Baaghi TV

Category: لاڑکانہ

  • میہڑ: دبئی شادی ہال کی وراثت پر دو گروپوں میں تصادم، 6 افراد زخمی

    میہڑ: دبئی شادی ہال کی وراثت پر دو گروپوں میں تصادم، 6 افراد زخمی

    میہڑ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار، منظور علی جوئیہ) دبئی شادی ہال کی وراثت پر دو گروپوں میں تصادم، 6 افراد زخمی

    دبئی شادی ہال کی وراثت کے تنازع پر میہڑ کورٹ میں پیشی کے دوران مہیسر برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ کورٹ کے احاطے میں ہونے والے اس تصادم میں ڈنڈے اور اینٹیں چلنے سے نواب مہیسر، محبوب مہیسر، لیاقت مہیسر سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

    جھگڑے کے دوران کورٹ اور کچہری کا ماحول میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور پیشی پر موجود دیگر افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔

    پولیس کی بھاری نفری کو فوری طور پر طلب کر کے دونوں گروپوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات اور ذمہ دار افراد کا تعین کیا جا سکے۔

  • میہڑ: انڈس ہائی وے پر مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار، مزاحمت پر 2 افراد شدید زخمی

    میہڑ: انڈس ہائی وے پر مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار، مزاحمت پر 2 افراد شدید زخمی

    میہڑ (باغی ٹی وی،نامہ نگار منظور علی جوئیہ) انڈس ہائی وے پر مسلح ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔ اے سیکشن تھانہ کی حدود میں راج واہ نہر کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے روڈ بلاک کر کے گاڑیوں کو روک لیا اور مسافروں سے لوٹ مار شروع کر دی۔

    لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں غلام مصطفیٰ بروہی اور منظور بروہی شدید زخمی ہو گئے۔ ڈاکو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • لاڑکانہ :پولیس کی  کوئٹہ میں کارروائی روپوش مطلوب ملزم گرفتار

    لاڑکانہ :پولیس کی کوئٹہ میں کارروائی روپوش مطلوب ملزم گرفتار

    لاڑکانہ (باغی ٹی وی) لاڑکانہ پولیس نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم شہباز ولد سکندر سیانچ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کرائم نمبر 64/2024 کے مقدمے میں دفعہ 324, 353, 148, 149 کے تحت مطلوب تھا اور لاڑکانہ پولیس کو کافی عرصے سے فرار تھا۔

    گرفتاری کے لیے پولیس کی کئی کوششوں کے بعد ملزم کے چچا برکت سیانچ نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ میں گمشدگی کا مقدمہ CP223/2024 دائر کیا تاکہ پولیس پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ تاہم لاڑکانہ پولیس نے جدید تکنیکی نظام کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے کامیاب کارروائی پر DSP رتوڈیرو ڈاکٹر ظہور احمد سومرو، ایس ایچ او رتوڈیرو انسپکٹر عبدالغفور چھٹو اور آئی ٹی اسٹاف کو انعامات اور اعزازات دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

  • میہڑ میں اسرائیل مخالف مظاہرہ

    میہڑ میں اسرائیل مخالف مظاہرہ

    میہڑ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) شیعہ علماء کونسل کی کال پر شہید سید حسن نصراللہ اور شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    مظاہرین نے اسرائیل کی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو روکیں۔

    مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی اور پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کر دیں اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

  • میہڑ: بدامنی کے خلاف بیوپاریوں کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ: بدامنی کے خلاف بیوپاریوں کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارمنظور علی جوئیہ) شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لوٹ مار اور ڈکیتیوں کے خلاف سبزی منڈی یونین کے بیوپاریوں نے اربیلو کلہوڑو، نثار میمن اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر میں لوٹ مار، ڈکیتیاں اور چوریاں روز کا معمول بن چکی ہیں، جبکہ پولیس عوام کے تحفظ کی ذمہ داری چھوڑ کر آرام کی نیند سو رہی ہے۔

    مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میہڑ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کا فوری نوٹس لے کر امن و امان کی بحالی یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • میہڑ:دیرینہ تنازع پر مسلح افراد کا حملہ، 4 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

    میہڑ:دیرینہ تنازع پر مسلح افراد کا حملہ، 4 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

    میہڑ (باغی ٹی وی نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)اے سیکشن تھانہ کی حدود میں دیرینہ تنازعے کے باعث مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کھوسہ برادری کے دو گروپ عدالت سے واپسی پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

    تفصیل کے مطابق اےسیکشن تھانہ کی حدود میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں گاؤں نثار کھوسہ کے مکین، محمد نواز کھوسو، مختیار کھوسو، امتیاز کھوسو اور محمد حسن کھوسو کو فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگیں، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دادوہسپتال ریفر کر دیا۔

    پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ حملہ آوروں کی تعداد 8 بتائی جارہی ہے، جن کے خلاف اے سیکشن تھانہ میہڑ میں ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

    پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

  • جلسہ میں خالی کرسیاں،مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو دکھایا آئینہ

    جلسہ میں خالی کرسیاں،مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو دکھایا آئینہ

    تحریک انصاف کا لاہور میں آج جلسہ ہو رہا ہے،لاہور جلسے کے لئے سرکاری وسائل خیبر پختونخوا کے استعمال ہو رہے ہیں، تحریک انصاف کے جلسے کا وقت د وبجے کا تھا ابھی تک پنڈال نہیں بھر سکا،کرسیاں خالی ہیں، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے خالی کرسیوں کی تصاویر شیئر کر دیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب سے تو مسترد ہوچکے ہیں، اس لئے خیبرپختون خوا کے سرکاری ملازمین اور سرکاری مشینری کے ہمراہ انتشاری سرکس لگانے کی کوشش جاری ہے۔ ‘دہشت گردی’ سے برسرِ پیکار صوبے کی ریسکیو کی گاڑیاں، ایمبولنسز، کرینیں خیبر پختونخواہ سے پنجاب میں صوبے میں "سیاسی انتشار” پھیلانے کے لئے لانا اِن کا اصل چہرہ ہے

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید پنڈال پہنچ گئے، فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے راستے بند کیے ہیں،کہتے ہیں وقت پر جلسہ ختم کریں،ہم کیسے ختم کریں؟،لائٹس نہیں آنے دی گئیں، اگر رکاوٹیں ہٹائیں گے تو ہم بھی وقت پر جلسہ ختم کریں گے، آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں ہم آپ کے ساتھ تعاون کریں گے۔علاوہ ازیں سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جلسہ میں پہنچ گئے,ایم این اے جمشید دستی جلسہ گاہ پہنچ گئے ، عمران خان کی تینوں بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی اہلیہ جلسہ گاہ پہنچ گئی ہیں، زرتاج گل وزیر کی قیادت میں جنوبی پنجاب کا قافلہ لاہور جلسہ گاہ میں داخل ہوگیا ہے، تحریک انصاف کے اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب کا قافلہ جلسہ گاہ پہنچ گیا،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر سینٹر عون عباس بپی اور اقلیتی ونگ کے صدر مہیندر پال سنگھ قیادت کررہے ہیں،جلسہ گاہ میں پہنچنے پر عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی گئی،

    پانچ پانچ ہزار دیہاڑی پر مہاجر کیمپوں میں جلسے کیلئے لوگ لائے جا رہے،انکشاف

    پی ٹی آئی لاہور جلسہ کا وقت شروع،خالی کرسیاں،قیادت نہ پہنچی

    لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

    لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

    اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

    پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

    ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

    تحریک فتنہ فساد کا جلسہ،سب راستے کھلے ہیں،عظمیٰ بخاری

  • میہڑ: دریائے سندھ کے پانی کے مسئلے پر شدید احتجاج

    میہڑ: دریائے سندھ کے پانی کے مسئلے پر شدید احتجاج

    میہڑ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار منظور علی جوئیہ)دریا ئے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے آج میہڑ میں ایک بڑی ریلی نکالی۔ اس ریلی میں جی ڈی اے، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، شہری اتحاد اہلسنت و الجماعت، وکلا برادری سمیت دیگر تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی۔

    شہری اتحاد کے چیئرمین نیاز علی برڑو کی قیادت میں دعا چوک سے شروع ہونے والی یہ ریلی میہڑ پریس کلب پہنچی۔ ریلی کے دوران احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور سندھو دریا کو بنجر بنانے کی سازش کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

    مقررین نے کہا کہ سندھ کی عوام پہلے ہی بھوک اور بدحالی کی زندگی گزار رہی ہے اور اوپر سے سندھو دریا سے 6 نئے کینال نکال کر سندھ کی زرعی زمینوں کو بنجر بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کسی صورت میں سندھو دریا سے نئے کینال نکالنے کی اجازت نہیں دے گی اور یہ پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

  • میہڑ : میلاد  جلسہ،  14 سالہ لڑکا ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق

    میہڑ : میلاد جلسہ، 14 سالہ لڑکا ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق

    میہڑ (باغی ٹی وی نامہ نگارمنظور علی جوئیہ) میلاد جلسہ، 14 سالہ لڑکا ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق

    تفصیل کے مطابق میہڑکے قریبی گاؤں ٹھارو ڈیپر میں منعقد ہونے والے ایک میلاد کے جلسے میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے جس میں 14 سالہ قاسم ڈیپر نامی ایک لڑکاٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

    اطلاع کے مطابق میلاد کے جلسے کی ریلی کے دوران ٹریکٹر ٹرالی نے قاسم کو کچل دیا۔ موقع پر موجود افراد نے زخمی لڑکے کو فوری طور پر میہڑ تحصیل ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

  • دادو:انڈس ہائی وے پر موبائل الٹنے سے دو پولیس اہلکار جاں بحق، تین زخمی

    دادو:انڈس ہائی وے پر موبائل الٹنے سے دو پولیس اہلکار جاں بحق، تین زخمی

    میہڑ(باغی ٹی وی نامہ نگارمنظورعلی جوائیہ) انڈس ہائی وے پر تھانہ خدا آباد کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں پولیس موبائل الٹنے سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال دادو منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    دادو میں انڈس ہائی وے پر پیش آئے روڈ حادثے میں پولیس اہلکار روشن ڈیپر اور سائین رکھیو جانبحق ہوگئے۔ جبکہ اے ایس آئی سولنگی اور موبائل ڈرائیور ایاز کولاچی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    حادثے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور حادثے کے ممکنہ اسباب کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔