Baaghi TV

Category: لاڑکانہ

  • واپڈا سیپکو ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف میہڑ میں احتجاجی ریلی

    واپڈا سیپکو ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف میہڑ میں احتجاجی ریلی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)واپڈا سیپکو ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف میہڑ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت واپڈا ہائیڈرو یونین کے سعید کلہوڑو، حسین بخش جتوئی، محمد علی شیخ اور دیگر رہنماؤں نے کی۔ سیکڑوں ملازمین نے واپڈا آفس سے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر میہڑ پریس کلب تک ریلی نکالی اور زوردار نعرے لگائے۔

    مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیپکو کے ملازمین اور افسران دن رات صارفین کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرتے ہیں، لہٰذا ان کی جبری برطرفیاں سراسر ناانصافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت میں اس ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گے۔

    مظاہرین نے مزید کہا کہ ہم ہائیڈرو لیبر ورکر یونین کے قائد عبدالطیف نظامانی اور ریجنل چیئرمین نثار احمد شیخ کے ہر حکم پر عمل کرتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیپکو ملازمین کی جبری برطرفیاں فوری طور پر ختم کی جائیں اور ان کی بے چینی دور کی جائے۔

  • میہڑ: باراتیوں کی بس حادثے کا شکار، ایک بچہ جاں بحق، 3 زخمی

    میہڑ: باراتیوں کی بس حادثے کا شکار، ایک بچہ جاں بحق، 3 زخمی

    میہڑ (نامہ نگارمنظور علی جوئیہ)باراتیوں کی بس حادثے کا شکار، ایک بچہ جاں بحق، 3 زخمی

    تفصیل کے مطابق نیرہ پل کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں شادی کی بارات کی بس 11 ہزار وولٹیج کی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 12 سالہ نور سولنگی جاں بحق جبکہ 3 بچے، عتیق الرحمان، سہیل احمد، اور سالار محبوب علی شدید زخمی ہوگئے۔

    زخمی بچوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    حادثے کے بعد شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، اور علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • میہڑ: پولیس کارروائی میں 6 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد، ملزمان گرفتار

    میہڑ: پولیس کارروائی میں 6 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد، ملزمان گرفتار

    میہڑ,باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ) پولیس کارروائی میں 6 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد، ملزمان گرفتار

    بی سیکشن تھانے کی حدود میں گاؤں حاصل کھوسو کے رہائشی واجد کھوسو سے مسلح ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ متاثرین نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور اے سیکشن تھانے کی حدود میں واقع حسنین ٹاؤن میں ملزمان کے گھر پہنچ گئے۔

    اطلاع ملنے پر ون فائیو انچارج فقیر محمد برھمانی اور ہیڈ محرر مرتضیٰ جانوری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور اضافی نفری طلب کرلی۔ کارروائی کے دوران ملزمان کی تلاشی لی گئی، جس میں چوری اور ڈکیتی میں چھینی گئی 6 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

  • ذوالفقار علی بھٹو کا  آج 97 واں یوم پیدائش

    ذوالفقار علی بھٹو کا آج 97 واں یوم پیدائش

    کراچی: بانی پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کا 97 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 97 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے ذوا لفقار علی بھٹو نے 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئےذوالفقار علی بھٹو سال 1971 سے 1973 تک پاکستان کے صدر رہے جبکہ انہیں ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین، عام آدمی کو شناختی کارڈ اور ووٹ کا حق دیا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا سنگ بنیاد رکھنے اور پاکستان میں پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کرانے کا اعزاز بھی ذوالفقار علی بھٹو کو حاصل ہے۔

    کمرے میں جلتے کوئلوں کی وجہ سے دم گھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق

    ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کی مناسبت سے آج اتوار کو 3 بجے پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں سیمنار اور کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں قائد عوام کو ملک کو ایٹمی طاقت بنانے پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

    کمرے میں جلتے کوئلوں کی وجہ سے دم گھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق

  • ن لیگ کے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ یکطرفہ فیصلے کرے ،بلاول

    ن لیگ کے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ یکطرفہ فیصلے کرے ،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کسی یکطرفہ فیصلے کا مینڈیٹ نہیں ، حکومت کے خیال میں شاید ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہے ،

    بلاول بھٹو زرداری نے ضلع لاڑکانہ میں رتوڈیرو واٹرسپلائی اسکیم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک زمانے میں کسی نے سوچا تھا کالا باغ ڈیم بنائے گا ، کہاں بنا؟ نہریں نکالنے کا فیصلہ بھی کالا باغ ڈیم کی طرح یکطرفہ ہے ، ناکام ہوگا ،ن لیگ کے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ یکطرفہ فیصلے کرے ،پہلے بھی ہم نے کالا باغ ڈیم بنانے کا یکطرفہ فیصلہ ناکام بنایا، ن لیگ نے کامیابی سے حکومت کرنی ہے تو اتفاق رائے سے فیصلے کرنا ہوں گے، اِن کی سیاست موٹروے سے شروع اور میٹرو پر ختم ہو جاتی ہے، ن لیگ سے طے ہوا تھا کہ صوبوں کا پی ایس ڈی پی مل کر بنائیں گے ،عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،امید ہے مذاکرات کے ذریعے صوبوں کے خدشات کو دور کیا جائے گا ،

    پاکستان کے انٹرنیٹ کیبل میں کیا ہے جو مچھلیاں کھاتی ہیں ، بلاول بھٹو
    بلاول زرداری نے انٹرنیٹ، سوشل میڈیا بندش پر حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ عوام کے جائز مطالبے کے لئے عوام کا ساتھ دیں گے، مس انفارمیشن چلتا ہے، انتہا پسند تنظمیں استعمال کرتی ہیں، اسکے لئے پالیسی بنائیں لیکن عوام کو تو ریلیف دیں، کسی سے بات کئے بغیر انٹر نیٹ بند کر دیں ایسے کہیں نہیں ہوتا، ستر فیصد نوجوان ہیں، جن کو حکومت مخالف بنا رہی ہے، ہم نے عوام کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، اب ڈیجیٹل دور ہے،نوجوانوں کے لئے کچھ کرنا ہو گا، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ نوجوانوں کو دینا چاہئے، اسکے فائدے ہیں کیونکہ نوجوان آن لائن کام کرتے ہیں،پاکستان کی انٹرنیٹ کیبل میں کیا ہے جو مچھلیاں کھا جاتی ہیں،

    بلاول بھٹو ، سیاست کے اسٹیج پر نیا انداز، رنبیر کپور سے موازنہ، آئندہ کے ’ہینڈسم وزیرِاعظم‘ قرار

    پاکستان کے ایٹمی اثاثے، سازشیں اور بلاول کا انتباہ

    بینظیر بھٹو نے شہادت قبول کی لیکن نظریے پر سودا نہیں کیا ،بلاول

  • آصفہ بھٹو کی خالہ کے ہمراہ  والدہ  بینظیر بھٹو کی مزار پر حاضری

    آصفہ بھٹو کی خالہ کے ہمراہ والدہ بینظیر بھٹو کی مزار پر حاضری

    گڑھی خدابخش: پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم رہنما اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور صنم بھٹو نے آج گڑھی خدابخش کے مقام پر حاضری دی۔

    بی بی آصفہ بھٹو زرداری اپنی خالہ کی ہمراہی میں گڑھی خدابخش پہنچی اور انہوں نے وہاں اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کی مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو نے اپنی والدہ کی قربانیوں اور جمہوریت کے لیے ان کے کردار کو یاد کیا۔صنم بھٹو نے بھی مزار پر حاضری دی اور اسی طرح قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم اپنے والدین کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کرتے رہیں گے۔”

    بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور صنم بھٹو کی گڑھی خدابخش آمد کا مقصد نہ صرف اپنے والدین کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پیغام اور جمہوریت کی جدوجہد کو بھی تقویت دینا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق کی حفاظت کرے گی اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔

    بنوں،پولیس موبائل پر حملہ،جوابی کاروائی میں دو دہشتگردجہنم واصل

    سکھ برادری کا بھارتی وزیر خارجہ کی واشنگٹن آمد پر احتجاج

    سکھ برادری کا بھارتی وزیر خارجہ کی واشنگٹن آمد پر احتجاج

  • پرواہ کرنے ضرورت نہیں ان سب کو میں دیکھ لوں گا۔آصف زرداری

    پرواہ کرنے ضرورت نہیں ان سب کو میں دیکھ لوں گا۔آصف زرداری

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش، لاڑکانہ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کیا۔ بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور صنم بھٹو کی گڑھی خدا بخش تقریب میں آمد ہوئی،کارکنان نے بھر پور استقبال کیا،

    صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی،آج میں صدر ہوں تو یہ عوام کی طاقت سے ہے،ہم نے 45سال بعد بھی بھٹوقتل کیس کا فیصلہ ریورس کیا، ذوالفقار علی بھٹو کا قتل ایک عدالتی قتل تھا،ہم نے یہاں دفن ہونا ہے،دھرتی اور پاکستان کے ساتھ وفا ہے،ہم نےپاکستان کو بچانا ہے،ایک زمانے میں کہتے تھے کہ نادر آرہا ہے نادر آرہا ہے،ہمارے بزرگوں نے کہا کہ قادر بھی قادرہ ہے،اگر کوئی سپر پاور پاور ہے تو مولا بھی پاور ہے،ہم مشکل حالات سے پاکستان کو نکالیں گے،ہم آپ کو خوشخبریاں دیں گے، یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، مشکلات ہیں،تکالیف ہیں جو میرے لیے کوئی نئی بات نہیں، آپ دوستوں سےکہتا ہوں کوئی پروا کرنے کی ضرورت نہیں، ان سب کو میں دیکھوں گا،آپ کا پانی کہیں نہیں جائے گا اور نہ آپ کی گیس کہیں جائے گی، جو آپ کا حق ہے وہ آپ کو ملے گا ،جو دوسروں کا حق ہے وہ ان کو ملے گا، دنیا بد ل ضرور رہی ہے مگر وہ سب انسان کو فائدہ دے گی،ہمیں پاکستان کو بچاتا ہے، ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے

    https://x.com/MediaCellPPP/status/1872638593182978471

    بینظیر بھٹو نے شہادت قبول کی لیکن نظریے پر سودا نہیں کیا ،بلاول

    بینظیر بھٹو ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی، ان کی روح کو سلام،سحر کامران

  • بینظیر کی 17 ویں برسی،گڑھی خدا بخش میں کارکنان کی آمد

    بینظیر کی 17 ویں برسی،گڑھی خدا بخش میں کارکنان کی آمد

    لاڑکانہ: سابق وزیرِ اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 17 ویں برسی کی مناسبت سے گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عوام کا آنا جاری ہے۔ 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں استقبالیہ کیمپس بھی لگائے گئے ہیں، جہاں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے گڑھی خدا بخش میں 50 سے زائد کیمپس قائم کیے گئے ہیں تاکہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ ان کیمپس میں کھانے پینے کی اشیاء، پانی اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے گا تاکہ کارکنوں کو کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔ اس کے علاوہ محکمۂ صحت نے ہنگامی طبی امداد کے لیے 3 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں، تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں فوری علاج معالجہ کی سہولت دستیاب ہو سکے۔

    بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ گڑھی خدا بخش کے پنڈال اور مزار کے ارد گرد 8500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس کی خصوصی ٹیمیں مزار کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈی آئی جی، کمشنر اور ایس ایس پی گڑھی خدا بخش نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہر چیز مناسب طریقے سے چل رہی ہو۔

    صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف 27 دسمبر بی بی شہید کی برسی میں شرکت کے لٸے سفر پہ روانہ ہو گئے ہیں،

    پیپلز پارٹی کی رہنما ناہید خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پاکستان میں قیادت کا خلا پیدا ہو چکا ہے، اور ملک لیڈر لیس ہو گیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "بینظیر بھٹو شہید نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر عوام کی خدمت کی اور دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی۔ وہ عوام کی امیدوں کا مرکز تھیں اور ان کی شہادت سے جو نقصان پاکستان کو پہنچا ہے، وہ ناقابلِ تلافی ہے۔”

    ناہید خان اور پیپلز پارٹی کے رہنما صفدر عباسی نے گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ ناہید خان نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے عوامی حقوق کے لیے ہمیشہ لڑائی لڑی اور اپنی جان کی قربانی دی۔ ان کے قتل کے بعد پاکستان میں جو سیاسی بحران آیا، وہ آج تک برقرار ہے۔

    بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد 17 برس گزر جانے کے باوجود عوام کے دلوں میں ان کی محبت اور احترام قائم ہے۔ ہر سال ان کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں ہزاروں افراد آ کر ان کی رہنمائی اور قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ان کی تعلیمات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور پارٹی کارکنوں کو ان کے مشن پر چلنے کی ترغیب دی ہے۔بینظیر بھٹو شہید کی برسی ایک اہم موقع ہے جس پر پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے قائد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ ان کے مشن کو پورا کریں گے۔

  • میہڑ: دیرینہ تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    میہڑ: دیرینہ تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    میہڑ،باغی ٹی وی(نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)دیرینہ تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    میہڑ کے علاقے آباد میں دیرینہ تنازعے کے باعث خونریز واقعہ پیش آیا۔ کھوسہ اور مگسی برادری کے تنازعے کے نتیجے میں اے سیکشن تھانے کی حدود میں سرکاری اسپتال کے گیٹ پر کھوسہ برادری کے مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ اس واقعے میں مگسی برادری کے عالم منگسی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

    15 پولیس انچارج فقیر محمد برہمٰانی موقع پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال میہڑ منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ اس خونریز واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

  • میہڑ:بیٹو جتوئی روڈ پر چانڈیہ اور بھنڈ برادری میں تصادم، 3 افراد شدید زخمی

    میہڑ:بیٹو جتوئی روڈ پر چانڈیہ اور بھنڈ برادری میں تصادم، 3 افراد شدید زخمی

    میہڑ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنظور علی جوئیہ)بیٹو جتوئی روڈ پر چانڈیہ اور بھنڈ برادری میں تصادم، 3 افراد شدید زخمی

    تفصیل کے مطابق بیٹو جتوئی روڈ پر اے سیکشن تھانہ کی حدود میں کورٹ کچہری کے قریب چانڈیہ اور بھنڈ برادری کے افراد کے درمیان معمولی تنازع پر تصادم ہوا۔ تصادم میں کلہاڑیاں اور ڈنڈے استعمال کیے گئے، جس کے نتیجے میں بھنڈ برادری کے تین افراد، زاہد علی، ریاض علی اور صابر علی بھنڈ شدید زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں دادو سول ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔