Baaghi TV

Category: لاہور

  • ٹی ایل پی  زخمیوں کا علاج اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر نوٹس جاری

    ٹی ایل پی زخمیوں کا علاج اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ میں ٹی ایل پی زخمیوں کے علاج اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹی ایل پی ایک سیاسی جماعت ہے، اسلام آباد کی جانب پرامن مارچ کے دوران لیڈرشپ کے کنٹینر کو آگ لگا دی گئی، پولیس آپریشن میں سیکڑوں کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، سعد رضوی سمیت تمام زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں، پولیس آپریشن کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے، عدالت نے سماعت23 اکتوبر تک ملتوی کردی

  • ٹی ایل پی کے تمام مشتعل عناصر کی فہرست تیار،بڑا کریک ڈاؤن متوقع

    ٹی ایل پی کے تمام مشتعل عناصر کی فہرست تیار،بڑا کریک ڈاؤن متوقع

    ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج کے منتظمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے

    سرکاری حکام کے مطابق ٹی ایل پی کے تمام مشتعل عناصر کی فہرست تیارکرلی گئیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل ڈیٹا فراہم کردیا گیا،ملک گیر نیٹ ورک اور کمانڈ پوائنٹس کی نشاندہی مکمل ہوگئی،جیوفینسنگ سے مرکزی کردار سامنے آ گئے،کال ڈیٹا ریکارڈ سے ماسٹر مائنڈز کی شناخت کرکےفنانسرز اور سہولت کاروں کو علیحدہ کر لیا گیا،وارنٹس تیار کریک ڈاؤن کسی بھی وقت متوقع ہے،بڑے شہروں میں چھاپوں کی منصوبہ بندی مکمل ہے،املاک جلانے والوں کی ویڈیوز اور چہرے شناخت ہوچکی،فیشل ریکگنیشن سے تمام کردار بے نقاب ہو گئے، مشتبہ فنڈنگ کی مکمل چھان بین جاری, بینکاری ریکارڈ محفوظ خصوصی ٹیمیں متحرک کردی گئیں،امن خراب کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی،قانون کے مطابق سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی،

  • بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل خارج

    بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل خارج

    بیوی کو قتل کرنیوالے کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دینے کی اپیل خارج کر دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ خواتین معاشرے کا پسا ہوا طبقہ ہے قوانین متعارف کروانے سے ان کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے ، عدالت نے اپنی بیوی کو بچوں کے سامنے چھریوں کے وار سے قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کالعدم قرار دینے کی اپیل خارج کردی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بارہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ درد ناک تھا کہ بچوں نے اپنی ماں کو باپ کے ہاتھوں قتل ہوتے دیکھا، یہ مناظر غیر یقینی تھے کہ ایک شوہر اپنی ہی بیوی کو بچوں کے سامنے بے دردی سے قتل کر رہا تھا، کیس تاخیر سے رپورٹ کرنے کی وجہ یہ صدمہ ہوسکتا ہے جس میں سے فیملی گزر رہی ہوگی، عدالتی فیصلے میں شوہر کے گھر بیوی کے قتل ہونے پر بار ثبوت شوہر پر عائد کرنے کے لیے قانون سازی کرنے کی تجویز دے دی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ قانون ساز ایسا کوئی قانون متعارف کرائیں، ایسے قوانین سے خواتین، جو کہ معاشرے کا پسا ہوا طبقہ ہے انکی زندگیوں کو بچایا جاسکے،مجرم کے خلاف تھانہ گجرات پولیس نے 2020 میں قتل کا مقدمہ درج کیا، پراسکیوشن اپنا کیس کامیابی کے ساتھ ثابت کرنے میں کامیاب رہی، مجرم نے اپنی اہلیہ کو چھری کے وار کرکے قتل کیا،مجرم نے 342 کے بیانات میں بتایا کہ وقوعہ کے وقت گھر میں موجود نہیں تھا، مجرم نے کہا کہ وقوعہ کے وقت وہ سیمنٹ فیکٹری میں جاب پر تھا لیکن مجرم نے اپنی صفائی میں فیکٹری سے کوئی گواہ یا سٹاف کا بندہ پیش نہیں کیا، مجرم نے فیکٹری کا کوئی دستاویزی ثبوت بھی پیش نہیں کیا،فرانزک رپورٹ کے مطابق مجرم سے برآمد ہونے والی چھری پر اہلیہ کا خون تھا، مختلف رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ مجرم جائے وقوعہ پر موجود تھا، یہ حقیقت ہے کہ میاں بیوی کا رشتہ پیار محبت سے مزید مضبوط ہوتا ہے مگر جب اس رشتے میں غلط فہمی یا بدسلوکی ہوتی ہے تو خاندان کے بڑے اس کو دور کرتے ہیں،عدالت نے مجرم کی سزا کالعدم قرار دینے کی اپیل خارج کردی۔

  • حافظ سعد رضوی کا سراغ لگا لیا گیا

    حافظ سعد رضوی کا سراغ لگا لیا گیا

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی کا سراغ لگالیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ، ذرائع کے مطابق دونوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کسی بھی وقت عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رضوی اور انس رضوی کے زخمی ہونے سے متعلق اطلاعات کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ حکام نے اپیل کی ہے کہ اگر وہ زخمی ہیں تو فوری طور پر خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کریں تاکہ انہیں طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

    دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق مریدکے میں ٹی ایل پی کارکنوں کے پرتشدد احتجاج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کے بعد پولیس نے انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے تاہم جھڑپوں کے دوران ایک پولیس افسر شہید جبکہ درجنوں اہلکار زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق واقعہ 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آیا جب انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی۔ حکام نے احتجاج کو کم متاثرہ مقام پر منتقل کرنے کی تجویز دی، مگر ٹی ایل پی قیادت نے مذاکرات کے دوران ہجوم کو مزید اکسانا شروع کر دیا۔پولیس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ، کیلوں والے ڈنڈوں اور پیٹرول بموں سے حملے کیے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر اسی سے فائرنگ بھی کی۔ ابتدائی فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق فائرنگ میں استعمال ہونے والی گولیاں وہی تھیں جو چھینے گئے اسلحے سے چلائی گئیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہجوم نے کم از کم 40 سرکاری و نجی گاڑیاں جلا دیں جبکہ کئی دکانوں کو بھی آگ لگا دی۔ جھڑپوں کے دوران 48 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 17 کو گولیوں کے زخم آئے۔ زخمی اہلکاروں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق تصادم میں 3 ٹی ایل پی کارکن اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوئے جبکہ 30 کے قریب شہری زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مشتعل مظاہرین نے یونیورسٹی کی بس سمیت متعدد گاڑیاں اغوا کرکے احتجاج میں استعمال کیں اور بعض گاڑیاں عوام کو کچلنے کے لیے بھی دوڑائی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق شرپسند عناصر نے پولیس پر پتھروں، پیٹرول بموں اور کیلوں والے ڈنڈوں سے منظم حملے کیے اور مختلف مقامات سے اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔ پولیس نے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید کارروائیاں جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک منظم تشدد کی کارروائی تھی جس میں قیادت نے ہجوم کو اکسانے کا کردار ادا کیا۔ قیادت خود فرار ہو گئی اور شہریوں و ریاست کو خطرے میں ڈال دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہتھیار چھیننا، گاڑیاں جلانا اور شہریوں کو نقصان پہنچانا کسی بھی طرح پرامن احتجاج نہیں کہلاتا۔

  • حافظ سعد رضوی احتجاج کے دوران کیسے نکلے؟ ویڈیو سامنے آ گئی

    حافظ سعد رضوی احتجاج کے دوران کیسے نکلے؟ ویڈیو سامنے آ گئی

    مرید کے میں تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کاروائی کے بعد تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کہاں ہیں اس پر چہ میگوئیاں جاری تھیں کہ انہیں گرفتار کیا گیا یا وہ روپوش ہیں تا ہم اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں حافظ سعد رضوی کو خود جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حافظ سعد رضوی گاڑیوں کے پاس سے گزر رہے ہیں اور انہوں نے منہ لپیٹا ہوا ہے اپنا چہرہ چھپایا ہوا ہے جبکہ انکے پیچھے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے


    مریدکے دھرنا منتشر کردیا گیا، پولیس نے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،حافظ سعد رضوی اور چند دیگر رہنما موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے،ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، یہ کارروائی منظم تشدد کا حصہ تھی جس میں قیادت نے ہجوم کو اکسانے کا کردار ادا کیا اور پھر فرار ہو کر شہریوں اور ریاست کو خطرے میں ڈال دیا

    قبل ازیں مرید کے میں تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنان پر مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس کے مطابق تھانہ مرید کے سٹی میں پولیس کے سب انسپکٹر محمد افضل کی مدعیت میں ٹی ایل پی قائدین اورکارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمے میں قتل، اقدام قتل، اغوا، ڈکیتی اور کار سرکار میں مداخلت سمیت 32 دفعات شامل ہیں،مقدمے میں امیرٹی ایل پی سعدرضوی اور انس رضوی کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں ٹی ایل پی کے دیگر رہنما علامہ فاروق الحسن، مولاناسجاد، مفتی وزیرعلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مرید کے میں گروہ کو منتشر کرنے کی کارروائی شروع ہوئی تو مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پتھراؤ اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ایس ایچ او شہید اور 48 اہلکار زخمی ہو گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے دفاع میں محدود کارروائی کرنا پڑی، مذہبی جماعت کے 3 کارکن اور ایک راہگیر جاں بحق ہوا جب کہ 8 افراد زخمی ہوگئے، ہنگامہ آرائی کے دوران 40 سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، متعدد افراد گرفتار کرلیے گئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • پنجاب کابینہ میں توسیع، دو نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

    پنجاب کابینہ میں توسیع، دو نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

    پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے دو نئے وزرا نے حلف اٹھالیا

    حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صوبائی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے 2 وزرا سے ان کےعہدوں کاحلف لےلیا،تقریب حلف برداری میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور نئی تعینات ہونے والی وزیر اعلیٰ کی ایڈوائزر انوشہ رحمان سمیت کابینہ کے دیگر ارکان نے شرکت کی،پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے دو وزرا میں رانا اقبال اور منشااللہ بٹ شامل ہیں۔

  • تحریک لبیک پاکستان نے ملک گیر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا

    تحریک لبیک پاکستان نے ملک گیر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا

    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ملک بھر میں جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مرکزی رکنِ شوریٰ مفتی وزیر احمد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر احتجاج ختم کریں اور امن و امان برقرار رکھیں۔ مفتی وزیر احمد نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان نے قیادت کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں کسی بھی مقام پر احتجاج یا دھرنا جاری نہیں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اور محبان اہلسنت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی مقامات سے پُرامن طور پر واپس چلے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کے روز پورا پاکستان ولی کامل حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے دربارِ اقدس پر حاضر ہو کر دعا کرے۔

    مفتی وزیر احمد کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان ہمیشہ عشقِ رسول ﷺ، تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ اور ملکی استحکام کے لیے پرامن انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ کسی بھی اشتعال انگیز یا افواہوں پر مبنی خبر پر یقین نہ کریں اور قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

    شرم الشیخ امن کانفرنس: وزیراعظم کی ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

  • مریدکے،سعد رضوی کا پولیس کاروائی کے دوران کینٹینر سے گر کربازو زخمی،طبی امداد دے گئی

    مریدکے،سعد رضوی کا پولیس کاروائی کے دوران کینٹینر سے گر کربازو زخمی،طبی امداد دے گئی

    مرید کے مارچ میں پولیس کی کاروائی کے دوران تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کینٹینر سے گر کر زخمی ہو گئے، انکے بازو پر چوٹ آئی جس کے بعد انہیں طبی امداد دے گئی ہے

    مرید کے میں پولیس کاروائی کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹس آ رہی ہیں اور پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں ،سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے تا ہم باغی ٹی وی کے باخبر ذرائع کے مطابق حافظ سعد رضوی کو گولی نہیں لگی بلکہ پولیس کاروائی کے دوران انہوں نے کینیٹنر سے چھلانگ لگائی، اس دوران انکے بازو پر زخم آیا،حافظ سعد رضوی کو طبی امدادفراہم کر دی گئی ہے اور وہ خیریت سے ہیں.

    میں ٹھیک ہوں،ساتھی پرسکون رہیں اور میرے اگلے حکم کا انتظار کریں،سعد رضوی
    دوسری جانب اطلاعات کے مطابق سعد رضوی بالکل خیریت سے ہیں۔ انہیں نہ گولیاں لگی ہیں اور نہ ہی ان کی حالت تشویشناک ہے۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تمام ایسی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ افواہوں پر یقین نہ کریں۔سعد رضوی کا آڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ سب ساتھیوں‌کو بتائیں میں ٹھیک ہوں، پرسکون رہیں اور میرے اگلے حکم کا انتظار کریں،جب تک میری ہدایات نہ آئیں کچھ نہ کریں، میں آگے کا لائحہ عمل دوں گا کہ آگے کیا کرنا ہے.

  • احتجاج کا خدشہ،لاہور کے اندرون شہر،داخلی و خارجی راستے بند

    احتجاج کا خدشہ،لاہور کے اندرون شہر،داخلی و خارجی راستے بند

    لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اندرون شہر اور داخلی وخارجی راستے بند ہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق لاہور شہر میں سکیورٹی خدشات اور جاری ہنگامی صورتحال کے باعث شہر کی بیشتر اندرونی سڑکیں بند ہیں جب کہ دوسرے شہروں کو جانے اور وہاں سے آنے والے تمام موٹروے کے داخلی و خارجی راستے بھی بند ہیں،ذرائع کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کے پیش نظر میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

    لاہور میں مختلف مقامات سے روڈز کو ٹریفک کے لیئے بند کر دیا گیا ہے،سکیم موڑ،یتیم خانہ پہلے ہی بند تھے، لاہور سے اسلام آباد موٹروے دونوں اطراف سے بندکر دی گئی،لاہور سےعبدالحکیم موٹروے دونوں اطراف سے بندکر دی گئی،لاہور سے سیالکوٹ موٹروے دونوں اطراف سے بندکر دی گئی،ٹھوکر سے بابو صابو موٹروے دونوں اطراف سے بند ہیں،کرول گھاٹی سے رنگ روڈ بندہے،داروغہ والا سے سلامت پورہ دونوں اطراف سے بندہے،للیانی دونوں اطراف سے بندہے، مختلف مقامات پر مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں کو نذر آتش کر کے روڈ بلاک کیا ہے

    ذرائع کا کہنا ہےکہ شہر کے اندرونی راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، دفاتر جانے والے شہریوں کے ساتھ ایمبولینسز کو بھی اسپتال پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ چنگی امر سدھو فیروز پور روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔فیروزپور روڈ پر شہری کی میت لے جانے والی ایمبولینس بھی راستہ بند ہونے کے باعث پھنس گئی۔

  • مریدکے،کاروائی کے دوران ایس ایچ او شہید،48 اہلکار زخمی،3 مظاہرین،ایک راہگیر کی موت

    مریدکے،کاروائی کے دوران ایس ایچ او شہید،48 اہلکار زخمی،3 مظاہرین،ایک راہگیر کی موت

    مریدکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی ، انتشار پسند گروہ کو منتشر کر دیا

    جب منتشر کرنے کی کارروائی شروع ہوئی تو تحریک لبیک پاکستان ے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی جان کے دفاع میں محدود کارروائی کرنا پڑی۔

    کاروائی کے دوران ایک ایس ایچ او شہید ہو گیا،تھانہ صدر مریدکے کے ایس ایچ او محمد شہزاد گولیاں لگنے سے شہید ہو گئے ۔ 48 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 17 کو گولی لگی،3 مظاہرین جبکہ ایک راہ گیر کی موت ہوئی، 8 شہری زخمی ہوئے،اس کے علاوہ انتشار پسند گروہ نے چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی،قانون نافذ کرنے والوں نے متعدد انتشار پسند لوگوں کو گرفتار کر لیا ،سرچ آپریشن جاری ہے،