Baaghi TV

Category: لاڑکانہ

  • میہڑ : سیلاب سے تباہی، ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب،دیہاتیوں کاحتجاج

    میہڑ : سیلاب سے تباہی، ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب،دیہاتیوں کاحتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) سیلاب سے تباہی، ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب،دیہاتیوں کاحتجاج

    تفصیل کے مطابق حالیہ مون سون کی بارشوں کے بعد، میہڑ میں سیم نالوں کے ٹوٹنے سے شدید تباہی واقع ہوئی ہے۔ یونین کونسل منگوانی میں سیم نالہ ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ زرعی زمین اور کئی دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ متاثرین کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

    متاثرہ دیہات میں گاؤں کنمب، گاؤں کرم خان چانڈیو، گاؤں طیب چانڈیو، گاؤں سبب چانڈ، گاؤں کرم پتو جو، گاؤں بہاول شاخ اور گاؤں فیصل فقیر شامل ہیں۔ ان دیہاتوں میں کاشت شدہ دھان کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

    متاثرین ریاض چانڈیو، ارشاد چانڈیو، شہاب الدین چانڈیو، عبدالرسول چانڈیو، عبدالحفیظ اور ولی محمد چانڈیو نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دیہات پہلے ہی سیلاب سے تباہ ہو چکے تھے اور اب سیم نالے کے ٹوٹنے ان کے گھر اور زرعی زمینیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

    انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا بندوبست کریں اور ان کے نقصانات کا ازالہ کریں۔متاثرین نے کہا کہ وہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔

  • میہڑ : مطلقہ خاتون نے سابق شوہر کو ہتھوڑے مارکرقتل کردیا

    میہڑ : مطلقہ خاتون نے سابق شوہر کو ہتھوڑے مارکرقتل کردیا

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)میہڑ کے علاقے سلطان بھٹی روڈ پر ایک دل دہلا دینے والا وقعہ رونماہوا ہے جس میں ایک طلاق یافتہ خاتون نے اپنے سابق شوہر کو قتل کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شبانہ ڈیپر نامی ایک مطلقہ خاتون نے 4 دن قبل اپنے سابق شوہر زاہد ڈھر کو اپنے گھر بلایا۔شبانہ نے اپنے موجودہ شوہر جنید ڈیپر کے ساتھ مل کر زاہد پر ہتھوڑے سے حملہ کر دیا اور اسے شدید زخمی کر دیا۔

    زاہد کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میہڑ تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا اور قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

    میہڑ پولیس نے اس واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • میہڑ : پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو زخمی

    میہڑ : پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو زخمی

    میہڑ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارمنظور علی جوئیہ): رادھن لنک روڈ پر گشتی پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق، تین ڈاکوؤں نے جرائم کے ارادے سے رادھن لنک روڈ پر کھڑے ہو کر پولیس پر حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو عمران عرف سدھیر کھوسو زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کر دیا گیا۔ دیگر دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کے کریمنل ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

  • ڈاکٹر آصف بشیر یونائیٹڈ سٹیٹس سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز کے تاحیات اعزازی رکن منتخب

    ڈاکٹر آصف بشیر یونائیٹڈ سٹیٹس سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز کے تاحیات اعزازی رکن منتخب

    پاکستان کے لئے بڑا اعزاز،پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر یونائیٹڈ سٹیٹس سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز کے تاحیات اعزازی رکن منتخب ہو گئے ہیں

    ڈاکٹر آصف بشیر کا بطور رکن انتخاب کشنگ سوسائٹی یو ایس اے نے کیا. نیورو سرجنز سوسائٹی کا رکن منتخب ہونا کسی بھی نیورو سرجن کیلئے سب سے بڑا اعزاز ہے۔ ڈاکٹر آصف بشیر کا بطور رکن انتخاب ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر انتونیو چیوک کی زیر صدارت اجلاس میں رائے شماری کے دوران ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر کا شمار پاکستان میں ان 2 نیورو سرجنز میں ہوتا ہے جو امریکن بورڈ سے بھی سرٹیفائیڈ ہیں۔ڈاکٹر آصف بشیر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور میں نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ طب کے شعبہ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر آصف بشیر کو صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر اصف بشیر کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو بھی سراہا۔

    سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز 100 سال سے قائم دنیا کی قدیم ترین سوسائٹی ہے۔سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز ہارورڈ سمیت مختلف یونیورسٹیز اور اداروں کے سربراہان پر مشتمل تنظیم ہے۔ ڈاکٹر آصف بشیر کا کہنا تھا کہ نیورو سرجنز کی نمائندہ تنظیم سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز کا رکن بننا مقام فخر ہے۔

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

    9 مئی کے واقعات کی تحقیقات صرف جنرل فیض حمید تک محدود نہیں رہیں گی. وزیر دفاع خواجہ آصف

    فیض حمید 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت میں سرگرم تھے،سینیٹر عرفان صدیقی کا انکشاف

  • میہڑ : 26 سالہ نوجوان کی گولی لگی نعش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

    میہڑ : 26 سالہ نوجوان کی گولی لگی نعش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

    میہڑ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنظور علی جوئیہ): میہڑ کے سلطان بھٹی روڈ پر 26 سالہ نوجوان کی گولی لگی ہوئی نعش برآمد ہوئی ہے۔

    میہڑ بی سیکشن پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور نعش کو تحویل میں لے کر شناخت کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا۔

    مقتول کی شناخت پنجاب کے شہر خانیوال کے نزدیک گاؤں کچا کوہ کے رہائشی علی حسن ولد دوسو کے طور پر ہوئی ہے۔

    موقع پر موجود ایس ایچ او بی سیکشن، قربان علی قمبرانی نے بتایا کہ مقتول علی حسن کے ورثاء سے رابطہ کر لیا گیا ہے جو جلد ہی میہڑ پہنچیں گے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد تفتیش شروع کی جائے گی اور جلد ہی قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • پیر کی حویلی میں فاطمہ قتل کیس،گواہ مکر گئے

    پیر کی حویلی میں فاطمہ قتل کیس،گواہ مکر گئے

    خیرپور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیرکی حویلی میں تشدد سے جاں بحق ہونے والی بچی فاطمہ کے قتل کیس کی سماعت ہوئی

    مدعی مقتولہ بچی کی والدہ سمیت 4 گواہان عدالت میں پیش ہوئے،سماعت کے دوران مقدمے میں نامزد اسد شاہ، حنا شاہ،فیاض شاہ اور امتیاز میراثی ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت مقتولہ کے رشتے دار چاروں گواہان اپنے بیانات سے مکر گئے جس کے بعد عدالت نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کردیں اور کیس سیشن کورٹ خیرپور منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، عدالت نے فاطمہ قتل کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ ایک سال قبل حویلی میں کمسن بچی فاطمہ مبینہ تشدد سےجاں بحق ہو گئی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی وائرل ہونے پر پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کیا تھا، رانی پور میں فاطمہ قتل کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رانی پور درگاہ کے گدی نشین پیر سورج دستگیر کے بھائی شاہ زیب شاہ کو بھی گرفتار کرلیا تھا ، رانی پور میں پیروں کی حویلی میں قتل ہونے والی بچی فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ بچی فاطمہ پھرڑو کی موت تشدد سے ہوئی ہے،سر اور سینے میں چوٹیں لگنے سے موت سبب بنی تشدد کے بعد بچی کا علاج بھی نہیں کرایا گیا جس کے باعث بچی دم توڑ گئی، بچی کے بازو پر بھی تشدد کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے نشانات پائے گئے

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل خیرپور کی حویلی میں مبینہ تشدد سے جاں بحق دس سالہ فاطمہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل بورڈ نے ابتدائی رپورٹ میں کمسن ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی تصدیق کی تھی , اسد شاہ کی حویلی سے چار مزید کمسن گھریلو ملازمائیں برآمد ہوئی ہیں،نابالغ لڑکیوں کو گھر میں قید رکھا گیا تھا اور ان پر تشدد بھی کیا گیا تھا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    قبل ازیں اجالا نامی لڑکی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اسد شاہ کے گھر میں کام کرتی تھی، اس نے اسد شاہ کی بیوی حنا شاہ کے بہت مظالم برداشت کئے، حنا شاہ بہت تشدد کرتی تھی، اگر کوئی غلطی ہو جاتی تو دیگر ملازموں سے تشدد کرواتی تھی،اجالا کی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ کہتی ہیں کہ ایک روز فائل گم ہو گئی تو حنا شاہ نے خود مجھے ڈنڈے سے مارا، جب کوئی غلطی ہوتی تو پانی ابال کر پلایا جاتا اور بچہ ہوا کھانا دیا جاتا جبکہ صرف چار ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی،

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    13 سالہ گھریلو ملازمہ عندلیب فاطمہ تشدد کیس کی سماعت

    بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسکی تین بیٹیاں حویلی میں ملازم تھیں، ایک بیٹی کی موت کے بعد اس نے اپنی دوسری دو بیٹیوں کو بچانے کے لئے طبعی موت کا بیان دیا تھا، بچی کی والدہ نے بیٹی کی موت کا ذمہ دار اسد شاہ کو قرار دیا،درج مقدمے کے مطابق بچی گزشتہ نو ماہ سے ملازمہ تھی، بیٹی نے بتایا دونوں ملزمان کام زیادہ لیتے ہیں تنخواہ بھی نہیں دیتے فون پر بچی کے بیمار ہونے کی اطلاع دی بعد میں انتقال کا بتایا گیا۔

  • میہڑ:زمین کے تنازعے پر خونریزی،کھوسہ برادری کے 10 افراد زخمی

    میہڑ:زمین کے تنازعے پر خونریزی،کھوسہ برادری کے 10 افراد زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)زمین کے تنازعے پر خونریزی،کھوسہ برادری کے 10 افراد زخمی

    نواحی گاؤں باندھی خان کھوسو میں زرعی زمین پر قبضے کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان شدید جھگڑا ہو گیا۔ اس جھگڑے میں ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر میہڑ کے تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں اللہ داد کھوسو ،محمد حسین کھوسو، اسلم علی ،احمد، ایاز اور الطاف شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ کے محمد موسیٰ کھوسو ،ابراہیم کھوسو ،غلام رسول کھوسو، محمد عیسیٰ کھوسو شامل ہیں زخمیوں کو ورثا کی جانب فوری طور پر علاج کےلئے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیاگیا ہے.

    پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں کر لیا۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں زمین کے تنازعات کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے اور مزید جھگڑے کا اندیشہ ہے۔”

  • میہڑ: فائرنگ کا واقعہ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

    میہڑ: فائرنگ کا واقعہ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظور علی جوئیہ)میہڑ کے نواحی علاقے متھی عالیوال میں دیرینہ تنازعہ پر چانڈیہ برادری کے دو گروہوں میں پرتشدد جھگڑا اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں دلبر علی چانڈیو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کے بھائی سینگار علی چانڈیو شدید زخمی ہو گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی دونوں افراد کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا۔ سینگار علی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    آخری اطلاعات آنے تک پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکی اور نہ ہی دلبر علی چانڈیو کی لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے پولیس کے غیرذمہ دارانہ رویہ اور تساہل پر ورثاء اضطراب کی کیفیت میں مبتلا ہیں .

  • میہڑ :مقدمہ قتل، انصاف نہ ملنے پر  متاثرین کاپریس کلب کے باہر احتجاج

    میہڑ :مقدمہ قتل، انصاف نہ ملنے پر متاثرین کاپریس کلب کے باہر احتجاج

    میہڑ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)مقدمہ قتل میں پولیس کی جانب سے انصاف نہ ملنے پر متاثرین کابھٹائی پریس کلب کے باہر احتجاج

    دولتپور میں 6 ماہ قبل قتل ہونے والے نزاکت علی ٹھوڑو کے خاندان نے قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس بااثر ملزمان کو بچا رہی ہے۔

    احتجاجی مظاہرے میں محمد رمضان ٹھوڑو، ارباب خاتون، حمیدہ خاتون، اور حضوراں خاتون سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ نزاکت علی کو اس کی بیوی ضمیراں نے نوشہر فیروز کے قریب گل چانڈیو گاؤں میں بلایا تھا جہاں اس کے بھائی اور دیگر ملزمان نے مل کر اس کا قتل کردیا۔

    متاثرین کا الزام ہے کہ مقتول کی بیوی اور اس کے بھائی ہی اس قتل کے اصل مجرم ہیں۔ تاہم، مقتول کی بیٹی بلقیس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی شادی اس کے والدین کی رضامندی سے ہوئی تھی اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہے۔

    مظاہرین نے ہائی کورٹ سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ، گھر و معاملات کے صوبائی وزیر، آئی جی سندھ، اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف فراہم کریں۔

  • میہڑ میں بھیانک حادثہ، چار افراد زخمی

    میہڑ میں بھیانک حادثہ، چار افراد زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)میہڑ میں بھیانک حادثہ، چار افراد زخمی

    تفصیل کے مطابق گاجی کھاوڑ لنک روڈ پر سم نالے کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں آمنے سامنے تصادم ہوگیا۔ اس حادثے میں گاؤں بلیدائی کے رہائشی چار افراد، شبیر سولنگی، رمضان سولنگی، حسین سولنگی اور گاؤں عبدالحمید تنیو کے رہائشی سلیم لاشاری شدید زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ورثانے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا ۔ تاہم، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔