Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات،افغانستان کو بھر پوجواب دینے پر افواج کو خراج تحسین

    وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات،افغانستان کو بھر پوجواب دینے پر افواج کو خراج تحسین

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جاتی عمرہ میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں،وزیراعظم نے نواز شریف کو اپنے دورہء ملائیشیاء کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ،وزیراعظم نے نواز شریف کو ملائیشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا نیک خواہشات کا پیغام دیا ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان دو طرفہ تعلقات خصوصاً اقتصادی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں

    وزیر اعظم نے اپنے آنے والے دورہء مصر کے حوالے سے بریفنگ دی،ملاقات میں افغانستان کی جانب سے اشتعال انگیزی پر بھی بات چیت کی گئی،افغانستان کے اشتعال کے جواب میں پاکستان افواج کی جانب سے مؤثر اور بھرپور پر پاکستان کی افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کے لئے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے

  • آل پاکستان وکلا کنونشن، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

    آل پاکستان وکلا کنونشن، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

    لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلا نمائندہ کنونشن میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔

    ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم میں 11 اکتوبر 2025 کو منعقدہ اس کنونشن میں وکلا رہنماؤں نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ نام نہاد 26ویں آئینی ترمیم نے آئین، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچایا ہے۔ قرارداد کے مطابق پاکستان بھر کے وکلا اس ترمیم کے خلاف متحد ہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک یہ ترمیم واپس نہیں لی جاتی یا کالعدم قرار نہیں دی جاتی۔ مزید کہا گیا کہ وکلا کسی ایسی عدالت کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے جو 26ویں ترمیم کے حق میں دیا جائے، کیونکہ ایسا فیصلہ صرف ایک "تابع عدالت” ہی دے سکتی ہے۔

    وکلا نے اعلان کیا کہ ان کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک 26ویں ترمیم کا زہر آئین سے نکال کر اسے اس کی اصل صورت میں بحال نہیں کیا جاتا۔ قرارداد پر ملک آصف احمد نسوانہ، صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، اور چوہدری مبشر رحمان، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن نے دستخط کیے۔

    پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات ، فرینڈز پینل کی شاندار کامیابی

    ٹرمپ انتظامیہ نے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے درجنوں ملازمین برطرف کر دیے

    سوڈان: شہر الفشیر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملے، 60 افراد ہلاک

    ساجد خان نے میڈیکل ٹیسٹ پاس کرلیا، پاکستان کی حتمی الیون فائنل

  • گوگی بٹ کی پرانی رہائشگاہ کے قریب فائرنگ

    گوگی بٹ کی پرانی رہائشگاہ کے قریب فائرنگ

    لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں گوگی بٹ کی پرانی رہائشگاہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

    دوسری جانب لاہور پولیس نے آج ہی گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ سی سی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران گوگی بٹ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ اپنے ساتھیوں سمیت پہلے ہی فرار ہو چکا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گوگی بٹ گزشتہ چند دنوں سے انڈر گراؤنڈ تھا اور پولیس کی گرفت سے بچنے کے لیے مختلف مقامات پر روپوشی اختیار کیے ہوئے ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، جبکہ اسے طیفی بٹ کے پولیس مقابلے کے واقعے میں بھی نامزد کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس حراست میں اس وقت ہلاک ہوا تھا جب اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس حکام کے مطابق طیفی بٹ کو گوگی بٹ اور اس کے ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی، جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں طیفی بٹ ہلاک ہو گیا۔

  • جدہ کو بھی اتنا ہی جانتی ہوں جتنا لاہور کو جانتی ہوں،مریم نواز

    جدہ کو بھی اتنا ہی جانتی ہوں جتنا لاہور کو جانتی ہوں،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے مکہ اور مدینہ ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں، مقدس مقامات کی پاسپانی کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کے اعزاز میں تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا میں نے اپنی جلاوطنی کے دنوں میں جدہ میں کئی سال گزارے، میں کہہ سکتی ہوں کہ جدہ کو بھی اتنا ہی جانتی ہوں جتنا لاہور کو جانتی ہوں،پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات پوری مسلم دنیا کیلئے مثالی ہیں، سعودی عرب پوری مسلم امہ کیلئے ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو عوام نے بے پناہ سراہا،پنجاب حکومت جدید خطوط پر کام کررہی ہے، خادم الحرمین شریفین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو نئی جہت لے جائیں گے، سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، پاکستان پر اعتماد کرنے پر سعودی قیادت کی شکر گزار ہوں،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی پاسبانی کی ذمےداری پاکستان کیلیے اعزاز ہے، پاکستان ہر وقت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ پنجاب پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پنجاب کی ترقی اور خوشحالی میں سعودی سرمایہ کاروں کا اہم کردار ہوگا، سعودی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کے تحت سہولیات فراہم کریں گے، پنجاب میں زراعت، لائیو اسٹاک، صنعت کاری اور انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

    سعودی شہزادہ منصور بن محمد کا اس موقع پر کہنا تھا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے پُرعزم ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، سعودی سرمایہ کاروں کو بہت پہلے پاکستان آنا چاہیے تھا،پنجاب کی زمینیں زرخیز ہیں، پنجاب کے ساتھ شراکت داری بہت اہمیت کی حامل ہے، پنجاب ہماری سرمایہ کاری کیلیے بہت اہم ہے، پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔،آئی ٹی، صحت، ہاؤسنگ کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری کے خواہش مند ہیں، پنجاب میں 10 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ زیر غور ہے، پاکستان کے ساتھ ٹورازم کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

  • لاہور پولیس کا گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ،گرفتاری نہ ہو سکی

    لاہور پولیس کا گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ،گرفتاری نہ ہو سکی

    سی سی ڈی نے لاہور میں گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے

    پولیس کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ گھر پر موجود نہیں تھا، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہو گئی ہے جس کےبعد پولیس نے فوری گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم گرفتاری نہیں ہو سکی.

    دوسری طرف امیر بالاج ٹیپو کیس میں پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سے مبینہ مقابلے میں مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوچکا ہے جسے لاہور منتقل کیا جارہا تھا۔

  • پنجاب میں آٹزم کے شکار بچوں کے لیے مفت تھراپی اور تعلیم کا فیصلہ

    پنجاب میں آٹزم کے شکار بچوں کے لیے مفت تھراپی اور تعلیم کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اسپیشل ایجوکیشن سے متعلق اجلاس میں آٹزم کے شکار غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم اسکول میں مفت تھراپی اور تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مختصر مدت میں 5 ہزار سے زائد خصوصی بچوں کے داخلے کیے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے خصوصی بچوں کو ’ہمت کارڈ پروگرام‘ میں شامل کرنے، عالمی ماہرینِ آٹزم کی خدمات حاصل کرنے اور اسکول کے لیے یونیفارم و ڈیزائن کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں 13 رکنی بورڈ آف گورنرز اور آٹزم ریسورس سینٹر کے 3 سالہ اسٹریٹجک پلان کی بھی منظوری دی گئی۔

    معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے بتایا کہ اسکول میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ایویڈنس بیسڈ ماڈل نافذ کیا جا رہا ہے، جس میں کمیونیکیشن، لائف اسکلز، اسلامی تعلیم، ٹیکنالوجی اور جسمانی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔پاکستان کے پہلے آٹزم اسکول میں اوپن جم، واکنگ ٹریک، سنسری گارڈن اور سائونڈ تھراپی سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جہاں 3 سے 16 سال تک کے بچے 22 سال کی عمر تک زیر تعلیم و علاج رہ سکیں گے۔

    بچوں کی حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی نگرانی، والدین کے لیے کوچنگ ماڈیولز، اور اساتذہ کی تربیت کے لیے ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن بھی قائم کیا جائے گا۔

    ارشد ندیم کے کوچ کا جواب جمع، فیڈریشن پر الزامات اور وضاحتیں پیش

    ملتان میں آن لائن جابز کے نام پر لوٹنے والا نیٹ ورک گرفتار

    موناکو میں پاکستانی سفیر کی شہزادہ البرٹ دوم سے ملاقات

    بیلجیم کےوزیراعظم پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام، 3 گرفتار

  • سعودی پاک بزنس کونسل کا وفد لاہور پہنچ گیا، مریم نواز کا پرتپاک استقبال

    سعودی پاک بزنس کونسل کا وفد لاہور پہنچ گیا، مریم نواز کا پرتپاک استقبال

    سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کا خصوصی وفد لاہور پہنچ گیا، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئرپورٹ پر خود جا کر معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

    وفد کی قیادت پاک سعودی بزنس فورم کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود نے کی۔ بعد ازاں وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے خادمین الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے دلی عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اخوت، ایمان اور محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہے ہیں۔

    انہوں نے سعودی سفیر کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے گھریلو سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اور اسے گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر قرار دیا۔ملاقات میں توانائی، ہاؤسنگ، زراعت، لائیو اسٹاک، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ ملنے پر وائٹ ہاؤس کی کمیٹی پر تنقید

    اسرائیلی فوج کاغزہ سے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا

    کراچی ، بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے نیٹ ورک کے 2 مشتبہ افراد گرفتار

  • مدد کے بہانے نابینا خاتون سے کئی ماہ تک جنسی زیادتی

    مدد کے بہانے نابینا خاتون سے کئی ماہ تک جنسی زیادتی

    لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نابینا خاتون کے ساتھ مدد کے بہانے کئی ماہ تک جنسی زیادتی کیے جانے کے ساتھ ساتھ اس سے بھیک بھی منگوائی گئی جبکہ ملزم تاحال آزاد ہے۔

    خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم اسے بہلا پھسلا کر لاہور لے کر آیا، جہاں نہ صرف جنسی زیادتی کرتا رہا بلکہ زبردستی بھیک منگواتا اور اس کی کمائی بھی ہڑپ کرتا رہا۔ ملزم نے نکاح کا جھانسہ دے کر پہلے شوہر سے طلاق بھی دلوائی، بعدازاں طلائی زیورات اور نقدی چھین لی، مسلسل ظلم و جبر کے بعد نابینا خاتون کسی طرح ملزم کے چنگل سے فرار ہو کر دوبارہ اپنے علاقے بی پلاٹ پہنچ گئی، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ کارروائی شروع کرنے پر ملزم نے اسے قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔ خاتون نے انصاف کے لیے میڈیا سے رابطہ کیا، جس کی نشاندہی پر پولیس فوری حرکت میں آئی اور مقدمہ درج کرلیا،نابینا خاتون نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔

  • امیربالاج قتل کیس،مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے لاہور منتقل

    امیربالاج قتل کیس،مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے لاہور منتقل

    پولیس امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کو دبئی سے لاہور لے آئی

    نجی ٹی وی کے مطابق ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے طیفی بٹ سے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا، اس پر ملزم نے پاکستان جانے اور مقدمات کا سامنا کرنے کا کہا،ملزم کی رضا مندی پر دبئی کی عدالت نے طیفی بٹ کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا،پولیس کا کہنا ہےکہ طیفی بٹ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مرکزی ملزم ہے جسے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ فروری 2024 میں ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کو شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا،تھانہ چوہنگ پولیس نے امیر بالاج کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور عقیل عرف گوگی بٹ کو نامزد کیا گیا تھا، مقدمے کا مرکزی ملزم احسن شاہ پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا تاہم طیفی بٹ ملک سے فرار ہو گیا تھا۔

  • اورکزئی میں پاک فوج کا کامیاب آپریشن، خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    اورکزئی میں پاک فوج کا کامیاب آپریشن، خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    ضلع اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے،یہ ایوان 19 دہشت گردوں کے خاتمے اور قومی امن کی بحالی پر پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتا ہے،یہ ایوان شہداء لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب رحمت اور دیگر جوانوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہے،یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ قوم اپنے بہادر محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،یہ ایوان حکومتِ پاکستان سے شہداء کے اہلِ خانہ کے لیے خصوصی مراعات اور مالی معاونت کا مطالبہ کرتا ہے،یہ ایوان شہداء کے بچوں کے لیے تعلیمی وظائف دینے کی سفارش کرتا ہے،یہ ایوان دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کی پشت پر رہنے کے عزم کا اظہار کرتا ہے،پاک فوج زندہ باد، شہداء پاکستان پائندہ باد