Baaghi TV

Category: لاہور

  • فلور ملز ایسوسی ایشن سیلاب زدگان کی مدد کے لئے میدان میں آ گئی

    فلور ملز ایسوسی ایشن سیلاب زدگان کی مدد کے لئے میدان میں آ گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد میں عاصم رضا،طاہر حنیف ملک ،افتخار وٹو،میاں ریاض،عامر رفیق،قیصر رشید، ریاض اللہ ،حافظ احمد شامل تھے . فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے 6 کروڑ روپے کی مالی امداد دی گئی، فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کو وزیر اعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کے لئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا . فلورملز ایسوسی ایشن کی طرف سے متاثرین سیلاب کیلئے تقریباً 5 کروڑ روپے کا آٹا اور امدادی سامان دیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ متاثرین کی بحالی میں معاونت کے لئے تما م شعبہ ہائے زندگی کے لوگ ہاتھ بٹائیں ۔ متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے ارکان کے جذبے کو سراہتے ہیں۔ دکھی انسانیت کی تکالیف کے ازالے کیلئے حکومت کی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔مصیبت میں گھرے افراد اپنوں کی امداد کے منتظر ہیں۔ اس آزمائش میں ہم سب کو متاثرین کا سہارا بننا ہے۔ اللہ تعالیٰ آڑے وقت میں دوسروں کی مدد کا کئی گنا اجر دے گا۔ کار خیر میں حصہ لے کر اپنا اخلاقی و دینی فرض ادا کریں۔ بڑے پیمانے پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے۔ معاشرے کے تمام طبقات متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبے کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبے کو عمران خان کے ویژن کے مطابق آگے بڑھائیں گے۔ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ لاہور کی ترقی اور لاہور کے شہریوں کی خوشحالی کے لئے سی بی ڈی جیسے منصوبے ضروری ہیں۔ لاہور کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمارا ویژن بہت واضح ہے منصوبے سے متعلقہ امور کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی

    معذور افراد کو وزیراعلیٰ پنجاب نے سنائی خوشخبری،
    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا دوسرا اجلاس ہوا،3گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اہم فیصلے کئے گئے، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں نابینا،گونگے وبہرے اوردیگرمعذوری میں مبتلا ملازمین کے لئے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا اعلان کیا گیا، اجلاس میں معذور سرکاری ملازمین کیلئے کنوینس الاؤنس2 ہزار روپے سے بڑھا کر 6ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی،  معذورملازمین کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی، میوزک ٹیچرز او ربریل ٹیچرز کی پوسٹوں کو بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی، 664 معذورڈیلی ویجز ملازمین کی مدت ملازمت میں 3ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی،

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے ڈیلی ویجز ورکرز کے مسئلے کو مستقل طورپر حل کرنے کے لئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کر دی، پالیسی کی تیاری کے لئے صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی، وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے ہدایت کی کہ کمیٹی اگلے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کرے۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن اپنے اداروں کے وزٹ کر کے رپورٹ پیش کریں۔ معذور ملازمین کو اپنے آبائی علاقوں کے قریب اداروں میں پوسٹنگ دی جائے۔اجلاس میں ریسکیو 1122 کے عملے کے لئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور رسک الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں او رمتاثرین کی بحالی کے کاموں میں ریسکیو 1122 کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا گیا وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اور اجلاس کے شرکاء نے ریسکیو 1122کی کارکردگی کو سراہا اور عملے کی خدمات کی تعریف کی ،

    اجلاس میں سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی امدادی پیکیج کی منظوری دی گئی، اجلاس میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے مالی ا مداد کی رقم 8لاکھ روپے سے بڑھاکر 10لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی گئی، پکا گھر گرنے کے نقصان کے ازالے کیلئے مالی امداد ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 4لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی گئی، کچا گھر گرنے کے نقصان کے ازالے کے لئے مالی امداد 40ہزار روپے سے بڑھا کر 2لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی گئی، بڑے جانور کے نقصان کی صورت میں متاثرہ خاندان کو 75ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم سے متاثرین سیلاب کی آبادکاری کریں گے۔

  • نسیم شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    نسیم شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ٹی20 کرکٹ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے نسیم شاہ ٹی 20 میں 50 وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر باؤلر بن گئے نسیم شاہ نے یہ ریکارڈ ایشیا کپ میں افغانستان کے کھلاڑی محمد نبی کی وکٹ لے کر قائم کیا فاسٹ بولر نے یہ ریکارڈ 19 سال 204 دن کی عمر میں قائم کیا۔

    معروف بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کی کارکردگی کی متعرف

    قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 20 سال کی عمر میں 50 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا نسیم شاہ ایشیا کپ میں شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں اچھی کارکرد گی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اب تک 4 میچوں میں 16.33 کی اوسط سے 6 وکٹیں لے چکے ہیں۔

    علاوہ ازیں نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف میچ کے آخری اوور میں لگاتار 2 چھک لگا کر پاکستان کو جیت دلوائی اور فائنل میں پہنچا دیا-

    سپر فور مرحلہ:آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل

    خیال رہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے باعث اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہیں شاہین شاہ آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے-

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے آرام کا مشورہ دیا ہےتاہم شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں واپسی کے امکانات ہیں، جو رواں سال اکتوبر میں ہوگی۔

    شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ سیریز اور ایشیا کپ سے باہر

  • میتھیو ہیڈن قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پرجوش

    میتھیو ہیڈن قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پرجوش

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میتھیو ہیڈن کو آسٹریلیا میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مینٹور مقرر کیا گیا ہے جبکہ میتھیو ہیڈن بھی گرین شرٹس کو جوائن کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔

    باغی ٹی وی : پی سی بی نے میتھیو ہیڈن کا ایک ویڈیو بیان ٹوئٹر پرجاری کیا ہے ویڈیو پیغام میں میتھیو ہیڈن سے اپنی بات کا آغاز السلام علیکم سے کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیےبطورمینٹور پاکستان ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

    سپر فور مرحلہ:آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل


    میتھیو ہیڈن نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ کے میچز بھی فالو کر رہا ہوں، پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا میں نے دیکھا ہے کہ اے سی سی T20 ایشیا کپ میں پاکستان کی کارکردگی کیسی رہی ہے اور اتوار کو بھارت کے خلاف جیت شاندار تھی۔

    میتھیو ہیڈن نے کہا کہ میرے خیال میں اس پاکستانی ٹیم کےپاس وہ ہےجو اسے آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے اور حالات واقعی ان کے مطابق ہوں گے، بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں نقطہ نظر سے، مجھے یقین ہے کہ یہ ورلڈ کپ کو اسی طرح کھیلے گی جیسا کہ اس نے پچھلے سال متحدہ عرب امارات میں کیا تھا۔

    انگلش کرکٹ بورڈ نےپاکستان کےسیلاب متاثرین کےلیےامداد اکٹھی کرنا شروع کردی

    انہوں نے کہا کہ میں آسٹریلیا کے تمام حالات کے بارے میں اپنے تمام تجربے اور معلومات کو منتقل کرنے کا موقع ملنے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور پاکستان کے ڈریسنگ روم میں واپس آنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔

    پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میتھیو ہیڈن کے قومی ٹیم کے ساتھ گزشتہ برس کے کچھ لمحات کو بھی شیئر کیا گیا ہے۔

    ہیڈن 15 اکتوبر کو برسبین میں ٹیم میں شامل ہوں گے، جس دن پاکستان کرائسٹ چرچ سے بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے کے بعد پہنچے گا۔

    پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے میتھو ہیڈن کو خوش آمدید کہا اور لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ ان کی شمولیت سے ہمارے انتہائی باصلاحیت کرکٹرز کو ورلڈ کپ اور مستقبل کے دوروں کے لیے کافی فائدہ ہوگا۔

    پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

  • جرائم بڑھنے کی کوریج کیوں کر رہے؟ پنجاب ہاٸی وے پٹرولنگ پوسٹ کے اہلکاروں کی صحافیوں سے بدتمیزی

    جرائم بڑھنے کی کوریج کیوں کر رہے؟ پنجاب ہاٸی وے پٹرولنگ پوسٹ کے اہلکاروں کی صحافیوں سے بدتمیزی

    جرائم بڑھنے کی کوریج کیوں کر رہے؟ پنجاب ہاٸی وے پٹرولنگ پوسٹ کے اہلکاروں کی صحافیوں سے بدتمیزی

    باغی ٹی وی ی کی رپورت کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا میں جرائم کی شرح مسلسل بڑھ چکی ہے،

    پولیس سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے تا ہم شاہدرہ سے فیروز والا کالا شاہ کاکو روڈ مکمل طور پر غیر محفوظ بن چکا ہے، دن دہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی ہیں لیکن پولیس ہمیشہ لیٹ پہنچتی ہے اور قانونی کاروائی کرنے سے بھی گریز کرتی ہے شہری لٹتے رہتے مگر پولیس کی وردی بدلنے سے پولیس کے رویئے نہ بدل سکے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ شاید پولیس ان ڈاکوؤں کی سرپرستی کر رہی ہے اس وجہ سے کاروائی نہیں ہوتی یا پولیس کا رسپانس تاخیر سے اس وجہ سے ہوتا ہے

    فیروزوالہ کالا شاہ کاکو پنجاب ہاٸی وے پٹرولنگ پوسٹ کے جوان بے لگام پولیس غنڈہ گردی پر اتر آٸی ،پٹرولنگ پوسٹ کالا شاہ کاکو کے افیسر سمیت تمام اہلکار اپنے ڈیوٹی فراٸض سے غافل روڈ پر ڈکیتی چوری کی وارداتوں کو کنٹرول تو نا کر سکے البتہ صحافیوں کو خبریں چلانے سے روکنے لگے پٹرولنگ پوسٹ کے باہر ویڈیو کیوں بنائی تمام ملازمین آپے سے باہر ہو گئے، باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی نے جب شہریوں کی جانب سے ڈکیتی کی مسلسل شکایات پر کوریج کرنے گئے تو پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا، ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کا کہا، دھمکیاں دیں،عتیق اے ایس اٸی عثمان اے ایس اٸی عاصم محرر نے صحافیوں کے ساتھ انتہاٸی بد سلوکی کی جس کی ویڈیو اور فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی نے پولیس کی جانب سے بدتمیزی اور کوریج سے روکنے کی خفیہ ویڈیو بنا لی، جی ٹی روڈ پر امامیہ کالونی تا کالاشاہ کاکو جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ کی خبر بنانے پر میڈیا کے نمائندوں سے کیمرہ چھین لیا اور تعلیم و تہزیب کے داٸرہ سے باہر کی گفتگو کا استعمال کرتے ہوئے کہا گیا کہ کریمنلز صحافیوں کے پیچھے لگا دیں گے اپنی خیر مناٶ جیسی سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں

    باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کو جب پولیس نے منع کیا کہ ویڈیو نہ بنائیں تو انہوں نے کہاکہ جرائم ہو رہے ہیں، ویڈیو بنانا اور کوریج کرنا ہمارا کام ہے،پولیس اہلکارون نے انکی ایک نہ سنی،تھانے لے جانے کی دھمکی دی، اس موقع پر پولیس کے کئی اہلکار موجود تھے،فائز چغتائی کا کہنا تھا کہ رپورٹنگ کرنا ہمارا حق ہے، علاقے میں جرائم بڑھ رہے ہیں، ہمارے پاس تمام کرائم کا ڈیٹا ہے، ہم ویڈیو بنا کر بھیج دیں گے اگر غلط ہوئی تو ہمارے خلاف قانونی کاروائی کر لینا، ہم گیٹ کے باہر مین روڈ پر کھڑے ہو کر ویڈیو بنا رہے ہیں ،ہمیں یہاں ویڈیو بنانے سے اور رپورٹنگ کرنے سے نہیں روکا جا سکتا

    واضح رہے کہ فیروزوالہ تین دنوں میں دو بار آٹے کی سپلاٸی والی مزدا وین لٹ گئی.ڈاکو گن پوائنٹ پر شفاقت منشی سے3,50,000 روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ کالا شاہ کاکو کی حدود سے ڈاکو آٹا سپلاٸی کرنے والی گاڑی کو تین دن میں دو بار لوٹنے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈراٸیور ارسلان اور منشی شفاقت نے بتایا کہ 2 عدد مسلح ڈاکوؤں نے جو کہ موٹرساٸیکل نمبر481 AWN پر آئے اور آتے ہی گن پواٸنٹ پر شفاقت منشی سے3,50,000 روپے نقدی چیھن کر فرار ہو گئے مورخہ 05-09-2022 کو بھی آٹا سپلاٸی کرنے والی وین جب کیش لے کر واپس آ رہی تھی تو ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئی ڈاکو 1,50,000 لوٹ کر فرار ہوئے تھے دن ہو یا رات چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہیں رکتا پھچلے ماہ میں گن پوائنٹ پر 100 سے زائد موبائل فون چھین لیے گئے تاہم کوئی ملزم گرفتار نا ہوسکا ۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ کالا شاہ کاکو کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ڈاکوؤں سے شہری کب تک لٹتے رہیں گے۔ متاثرین نے اعلیٰ افسران سے پرزور اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ان ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ کالا شاہ کاکو میں فرض شناس عملہ تعینات کیا جائے۔

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

  • اینٹی کرپشن سندھ  کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج

    اینٹی کرپشن سندھ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج

    اینٹی کرپشن سندھ کے اہلکاروں کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن سندھ کے اہلکاروں پر مقدمہ گلبرگ تھانے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے لیڈر آف اپوزیشن حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پرکیا گیا-

    حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ، ایک بار پھر گرفتار

    گلبرگ تھانے میں درج مقدمے میں اینٹی کرپشن سندھ کے 10 افسران اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف اغوا اور حبس بیجا کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں مقدمہ حلیم عادل شیخ کے پی اے محمد فرحان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو سرکاری زمین پر قبضے سمیت مختلف مقدمات کا سامنہ کر رہے ہیں، عدالت کی جانب سے سرکاری زمین پر غیرقانونی قبضے کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

    رواں برس جولائی کے شروع میں سندھ اینٹی کرپشن جامشورو نے پنجاب پولیس کی مدد سے حلیم عدال شیخ کو لاہور سے گرفتار کیا تھا حلیم عادل شیخ پر تھانہ بولا خان کی 62 ایکڑ زمین کے جعلسازی سے کاغذات بنانے کا مقدمہ درج تھا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جامشورو نے معاملے کی انکوائری کے بعد ایف آئی آر درج کی تھی۔

    پولیس حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئی

    اینٹی کرپشن کے ذرائع نے بتایا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی جانب سے زمین کے جھوٹے کاغذات پر بینک سے قرض لیا گیا، سرکاری زمین کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری سے حلیم عادل شیخ نے زمین ایک شخص کے نام کرائی، انہوں نے وہی زمین پھر اس شخص سے اپنے نام کرائی بورڈ آف ریونیو اس زمین کے کھاتے منسوخ کرچکا ہے-

    صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا 

  • ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ بن گئے

    ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ بن گئے

    ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد اُن کے سب سے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس برطانیہ کے بادشاہ بن گئے۔نئے شاہ برطانیہ چارلس نے اپنے بیان میں کہا کہ پیاری والدہ کا انتقال خاندان کے تمام افراد کے لیے بڑا دکھ کا لمحہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں اس نقصان کو ملک، دولت مشترکہ کے ممالک کے علاوہ دنیا بھر میں کیسا محسوس کیا جائے گا۔اہلِ خانہ اور مجھے یہ بات تقویت دے گی کہ ملکہ کو ہر ایک سے عزت اور گہری محبت ملی۔نو منتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے کہا کہ ملکہ ایلزبتھ وسیع تر برطانیہ کی روح تھیں۔

    دوسری طرف برطانیہ نے ملکہ کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی،ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیاجائے گا اور پھر ریلوے اسٹیشن سے تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات دس روز بعد ویسٹ منسٹرا بے پر ادا کی جائیں گی اور ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ خاموشی اختیار کی جائے گی اور پھر ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپردخاک کیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات کے روز قومی تعطیل ہوگی۔ملکہ کو سپرد خا ک کیے جانے کے دن لندن اسٹاک،بینک اور تمام اہم ادارے بند رہیں گے۔

  • ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

    ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

    برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم 96 سال کی عمر میں چل بسیں۔


    برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کردیا ہے۔شہزادہ چارلس برطانیہ کے آئندہ بادشاہ بن جائیں گے۔

    برطانوی حکومت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج لندن میں اد ا کی جائیں گی.

    رپورٹ کےمطابق ان کے بچے پہلے سے ہی بالمورل کی طرف روانہ ہو چکے تھے، جن میں ولی عہد 73 سالہ شہزادہ چارلس، 72 سالہ شہزادی عینی، 72 سالہ شہزادہ اینڈریو اور 58 سالہ شہزادے ایڈورڈ شامل ہیں۔

    ان کے ہمراہ شہزادہ چارلس کے بڑے صاحبزادے شہزادہ ولیم، ان کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن بھی شامل ہیں، جو شاہی زندگی کو ترک کر کے امریکا جانے کے بعد غیر معمولی دورے پر برطانیہ آئے ہیں۔


    رائل فیملی کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ ملکہ الزبتھ کا انتقال ہو گیا ہے،برطانوی ملکہ اور بادشاہ فی الحال بالمورل میں رہیں گے، اور کل لندن روانہ ہوں گے۔

    اس سے قبل بکنگھم پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ملکہ برطانیہ طبیعت خراب ہونے کے باعث بیلمورل کاسل میں زیرِ علاج تھیں۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ملکہ کی صحت کے بارے میں تشویش ظاہر کیے جانے کے بعد طبی نگہداشت میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ مزید جائزہ لینے کے بعد ملکہ کے ڈاکٹر اُن کی صحت کے بارے میں فکرمند تھے اور انھوں نے ملکہ کو طبی نگہداشت میں رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے بتایا تھا کہ برطانیہ کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والی 96 سالہ ملکہ برطانیہ گزشتہ اکتوبر سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں، انہیں چلنے اور کھڑے ہونے میں مشکلات درپیش ہیں۔

    برطانوی وزیر اعظم لِز ٹرس نے کہا تھا کہ خبر کے باعث پورے ملک میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ میری اور پورے ملک کی نیک تمنائیں ملکہ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

    ملکہ ایلزبتھ دوم کا مکمل نام ایلزبتھ الیگزینڈرا میری تھا، وہ مملکت متحدہ کی ملکہ اور دولت مشترکہ قلمرو کی آئینی ملکہ ہیں۔ ملِکہ ایلزبتھ 21 اپریل 1926 کو لندن میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی۔ 1947 میں ان کی شادی شہزادے فلپ کے ساتھ ہوئی، جن سے 4 بچے ہیں۔ جب ان کے والد بادشاہ جارج ششم کا 1952 مین انتقال ہوا، تب ایلزبتھ دولتِ مشترکہ کی صدر اور مملکت متحدہ، کناڈا، اوسٹریلیا، نیو زیلینڈ، جنوبی افریقا، پاکستان اور سری لنکا کی حکمران بن کئیں۔ ان کی تاجپوشی سال 1953 میں ہوئی اور یہ اپنی طرح کی پہلی ایسی تاج پوشی تھی جو ٹیلی ویژن پر نشر ہوئی۔ 9 ستمبر 2015 کو انھوں نے ملِکہ وِکٹوریا کے سب سے لمبے دورِ حکومت کے ریِکارڈ کو توڑ دیا اور برطانیہ پر سب سے زیادہ وقت تک حکومت کرنے والی ملِکہ بن گئیں۔ وہ پورے عالم میں سب سے عمردراز حکمران اور سب سے لمبے وقت تک حکومت کرنے والی ملِکہ ہیں۔

    1936ء میں جب ایلزبتھ کے والد پرنس البرٹ اپنے بھائی کے تخت چھوڑنے کے بعد بادشاہ بنے، تو ایلزبتھ ان کی ولی عہد بن گئی۔

    2 جون 1953ء کو ویسٹ منسٹر ایبے، لندن میں تخت نشینی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ملکہ ایلزبتھ باقاعدہ طور پر مملکت متحدہ، کناڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، پاکستان اور سری لنکا کی حکمران بن گئیں۔

    6 فروری 1952 کو پاکستان کے بادشاہ جارج ششم کی موت کے بعد ان کی بیٹی شہزادی الزبتھ پاکستان کی نئی حکمران بن گئیں۔ ملکہ الزبتھ کو پاکستان سمیت اپنے تمام علاقوں میں ملکہ قرار دیا گیا تھا۔ پاکستان میں 8 فروری کو گورنر جنرل نے اعلان کیا کہ ملکہ معظمہ الزبتھ دوم اب اپنے علاقوں اور ریاستوں کی ملکہ اور دولت مشترکہ کی سربراہ بن گئی ہیں۔ انہیں پاکستان میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

    مورخ اینڈریو میچی نے 1952 میں لکھا تھا کہ ملکہ الزبتھ برطانیہ کا تو چہرہ تھی ہیں ساتھ ہی وہ برابری سے پاکستان کا بھی چہرہ تھی، 1953 میں ملکہ الزبتھ کی تاجپوشی کے دوران انہیں پاکستان کی ملکہ اور دولت مشترکہ قلمرو کا تاج پہنایا گیا۔ ملکہ نے تاجپوشی کے دوران یہ حلف لیا کہ وہ پاکستان کی عوام پر لوگوں کے متعلقہ قوانین اور رواج کے مطابق حکومت کریں گی۔

    ملکہ کے تاجپوشی گاؤن پر ہر دولت مشترکہ قوم کے نشانیاں سے کڑھائی کی گی تھی۔ شاہی گاؤن میں پاکستان کے تین نشانات نمایاں تھے: ہیرے اور سنہرے کرسٹل کے بنے گندم ، چاندی اور سبز ریشم اور پٹ سن سے بنا کپاس ، اور سبز ریشم اور سنہرے دھاگے سے بنا پٹ سن۔ پاکستان کے وزیر اعظم محمد علی بوگرا نے بھی اپنی اہلیہ اور دو بیٹوں کے ساتھ لندن میں تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کی۔ تاجپوشی کی پریڈ میں پاکستانی فوجیوں اور جہازوں نے بھی حصہ لیا۔

    23 مارچ 1956 کو جمہوریہ آئین کو اپنانے پر پاکستانی بادشاہت ختم کر دی گئی۔ تاہم پاکستان دولت مشترکہ کے ممالک میں ایک جمہوریہ بن گیا۔ ملکہ الزبتھ نے صدر مرزا کو ایک پیغام بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کے ملک کے قیام کے بعد سے اس ملک کی ترقی کو گہری دلچسپی کے ساتھ پیروی کی ہے۔ میرے لیے یہ جان کر بہت اطمینان کا باعث ہے آپ کا ملک دولت مشترکہ میں رہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ مجھے یقین ہے پاکستان اور دولت مشترکہ کے دیگر ممالک ترقی کرتے رہیں گے اور ان کی باہمی رفاقت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

    ملکہ نے 1961ء اور بعد میں 1997ء میں پاکستان کی آزادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پاکستان کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ شہزادہ فلپ ، ڈیوک آف ایڈنبرا بھی تھے۔

  • عمران خان تمہیں سیاسی میدان میں  تمہارے گھر تک چھوڑ کر آوں گی،مریم نواز

    عمران خان تمہیں سیاسی میدان میں تمہارے گھر تک چھوڑ کر آوں گی،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بہاولنگر کے علاقے چشتیاں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لندن سے نواز شریف نے چشتیاں کیلئے خصوصی سلام بھیجا ہے،نواز شریف ووٹ کو عزت دو کی مہم چلارہے تھے،چشتیاں والوں کی محبت اور شفقت ہمیشہ یاد رہے گی ،چشتیاں نواز شریف کا تھا ،ہے اور رہے گا.

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ چشتیا ں شیر کا تھا ،ہے اور رہے گا ،نواز شریف کو ایک بار بھی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی،3بار کےمنتخب وزیراعظم کو ایک بار بھی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی،میں جس انسان کی شکل دیکھنا گوارا نہیں کرتی مجھے اس کے بارے میں بات کرنی پڑتی ہے،یہ جو بھی کر لیں ، اس کا انجا م بہت برا ہوگا،نواز شریف کے منصوبے گننے شروع کروں تورات کے بارہ بج جائیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کوئی منصوبہ تو کیا کبھی اینٹ تک نہیں لگائی ،عمران خان کی تقریر نواز شریف پر شروع اور نواز شریف پر ختم ہوتی ہے،میں تمہارے اوپر کوئی ذاتی حملہ نہیں کروں گی،میں تمہیں سیاسی میدان میں تمہارے گھر تک چھوڑ کر آوں گی،سیاسی میدان میں مریم نواز شریف تمہیں نہیں بخشے گی،پیٹرول مہنگا کرنے کی مخالفت کی تھی،عمران خان سیاست دان ہے نا ہی اس کی جماعت سیاسی ہے، عمران خان فتنہ یا انتشار نہیں ملک کی سب بڑی تباہی ہے.

    مریمنواز نے کہا کہ ملک میں سیلاب نے تباہی مچا دی،شہباز شریف اس کی لگائی ہوئی آگ کو بجھانے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف ہر روز سیلاب زدگان کے درمیان موجود ہوتے ہیں، عمران خان دکھاوے کیلئے سیلاب متاثرین میں گیا،کل عمران خان نے کہا مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا گناہ کے برابر ہے، مسلم لیگ ن پاکستان کو بنانے اور سنوارنے والی جماعت ہے،کوئی بھی پاکستانی اپنے شہدا کی توہین برداشت نہیں کر سکتا، آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے توڑا،قیمت پورا ملک ادا کر رہا ہے،ملکی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے،اس کی دوبارہ اقتدار میں آنے کی خواہش منوں مٹی تلے دب کر رہے گی،

  • ایشیا کپ: بھارت نے افغانستان کوجیتنے کے لیے213 رنز کا مشکل ہدف دے دیا

    ایشیا کپ: بھارت نے افغانستان کوجیتنے کے لیے213 رنز کا مشکل ہدف دے دیا

    دبئی :متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے اپنے آخری میچ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان کے ایل راہول 62 اور سوریا کمار یادیو 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    بھارت نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بناکرافغآنستان کوجیتنے کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا ہے،

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کیھلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔بھارت کے کپتان روہت شرما آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    ٹاس کے موقع پر کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ روہت آرام کے غرض سے آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔بھارتی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ افغانستان اور بھارت پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔گرین شرٹس کی جیت کے ساتھ سپر فور مرحلے میں اپنےدونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کرنے والی سری لنکن ٹیم نے بھی فائنل میں جگہ بنالی۔

    بھارت اور افغانستان کو سپر فور مرحلے میں اپنے دنوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

  • دبئی:پاکستان کی جیت پرافغانیوں کی طرف سےپاکستانیوں پرتشدد اوراسٹیڈیم کی توڑپھوڑ:97 افغانی گرفتار

    دبئی:پاکستان کی جیت پرافغانیوں کی طرف سےپاکستانیوں پرتشدد اوراسٹیڈیم کی توڑپھوڑ:97 افغانی گرفتار

    دبئی:دبئی:پاکستان کی جیت پرافغانیوں کی طرف سےپاکستانیوں پرتشدد اوراسٹیڈیم کی توڑپھوڑ:97 افغانی گرفتار،اطلاعات کے مطابق کل متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کی جیت پر افغان تماشائیوں کی طرف سے پاکستان کےخلاف نعرے بازی اورپھر پاکستانیوں پرشدید تشدد کی خبروں نے پاکستان سمیت دنیا بھرکو غمگین کردیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران افغان تماشائیوں نے متحدہ عرب امارات کے اس اسٹیڈیم میں توڑپھوڑ کی اور اسٹیڈیم کو نقصان پہنچایا، جس پر عرب امارات کی حکومت حرکت میں آگئی اور پھر متحدہ عرب امارات میں اسٹیڈیم کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے اور اسٹیڈیم کے ارد گرد لڑنے والے 97 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہاں تک کہ متحدہ عرب امارات کے دیگر حصوں سے 117 افراد کو گرفتار کیا گیا جو ہوسٹلز اور کمروں میں پاکستانیوں سے لڑ رہے تھے۔

    کل 391 افراد کو گرفتار کیا گیا جو ممکنہ طور پر بھاری جرمانے ادا کریں گے اور متحدہ عرب امارات کے ویزا پر تاحیات پابندی کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ بھی ہو جائیں گے۔

    یاد رہے کہ کل دبئی میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد افغانستان کو شکست دی تھی جس پر پہلے افغان کھلاڑی نے پاکستانی کرکٹرآصف سےبدتمیزی کی اور بُرے القاب کے ساتھ پکارا ، اس کے بعد جب پاکستان میچ جیت گیا تو پھر اسٹیڈیم میں موجود افغان تماشائیوں نے پاکستانیوں پر تشدد کیا اوراسٹیڈیم میں توڑپھوڑ کی جس پر عرب امارات کی حکومت نے سخت فیصلہ کیاہے