Baaghi TV

Category: لاہور

  • نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی:مومن ثاقب کا نسیم شاہ کو اپنا ’گردہ ‘ دینے کا اعلان

    نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی:مومن ثاقب کا نسیم شاہ کو اپنا ’گردہ ‘ دینے کا اعلان

    لاہور:افغانستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں آخری اوورز میں پاکستان کی آخری جوڑی کے کھلاڑی نسیم شاہ کی طرف سے چھکے پرچھکا مارکرپاکستان کو میچ جتانے کے وہ لمحات اس قدر مقبول ہوگئے ہیں کہ شائقین کی خوشی کی انتہا نہی رہی ، کوئی کہہ رہاہے کہ نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی:مومن ثاقب نےنسیم شاہ کو اپنا ’گردہ ‘ دینے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے

    ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کیخلاف فاسٹ بولر نسیم شاہ کے دو چھکوں پر اداکار مومن ثاقب بھی جذباتی ہو گئے اور اسٹیڈیم میں نسیم شاہ کے لیے دلچسپ گفتگو کی۔میچ کے بعد اسٹیڈیم سے مومن ثاقب کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں جذبات میں نسیم شاہ کو کہیں جان اور کہیں شہزادہ کہتے دیکھا گیا۔

    مومن ثاقب نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آخری اوور میں نسیم شاہ نے دو چھکے مار دیے، نسیم شاہ ہماری جان ہے، نسیم شاہ ہمارا شہزادہ ہے۔

    جذبات میں مومن ثاقب نے نسیم شاہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ نسیم شاہ کو میری طرف سے میرا گردہ بھی۔مومن ثاقب کا کہنا تھا کہ شارجہ میں جاوید میانداد کے بعد چھکے مارنے والا نسیم شاہ ہمیشہ یاد رہے گا، نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی تھی ، یہ نسیم میانداد ہے۔

    یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    پاکستان نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 130 رنز کا ہدف آخری اوور میں نسیم شاہ کے مسلسل 2 چھکوں کی بدولت پورا کر کے تاریخی فتح سمیٹی۔

  • محمد نوازکوچوتھے نمبرپرکیوں بھیجا؟کوچ محمد یوسف نے سچ سچ بتا دیا

    محمد نوازکوچوتھے نمبرپرکیوں بھیجا؟کوچ محمد یوسف نے سچ سچ بتا دیا

    لاہور:محمد نوازکوچوتھے نمبرپرکیوں بھیجا؟کوچ محمد یوسف نے سچ سچ بتا دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بھارت کے خلاف محمد نواز کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کی وجہ بتادی۔

    پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ کے دوران جب پاکستان کی دوسری وکٹ گری تو پاکستان بہت دباؤ میں تھا۔اس صورت حال میں افتخار احمد کو آنا تھا لیکن خلاف معمول محمد نواز کو بیٹنگ کے لئے بھیجا گیا۔

    محمد نواز نے بھارتی دباؤ کا اثر زائل کیا اور طوفانی انداز میں 20 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔اپنے انٹرویو میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ محمد نواز کو بھارت کے خلاف پوری ٹیم منیجمنٹ نے متفقہ رائے سے چوتھے نمبر پر بھیجا۔

    محمد یوسف نے کہا کہ محمد نواز کو جلدی لیفٹ ہینڈ اور رائٹ ہینڈ کمبینی نیشن کے لئے بھیجا، محمد نواز نے سب سے زیادہ اچھے شاٹس کھیلے۔لیجنڈ بیٹسمین نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران محمد رضوان کو تھوڑا مسئلہ ہوا لیکن پٹھان اور فائٹر ہے، اس نے پوری ٹیم کو اٹھا کر رکھا۔

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے کہا کہ پاکستان چیمپئین ٹیم نہیں لیکن ہمیں چیمپئین ٹیم بننا ہے اور افغانستان کے خلاف ہونے والی غلطیاں نہیں کرنا ہوں گی، اگر ہمیں اچھا کھیلنا ہے تو پریشر کی صورتحال سے نکلنا آنا چاہئے۔

    شارجہ میں افغانستان کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ نسیم شاہ پر اعتماد تھا کیوں کہ ہمارے بولرز کافی لمبی بیٹنگ کررہے ہیں اور منجمنٹ بھی بولرز کو ایسے وقت کے پیش نظر لمبی بیٹنگ پریکٹس کراتی ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ہمیں علم تھا کہ اگر کریز پر موجود کھلاڑی آخری 6 گیندیں پوری کھیل جائیں تو جیت جائیں گے کیوں کہ بالروں کو نیٹ پر کھیلتے ہوئے دیکھا ہوا ہے اور ہمیں ان پر یقین تھا۔

    انھوں نے کہا کہ 36 سال قبل شارجہ میں جاوید بھائی اور شاہد بھائی کی طرح نسیم شاہ کے چھکے ہمیشہ یاد رہیں گے، ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کرتے ہیں جب کرکٹ میچز کو اتنا کلوز لے کر جاتے ہیں،ایسے تو میچز مجھ سے بھی نہیں دیکھتے جاتے۔

    آصف علی اور افغان بالر کے درمیان تکرار پر انھیں نے کہا کہ بولر اور بیٹر کے درمیان ہیٹ آف دی مومنٹ میں ایسے واقعات ہوجاتے ہیں اور یہ سب فیلڈ میں ختم ہوجانا چاہئے، ہرکوئی اچھا کھیل کر جیتنا چاہتا ہے اور جب ایسا نہیں ہوتا تو ہیٹ آف دی مومنٹ ہوجاتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے بارے میں نہیں سوچا تھا کہ وہ باہر ہوجائیں گے کیوں کہ ہم اپنی ٹیم کے بارے میں سوچ رہے تھے۔بھارت ایک اچھی ٹیم ہے اور ہوسکتا ہے کہ دباؤ کی صورتحال میں ایسا ہوا ہو۔

    شاداب خان نے تسلیم کیا کہ یہ ہدف آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے اور مجھے میچ ختم کرنا چاہیے تھا اور میری غلطی تھی جو میں آؤٹ ہوا اور اگر آؤٹ نہ ہوتا تو میچ لمبا نہ جاتا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • لاہور ہائیکورٹ کی مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست سننے سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ کی مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست سننے سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل بینچ نے کی۔

    ایشیا کپ: معروف پاکستانی اور بھارتی ایپس کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ

    دو رکنی بینچ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے مریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کر لی جسٹس انواز الحق پنوں کی جانب سے کیس سننے سے معذرت کے بعد مریم نواز کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے عدالت میں دوبارہ درخواست دائر کی تھی مریم نواز نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی-

    عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعت سے نہیں پاکستان سے ہے،شرجیل میمن

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ گزشتہ 4 سال سے ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ ابھی تک قومی احتساب بیورو (نیب) چودھری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی اور لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا ، جس کےبعد مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

  • ایشیا کپ: معروف پاکستانی اور بھارتی ایپس کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ

    ایشیا کپ: معروف پاکستانی اور بھارتی ایپس کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ

    پاکستانی رائیڈرز ایپ اور بھارتی فوڈ ڈلیوری ایپ میں ایشیا کپ میں جیت ہار پر ٹوئٹر جنگ چھڑ گئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی رائیڈرز ایپ اور بھارتی فوڈ ڈلیوری ایپ میں لفظی جنگ ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست پرشروع ہوئی۔

    ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 مرحلے کے اپنے دوسرے میچ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کی جانب سے کئی میمز اور لطیفوں کا سیلاب آگیا جس میں پاکستانی رائیڈرز ایپ کریم اور بھارتی فوڈ ڈلیوری ایپ زوماٹو بھی پیطھے نہ رہیں-

    ہمیں لگتا ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں،شاداب خان

    پاکستان کے ہینڈل آف ڈیلیوری سروس ایپ کریم پاکستان نے بھارتی ایپ زوماٹو کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک مشہور بھارتی بالی ووڈ فلم ‘ہیرا پھیری’ پر مبنی ایک میم ٹویٹ کیا۔


    ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ہمم نے تو آرڈر کے لیے فون کیا تھا ساتھ ہی ٹویٹ میں منظر کشی کی گئی کہ کہ پاکستان سے شکست کے بعد یہ تو کسی کے رونے کی آواز آ رہی ہے-

    ایشیا کپ: سنسنی خیزمقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو5 وکٹوں سے ہرا دیا

    زوماٹو نے ایک دن بعد جوابی وار کیا جس میں کریم ایپ کی جانب سے میم میں بھارتی فلم کا منظر لگانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میم ٹیمپلٹ تو اپنی استعمال کرو۔


    تاہم کریم ایپ نے بھی میدان نہیں چھوڑا اور گزشتہ روز پاکستان کی افغانستان کے خلاف جیت پر زوماٹو کی گزشتہ ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ اپنی ٹیمپلٹ اٹھاؤ اور گھر جاؤ۔


    واضح رہے کہ پاکستان کی افغانستان کے خلاف شاندار جیت کے بعد نہ صرف پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفا ئی کیا ہے بلکہ بھارت اور افغانستان دونوں کو ایونٹ سے بھی باہر کر دیا ہے۔

  • افغان بولرکی بدتمیزی پر شعیب اختر شدید برہم

    افغان بولرکی بدتمیزی پر شعیب اختر شدید برہم

    سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے ایشیاکپ میں افغان کرکٹر کی جانب سے قومی کرکٹر آصف علی سے بدتمیزی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے افغان بالر کی جانب سے آصف علی سے غیر شائستہ زبان کے استعمال اور نازیبا اشارے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی ہار کی واحد وجہ تکبر ہے جسے اللہ تعالیٰ بھی پسند نہیں کرتا ایک پٹھان نے دوسرے پٹھان کو پھینٹی لگا دی-


    انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹرز کا ایسا رویہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا، پاکستان نے ہمیشہ افغان بھائیوں کا مشکل وقت میں ساتھ دیا لیکن کھیل میں ایسے انداز اپنانا ناقابل قبول ہے –

    انہوں نے کہا کہ آصف علی کو دھکا مارا گالی نکالی کھیل کھیلو اس طرح بدتمیزی تو مت کرو بدتمیزی برداشت نہیں پو گی اسی لئے اللہ نے آپ کو سزا دی اسی لئے اللہ نے ایک پٹھان سے دوسرے پٹھا ن سے چھکا مروا کے ذلیل کیا-


    سابق قومی کرکٹر نے کہا کہ نسیم شاہ نے میچ جیتنے کے بعد جو ردعمل دیا وہ آصف علی کے ساتھ بدتمیزی کی وجہ سے تھا، نہ صرف نسیم شاہ سخت غصے میں تھا بلکہ پاکستان کی پوری ٹیم کامیابی کے بعد شدید غصے میں میدان میں داخل ہوئی تھی۔

    ’میچ اتنا کلوز نہیں ہونا چاہیے تھا‘: پاکستان کی جیت پرشاہد آفریدی کا تبصرہ

    شعیب اختر نے 19 سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سپر اسٹار ہے، وہ پاکستان کے برانڈ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔


    سوشل میڈیا پر وائرل اس تلخ کلامی تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ واقعہ کی جانبدارانہ اور یک طرفہ نمائندگی ہے ہم سب جانتے ہیں کہ وہاں کیا ہوا۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں افغان شائقین کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ اور پاکستانی شائقین پر حملہ کررہے ساتھ ہی لکھا کہ افغان شائقین یہی کر رہے ہیں یہ وہی ہے جو انہوں نے ماضی میں متعدد بار کیا ہے۔ یہ ایک کھیل ہے اور اسے صحیح جذبے کے ساتھ کھیلنا اور لیا جانا چاہئے۔


    شفیق ستانکزئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگ کھیل میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کا ہجوم اور آپ کے کھلاڑیوں دونوں کو کچھ چیزیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔

    ایشیاکپ سپر 4:شانداراورسنسنی خیزمقابلے کے بعدپاکستان نےافغانستان کوشکست دے دی

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قومی بیٹر آصف علی اور افغان بالر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا-

    میچ کے 19 ویں اوور میں سنسنی خیز لمحات میں پاکستانی بیٹر آصف علی افغان بالر فرید احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو افغان بولر نے غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے۔

    جس پر آصف علی نے ردعمل دیتے ہوئے افغان بولر پر بلا اٹھایااور دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا آصف علی نے فرید احمد کی جانب مکا بھی لہرایا۔دیگر کھلاڑیوں اور امپائر نے بیچ میں آکر جھگڑا ختم کروایا۔

    کھیل ختم ہونے کے بعد میچ ریفری نے دونوں کو طلب کیا اور معاملے پر سماعت کی۔ میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

  • سیلاب،ہر طرف تباہی کے مناظر،سندھ میں متاثرین کے لیے 4.5 ملین مچھردانیوں کی ضرورت

    سیلاب،ہر طرف تباہی کے مناظر،سندھ میں متاثرین کے لیے 4.5 ملین مچھردانیوں کی ضرورت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچائی، سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں، بیماریاں پھیل رہی ہیں، حکومت، ادارے امداد تو کر رہے ہیں لیکن سب نہیں پہنچ رہی، بچے، خواتین سب اذیتوں سے گزر رہے ہیں،

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں این ایف آر سی سی کا اجلاس ہوا،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ نے سندھ، بلوچستان کے سیلاب متاثرہ میں صحت امور پر بریفنگ دی،اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریوں، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا،وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تمام وفاقی اکائیاں، سول انتظامیہ سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیاں تیز کریں وفاق سمیت تمام صوبے متاثرین کی زندگی معمول پر لانے کے لیے بحالی پر توجہ مرکوز کریں،

    آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سندھ میں نیشنل ہائی وے پر دو ہفتے سے بدترین ٹریفک جام ہے سندھ میں نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی کئی کلومیٹر طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں، سیلاب کے باعث اب تک سندھ میں مورو سے رانی پورتک 200 سے زائد گاڑیاں الٹ چکی ہیں ،سیلاب کے باعث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ٹرانسپورٹرز کو مالی نقصان پہنچ رہا ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سیلابی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں آبپاشی محکموں میں کوآرڈی نیشن سے کام کرنے کی حکمت عملی بنانے پراتفاق کیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کےلیے خوراک کا انتظام، ریسکیو، دیکھ بال اور صحت سے متعلق کام کریں گے،سیلاب متاثرین کے لیے خوراک کا انتظام، ریسکیو، دیکھ بال اور صحت سے متعلق کام کریں،سیلابی پانی کی نکاسی کے لیے متعلقہ ادارے مل کر کام کریں، تمام اداروں میں کوآرڈی نیشن کا مکینزم بنانے کیلئے اجلاس بلایا گیا ،سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اورنکاسی آ ب کے لیے تمام اداروں کو اپنا اپنا کام تیز کرنا ہوگا،

    اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 15ستمبر سے پھر بارشوں کی پیشگوئی ہے 15 ستمبر سے ہونے والی بارشوں سے سندھ کا ساحلی علاقہ بدین متاثرہوگا، 10ستمبر تک صورتحال بہتر ہوجائے گی،دریا سے پانی نکل جائے تو نکاسی آسان ہوگی ،ایف پی بند کو 2010 کے سیلاب کے بعد 6 فٹ اونچا کیا گیا تھا، سپریو ایم این میں بھی شگاف پڑنے سے خیرپورناتھن شاہ میں پانی آ گیا، قمبر، وارہ اورنصیرآباد کا پانی نکل رہا ہے اب ان شہروں کو خطرہ نہیں،ہل ٹورینٹ میں ایف پی بند کو 4 اور سپریو کو 4 شگاف پڑے،سیہون کو بچانے کیلئے منچھر جھیل کو شگاف لگایا گیا تھا ،

    پی ڈی ایم اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کےلیے 15 لاکھ خیمے اور 15 لاکھ ترپال کی ضرورت ہے، ایک لاکھ 66 ہزا ر خیمے لیے ہیں باقی آرہے ہیں،متاثرین کے لیے 4.5 ملین مچھردانیوں کی ضرورت ہے، متاثرین کے لیے 15 لاکھ راشن بیگز کی ضرورت ہے،

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 12 افراد جاں بحق

    ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 12 افراد جاں بحق

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق آزدکشمیر اور ملحقہ علا قوں میں چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے ،اسلام آباد میں مو سم خشک اورگرم رہے گا،مانسہرہ، ایبٹ آباد ، بو نیر، شانگلہ اورسوات میں بعض مقامات پر بارش متوقع ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

    سندھ سمندر کا منظر پیش کر رہا ہے،خوفناک صورتحال ہے: اماراتی سفیر

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمیٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب اور بارشوں کے باعث ہونے والے نقصان کی تازہ رپورٹ جاری کر دی-

    این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 355 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں اب تک زخمى افرادکی تعداد 12 ہزار 722 ہو گئى-

    رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سیلاب جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بلوچستان 263 ہو گئی اور پنجاب میں 191،گلگت بلتستان 22 اورآزاد کشمیر میں44 افرادجاں بحق ہوئے-

    این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے ،خيبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلا ب سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں سیلاب کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے-

    اب ٹھٹھہ سیلاب کی زد :راوڑا موری کے مقام پر زمینداری بند میں شگاف، آبادیاں ڈوب…

    این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 7 لاکھ 53 ہزار 187 مويشيوں کو نقصان پہنچا،املک بھر میں 6579 کلو ميٹر سڑک بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئے ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں،ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے-

    ادھر ٹنڈوباگو ،سیم نالے میں شگاف پڑنے سے پانی یوسی اولیا جرکس میں داخل ہو گیا اللہ بخش آرائیں، عثمان درس، غلام علی چھڈر دیہات زیرآب آگئے،متاثرین گھر چھوڑ کر سڑکوں پر انتظامیہ سے امدادکے منتظر ہیں-

    دوسری جانب منچھر جھیل میں لگائے گئے کٹ بے سود ثابت ہوگئے، دریائے سندھ کی سطح بلند ہونے سے جھیل کا پانی دریا میں جانے کی بجائے الٹا بہنےلگامنچھر جھیل کے پانی کے دباؤ کے باعث ٹلٹی کے قریب انڈس لنک سیم نالے میں شگاف پڑ گیا، پانی کی سطح میں اضافے کے بعد بھان سعید آباد شہر کو خطرات لاحق ہوگئےانڈس لنک پر لگے گندے نالے سے پانی بھان سعید آباد کی شہری حدود میں داخل ہونے لگا۔

    منچھر جھیل سے نکلنے والے طاقت ور ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، سیہون کی 7 یونین کونسلز کے 500 سے زائد دیہات زیر آب آگئے سیلابی صورتحال کے باعث کئی مقامات پر لوگ پانی میں پھنسے ہوئے ہیں-

    قمبر شہداد کوٹ سے لیکر منچھر جھیل تک، ڈیڑھ سو کلومیٹر سے زائد علاقے میں پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے خیرپور ناتھن شاہ شہر، تحصیل وارہ، سجاول اور دادو کی تحصیلوں میہڑ اور جوہی کے سیکڑوں دیہات زیر آب آچکے ہیں ریلوے ٹریک پر پانی کے باعث بڈا پور ریلوے اسٹیشن اور خانوٹ کے درمیان ریلیف ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

    ڈی آئی خان میں سیلاب کے بعد گھروں کی تباہی:باغی ٹی وی بے بس سیلاب متاثرین کی…

  • افغان تماشائیوں کی اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ، پاکستانی مداحوں پر کرسیاں پھینکیں

    افغان تماشائیوں کی اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ، پاکستانی مداحوں پر کرسیاں پھینکیں

    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست پر افغانستان کے تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی اور پاکستانی مداحوں پر کرسیاں پھینکیں۔

    پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی مبینہ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں افغان تماشائیوں کی جانب سے کرسیاں پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں افغانستان کے شائقین پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں کے اوپر کرسیاں پھینکتے اور اسے توڑتے نظر آرہے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

    قومی ٹیم کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے تو ایسے میں نسیم شاہ نے فضل حق فاروقی کی ابتدائی دو گیندوں پر چھکے لگا کر قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

    میچ کے دوران آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان گرما گرمی بھی ہوگئی تھی تاہم نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

  • ایشیا کپ :میچ کے دوران افغان بالر فرید احمد آپے سے باہر، آصف علی نے بھی بلا اٹھالیا

    ایشیا کپ :میچ کے دوران افغان بالر فرید احمد آپے سے باہر، آصف علی نے بھی بلا اٹھالیا

    دبئی :میچ کے دوران افغان بالر فرید احمد آپے سے باہر، آصف علی نے بھی بلا اٹھالیا،دبئی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں آصف علی اور بالر فرید میں تلخ کلامی ہوگئی

    یاد رہے کہ آج کے اس اہم میچ کے انیسویں اوور کا آغاز ہوا تو پاکستان کو 2 اوورز میں 21 رنز درکار تھے۔

    افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے بولنگ کا آغاز کیا تو پہلی گیند پر آصف علی نے ایک رن لیا، دوسری گیند پر فرید نے حارث رؤف کو بولڈ کردیا۔تیسری گیند وائیڈ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک اضافی گیند پر نسیم شاہ نے ایک رن لے کر اسٹرائک آصف علی کو دے دی۔

    چوتھی گیند پر آصف علی نے روزدار چھکا لگایا لیکن پانچویں گیند پر وہ ایک اور اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے۔

     

     

    اس موقع پر افغانستان کو پاکستان کے خلاف اپنی پہلی فتح یقینی نظر آرہی تھی، افغان کھلاڑیوں کے سر فتح کا نشہ چڑھنے لگا، آصف علی میدان سے جانے لگے تو فرید احمد نے انہیں جملہ کسا ، جس پر آصف علی نے انہیں جواب دیا، فرید احمد کی جانب سے نازیبا بات کی گئی جس پر آصف علی نے بلا اٹھا لیا۔ اسی دوران افغان کھلاڑی عظمت اللہ عمرزئی اور حسن علی آگئے اور انہوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلے میں یہ پہلا موقع نہیں جب افغان کھلاڑی اور شائقین آپے سے بار ہوئے، گزشتہ برس یو اے ای ہی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوا تھا، آصف علی نے ہی اپنے زوردار چھکوں سے افغانستان کے سارے ارمانوں پر پانی پھیر دیا تھا۔

    میچ کے بعد افغان شائقین نے بھی ناروا سلوک اختیار کیا اور کئی مقامات پر دونوں ملکوں کے مداح آپس میں الجھ گئے تھے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • پہلی باحجاب آسٹریلوی سینیٹر افغانستان سے ہجرت کی کہانی بتاتے رو پڑیں

    پہلی باحجاب آسٹریلوی سینیٹر افغانستان سے ہجرت کی کہانی بتاتے رو پڑیں

    آسٹریلیا میں پہلی باحجاب سینیٹر فاطمہ پیمان پارلیمان میں اپنے اولین خطاب میں افغانستان سے پاکستان اور پھر پرتھ پہنچنے اور اس کے بعد نسل پرستی کا سامنا کرنے کے باعث سیاست میں آنے کی روداد سناتے ہوئے رو پڑیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں اپنے اولین خطاب میں فاطمہ پیمان نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی پہلی حکومت آنے کے بعد ہم لوگ خوف زدہ ہوکر پاکستان چلے گئے۔

    بعد ازاں ان کے والد ایک کشتی کے ذریعے آسٹریلیا پہنچے اور چار سال انتھک محنت کے بعد اہل خانہ کو پاکستان سے بلالیا اور پھر ہم سب دوبارہ مل کر رہنے لگے لیکن یہاں مصائب کم نہ ہوئے۔

    خاتون سینیٹر نے مزید کہا کہ والد کو آسٹریلیا میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا، انہیں محنت کی انتہائی قلیل اجرت دی جاتی اور روزگار میں بھی عدم تحفظ تھا۔ مجھے بھی آسٹریلیا میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ سب بہت غیر یقینی تھا۔ میں سمجھتی تھی کہ آسٹریلیا نسل پرستی سے آزاد ہوگا۔

    27 سالہ فاطمہ پیمان کا کہنا تھا کہ پہلی بار مجھے آسٹریلیا میں اجنبی کا احساس تب ہوا جب یونیورسٹی میں میرے ایک ساتھی طالب علم نے حجاب کا مذاق اُڑایا گیا اور یہ بھی سننے کو ملتا رہا کہ جہاں سے آئی ہو، وہاں واپس جاؤ۔

    جون میں سینیٹر منتخب ہونے والی فاطمہ پیمان نے کہا کہ اس موقع پر میں نے ہار نہ مانی اور سیاسی جدوجہد کا حصہ بنی۔ اس دوران میرے والد کا کینسر کے مرض میں محض 47 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا اور والدہ ہروقت غمزدہ رہنے لگیں۔

    سینیٹر فاطمہ پیمان نے کہا کہ میں اپنے والد کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنھوں نے مجھے اتنا اعتماد، حوصلہ اور ہمت دی کہ آج میں اس مقام پر ہوں۔

    خیال رہے کہ فاطمہ پیمان کے دادا افغان پارلیمنٹ کے رکن تھے جب طالبان کی پہلی حکومت بنی اور پورے خاندان کو پاکستان منتقل ہونا پڑا تھا۔