Baaghi TV

Category: لاہور

  • امیربالاج قتل کیس،مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے لاہور منتقل

    امیربالاج قتل کیس،مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے لاہور منتقل

    پولیس امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کو دبئی سے لاہور لے آئی

    نجی ٹی وی کے مطابق ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے طیفی بٹ سے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا، اس پر ملزم نے پاکستان جانے اور مقدمات کا سامنا کرنے کا کہا،ملزم کی رضا مندی پر دبئی کی عدالت نے طیفی بٹ کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا،پولیس کا کہنا ہےکہ طیفی بٹ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مرکزی ملزم ہے جسے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ فروری 2024 میں ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کو شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا،تھانہ چوہنگ پولیس نے امیر بالاج کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور عقیل عرف گوگی بٹ کو نامزد کیا گیا تھا، مقدمے کا مرکزی ملزم احسن شاہ پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا تاہم طیفی بٹ ملک سے فرار ہو گیا تھا۔

  • اورکزئی میں پاک فوج کا کامیاب آپریشن، خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    اورکزئی میں پاک فوج کا کامیاب آپریشن، خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    ضلع اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے،یہ ایوان 19 دہشت گردوں کے خاتمے اور قومی امن کی بحالی پر پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتا ہے،یہ ایوان شہداء لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب رحمت اور دیگر جوانوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہے،یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ قوم اپنے بہادر محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،یہ ایوان حکومتِ پاکستان سے شہداء کے اہلِ خانہ کے لیے خصوصی مراعات اور مالی معاونت کا مطالبہ کرتا ہے،یہ ایوان شہداء کے بچوں کے لیے تعلیمی وظائف دینے کی سفارش کرتا ہے،یہ ایوان دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کی پشت پر رہنے کے عزم کا اظہار کرتا ہے،پاک فوج زندہ باد، شہداء پاکستان پائندہ باد

  • غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مفت تعلیم دی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب

    غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مفت تعلیم دی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا

    پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا،وزیراعلیٰ نے واضح فیصلہ کیا کہ غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دنیا بھر سے بہترین ماہرین آٹزم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،سپیشل ایجوکیشن مراکز کیلئے مزید 48 نئی بسوں کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹزم اسکول کے بچوں، اساتذہ اور سٹاف کے لیے یونیفارم اور ڈیزائن کی بھی منظوری دی،13 رکنی بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اورآٹزم ریسورس سینٹر کے تین سالہ سٹرٹیجک پلان کی منظوری دی گئی

    معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ مریم نواز آٹزم سکول میں ایک کسٹمائزڈ ماڈل نافذ کیا جا رہا ہے،نصاب تعلیم کا کسٹمائزڈ ماڈل دنیا کے مختلف ممالک میں کامیابی سے رائج ہے،ثبوت پر مبنی (Evidence-Based) آٹزم ماڈلزاور بین الاقوامی ریسرچ سٹڈی کے بعد تیار کیا گیا ہے،سکول کے لیے ایک جامع فنکشنل گرین نصابِ تعلیم بھی تیار کیا گیا ہے،شنل گرین نصابِ تعلیم میں کمیونیکیشن و لینگویج، لائف اسکلز، اسلامی و اخلاقی تعلیم، ٹیکنالوجی، جسمانی تعلیم اور سماجیات شامل ہیں،پاکستان کے پہلے آٹزم سکول میں اوپن جم، واکنگ ٹریک، سنسری گارڈن اور ساؤنڈ تھراپی سینٹرز قائم کیے جائیں گے،یہاں 3 سے 16 سال تک کے بچوں کو داخلہ دیا جائے گااور مریم نواز آٹزم سکول اینڈ ریسرچ سینٹر میں بچے 22 سال کی عمر تک زیرِ تعلیم و زیرِ علاج رہ سکیں گے،سکول کے لیے خصوصی ہائبرڈ ماڈل تیار کیا گیا ہے،جس کے تحت بچوں کو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تصویری اور تحریری تھراپی دی جائے گی،بچوں کے والدین کے لیے بھی کوچنگ ماڈیولز تیار کر لیے گئے ہیں تاکہ گھر اور سکول کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کی جا سکے،آٹزم سکول میں بچوں کی سکلز اور حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے،چلڈرن ویلفیئر آفیسرز سپیشل بچوں کی حفاظت اور فلاح کی براہِ راست نگرانی کریں گے،سکول میں ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن بھی قائم ہوگا،ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن میں ماسٹر ٹرینرز اساتذہ کو جدید تربیت فراہم کریں گے،ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن میں ایک سالہ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز بھی شروع کیے جائیں گے

  • پنجاب میں 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس پر پابندی

    پنجاب میں 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس پر پابندی

    پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش، عوامی اجتماعات، جلسے، جلوس اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں اذان اور خطبہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بھی ممنوع قرار دیا گیاہے.حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صوبے میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔

    پاکستان اور سعودی عرب کا بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام پر تاریخی معاہدہ

    مودی اور ٹرمپ کا تجارتی تعلقات پر رابطہ، مذاکرات کا نیا دور متوقع

    امریکا کی ایران کے تیل اور گیس سیکٹر پر نئی پابندیاں، چینی کمپنیوں اور جہاز بھی شامل

    امریکا کی ایران کے تیل اور گیس سیکٹر پر نئی پابندیاں، چینی کمپنیوں اور جہاز بھی شامل

  • جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام،پٹڑی پر دھماکہ افسوسناک ہے،حافظ طلحہ سعید

    جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام،پٹڑی پر دھماکہ افسوسناک ہے،حافظ طلحہ سعید

    مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو نصیر آباد میں ایک بارپھر نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی،ریلوے پٹڑی پر دھماکے کا واقعہ افسوسناک ہے، حکام ریلوے مسافروں کو تحفظ فراہم کریں ،بلوچستان میں ٹرینوں کی سیکورٹی بڑھائی جائے،

    حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر ہے،دہشتگردوں کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانے کے لیے مضبوط اور مربوط لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے، سکیورٹی فورسز اور ریلوے عہدیداران کو باہمی تعاون کے ساتھ جامع پلان مرتب کرنا چاہیے،انہوں نے واقعہ میں ایک ریلوے ملازم کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، حافظ طلحہ سعید کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

  • پنجاب میں الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کاحکم خوش آئند ہے،حافظ طلحہ سعید

    پنجاب میں الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کاحکم خوش آئند ہے،حافظ طلحہ سعید

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں دسمبر کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کاحکم خوش آئند ہے، بلدیاتی انتخابات کے لئے پنجاب حکومت مسلسل قانون سازی کے بہانے تاخیر کر رہی تھی،مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہے

    حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں‌فیصلے کے حکم کو سراہتی ہے، بلدیاتی انتخابات سے وسائل نچلی سطح تک آئیں گے اور عوام کو ریلیف ملے گا،جمہوریت کے استحکام اور عوامی مسائل کے پائیدار حل کے لیے بااختیار اور فعال لوکل گورنمنٹ سسٹم کا قیام ناگزیرہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان شفاف، آزاد اور منصفانہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے،،پنجاب جیسے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے اور اہم ترین صوبے میں تاحال بلدیاتی انتخابات نہ ہونا حکومتی نااہلی اور عدم سنجیدگی کا واضح ثبوت تھا،الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ اب انتخابات کے فیصلے پر عملدرآمد کروائے،مرکزی مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی.

  • نارنگ منڈی،ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے قادیانیت ترک کے اسلام قبول کر لیا

    نارنگ منڈی،ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے قادیانیت ترک کے اسلام قبول کر لیا

    نارنگ منڈی(نامہ نگار محمد وقاص قمر)ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے فتنہ قادیانیت سے توبہ کرکے اسلام قبول کرلیا نواحی گاؤں کوٹلی سیچاں کے رہائشی خالد محمود اس کی والدہ اور زوجہ سمیت بچوں نے امیرتحریک فدایان ختم نبوت قاری محمدافضل باجوہ کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر فتنہ قادیانیت سے تائیب ہو کر تاجدارختم نبوت حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت پر ایمان لے آئے

    اس موقع پر خالدمحمود کاکہناتھاکہ اسلام ہی سچامذہب ہے ہمیں اللہ تعالی کی وحدانیت اور حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت پر ایمان لاکر دلی خوشی محسوس ہوئی ہے اس سے قبل ہم نے اندھیرے میں زندگی گزاری قاری محمدافضل باجوہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے رہنمائی فرمائی اور ہمیں ایمان کی دولت نصیب ہوئی، قاری محمدافضل باجوہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہم سب کی زمہ داری ہے قادیانی بدترین منافق ہیں جو اسلام کے دشمن ہیں خالد محمود سمیت 7 افراد کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کرتاہوں –

  • خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ عروج کی سزا معطل،رہائی کا حکم

    خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ عروج کی سزا معطل،رہائی کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے معروف ڈرامہ نگار و مصنف خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کی مجرمہ آمنہ عروج کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آمنہ عروج کی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرمہ کی سزا معطل کر دی اور رہائی کے عوض پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت جاری کی۔عدالتی کارروائی کے دوران آمنہ عروج کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی مؤکلہ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت ہیں اور مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماتحت عدالت نے شواہد کا درست جائزہ لیے بغیر سزا سنائی، جس کے باعث انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔دوسری جانب سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ آمنہ عروج کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، اس لیے سزا برقرار رکھی جائے۔ تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سزا معطل کرتے ہوئے آمنہ عروج کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    یاد رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے کچھ عرصہ قبل آمنہ عروج کے خلاف ہنی ٹریپ اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرایا تھا، ماتحت عدالت نے مقدمے میں آمنہ عروج کو مجرم قرار دیتے ہوئے اسے سزا سنائی تھی، تاہم اب لاہور ہائیکورٹ نے سزا معطل کرتے ہوئے اپیل کی مزید سماعت تک ضمانت منظور کر لی ہے۔

    آمنہ عروج نے سزا کی معطلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھاتھا، آمنہ عروج سمیت دیگر نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں،آمنہ عروج ،ذیشان قیوم اور ممنون حیدر نے سات سات سال قید کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ،اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔سزا معطل کی جائے

  • کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب

    کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب

    کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کے لئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ طے پا گیا

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس ہوا،گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت نے تفصیلی بریفنگ دی،آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیارکر لیا گیا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں گندم کی کمی نہیں۔ وافر ذخائر موجود ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دئیے گئے ۔ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے اربوں کے زرعی مداخل فراہم کئے گئے ۔ پنجاب میں ہر قسم کی کھاد کنٹرول ریٹ پر وافر موجود ہے ۔

  • نائب امیر تحریک لبیک پاکستان پیر سید ظہیر الحسن شاہ  گرفتار

    نائب امیر تحریک لبیک پاکستان پیر سید ظہیر الحسن شاہ گرفتار

    غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور امریکی اسرائیلی گٹھ جوڑ کے خلاف،تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کی کال کے بعد مرکزی نائب امیر تحریک لبیک پاکستان پیر سید ظہیر الحسن شاہ کو گرفتار کرلیا گیا

    تحریک لبیک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومت پنجاب بوکھلاہٹ کا شکارہو چکی ہے،گرفتاری کی خبر سن کر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان میں غصہ کی لہر دوڑ گئی ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال کے باعث قیادت کے کسی بھی حکم پر عمل درآمد کے لئے ملک بھر میں کارکنان ہائی الرٹ ہیں

    یاد رہے تحریک لبیک پاکستان نے 10اکتوبر کو فیض آباد تا امریکی ایمبیسی تک مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے.