Baaghi TV

Category: لاہور

  • سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے  شکست دے دی

    سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی :آسٹریلوی شہر برسبین میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا میچ بارش کے سبب کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا جس کے بعد 19 اوورز کا کھیل کردیا گیا-

    ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 19 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، انگلینڈ نے 161 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    اوپننگ شان مسعود اور حیدر علی سے کروائی گئی شان مسعود اور محمد وسیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے گئے، دونوں نے بالترتیب 39 اور 26 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ حیدر علی 18، شاداب 14، افتخار احمد 22، خوشدل صفر، آصف علی 14 اور محمد نواز10 رنز بناکر پویلین لوٹےنسیم شاہ 2 اور حارث رؤف ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال: مصرچیمپئن بن گیا،پاکستان کو فائنل میں شکست

    انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 2 جبکہ لیام لیونگ اسٹون، کرس جورڈن ، سیم کورن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    دوسری جانب انگلینڈ نے 161 رنزکا ہدف 14 اعشاریہ 4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا نگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 45 اور سیم کرن 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، بین اسٹوکس نے 36 اور لیونگٹسن نے 28 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے وسیم جونیئر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وارم اپ میچ میں شاہین آفریدی نے 2 اوورز کیے، وہ 7 رنز کے عوض کو ئی وکٹ نہ لے سکے۔

  • ہسپتال کی چھت سے انسانی لاشیں ملنے کے واقعہ پروزیراعلیٰ کا بڑا ایکشن

    ہسپتال کی چھت سے انسانی لاشیں ملنے کے واقعہ پروزیراعلیٰ کا بڑا ایکشن

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کونشتر ہسپتال ملتان کی چھت پر لاشیں پھینکنے کے واقعہ کے بارے میں ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں نشتر ہسپتال ملتان کے واقعہ پر سخت ایکشن لیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر غفلت کے ذمہ دار نشتر ہسپتال کے 3 ڈاکٹرز، 3 ملازمین اور متعلقہ تھانوں کے 2 ایس ایچ اوز معطل کر دیئے گئے، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اناٹومی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مریم اشرف، ڈیموسٹیٹر ڈاکٹر عبدالوہاب اور ڈیموسٹیٹر ڈاکٹر سیرت عباس کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا،ایس ایچ اوتھانہ شاہ رکن عالم کالونی عمر فاروق اور ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی سعید سیال بھی معطل کر دیئے گئے، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے ملازمین غلام عباس، محمد سجاد ناصر اور عبدالروف کو بھی معطل کردیا گیا

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ کسی بھی صورت میں لاشوں کے ساتھ ایسا برتاؤ قبول نہیں،اس گھناؤنے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے، دین اسلام میں لاشوں کی تجہیز و تدفین کی تعلیمات بالکل واضح ہیں،لاشیں چھت پر پھینک کر غیر انسانی فعل کا ارتکاب کیا گیا ہے، لاشوں کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے،

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر ملتان کے نشتر ہسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے کی خبروں نے تہلکہ مچایا ہوا ہے انسانی لاشوں کا چھت پر موجود ہونا اور کافی عرصے سے پڑے رہنے پر ہسپتال انتظامیہ کوئی معقول جواب نہیں دے سکی، ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ چھت پر انسانی لاشیں پڑی ہیں، اس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام جاگے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی نوٹس لیا،نشتر ہسپتال کی چھت پر لاشوں کی خبر کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے مشیر طارق زمان گجرنے دعویٰ کیا ہے کہ ہسپتال کے سرد خانے میں 200 لاشیں موجود تھیں، زبردستی سرد خانہ کھلوایا تو یہ انکشاف سامنے آیا، طارق زمان گجر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور بتایا کہ مجھے ایک شخص نے کہا اگر نیک کام کرنا ہے تو سرد خانے چلیں میں نے سرد خانہ کھولنے کا کہا تو نہیں کھول رہے تھے جس پر میں نے کہا اگر نہیں کھولا گیا تو ابھی ایف آئی آر کٹواتا ہوں سرد خانہ کھلوایا تو وہاں بہت ساری لاشیں تھیں ، اندازےکے مطابق 200 لاشیں سرد خانے میں تھیں، لاشوں پرایک کپڑا تک نہیں تھا اپنی 50 سالہ عمر میں پہلی بار ایسا دیکھا سپتال کی چھت پر لاشوں کو گدھ اور کیڑے کھا رہے تھے جبکہ چھت پر 3 تازہ لاشیں تھیں اور پرانی 35 لاشیں تھیں جنہیں گنتی کیا اور ویڈیو بنوائی کچھ لاشیں ایسی لگ رہی تھیں جو دو سال تک پرانی ہوں میں نے وی سی سے پوچھا کہ یہ لاشیں یہاں کیوں اس طرح رکھی ہیں؟ وی سی نے جواب دیا کہ یہ لاشیں میڈیکل کے طلبہ کے تجربات کیلئے رکھی گئی ہیں

  • چنیوٹ؛ 8سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

    چنیوٹ؛ 8سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

    چنیوٹ؛ 8سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

    پنجاب کے شہر چنیوٹ میں 8 سالہ بچی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کمسن بچی کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق چنیوٹ میں 6 ملزمان نے 8 سالہ بچی جگنی سے مبینہ زیادتی کی۔جنسی تشدد کے نتیجے میں شدید زخمی بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    کمسن بچی کے والد رمضان کا کہنا ہے کہ 6 ملزمان میری بیٹی کو اٹھا کر کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کی۔ میری خون میں لت پت بیٹی ہسپتال میں تڑپ رہی ہے۔ مجھے انصاف دیا جائے. چنیوٹ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کمسن بچی سے زیادتی میں ملوث ملزمان کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    اس حوالے سے چیئرمین پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بچی سے اجتماعی زیادتی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ بچی کو علاج معالجہ اور قانونی معاونت فراہم کریں گے۔
    دریں اثنا چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو متاثرہ بچی اور اس کے لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ مبینہ زیادتی کا شکار بچی کو علاج معالجہ سمیت مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان سخت سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

  • لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر. کوالٹی ائیرانڈیکس

    لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر. کوالٹی ائیرانڈیکس

    لاہور اور کراچی اس وقت دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

    کوالٹی ائیرانڈیکس کے مطابق 17 اکتوبر کو لاہور دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ کوالٹی ائیرانڈیکس کے مطابق لاہور مضر صحت ذرات کی مقدار 228 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے. اسی طرح کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں اس وقت دوسرے نمبر پر ہے اور یہاں آلودہ ذرات کی مقدار 228 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی کا تیسرا نمبر ہے آلودہ ذرات کی تعداد 195 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔

    واضح رہے کہ 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک آلودگی درجے تک آلودگی مضر صحت جب کہ 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک انتہائی مضر صحت ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ لاہور گزشتہ کئی برسوں سے دنیا بھر کے 10 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ تاہم یاد رہے کہ ماحولیاتی آلودگی دنیا کا سب سے گھمبیر مسئلہ ہے۔ عالمی برداری کی جانب سے دنیا کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ماحولیات کے تحفظ پر سب سے زیادہ زور دیا جاتا رہا ہے۔

    جبکہ دنیا نے ترقی کے منازل میں قدرتی تدابیر کو شدید نقصان پہنچایا اور جدیدیت کی جانب گامزن ترقی یافتہ ممالک اور ترقی پذیر مملکتوں نے ماحول دوست پالیسیاں اختیار کرنے میں سست روئی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث اب دنیا کو ماحولیاتی مسائل کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے سبب انسانی زندگی کو کئی مہلک بیماریوں کا سامنا بھی ہے۔ خیال رہے جب کورونا وبا آئی تو سب کچھ بند ہونے کی وجہ سے ماحولیات پر تحقیق کرنے والے کئی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانوں کے ہارٹ اٹیک اور دمے کے مرض میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    ناروے کے ایک ماحولیات سے متعلق تحقیقی ادارے ’’سینٹر فور انٹرنیشنل کلائمیٹ ریسرچ‘‘ اور کچھ دیگر اداروں کی تحقیق کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کی کمی کے باعث اچانک دل کے دورے سمیت دمے کے مرض سے اموات سے نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی. تحقیق کے دوران 27 ممالک کے 10 ہزار سے زائد ایئر مانیٹرز کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اور اس کا موازنہ گذشتہ تین سال کی ایئر کوالٹی کے اعداد و شمار سے کیا گیا ہے۔تحقیق کاروں نے ہوا میں پائے جانے والے تین آلودہ عناصر ’’نائٹروجن‘‘، ’’ڈائی آکسائڈ‘‘، ’’اوزون‘‘ اور ’’پی ایم 25‘‘ پر تحقیق کی ہے، جو انتہائی چھوٹے ذرات ہوتے ہیں اور پھیپھڑوں میں داخل ہو کر انہیں نقصان پہنچاتے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے دی لاہورکے ماسٹر پلان 2050 کے پلان کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب نے دی لاہورکے ماسٹر پلان 2050 کے پلان کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہورکے ماسٹر پلان 2050 کے پلان کی منظوری دیدی

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا اوورسیزپاکستانیوں کی سہولت کے لئے اہم اقدام سامنے آیا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ایک ہی دن میں ایل ڈی اے سے پلاٹ خرید سکیں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ایل ڈی اے ہاؤسنگ سکیموں میں اوور سیزپاکستانیوں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی دن میں پلاٹ ٹرانسفرکی سہولت دی جائے گی۔ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی بھائیوں کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنارہے ہیں۔ اوورسیزپاکستانیوں کے معاملے میں کوئی سرخ فیتہ حائل نہیں ہونے دیں گے۔ شاہدرہ پلان کو جلد ازجلد قابل عمل بنانے اور تعمیرات کا آغاز کرنے کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں آزادی چوک میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے بائیکرز اورہیڈبرج بنانے کی منظوری دی گئی،اکبر چوک کوسگنل فری کرنے کیلئے فلائی ا ووراورانڈرپاس تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی، ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشن2019میں ترامیم کی منظوری دی گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ لاہور ماسٹر پلان2050کے تحت بڑھتی ہوئی آبادی کی رہائشی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ لاہور میں آبادی کا دباؤ کم کرنے کیلئے مضافات میں رہنے والوں کو شہر کے برابر سہولتیں دی جائیں گی۔ بفرزون قائم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائے گی۔ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ مواصلاتی رابطے بہتر بنانے کیلئے انٹرچینج اورفلائی اوور تعمیر کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ہدایت کی کہ مزیدزرعی زمین ایکوائرکرنے کی بجائے ملٹی سٹوری بلڈنگ کلچر کو فروغ دیا جائے۔

    علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    جوہر ٹاؤن، موضع چک مزنگ میں اراضی ایکوائرکرنے کی منظوری دی گئی، ایل ڈی اے ایونیو ون میں تنازعات حل کرنے کیلئے فریقین سے بات چیت کی منظوری دی گئی، ایل ڈی اے سکیموں کیلئے ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کی منظوری،ارکان اسمبلی بھی شامل ہوں گے موضع کھاڑک،خیبربلاک علامہ اقبال ٹاؤن،گلشن راوی میں حل طلب امورعدالتی اورقانونی احکامات کے مطابق حل کرنے کی منظوری دی گئی، ایل ڈی اے ایونیو ون کے نادہندگان کی ادائیگی کی مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی، ٹیپا کیلئے ڈویلپمنٹ ورک پرعائد پابندی اٹھانے کی منظوری دی گئی، مدت سے زیر التواء جوہر ٹاؤن میں پلاٹ کی ریگو لرائزیشن کی منظوری دی گئی، ایل ڈی اے گورننگ باڈی کی گزشتہ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا، کنسلٹنٹ ماسٹر پلاننگ مسٹر ڈیوڈ نے لاہور ماسٹر پلان 2050پرتفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں اکنامک ڈویلپمنٹ سٹریٹجی،ریجنل سٹریٹجی اوردیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال، صوبائی مشیر عامرسعید راں،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،وائس چیئرمین شیخ امتیاز محمود، ارکان صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، ملک مختار احمد، محمد عاطف، عامر ریاض قریشی،طارق ثناء باجوہ، متعلقہ سیکرٹریز، ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے ارکان، ڈی جی ایل ڈی اے، ایم ڈی واسااور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

  • ون ویلر کے قتل میں ملوث ملزم جہانزیب عرف شاپر گرفتار

    ون ویلر کے قتل میں ملوث ملزم جہانزیب عرف شاپر گرفتار

    ون ویلر کے قتل میں ملوث ملزم جہانزیب عرف شاپر گرفتار

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا ہے

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہنواز نامی ون ویلر کے قتل میں ملوث ملزم جہانزیب عرف شاپر گرفتار کر لیا گیا ہے، شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا، ملزم جہانزیب عرف شاپر اور مقتول کے درمیان کچھ عرصہ قبل بہترین ون ویلر کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد مقتول شاہنواز راولپنڈی چلا گیا تھا، ملزمان نے مقتول کو صلح کے لیے لاہور بلایا تھا،لاہور واپسی پر شاہنواز دوستوں کے ساتھ ون ویلنگ کے لیے چلا گیا،ملزم بھی ادھر موجود تھا،ملزم جہانزیب عرف شاپر کی فائرنگ سے شاہنواز موقع پر ہی دم توڑ گیا،ملزم جہانزیب عرف شاپر قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا،

    انویسٹی گیشن شفیق آباد نے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان سونو جاوید اور محمد علی کو گرفتار کیا ملزمان سے 3 موٹر سائیکلیں، ایک لاکھ 80ہزار نقدی،7موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،ملزمان کے خلاف 38 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں، انویسٹی گیشن شاہدرہ نے جمالی ڈکیت گینگ کے 3ملزمان جمال الدین عرف جمالی، وقاص اور آصف کو گرفتار کیا،ملزمان سے نقدی، 10موبائل فونز اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ ملزم کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے

    سیاستدانوں، تاجروں کے ساتھ تعلقات،بنائیں نازیبا ویڈیو،کیا بلیک میل،ملزمہ گرفتار

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کے غنڈے اور باجیاں تیار، مبشر لقمان پر کسی وقت بھی حملہ ہو سکتا

    ملکی سیاست میں زلزلہ، مہرے تیار، کھیل آخری مرحلے میں داخل

  • پی سی بی نے بنگلہ دیش انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے بنگلہ دیش انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    مہمان اسکواڈ ایک چار روزہ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے یکم سے 19 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ یہ تمام چھ میچز 4 سے 18 نومبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے، محدود طرز کے میچز 45 اوورز پر مشتمل ہوں گے۔ بنگلہ دیش انڈر 19 نے آخری مرتبہ نومبر 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد چار روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جو ڈرا پر ختم ہوا تھا۔ ٹور میں شامل پانچ میں سے تین ون ڈے میچز بنگلہ دیش نے جیتے تھے۔


    آئی سی سی کے قواعد کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2024 میں شرکت کے لیے کھلاڑی کا 31 اگست 2004 کو یا اس کے بعد پیدا ہونا لازمی ہے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ سال 2022 پاکستان میں بین الاقوامی ٹیموں کی میزبانی کا سال ہے، لہٰذا، وہ نومبر میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کا خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ 15 سالوں میں پاکستان میں پہلی جونیئر بین الاقوامی سیریز ہوگی، ایک چار روزہ اور پانچ محدود طرز کی کرکٹ کے میچز پر مشتمل یہ سیریز دونوں اطراف کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرے گی۔ سیریز کے لیے قومی انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کی آمد یکم نومبر کو ہوگی جبکہ 4 تا 7 نومبر چار روزہ میچ کھیلا جائے گا۔ اسکے بعد پہلا ون ڈے 10 نومبر کو، دوسرا ون ڈے 12 نومبر، تیسرا ون ڈے 14 نومبر، چوتھا ون ڈے 16 نومبر اور پانچواں ون ڈے 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • ڈیفنس لاہور میں گولیاں چل گئیں، ڈولفن اہلکار شہید

    ڈیفنس لاہور میں گولیاں چل گئیں، ڈولفن اہلکار شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے

    چوریوں، ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تو وہیں جرائم پیشہ عناصر سے سیکورٹی اہلکار بھی محفوظ نہیں، لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ڈولفن اہلکار شہید ہو گیا ہے، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شہید اہلکار کی شناخت قاسم کے طور پر ہوئی جو اپنی ڈیوٹی ختم کر کے اپنے گھر جا رہا تھا،مسلح ملزمان جو موٹر سائیکل پر سوار تھے اور گھات لگا کر بیٹھے تھے، انہوں نے اپنے گاؤں ڈیرہ چال جانیوالے اہلکار قاسم پر سیدھی گولیاں‌ برسائیں، اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے،

    اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی ڈولفن اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا تا ہم راستے میں ہی انکی موت ہو گئی، ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ڈیفنس سی کے علاقے میں ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کے اہلکار قاسم کے شہید ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے ،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شہید اہلکار قاسم کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شہید اہلکار قاسم کو خراج عقیدت پیش کیا، اور کہا کہ پنجاب حکومت سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔شہید اہلکار قاسم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں

  • تھانہ ہڑپہ:تفتیشی مرزا اسماعیل کا جنسی درندگی کےملزمان سے مک مکا،سائلین رل گئے

    تھانہ ہڑپہ:تفتیشی مرزا اسماعیل کا جنسی درندگی کےملزمان سے مک مکا،سائلین رل گئے

    ہڑپہ:تھانہ ہڑپہ کی حدود چک بمبہ میں 3 اوباشوں کی 14 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی، ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کا نوٹس ملزمان کے خلاف فورآ مقدمہ نمبری 683/22 بجرم 377 درج، ڈی پی او صاحب کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ آصف سرور کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے، ایک ملزم گرفتار، دو فرار۔ ملزمان آٹھویں جماعت کے طالب علم عاصم جبار سے زیادتی کے دوران اس کے جسم کو سگریٹ سے جلاتے رہے۔ جب متاثرہ بچہ شور کرتا تو اس پر پائپوں سے تشدد کرتے۔ بچہ انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل ڈاکٹرز نے جنسی زیادتی و جسمانی تشدد کی تصدیق کر دی۔

    ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ آصف سرور نے میرٹ پر تفتیش کر کے درندے ملزمان کو سزا دلوانے کی ٹھان لی تو بااثر ملزمان نے کچھ صحافت کے نام پہ دھبہ بلیک میلر 8 جماعت فیل صحافیوں کو اپنے ساتھ ملا کر پولیس کے خلاف منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

    ڈی پی او ساہیوال سردار صادق بلوچ کی ڈی ایس پی سرکل رانا افتخار اور ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ آصف سرور کو بغیر کسی دباؤ کے ملزمان کی جلد ازجلد گرفتاری کے احکامات۔ ایک مرکزی ملزم گرفتاری کے ڈر سے 20 تاریخ کے لیے دوبئی کی ٹکٹ کروا کے روپوش، مدعی فریق کو ملزم کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ۔ اس تمام صورتحال میں تفتیشی مرزا اسماعیل کی من مانیاں عروج پر، مدعی فریق کو تفتیشی مرزا اسماعیل پر شدید تحفظات کہ مرزا اسماعیل صاحب نوٹوں کے عوض کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

    یاد دہانی کے لیے بتاتا چلوں چند روز قبل کاشف لطیف نامی درندے نے بھی ایک 7 سالہ معصوم پھول کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا تھا وہ مجرم عدالت حضور سے ضمانت منسوخی کے باوجود 10 دن سے تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

    اس مقدمہ کے مدعی فریق نے بھی تفتیشی مرزا اسماعیل پر سنگین الزامات عائد کیے تھے اور تبدیلی تفتیش کے لیے بھی درخواست گذاری۔ جہاں ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ ان کی باقی ماندہ ٹیم اور ڈی ایس پی صدر سرکل رانا افتخار صاحب انتہائی محنت و لگن سے کام کر کے جرائم کنٹرول کر رہے ہیں وہیں ڈی پی او ساہیوال سردار صادق بلوچ کو چاہیے کہ اتنے حصاص معاملات کی تفتیش کرپشن و لاقانونیت کا ارتکاب کرنے والے تفتیشی مرزا اسماعیل کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ ڈی پی او ساہیوال کی جانب سے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر عوامی و سماجی حلقوں، انجمن تاجران، صحافی برادری نے ڈی پی او ساہیوال سردار صادق بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔

  • پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی ن لیگ کی دو سیٹیں لے اُڑی

    پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی ن لیگ کی دو سیٹیں لے اُڑی

    لاہور:پنجاب اسمبلی کےتین حلقوں میں ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔ ضمنی الیکشن میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں مسلم لیگ ن کی دو سیٹیں پی ٹی آئی جیت گئی جبکہ شیخوپورہ کی اپنی سیٹ بچانے میں ن لیگ کامیاب ہوگئی۔

    پی پی 139 شیخوپورہ

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے چودھری افتخار بھنگو 36435 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے، پی ٹی آئی کے ابو بکر شرقپوری 34973 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    یاد رہے کہ 2018ءکے عام انتخابات میں یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ ن نے جیتی تھی، اس وقت لیگی امیدوار جلیل احمد شرقپوری نے فتح کو گلے لگایا تھا، پنجاب میں نمبر گیم کی صورتحال کے دوران انہوں نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا تھا اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ جس کے بعد ان کی جگہ پر ٹکٹ جلیل شرقپوری کے کزن ابو بکر شرقپوری کو دیا تھا۔

    پی پی 209 خانیوال:

    پی پی 209 خانیوال میں عمران خان کا بلا چل گیا۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 209 کے ضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف نے تقریباً چودہ ہزار کی ووٹوں کی برتری سے جیت لیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد فیصل خان نیازی 71586 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری ضیاء الرحمان نے 57864 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

    واضح رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں پی پی 209 خانیوال سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد فیصل خان نیازی نے 55214 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالرزاق خان 38937 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

    پی پی 241 بہاولنگر

    پی پی 241 بہاولنگر میں بھی عمران خان کے کھلاڑی نے چھکا مار دیا۔پی پی 241 میں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان مسلم لیگ ن کو تقریبا 9 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دیدی۔

    پی ٹی آئی کے امیدوار ملک مظفر خان اعوان نے 57537 ووٹ لیکر فتح حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار امان اللہ ستار باجوہ نے 48650 ووٹ حاصل کیے۔

    خیال رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کاشف محمود نے 48543 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی ، پی ٹی آئی کے امیدوار ملک محمد مظفر خان نے 44184 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی تاہم جعلی ڈگری کی پاداش میں کاشف محمود کو نا اہل کر دیا گیا تھا۔