Baaghi TV

Category: لاہور

  • مرکزی مسلم لیگ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کا اجلاس،مینار پاکستان ورکرز کنونشن تیاریوں بارے مشاورت

    مرکزی مسلم لیگ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کا اجلاس،مینار پاکستان ورکرز کنونشن تیاریوں بارے مشاورت

    مرکزی مسلم لیگ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کا اجلاس سنٹرل میڈیا سیل مرکزی ترجمان تابش قیوم کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سیلاب کے دوران بہترین کوریج پر میڈیا کوآرڈینیٹرز کو اعزازی شیلڈ دی گئیں جبکہ 2 نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے ورکرز کنونشن کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی.

    میڈیا کوآرڈینیٹر کے اجلاس سے مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، چیئرمین خدمت خلق شفیق الرحمان وڑائچ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجنیئر حارث ڈار،مرکزی ترجمان تابش قیوم،لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی نے خطاب کیا، اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وڈیجیٹل میڈیا ہیڈ طہ منیب،آئی ٹی ہیڈ ملک وقاص سعید،ترجمان خیبر پختونخوا محمد عبداللہ،میڈیا کو آرڈینیٹر پنجاب زمان سیف، ترجمان جنوبی پنجاب احمد اجمل سمیت ضلعی میڈیا کو آرڈینیٹر نے شرکت کی.اجلاس میں سیلاب میں بہترین کوریج پر ضلعی کوآرڈینیٹر کو اعزازی شیلڈز دی گئیں،اجلاس میں‌فیصلہ کیا گیا کہ مینار پاکستان ورکرز کنونشن سے قبل ملک بھر میں سوشل میڈیا میٹ اپ کا انعقاد ضلعی سطح پر کیا جائے گا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طلحہ سعید نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح، قوم کے اتحاد،انتشارکے خاتمے کے لئے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے،2 نومبر کو ورکرز کنونشن یہ ثابت کرے گا کہ مرکزی مسلم لیگ نظریہ پاکستان کی محافظ جماعت ہے، قاری یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والا ورکرز کنونشن تاریخی ہو گا،لاکھوں کارکنان خدمت وملک کے دفاع کے جذبے کے ساتھ شریک ہوں گے،شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ خدمت کی سیاست کا عملی نمونہ سیلاب میں قوم نے دیکھ لیا، مرکزی مسلم لیگ اسی جذبے کے ساتھ ورکرز کنونشن منعقد کر رہی ہے.ہم صرف نعرے اور وعدے نہیں عملی کام کرتے ہیں، انجینئر حارث ڈار،تابش قیوم، مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کا مقدمہ لڑنا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ قیام پاکستان کی تحریک کا تسلسل ہے ، قیام پاکستان کے مقاصد سے دور ہوئے تو مشکلات آئیں۔ پاکستان وہ ملک ہے جسے تائید الہی حاصل ہے ۔ اخلاص نیت کے ساتھ کام کریں گے تو منزل تک آسانی سے پہنچیں گے، ورکرز کنونشن سے قوم کو امید پیغام دیں گے ۔ نفرت کے ماحول میں محبتیں، انتشار کے ماحول میں اتحاد قائم کرنا ہے۔

  • نارنگ منڈی،مہنگائی کا طوفان،سبزیاں مہنگی،شہری پریشان

    نارنگ منڈی،مہنگائی کا طوفان،سبزیاں مہنگی،شہری پریشان

    نارنگ منڈی(نامہ نگار) مہنگائی نے عوام کو زندہ درگو رکردیا سبزیاں پہنچ سے دور انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی سیاسی نمائندے بھی غائب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی اور خود ساختہ مہنگائی نے عوام کے لئے جینا محال کردیا حکومتی دعوے بیان بازی تک محدود حقیقت کے برعکس حقائق بیان کئے جاتے ہیں دفتروں سے باہر نکل کر دیکھیں آنکھیں کھل جائیں گی شہری سراپا احتجاج

    نارنگ شہر میں مہنگائی اور خود ساختہ مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے سبزیاں فروٹ اور دیگر روزمرہ اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں جس سے گھریلو زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے شہریوں کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا دوکاندار اپنی من مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ بھی دفتروں تک محدود ہے سیاسی نمائندے بھی عوام کو کہیں دیکھائی نہیں دیتے فریاد کریں تو کس سے کریں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں آرہی ہمارا کوئی پرسان حال نہیں حکمرانوں کی بیان بازی سے ایسے لگتا ہے جیسے ملک میں دودھ کی نہریں رواں ہو چکی ہیں مگر حقائق اس سے برعکس ہیں عام آدمی کے لئے ایک وقت کا کھانابھی مشکل ہو چکا ہے خدارا عوام پر رحم کریں مشکلات میں کمی اور آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔

  • مذہبی جماعت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،5100 ملزمان گرفتار،ہڑتال کی کال ناکام

    مذہبی جماعت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،5100 ملزمان گرفتار،ہڑتال کی کال ناکام

    مذہبی جماعت کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    پنجاب پولیس کے مطابق مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 624 ہوگئی ہے اور لاہور کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن اب بھی جاری ہے،اس وقت تک پنجاب بھر سے 5100 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں آج مذہبی جماعت کے 11 کارکنوں کو پیش کیا گیا،سماعت کے بعد عدالت نے مذہبی جماعت کے 11 کارکنوں کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا،مذہبی جماعت کے کارکنوں کے خلاف تھانہ باغبان پورہ میں مقدمات درج ہیں

    دوسری جانب مذہبی جماعت کی جانب سے دی گئی آج کی ہڑتال کی کال کو آل پاکستان تاجر برادری اور سول سوسائٹی نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ تاجر رہنماؤں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے اور عام عوام کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہوتی ہے۔ انہوں نے پرامن کاروباری ماحول اور قانون کی بالادستی کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، نارووال، شیخوپورہ، راجن پور، چنیوٹ، میانوالی اور بہاول نگر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک رواں دواں ہے اور معمولاتِ زندگی بلاتعطل جاری ہیں۔ مارکیٹیں، کاروباری مراکز اور بازار کھلے ہیں، اور شہری اپنے روزمرہ کاموں میں مصروف ہیں۔کسی بھی شخص کو ہڑتال یا احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،پنجاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

    لاہور میں میٹرو بس سروس محدود کر دی گئی ہے، میٹرو بس سروس اب صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے، ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس بند کر دی گئی،اورنج لائن ٹرین مکمل طور پر چل رہی ہے، تاہم اورنج لائن ٹرین کے دو اسٹیشن بند کر دیے گئے ، بند روڈ اسٹیشن اور ملتان روڈ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہیں ، سیکورٹی خدشات کے باعث محکمہ ٹرانسپورٹ نے جزوی بندش کا فیصلہ کیا

    علاوہ ازیں جے یو پی کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی کا کہنا ہے کہ آج وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری سے ملاقات کی انہیں مدارس اور مساجد کی تالہ بندی کے حوالے سے شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔فردا فردا ملاقات میں تمام وزراء نے یہ یقین دہانی کروائی کہ تمام بے گناہ افراد کو فوری رہا کر دیا جائے گا مساجد اور مدارس کو ڈی سیل کر دیا جائے گا۔شرپسندی میں ملوث افراد کو بھی فوری قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پاکستان میں باہمی امن و آشتی کے لیے تمام شرپسندوں کے خلاف بغیر تخصیص کاروائی کی جائے گی۔

  • پنجاب حکومت کا عمران خان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا عمران خان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر 400 لاشوں والے "اشتعال انگیز اور جھوٹے بیان” پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر دو اہم اجلاس منعقد ہوئے، جن میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں احتجاج کے نام پر خون ریزی، شرانگیزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے تشدد، فتنہ و فساد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    مزید برآں، اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ مساجد کے منبروں اور مدارس کے فورمز کو نفرت، انتشار یا تشدد کے فروغ کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ مدارس کے تقدس کو مجروح کرنے یا بچوں کے ذہنوں میں نفرت اور تشدد کے بیج بونے والوں کے خلاف بھی دہشت گردی کے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ ریاست کا ہدف فساد پھیلانے والے عناصر ہیں، کسی مذہبی جماعت یا عقیدے کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔ کارروائیاں صرف ان کے خلاف ہوں گی جن کی تاریخ امن برباد کرنے سے جڑی ہے.

    وزیراعظم کا افغانستان پر سخت مؤقف،خیبرپختونخوا میں افغان مہاجر کیمپس ختم کرنے کا فٰیصلہ

    بھارت کی ٹرمپ کے روسی تیل سے متعلق دعوے کی سخت تردید

    بھارت کی ٹرمپ کے روسی تیل سے متعلق دعوے کی سخت تردید

    فون کال کے بعد پیش رفت،ٹرمپ اور پیوٹن کا ہنگری میں ملاقات کا فیصلہ

  • تشدد،فتنہ فساد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلیے بند،پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

    تشدد،فتنہ فساد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلیے بند،پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

    وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن امان سے متعلق دوسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں پنجاب حکومت کا احتجاج کے نام پر خون ریزی، شرانگیزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف آہنی گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔حکومت پنجاب کا ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیاگیا۔پنجاب حکومت کا عمران خان کے ایکس اکاونٹ پر 400 لاشوں والے اشتعال انگیز جھوٹے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔پنجاب حکومت نے واضح کر دیا کہ ریاست کا ہدف فساد ہے کوئی مذہبی جماعت یا عقیدہ نہیں کارروائیاں صرف اُن کے خلاف ہیں جو امن برباد کرنے کی تاریخ کے حامل ہیں۔اجلا س میں فیصلہ کیاگیا کہ پنجاب میں مساجد کے منبروں اور مدارس کے فورمز کو نفرت،انتشار یا تشدد کے فروغ کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہونگے۔مدارس کے تقدس کو مجروح کرنے اور بچوں کے ذہنوں میں نفرت یا تشدد کے بیج بونے والوں کے خلاف دہشت گردی کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔پنجاب حکومت نے احتجاج کے دوران کیلوں والے ڈنڈوں،پیٹرول بم اور ہر قسم کے اسلحہ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی۔اجلاس میں پنجاب حکومت کا لاؤڈ اسپیکر قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کا فیصلہ بھی کیاگیا۔پنجاب بھر میں سیکشن 144 نافذالعمل ہے،خلاف ورزی پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہونگے۔

    پنجاب حکومت کا انتہا پسند جتھوں کے سہولت کاروں اور حامیوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کیاگیا۔ بازار، دکانیں یا ٹرانسپورٹ زبردستی بند کرانے والوں پر دہشتگردی ایکٹ لاگو ہوگا۔سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہونگے۔سوشل میڈیا پر شر انگیزی، نفرت اور فتنہ پھیلانے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں انتہا پسند گروہوں کی ہر غیر قانونی سرگرمی پر مکمل پابندی عائد،سیکیورٹی اداروں کو فوری ایکشن کے اختیارات تفویض کیے گئے

    قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس میں پنجاب حکومت کاوفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ انتہا پسند جماعت کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتہا پسند جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کیے جائیں گے۔ انتہا پسند جماعت کے پوسٹرز، بینرز اور اشتہارات پر مکمل پابندی ہوگی۔ نفرت پھیلانے والے انتہا پسند جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جائیں گے۔ انتہا پسند جماعت کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے۔ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ترین کارروائی ہوگی۔ پنجاب حکومت غیر قانونی افغان باشندوں کا رئیل ٹائم ڈیٹا تیار کرے گی اور افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں بھی لایا جائے گا۔ غیر قانونی تارکین وطن کے لئے وہسِل بلوئر سسٹم متعارف کرایا جائے گا اور اطلاع دینے والے کا نام مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کا غیر قانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق فوری طور پر ڈی پورٹ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھرمیں غیر قانونی اسلحہ کی فوری بازیابی کا حکم دیا۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے غیر قانونی اسلحے کو ایک ماہ میں جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری کر دیا گیا۔ ایک ماہ ایک اندر شہری اپنا قانونی اسلحہ کو خدمت مرکز سے رجسٹر ڈ کرائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسلحہ فروشوں، تمام ڈیلرز کے سٹاک کا معائنہ کرنے اور پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر مکمل پابندی حکم بھی دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے اسلحہ فیکٹریز اور مینوفیکچررز کو ریگولرائز کرنے کی سفارش کر دی۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافہ کی منظوری دے دی۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا چودہ سال قید اور بیس لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر اور ناقابل ضمانت جرم بنا دیا گیا۔

  • پاکستان ریلوے کا نیا سرمائی شیڈول جاری، آج سے نافذ العمل

    پاکستان ریلوے کا نیا سرمائی شیڈول جاری، آج سے نافذ العمل

    پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے، جو 16 اکتوبر سے 15 اپریل تک مؤثر رہے گا۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق نئے شیڈول پر آج سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 9 ٹرینوں کے عارضی اسٹاپ ختم کر کے انہیں ریگولر اسٹاپ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 7 بجے کے بجائے ساڑھے 7 بجے روانہ ہوا کرے گی، جبکہ عوام ایکسپریس کراچی سے صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 8 بجے روانہ ہوگی۔

    ترجمان نے بتایا کہ نارووال پسنجر ٹرین کا وقت بھی تبدیل کیا گیا ہے، جو اب صبح 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوگی، جب کہ شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 10 منٹ پر چلے گی۔ریلوے حکام کے مطابق شیڈول میں یہ تبدیلیاں موسمِ سرما کے دوران مسافروں کی سہولت اور وقت کی بہتر مطابقت کے لیے کی گئی.

    لندن میں موبائل فون چوری کا نیٹ ورک بے نقاب، ہزاروں فون ضبط

    کراچی کی افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 200 سے زائد گھر مسمار

    سیالکوٹ نیا سیاحتی مرکز بنے گا، ڈاکٹر احسان بھٹہ

  • لاہور میں بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی بڑھ گئی

    لاہور میں بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی بڑھ گئی

    لاہور میں بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ کے بعد اب بلاول ہاؤس لاہور پر تعینات پولیس اہلکاروں کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ اس سے قبل بلاول ہاؤس کے باہر سیکیورٹی پنجاب پولیس کے زیر انتظام تھی۔سیکیورٹی واپس لیے جانے پر پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما اور کارکنان بلاول ہاؤس پہنچ گئے اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب حکومت سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو ہم اپنے قائدین کی حفاظت خود کریں گے۔

    پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا کہ سیکیورٹی واپس لینا غلط فیصلہ ہے، ن لیگ پیپلز پارٹی کے سہارے حکومت میں ہے، اگر یہی رویہ رکھا تو نہ حکومت بچے گی نہ اتحاد۔حسن مرتضیٰ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری پہلے بھی کوئی سیکیورٹی نہیں دیتی تھیں، بلاول ہاؤس کی حفاظت ہم خود کر سکتے ہیں۔

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے اس خبر کو ’’من گھڑت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی معمول کے مطابق برقرار ہے۔پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے کہا کہ ن لیگ چھوٹی حرکتوں پر اتر آئی ہے، سیکیورٹی واپس لینا کم ظرفی ہے، ہماری جماعت کو کسی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں۔بلاول ہاؤس کے ملازمین کے مطابق تاحال سیکیورٹی اہلکار موجود نہیں.

    باجوڑ میں ایم این اے مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ، وزیراعظم کی مذمت

    ڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف شہباز شریف کو آتا ہے،برطانوی اخبار

    حماس غزہ امن منصوبے پر عمل کرکے فوراً غیر مسلح ہو جائے،امریکی سینٹکام

  • مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر گجرات کالج کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس

    مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر گجرات کالج کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس

    گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر کالج کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق کالج کی عمارت پر لگایا گیا جھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر نصب کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام غفلت اور بدانتظامی کے زمرے میں آتا ہے۔نوٹس کے اجرا کے ساتھ ہی عمارت سے جھنڈا ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ معاملے پر مزید کارروائی کے لیے محکمانہ تحقیقات شروع کر دی گئی.

    پاک فوج کی مہمند اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 37 خوارج ہلاک

    شیر شاہ میں رہائشی عمارت کے آئل ڈپو میں آگ، 5 افراد جھلس گئے

    کراچی، افغان کیمپ میں ہنگامہ آرائی، تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا

  • مذہبی جماعت کا احتجاج،253 افراد گرفتار،واٹس ایپ گروپس والے بھی "پھنس”گئے

    مذہبی جماعت کا احتجاج،253 افراد گرفتار،واٹس ایپ گروپس والے بھی "پھنس”گئے

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مذہبی جماعت کے پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد کی گرفتاری کےلیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی سے مدد لینا شروع کردی۔
    پولیس کے مطابق لاہور سے مریدکے تک مذہبی جماعت کے پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی کی مدد لی جائے گی، مختلف مقدمات میں اب تک 253 افراد کو گرفتار کر چکے ہیں جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی کی مدد لے رہے ہیں،پولیس کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے موبائل فارنزک بھی جاری ہے جب کہ گرفتار ملزمان کے واٹس ایپ گروپس میں شامل افراد کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت پولیس مقابلے کی دفعات شامل ہیں۔

  • لاہور،سفاک باپ کی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی

    لاہور،سفاک باپ کی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی

    لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک باپ نے اپنی 15 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،متاثرہ بچی نے بیان میں بتایا کہ اس کے والد نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اسے اور اس کی والدہ کو جان سے مار دیا جائے گا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے والد کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے اور متاثرہ بچی کا بیان ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت قلمبند کر لیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ "یہ انسانیت سوز جرم معاشرتی و اخلاقی زوال کی بدترین مثال ہے۔ ایسے درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بچیوں اور خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔”

    انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت دی کہ مقدمے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنایا جائے، متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی و نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے اور ملزم کو سخت ترین سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔

    چیئرپرسن نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق "خواتین کے لیے محفوظ پنجاب” کا قیام ہمارا عزم ہے، اور ایسے سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے سخت قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی، تعلیم اور ذہنی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔