Baaghi TV

Category: لاڑکانہ

  • بھٹو کے شہر میں 6 سالہ بچہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی، تحریک انصاف نے کیا اہم اعلان

    بھٹو کے شہر میں 6 سالہ بچہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی، تحریک انصاف نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کا افسوسناک واقعہ ،پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی نے متاثرہ بچے کی مدد کا اعلان کر دیا، آفتاب صدیقی کا کہنا ہے کہ زخمی حسنین کے مکمل علاج کا خرچ ہم اٹھائیں گے، بھٹو کے شہرمیں لوگ کتے کے کاٹنے سے مر رہے ہیں ،

    واضح رہے کہ بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں آوارہ کتوں نے 6 سالہ حسنین کو بری طرح زخمی کر ڈالا جسے طبی امداد کے لیے لاڑکانہ سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے،لاڑکانہ کے 6 سالہ حسنین کے والدین علاج کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، لاڑکانہ سے کراچی کے نجی ہسپتال پھر سول ہسپتال اور آخر میں این آئی سی ایچ ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

    حسنین کے والد غلام حسین کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی حکمران نے ساتھ نہیں دیا، بچے کو اپنی مدد آپ کے تحت لیکر آئے ہیں، ہسپتال والے خون کی تھیلیاں مانگ رہے ہیں کہاں سے دیں، حکومت بچے کے علاج کے لیے مدد فراہم کرے۔

    سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد بھی سائیں حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

    آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

    رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .

    یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

  • ہسپتال سے نہیں جاؤں گا ، نواز شریف کا انکار

    نواز شریف نے ڈسچارچ ہونے کے باوجود ہسپتال سے جانے انکار کردیا

    باغی ٹی وی :نواز شریف کا اسپتال سے جانے سے انکار، آج رات سروسز میں ہی رہیں گے.مریم نواز کے روبکار جاری نہ ہونے پر نوازشریف نے سروسز اسپتال میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے.نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اور بھائی شہباز شریف اسپتال سے واپس روانہ ہوگئے.نواز شریف آج رات سروسز ہسپتال میں ہی رہیں گے..شریف سٹی میڈیکل اسپتال کی ایمبولینس بھی سروسزاسپتال سےواپس چلی گئی.
    واضح رہے کہ نواز شریف کو ہسپتال سے ڈسچارچ کردیا گیا ہے ، اور وہ آج رات ہسپتال میں ہی گزاریں گے ، اپنی بیٹی مریم کے ساتھ ہی کل واپس گھر جائیں گے.

  • اب لاڑکانہ میں شہیدوں کے نام پر سیاست نہیں ہو گی، یہ اعلان کس نے کر دیا

    اب لاڑکانہ میں شہیدوں کے نام پر سیاست نہیں ہو گی، یہ اعلان کس نے کر دیا

    اب لاڑکانہ میں شہیدوں کے نام پر سیاست نہیں ہو گی، یہ اعلان کس نے کر دیا

    اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) لاڑکانہ سے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے عوام نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور ان کے اتحادیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کیوں ہاری؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ بلاول بھی……..

    ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری کامیابی لاڑکانہ کے عوام کی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں مجھے مبارکباد دی اور میرے مطالبہ پر اندرون سندھ کے اضلاع کیلئے بہت جلد پیکیج دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے اس پیکیج کے نتیجہ میں سندھ میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

    لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

    معظم علی عباسی نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام نے موجودہ نام نہاد پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کو تمام تر لالچ اور دبائو کے باوجود مسترد کر دیا ہے اور یہ نتیجہ سندھ میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں مجھے سندھ حکومت کی اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل تھی، جی ڈی اے جس سے میرا تعلق ہے وہ وفاق میں پی ٹی اے کا اتحادی ہے اس طرح لاڑکانہ کے عوام نے جی ڈی اے اور وفاقی حکومت پر اعتماد کیا ہے اور میں مسلسل دوسری دفعہ سوا سال کے عرصہ میں بلاول بھٹو زرداری کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 200 کے نیچے کی صوبائی نشست پر کامیاب ہوا ہوں۔

    مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں بلاول کو شکست دے دی

    انہوں نے کہا کہ اب سندھ میں شہیدوں کی سیاست دفن ہو چکی ہے، عوام باشعور ہیں اور کارکردگی پر کسی کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ آئندہ بھی کریں گے۔ بلاول اور آصفہ زرداری نے دو ہفتے حلقہ میں گزارے لیکن لاڑکانہ کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا کیونکہ گذشتہ 11، 12 سالوں کی سندھ حکومت کی انتہائی ناقص کارکردگی حلقہ کے عوام کے سامنے تھی۔

    انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس 11 کے عوام کا اس پر شکرگزار ہیں۔

  • لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کیوں ہاری؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ بلاول بھی……..

    لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کیوں ہاری؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ بلاول بھی……..

    پی ایس 11 میں پیپلز پارٹی الیکشن کیوں ہاری، بلاول کو رپورٹ پیش کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹوزرداری کوپی ایس 11لاڑکانہ ضمنی انتخاب میں شکست کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ لاڑکانہ میں مقامی وصوبائی قیادت کےاختلافات ضمنی الیکشن میں شکست کی بنیادی وجہ قراردی گئی ہے،

    بلاول زرداری کو دی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی سندھ کےصدرنثارکھوڑوبھی امیدوارنامزد نہ کیے جانے پرنالاں تھے،سہیل انورسیال اپنے بھائی طارق سیال کو امیدوار نامزد کرنے کے خواہشمند تھے،ضمنی انتخاب سے پہلے ضلعی تنظیم تحلیل کرکےکوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی تھی ،

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایڈوائزی نہ ملنے پرشیخ برادری نے کوآرڈینیشن کمیٹی میں شمولیت سے انکار کرکے ناراضی کاا ظہارکیا تھا ،میئر لاڑکانہ خیرمحمدشیخ اوردیگرشیخ برادری کے لیے الیکشن ٹکٹ چاہتے تھے،پارٹی اختلافات کےباعث پیپلزپارٹی ووٹرزدربدررہے،

    لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

    پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ کے صوبائی حلقہ پی ایس 11 سے جی ڈی اے کےمعظم عباسی31557ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوارجمیل سومرو26021ووٹ لے کردوسرے نمبرپررہے .

    لاڑکانہ جو پیپلز پارٹی کا آبائی علاقہ ہے اور اسے پی پی کا گڑھ سمجھا جا تا ہے وہاں سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی شکست پر سوشل میڈیا پر پی پی کے خلاف شدید تنقید کی جا رہی ہے،

    ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ سلیکٹڈ سلیکٹڈ کیلئے رٹ لگانے والے اپنے گھر لاڑکانہ میں بھی الیکٹ نہ ہو سکے.. پیپلزپارٹی کا صوبائی امیدوار ہار گیا

    مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں بلاول کو شکست دے دی

    ایک صارف آصف علوی نے لکھا کہ قوم کو مبارک ہو آج سندھ لاڑکانہ میں بھٹو کی موت واقعہ ہو گئی ضمنی الیکشن میں جی ڈی اے کے معظم عباسی کی کامیابی پیپلزپارٹی کا جمیل سومرو کو شکست لاڑکانہ والوں تم کو زندہ بھٹو کی عبرتناک موت مبارک۔

  • مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں بلاول کو شکست دے دی

    مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں بلاول کو شکست دے دی

    آج بھٹو واقعی مر گیا ،لاڑکانہ سے بلاول کے امیدوار کی شکست پرسوشل میڈیا پر بحث

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ کے صوبائی حلقہ پی ایس 11 سے جی ڈی اےکےمعظم عباسی31557ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوارجمیل سومرو26021ووٹ لے کردوسرے نمبرپررہے .

    لاڑکانہ جو پیپلز پارٹی کا آبائی علاقہ ہے اور اسے پی پی کا گڑھ سمجھا جا تا ہے وہاں سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی شکست پر سوشل میڈیا پر پی پی کے خلاف شدید تنقید کی جا رہی ہے،

    ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ سلیکٹڈ سلیکٹڈ کیلئے رٹ لگانے والے اپنے گھر لاڑکانہ میں بھی الیکٹ نہ ہو سکے.. پیپلزپارٹی کا صوبائی امیدوار ہار گیا

    ایک صارف آصف علوی نے لکھا کہ قوم کو مبارک ہو آج سندھ لاڑکانہ میں بھٹو کی موت واقعہ ہو گئی ضمنی الیکشن میں جی ڈی اے کے معظم عباسی کی کامیابی پیپلزپارٹی کا جمیل سومرو کو شکست لاڑکانہ والوں تم کو زندہ بھٹو کی عبرتناک موت مبارک۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ مبارک ہو لاڑکانہ میں لوگوں نے بھٹو دفنا دیا ہے ،اور مزے کی بات آخری رسومات میں فضل الرحمن کی پارٹی پیش پیش رہی.

    جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے صارفین نے بھی لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے ہارنے پر اسے اپنی فتح قرار دیا اور کہا کہ بلاول زرداری صاحب پوری سندھ گورنمنٹ مشینری کے زور کے باوجود آپ PTI سے سکھر کی سیٹ تو چھین گئے تھے لیکن لاڑکانہ سے آپ جمعیت علماء اسلام سے یہ سیٹ ہار چکے ہیں جیو علامہ راشد و ناصر سومرو

    https://twitter.com/Khalil_Bhattti/status/1184905463495831552

    ایک اور صارف نے لکھا کہ لاڑکانہ میں بہت عرصے بعد لوگوں نے بھٹو کو مار دیا گیا ہے اور قبر میں دفن کر دیا ہے۔ جیتنے والا امیدوار وہ ہے جسکی حمایت عمران خان کی پارٹی نے کی۔ ایک وقت تھا عمران خان جس امیدوار کو سپورٹ کرتا تھا وہ پہلے سے بری طرح شکست کھاتا تھا اب جسکو سپورٹ کیا اس نے بھٹو کو دفن کر دیا

  • لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

    لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

    لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی بھٹو کے شہر سے الیکشن ہار گئی، جی ڈے اے کے امیدوار معظم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 100 پولنگ اسٹیشن میں ہماری جیت ہے، سندھ حکومت کی مشینری ایک ماہ سےاستعمال کی جارہی ہے،میرا پورا خاندان پیپلزپارٹی میں رہا،2013 میں علیحدہ ہوئے،

    معظم علی خان نے مزید کہا کہ لاڑکانہ کےعوام پیپلزپارٹی سے بیزارہوچکے ہیں، الیکشن سے پہلےبلاول بھٹوکولاڑکانہ یاد نہیں آیا، لاڑکانہ میں لوگ ایڈز سے مر رہے تھے اور بلاول اسلام آباد میں دھرنے کی مشاورت کر رہے تھے، یہ عوام کو کب تک بے وقوف بناتے رہیں گے، آج عوام نے پیپلز پارٹی کے آبائی علاقے سے انہیں مسترد کر دیا ہے

    واضح رہے کہ پی ایس 11 میں آج ضمنی الیکشن ہوئے ہیں، غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے معظم عباسی 20474ووٹ لے کر آگے ہیں، پی ایس 11 میں شامل پانچ بجے تک پولنگ جاری رہی، پیپلز پارٹی کے رہنما دن میں بھی الیکشن کے حوالے سے دھاندلی کے الزامات لگاتے رہے .

    الیکشن کے نتائن سامنے آنے پر پییلز پارٹی کو شکست نظر آئی تو پی پی کے کارکنان نے الیکشن کمیشن کے آفس گھسنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا، پی پی کارکنان الیکشن کمیشن کے دفتر کے بایر اھتجاج کر رہے ہیں

  • لاڑکانہ ،پولنگ شروع ہوتے ہی دھاندلی کا الزام کس جماعت نے لگا دیا؟

    لاڑکانہ ،پولنگ شروع ہوتے ہی دھاندلی کا الزام کس جماعت نے لگا دیا؟

    بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاریہے تا اہم ایک بڑی سیاسی جماعت نے پولنگ شروع ہوتے ہی دھاندلی کا الزام عائد کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ میں ضمنی انتخابات پرتحفظات کا اظہار کردیا ،اعجاز دھامرا کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کے لیے انتظامات نامکمل ہیں،پیپلز پارٹی کو شکست دینے کے لیے حربے استعمال کیے جارہے ہیں،پیپلزپارٹی ایسے تمام حربوں کو ناکام بنا دے گی،

    پی ایس 11لاڑکانہ2میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے،پیپلزپارٹی کے امیدوارجمیل سومرو نے اپناووٹ کاسٹ کردیا ،پی ایس 11لاڑکانہ میں پولنگ کا عمل شام 5بجے تک جاری رہے گا .

    پی ایس 11 لاڑکانہ ٹُو میں ضمنی الیکشن میں پی پی کے امیدوارجمیل سومرو کا جی ڈی اے کے معظم علی خان سے کانٹے دار مقابلہ ہے. آج ہونے والے الیکشن میں ایک لاکھ باون ہزار چھ سو چودہ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 20 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس اور 50 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ جی ڈی اے کے معظم علی کی نااہلی پر سیٹ خالی ہوئی تھی او رعدلت نے دوبارہ اس حلقے پر الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا. 2018 کے عام الیکشن میں جی ڈی اے کے معظم عباسی نے پی پی کے رہنما نثار کھوڑو کی صاحبزادی ندا کھوڑو کو 12 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔

    

  • پیپلز پارٹی جے یو آئی سے کیوں نالاں ؟

    پیپلز پارٹی جے یو آئی سے کیوں نالاں ؟

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے لاڑکانہ (پی ایس 11) کے صوبائی ضمنی انتخاب میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے اپنے حریف امیدوار کی حمایت کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان سے متعلق ، پیپلز پارٹی سے سینئر رہنما نثار احمد کھوڑو نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اپنا موقف واضح کرنے کو کہا۔ کھوڑو نے سیدھے کیمرے میں گھورتے ہوئے کہا ، "میں یہ سوال کرنے کی جرت کر رہا ہوں ،” کیا آپ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ہیں یا اس کے خلاف ہیں؟
    واضح رہے کہ انتخابات میں ، پی پی پی کے امیدوار جمیل سومرو کا مقابلہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور لاڑکانہ عوامی اتحاد (ایل اے آئی) کے مشترکہ امیدوار معظم علی عباس کے خلاف ہوگا ، جس کو پی ٹی آئی اور جے یو آئی-ایف کی حمایت حاصل ہے۔

    کیا وجہ کہ بلاول کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا

    عباس نے 2018 کے انتخابات میں صوبائی الیکشن جیت لیا تھا ، لیکن بعد میں سپریم کورٹ نے اپنے مالی اثاثوں کا اعلان کرنے میں ناکام ہونے پر اسے نااہل کردیا تھا۔

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب

  • انصاف نہیں ملا، بلاول کا احتجاج

    انصاف نہیں ملا، بلاول کا احتجاج

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر پی ٹی آئی حکومت اور سہولت کاروں کو گھر بھیجنا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے لاڑکانہ میں‌تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں پورے ملک کا دورہ کیا تھا،ہمارے جمہوری اور معاشی حقوق پر حملہ ہورہا ہے،کیا ہماری عدلیہ انصاف کرتی ہے؟ذوالفقار بھٹو اور بے نظیربھٹو قتل کیس میں آج تک انصاف نہ ملا،پیپلزپارٹی نے1973کے آئین اور 18ویں ترمیم کےلیے قربانیاں دیں،

    لاڑکانہ جانا بلاول کو مہنگا پڑ گیا،بلاول کے ساتھ کیا ہوا؟ اہم خبر

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جمہوری انسانی حقوق پر حملے کررہے ہیں،عوام دشمن بجٹ سے عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے، سلیکٹڈ حکومتیں ہمیشہ عوام کے حقوق سلب کرلیتی ہیں،سلیکٹڈ حکومتیں صوبوں کے وسائل کو سلب کرلیتی ہیں،پی ٹی آئی اور سہولت کار ایک سال سے ہمارے جمہوری حقوق پر حملے کرتے آرہے ہیں،ایسی عوامی حکومت چاہتے ہیں جو غریب کو ریلیف دے، عوام کو ریلیف دے،

    مولانا نے بلاول کے بارے میں ایسا کیا کہ دیا کہ شیخ رشید غصے میں آ گئے

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ غیر جمہوری حکومت کے خلاف جدو جہد کا سفر شروع ہوگا،میں نے پروگرام تشکیل دیئے ہیں، ہم ملک بھر میں جائیں گے، کراچی سے پروگرام کا آغاز کریں گے 18 اکتوبر کو پہلا جلسہ ہو گا،کراچی سے کشمیر تک تحریک چلائیں گے ،تھرپارکر، کشمور، جنوبی پنجاب سمیت خیبر پختونخواہ میں بھی جائیں گے ،ہمیں مل کر پی ٹی آئی حکومت اور سہولت کاروں کو گھر بھیجنا ہے،

    نواز شریف اثاثے چھپانے پر نااہل ہوئے،غلط بیان حلفی جرم ہے، سپریم کورٹ

  • مولانا نے بلاول کے بارے میں ایسا کیا کہ دیا کہ شیخ رشید غصے میں آ گئے

    مولانا نے بلاول کے بارے میں ایسا کیا کہ دیا کہ شیخ رشید غصے میں آ گئے

    مولانا نے بلاول کے بارے میں ایسا کیا کہ دیا کہ شیخ رشید غصے میں آ گئے ,…………….بلاول زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کی تو مولانا نے بھی بلاول کی حمایت کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے پی ایس 11 میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جیے بھٹو کے نعرے لگوائے، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی وزیراعظم تھیں جنہوں نے آمریت کا مقابلہ کیا اور شکست دی، اب بھی ہم سیاسی آمروں کو شکست دیں گے

    17 اکتوبر کو پی ایس 11 لاڑکانہ پر الیکشن ہونے ہیں، پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد سومرو کی بلاول زرداری انتخابی مہم چلا رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے اس نشست پر پیپلز پارٹی کی حمایت کر دی ہے.

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں بیٹھا ہوں اور عوام کے لئے لڑ رہا ہوں، اس ملک کے غریب عوام کی لڑائی ایوانوں میں لڑ رہا ہوں، کٹھ پتلی حکومت نے زرداری کو گرفتار کر رکھا ہے، ہم سیاسی انتقام برداشت کرتے رہیں گے لیکن حکومت کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، عمران خان نے آئی ایم ایف جانے پر خود کشی کا کہا تھا وہ خود کشی نہیں کر رہے لیکن عوام عمران خان کی وجہ سے خودکشی کر رہی ہے

    الیکشن کمیشن نے پی ایس11لاڑکانہ سے معظم علی خان کوڈی نوٹیفائی کردیا

    بلاول زرداری نے کہا کہ عوام کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، ایک کروڑ غریبوں کو نوکریاں دینے کا اعلان کرنے والے نے نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا، گھر دینے والے نے عوام کو بے گھر کر دیا، اب اس کو وزیراعظم ہاؤس سے نکالیں گے ،ہم عوامی حکومت چاہتے ہیں جو عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے،

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    بلاول زرداری نے کہا کہ کسانوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، مہنگائی کا سونامی ملک میں آیا ہوا ہے اور ہمارے وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں نے تقریر اچھی کی، جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت رہی عوام دوست حکومت تھی، ہم نے عوام کی خدمت کی،پھر بھی کریں گے

    لاڑکانہ جانا بلاول کو مہنگا پڑ گیا،بلاول کے ساتھ کیا ہوا؟ اہم خبر