوید کے بھائی کی رہائی کیلئے درخواست

    لاہور ہائی کورٹ ،عمران خان پر حملہ کیس میں گرفتار ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو حراست میں رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے آر پی او گوجرانولہ کو دونوں مبینہ ملزمان 16 جنوری کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ،جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم نوید کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے سماعت کے بعد دونوں مبینہ ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے ،پولیس نے تاحال دونوں افراد کی گرفتاری نہیں ڈالی عدالت ملزم نوید کے بھائی شفیق اور بھانجے علی رضا کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کرنے کا حکم دے

    واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    قاتلانہ حملے کا ڈرامہ لانگ مارچ کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے کیا گیا,،ملزم نوید کے وکیل کی پریس کانفرنس

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے سٹی ٹریفک آفیسر اسد ملہی کا 6 ماہ کے لیے تبادلہ روک دیا ،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنا چاہتے ہیں، چیف سیکریٹری کو کہہ دیں 6 ماہ تک اسد ملہی کا تبادلہ نہ کریں، اسموگ بہت اہم ایشو ہے آلودگی پھیل رہی ہے لاہور ماسٹر پلان میں آلودگی سے متعلق چیزوں کو شامل کرنا چاہیے،عدالت نے لاہور میں جاری ترقیاتی پروجیکٹ کی تکمیل سے متعلق رپورٹ طلب کرلی لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ شروع ہونے والے پروجیکٹس سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی، ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت میں کہا کہ پروٹوکول کی وجہ سے ٹریفک میں شہری پھنس جاتے ہیں، عدالت مناسب حکم دے،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پروٹوکول کی وجہ سے ٹریفک معاملے پر میں حکم نہیں دے سکتا ،میں خود کئی بار پروٹوکول کے باعث ٹریفک بند ہونے سے پھنس چکا ہوں ، سٹی ٹریفک آفیسر اسد ملہی نے کہا کہ لاہور میں کافی ٹریفک کے مسائل سامنے آرہے ہیں،سی بی ڈی سمیت دیگر پروجیکٹس کی وجہ سے ٹریفک کا بہاؤ متاثر ہورہا ہے، عدالت نے سی ٹی او کو ہدایت کی کہ آپ لاہور میں شروع ہونے والے ترقیاتی پروجیکٹ کا پہلے خود جائزہ لیں،

  • اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری گورنر کو بھیجنے کیخلاف درخواست،فیصلہ آ گیا

    اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری گورنر کو بھیجنے کیخلاف درخواست،فیصلہ آ گیا

    وزیر اعلیٰ کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمیری گورنر کو بھیجنے کیخلاف درخواست ،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کو مسترد کر دیا گیا،ہائیکورٹ آفس نے درخواست پراعتراض عائد کیا تھا کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیں ہے ،جس پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کرتے ہوئے اعتراض کو بحال رکھا اور درخواست مسترد کر دی

    لاہور ہائی کورٹ، وزیر اعلیٰ کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری گورنر کو بھیجنے کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی،دائر درخواست میں وزیر اعلی پنجاب، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر اعلی نے عمران خان کی ایما پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری بھیج دی ہے، چوہدری پرویز الہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کرنا چاہتے تھے، چوہدری پرویز الہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجنے پر اپنا مائینڈ اپلائی نہیں کیا، پنجاب کی عوام نے ممبران صوبائی اسمبلی کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا وزیر اعلیٰ پنجاب نے ووٹرز کے مینڈیٹ کے برعکس اقدام کیا وزیر اعلیٰ پنجاب کا مقرر وقت سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنا ووٹرز کی توہین ہے عدالت وزیراعلی پنجاب کیجانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کو کلعدم قرار دے،

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

  • ائیر پورٹس دھند اپ ڈیٹ،انٹرنیشنل پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور، پشاور، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس دھند اپ ڈیٹ ،لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث انٹرنیشنل پروازوں کی تاخیر کا شکار ہیں-

    باغی ٹی وی: لاہور ایئرپورٹ پر دھند اور حدنگاہ 1200 میٹر اور کمی کا رحجان ہے تاخیر کا شکار بین الاقوامی آمد پروازوں میں پی اے 475 ریاض لاہور دن 12:20 کے بجائے رات 1 بجے متوقع ہے،پی اے 411 دبئی لاہور رات 09:10 کے بجائے صبح 05:45 پر متوقع ہے-

    جبکہ تاخیر کا شکار بین الاقوامی روانگی پروازوں میں پی اے 410 لاہور۔دبئی روانگی دن 01:10 کے بجائے رات 11 بجے متوقع اور پی اے 472 لاہور جدہ روانگی دن 04:35 کے بجائے رات 11:59 پر متوقع ہے-

    عالوہ ازیں پی اے 430 لاہور ابوظہبی روانگی رات 12:35 کے بجائے صبح 09:15 پر متوقع ہے جبکہ ای ار 525 لاہور کراچی رات 08:15 کے بجائے رات 11 بجے متوقع ہے-

    پشاور ائرپورٹ پر ہلکی بارش کے ساتھ حد نگاہ 5000 میٹر ہے ایئر لائنز کے آپریشنل وجوہات کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہوئی،
    ایئر بلیو پی اے 631،ابوظہبی-پشاور صبح 9:30 بجے کے بجائے شام 07:30 بجے پہنچی،جبکہ پی آئی اے پی کے 728ریاض-پشاور دوپہر 03:30 کے بجائے رات 09:30 بجے پہنچی-

    پی آئی اے پی کے 258 شارجہ۔پشاور شام 06:05 بجے کے بجائے شام 07:30 بجے پہنچی ایئر بلیو پی کے 630 پشاور۔ابوظہبی صبح 10:30 بجے کے بجائے رات 08:30 بجے روانگی ہوئی،

    پی آئی اے پی کے 735 پشاور جدہ روانگی شام 5 بجکر 15 منٹ کے بجائے 10 بجکر 45 منٹ پر ہوگی جبکہ فیصل آباد ایرپورٹ پر حد نگاہ 1000 میٹر اور کمی کا رحجان ہے اور ملتان ائرپورٹ پر حد نگاہ 4000 میٹر ہے جبکہ رات 11:30 بجے تک ناقص حد نگاہ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے-

    براہ کرم ہوائی اڈے روانگی سے پہلے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں جبکہ فلائٹ انکوائری کیلئے مندتجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں-
    114
    0800 00114
    111 222 114

  • پنجاب اسمبلی تحلیل کامعاملہ،پی ڈی ایم کی بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے پر ہنگامی بات چیت کی

    پنجاب اسمبلی تحلیل کامعاملہ،پی ڈی ایم کی بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے پر ہنگامی بات چیت کی

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اسپیکر نے پروسیجر کو بلڈوز کیا،سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق پارٹی قائد کی ہدایت کیخلاف کوئی ووٹ نہیں ڈال سکتا-

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر ضرور دستخط کریں گے ہم الیکشن میں ان کا مقابلہ کریں گے ان کی بھول ہے کہ یہ الیکشن میں جیت جائیں گے۔

    پنجاب اسمبلی تحلیل کا معاملہ، سمری گورنرہاؤس میں موصول

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ رات 12 بجے تک اسمبلی اجلاس چلاتے ہیں، اگلے دن کی کارروائی رات 12بجکر 5منٹ پر شروع کرتے ہیں،میں نے اسپیکر سے کہا ہمیں آپ کے نمبر پر اعتراض ہے جبکہ اسپیکر نے پولنگ ایجنٹ تعینات کرنے کی درخواست نہیں مانی۔

    انہوں نےکہاکہ اسپیکرنےپروسیجر کو بلڈوزکیا،سپریم کورٹ کی ہدایت کےمطابق پارٹی قائد کی ہدایت کیخلاف کوئی ووٹ نہیں ڈال سکتا،آئین اور قانون کے مطابق اسمبلی کی ووٹنگ کہیں بھی چیلنج نہیں کی جا سکتی اسمبلی اجلاس میں حکومت کے 5 لوگ موجود نہیں تھے، ان کے 5 اراکین اسمبلی کی تحلیل کے خلاف تھے۔

    کے پی اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ، عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    لیگی رہنما نے کہا کہ یہ اپنی سیاست کو اس نہج پر لے گئے جہاں پر ان سے بات ہوسکتی ہے نہ مذاکرات،معاشی حالات بہت خراب ہیں،نگران حکومت بڑے فیصلے لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز کی سمری پر دستخط کرنے کے فوراً بعد، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کی بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے پر ہنگامی بات چیت کی۔

    اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف اور جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان نے جمعرات کی شام ٹیلی فونک گفتگوکی انہوں نے پنجاب اور پھر خیبرپختونخوا میں ابھرتے ہوئے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر کے سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی جو کہ گورنر ہاؤس میں موصول ہو گئی ہے گورنر بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے-

    پنجاب اسمبلی تحلیل کا معاملہ، سمری گورنرہاؤس میں موصول

  • کے پی اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ، عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    کے پی اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ، عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے خیبرپختونخوا کی قیادت کا اجلاس کل زمان پارک لاہور میں طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود احمد خان، کابینہ ارکان اور دیگر قیادت کل عمران خان سے ملاقات کریں گے اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے روڈ میپ پر بات ہوگی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کی سمری بھی ہفتے تک بھیجے جانے کا امکان ہے۔

    وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کردی

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کا کہنا ہے کہ عمران خان کےحکم کا انتظار کر رہا ہوں، حکم ملتے ہی اسمبلی تحلیل کرنےکی ایڈوائس گورنر کو بھیج دوں گا،عمران خان کا سپاہی ہوں۔

    جبکہ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے ہفتے کو سمری بھیجے جانے کی توقع ہے، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری گورنر پنجاب کو بھیج دی گئی ہے، سمری پر گورنر پنجاب کے دستخط کا انتظار ہے ہفتےکو خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے گورنر کو لکھا جائے گا۔

    ایم کیو ایم کے دھڑے ملکر کراچی کو ایک بار پھر تباہ و برباد کرنے کی سازش کر رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    خیال رہے کہ گزشتہ شب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے، انہوں نے 186ووٹ حاصل کیے تھے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے بار ہا فوری الیکشن کے اعلان کے مطالبات کیے تاہم نئی حکومت نے ان کی نہ مانی۔

    بالآخر عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ فوری انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو وہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی اور آج پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیج دی گئی –

    لاہور: شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

  • پنجاب اسمبلی تحلیل کا معاملہ، سمری گورنرہاؤس میں موصول

    پنجاب اسمبلی تحلیل کا معاملہ، سمری گورنرہاؤس میں موصول

    گورنر بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر کے سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی جو کہ گورنر ہاؤس میں موصول ہو گئی ہے جس کی تصدیق ٹوئٹر پر گورنر پنجاب نے اپنی ٹوئٹ میں کی ہے-


    واضح رہے کہ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دی اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں اسمبلی توڑنےکا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے دھڑے ملکر کراچی کو ایک بار پھر تباہ و برباد کرنے کی سازش کر رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان


    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے، گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ ق، پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نگران حکومت کے قیام کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو خط لکھنے جا رہے ہیں اسی طرح سے ہم خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی تحلیل کریں گے، دونوں صوبوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اپنے بل سے باہر آنا چاہیے، اسپیکرکوبھی کہہ رہے ہیں ہمارے استعفےقبول کریں۔

    اسمبلی کی تحلیل موخر کرنے کی تجویز ،عمران خان کا ردعمل

    دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اور معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے بتایا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کوتحلیل کرنے کے لیے ایڈوائس دودن بعد گورنرکوارسال کی جائے گی پنجاب کی اسمبلی 48 گھنٹوں میں ٹوٹے گی جس کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوامحمود خان , گورنرکواسمبلی تحلیل کے لیے ایڈوائس ارسال کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی مسلہ نہیں، ہم پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا انتظارکرینگے، کے پی اسمبلی تحلیل ہونے پر اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی کو نگران وزیراعلی کے تقررکے لیے خط لکھا جائے گااب امپورٹڈ حکومت کے پاس نئے انتخابات کرانے کے سواکوئی چارہ نہیں۔

  • لاہور:  شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

    لاہور: شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس نے شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    خانیوال میں ڈاکوؤں کی باپ اور بھائی کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں موجود ملزمان کی شناخت عمران، عبداللہ،عباس، حفیظ اورعبدالغفار کے نام سےہوئی ہےانچارج انویسٹیگیشن کاہنہ انسپکٹر محمد رضا کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جائے گا۔

    شادی شدہ خاتون سےاجتماعی زیادتی کےمعاملے پرایس پی انویسٹیگیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصراللہ رانجھا نےکہا کہ زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔

    بیوی سے جھگڑے پر شوہر نے اپنے 2 بچے سمندر میں ڈبو کر ماردیئے

    دوسری جانب پنجاب کے علاقے خانیوال میں ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر تین لوگوں کو یرغمال بنایا اور ہاتھ پیر باندھ دیئے،ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گھر میں موجود لڑکی کو باپ اور بھائی کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، موبائل فون اور بکریاں اپنے ساتھ لے گئے۔

    متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود پولیس وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔ متاثرہ خاندان کی انصاف کی اپیل بھی کی ہے۔

    ہوٹل سے نیم بیہوشی کی حالت میں ملی لڑکی، ساتھ آیا نامعلوم لڑکا فرار

  • اسمبلی  کی تحلیل موخر کرنے کی تجویز ،عمران خان کا ردعمل

    اسمبلی کی تحلیل موخر کرنے کی تجویز ،عمران خان کا ردعمل

    پنجاب اور کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ ،پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کا عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا

    پی ٹی آئی قیادت نے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کی اصولی منظوری دے دی،کچھ رہنماوں کی جانب سے فروری تک اسمبلی کی تحلیل موخر کرنے کی تجویز دے دی گئی،عمران خان نے موخر کرنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت کو دوٹوک پیغام دیا کہ ہمیں انتخابات کی طرف جانا ہے.پی ٹی آئی نے پارٹی کی سطح پر مشاورت کے بعد وزیراعلی پنجاب سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا

    وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کچھ دیر میں زمان پارک عمران خان سے ملاقات کیلئے آئیں گے پی ٹی آئی کی قیادت چودھری پرویز الہی کی قیادت میں اسمبلی کی تحلیل کے روڈ میپ پر بات چیت کریں گی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اور کے پی اسمبلی جلد تحلیل ہوجائے گی،

    پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل کوارڈینیٹرز، چیف وہپ ، پارلیمانی لیڈر کی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے میٹنگ ہوئی ہے،پنجاب اسمبلی میں شاندار کامیابی پر چئیرمین عمران خان نے پوری ٹیم کو شاباش دی، عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے کل امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا -ہماری ساری ٹیم شاباش کی مستحق ہے جس طرح ہمارے اراکین اسمبلی نے کروڑوں کی آفرز اور دھمکیوں کو بالائے طاق رکھ کر ووٹ ڈالا وہ قابل تحسین ہے کل بھی کہا تھا کہ “ریڈ لائن” صرف اللہ تعالی کی ذات اور عوام ہی لگاتی اور ہٹاتی ہے

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    عمران خان کی اراکین اسمبلی کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کی اور کہا کہ فوری طور پر اسمبلی توڑ کر ہم الیکشن میں جائیں گے ملک میں جاری بحرانوں کا حل ایک مضبوط حکومت ہے جو عوامی مینڈیٹ سے آئے –