Baaghi TV

Category: لاڑکانہ

  • میہڑ: تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر ، ایک شخص شدید زخمی

    میہڑ: تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر ، ایک شخص شدید زخمی

    میہڑ (باغی ٹی وی نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر ، ایک شخص شدید زخمی

    تفصیل کے مطابق میہڑ میں ایک بھیانک حادثہ پیش آیا ہے جس میں تیز رفتار موٹر سائیکل نے ایک شخص کو ٹکر مار دی۔ یہ حادثہ ہنڈا شو روم کے قریب ہوا۔ زخمی کی شناخت گل کالونی کے رہائشی ذوالفقار سیلرو کے نام سے ہوئی ہے، جو شدید زخمی ہوا ہے۔

    ذوالفقار سیلرو کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، لیکن تشویشناک حالت کے باعث اسے مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    شہریوں نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور روڈ کی حالت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • میہڑ:گھریلوجھگڑا،خاوند کی فائرنگ سے خاتون زخمی

    میہڑ:گھریلوجھگڑا،خاوند کی فائرنگ سے خاتون زخمی

    میہڑ(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)گھریلوجھگڑا،خاوند کی فائرنگ سے خاتون زخمی

    تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی علاقے فرید آباد تھانے کی حدود میں واقع گاؤں چھٹو میروانی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گھریلو ناچاقی کے دوران ایک نوجوان خاتون سائرہ کو اس کے شوہر اللہ یار چانڈیو نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔

    واقعہ کے فورا بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع ملنے پر وہ موقع پر پہنچی تاہم اس وقت تک ملزم فرار ہوچکا تھا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کاآغازکردیا ہے

  • بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

    بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

    داتا دربار گورا قبرستان کے قریب پولیس اور ملزمان کے مابین مقابلہ ہوا،

    کمسن بچیوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،داتا دربار پولیس نے دوران چیکنگ دو کس موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا،ملزمان نے روکنے پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی ،داتا دربار پولیس کی جانب سے حفاظت خود اختیاری اپنائی گئی،فائرنگ رکنے پر ایک ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار دوسرا موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا،دوران انٹیروگیشن انکشاف ہوا کہ ملزم نے تین بچیوں کو اغواء کر کے نجی ہوٹل کے کمرے میں محبوس کر رکھا تھا،داتا دربار پولیس نے ملزم کے چنگل سے تینوں بچیوں کو بازیاب کرایا ،ملزم امیتاز معصوم بچیوں کو حرام کاری کے لیے اغواء کرتا تھا،فرار ڈاکو کی تلاش عمل میں لائی جا رہی ہے

    ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،ایس پی سٹی نے اغواء اور جنسی درندگی میں ملوث ملزم کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر داتا دربار پولیس کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے،

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

  • میہڑ : موٹر سائیکل کو بس کی ٹکر، 2 بچوں سمیت4 افراد زخمی

    میہڑ : موٹر سائیکل کو بس کی ٹکر، 2 بچوں سمیت4 افراد زخمی

    میہڑ(باغی ٹی وینامہ نگار منظور علی جوئیہ کی رپورٹ)انڈس ہائی وے پر دبئی شادی ہال کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں گاؤں سوجھرومیروانی کے رہائشی 6 ماہ کا معصوم بچہ مظہر بروہی، 4 سالہ اسرار بروہی، شازیہ بروہی اور ہمت بروہی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا ہے۔

    خاتون اور مرد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے کا سبب بننے والی مسافر کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ کوچ کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

  • میہڑ : جائیداد کے تنازع پر خونریز جھگڑا، 7 افراد زخمی

    میہڑ : جائیداد کے تنازع پر خونریز جھگڑا، 7 افراد زخمی

    میہڑ (باغی ٹی وی نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)جائیداد کے تنازع پر خونریز جھگڑا، 7 افراد زخمی

    تفصیل کے مطابق میہڑکے نواحی گاؤں یوسف تیونو میں جائیداد کے تنازع پر تیونہ برادری کے دو گروہوں میں شدید جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران دونوں گروہوں کے درمیان ڈنڈے اور کلہاڑیوں سے حملہ آور ہوئے جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں آندل تیونو، جاوید تیونو، کفایت تیونو، عبدالطیف تیونو، عبدالستار تیونو، محمد یعقوب تیونو اور غلام رضا تیونو شامل ہیں۔

    زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا۔ تاہم، تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اس واقعے کے بعد بی سیکشن تھانے میں دونوں گروہوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • میہڑ : واپڈا کی نجکاری کے خلاف شدید احتجاج

    میہڑ : واپڈا کی نجکاری کے خلاف شدید احتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ کی رپورٹ) واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرونس یونین کے ملازمین نے آج میہڑ میں شدید احتجاج کیا۔ احتجاج میں فہیم اسلم، شیخ حسین بخش جتوئی، سعید احمد کلھوڑو، زاہد حسین بھٹو اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور واپڈا کی نجکاری کرنے والوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر واپڈا کو نجی ہاتھوں میں فروخت کیا گیا تو سیکڑوں ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے اور عوام پر بجلی کے بلوں کا بوجھ اور بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا میں ملازمین کی کمی ہے، اس لیے نجی کاری کی بجائے ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔

    مظاہرین نے کہا کہ وہ کسی صورت میں واپڈا کو نجی ہاتھوں میں جانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واپڈا کی نجکاری کا منصوبہ فوراً ترک کر دے۔

  • میہڑ : دریائے سندھ میں طغیانی  کئی گاؤں زیر آب

    میہڑ : دریائے سندھ میں طغیانی کئی گاؤں زیر آب

    میہڑ (رپورٹ: منظور علی جوئیہ): دریائے سندھ میں طغیانی کئی گاؤں زیر آب

    تفصیل کے مطابق میہڑ تحصیل کے کچے علاقے میں مسلسل بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے نوں گوٹھ کے کئی گاؤں بشمول جاڑو کلھوڑو، دین پور، دودو کلھوڑو، بیدی لاشاری، ڈاڈو لاشاری، مٹھو لاشاری، جھنڈو لاشاری وغیرہ سیلاب کے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

    آبپاشی عملہ غائب ہے اور بندوں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے پکے علاقے کے کئی گاؤں بھی سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں۔ تل، جوار، گنا اور کپاس کی ہزاروں ایکڑ پر مشتمل فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔ غریب کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کچے علاقے کے لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں۔

  • میہڑ :بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان خاتون جاں بحق

    میہڑ :بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان خاتون جاں بحق

    میہڑ (باغی ٹی وی نامہ نگارمنظور علی جوئیہ): بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان خاتون جاں بحق

    تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی علاقے قاضی عارف میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں بجلی کے بورڈ سے کرنٹ لگنے سے 20 سالہ نوجوان خاتون سائر شیخ شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    ہسپتال کی قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • میہڑ :زہریلا کھانا کھانے سے2 بچے جاں بحق،غم سے والدہ بھی فوت

    میہڑ :زہریلا کھانا کھانے سے2 بچے جاں بحق،غم سے والدہ بھی فوت

    میہڑ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) زہریلا کھانا کھانے سے2 بچے جاں بحق،غم سے والدہ بھی فوت

    تفصیل کے مطابق ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں میہڑ شہر کے کاسائی محلہ میں رہائش پذیر فوٹوگرافر سکندر شیخ کے دو معصوم بچے جنید شیخ (12 سال) اور طیبہ (16 سال) کسی ہوٹل سے لایا گیا زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگئے۔ اس المناک واقعے سے صدمے میں آکر بچوں کی ماں بھی جاں بحق ہوگئی۔

    سکندر شیخ اور ان کا ایک بیٹا شدید بیمار ہوگئے ہیں اور انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق انہوں نے سالن گھر میں خود پکایا تھا لیکن روٹی ہوٹل سے لائی گئی تھی۔ کھانا کھانے کے فوراً بعد یہ سانحہ پیش آیا۔

    ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

  • ہسپتال کے قریب کھڑی کار سے ٹک ٹاکر خاتون کی لاش برآمد

    ہسپتال کے قریب کھڑی کار سے ٹک ٹاکر خاتون کی لاش برآمد

    سندھ کے ضلع خیر پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، سرکاری ہسپتال کے باہر کھڑی کار سے خاتون ٹک ٹاکر سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں،

    پولیس حکا م کے مطابق کار میں ملنے والی دو لاشوں میں سے ایک کی شناخت ٹک ٹاکر سیما خاصخیلی کے طور پر ہوئی ہے،کوثر ہسپتال کے قریب دو روز سے گاڑی کھڑی تھی، اس کو چیک کیا گیا تو اندر سے دو لاشیں ملیں، سیما خاصخیلی کی عمر24 برس جبکہ دوسری لاش ظفر عباس کی تھی جس کی عمر 35 برس ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، کار کس کی تھی اس کا بھی پتہ لگایا جائے گا اور دونوں کی موت کیسے ہوئی ،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئے گا.