Baaghi TV

Category: لاڑکانہ

  • میہڑ: 4 سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

    میہڑ: 4 سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

    میہڑ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنظور علی جوئیہ) تھانہ اے سیکشن کی حدود میں واقع گاؤں دھامراہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 4 سالہ معصوم بچہ ایاز علی کھوسہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

    بتایا جاتا ہے کہ بچہ تالاب کے کنارے کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تالاب میں جا گرا۔ گاؤں والوں نے فوری طور پر بچے کو پانی سے نکالا اور اسے بے ہوشی کی حالت میں تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

  • میہڑ : نامعلوم کار نے 12 سالہ بچے کو روند ڈالا

    میہڑ : نامعلوم کار نے 12 سالہ بچے کو روند ڈالا

    میہڑ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار منظور علی جوئیہ) انڈس ہائی وے پر سیم نہر کے قریب ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں 12 سالہ معصوم بچہ اویس گاڈھی شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچہ ہائی وے کراس کر رہا تھا اور ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی۔

    حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی بچے کو لوگوں نے فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاڑکانہ ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

    تاہم ابھی تک اس واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔

  • میہڑ اور گردنواح میں دوسرے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری، زندگی معمول متاثر،نشیبی علاقے زیرآب آگئے

    میہڑ اور گردنواح میں دوسرے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری، زندگی معمول متاثر،نشیبی علاقے زیرآب آگئے

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)میہڑ اور گردنواح میں دوسرے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری، زندگی معمول متاثر،نشیبی علاقے زیرآب آگئے

    تفصیل کے مطابق میہڑ اور گردنواح کے علاقوں میں دوسرے دن بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بارش نے شدید گرمی سے راحت تو فراہم کی ہے لیکن دوسری جانب معمولات زندگی کو بھی شدید متاثرکیا ہے۔

    شہر کے مختلف محلوں، گلیوں اور چوراہوں کے علاوہ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوکر تالاب کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ جبکہ میہڑ تحصیل کے پہاڑی علاقوں میں واقع ندی دلاں، ندی سگھرو اور ندی مرزانی میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے 10 سے زائد گاؤں زیر آب آ چکے ہیں۔

    اس بارش کے باعث 25 سے زائد علاقوں کا فریدآباد سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ سیلابی پانی کے باعث راستے بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے کوئی امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی جاسکیں اور نہ ہی متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے اور نہ ہی متاثرین کو خوراک اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

    دوسری طرف محکمہ موسمیات کی طرف نسے اگلے چند دنوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے،جس سے علاقے کے لوگوں شدید متاثر ہونے کاخدشہ ہے.

  • آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کو گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کو گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    لاہور کےعلاقے سبزہ زارمیں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے رائیڈ بک کرنے والی خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا،خاتون نے واقعہ کے بعد پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق خاتون سے زیادتی کا واقعہ سبزہ زار کراچی پلی کے قریب پیش آیا، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے دو خواتین کو رائیڈ پوری ہونے پر گھر اتارا اور اس کے بعد خود ان خواتین کے پیچھے گھر میں گھس گیا اور ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی،پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے ،پولیس نے رائیڈر کی تفصیلات بھی خاتون سے لے لیں،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا

    پیشہ ور خطرناک ڈکیت گینگ کے 2ملزمان ملزمان گرفتار
    دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،انچارج انویسٹی گیشن داتا دربار ثقلین گوندل کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی، پیشہ ور خطرناک ڈکیت گینگ کے 2ملزمان ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں پرویز خان اور اس کا ساتھی تنویر شریف شامل ہے،ملزمان شاپ رابری کے دوران دستانوں کا استعمال کرتے اور واردات کے بعد ڈی وی آر بھی اتار کر لے جاتے، اس کے علاوہ ملزمان دوران واردات موٹر سائیکلز پر جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال بھی کرتے تھے،ملزمان سے شہریوں سےچھینےگئے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز، ڈی وی آر سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا،اس کے علاوہ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال کیے گئے دستانے،جعلی نمبر پلیٹیں 4عدد پسٹل بھی برآمد کر لیے،ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے،

    بارش کی کوریج کے لیے پانی میں "گھسنے” والی خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

  • میہڑ اور گردنواح میں موسلادھار بارش، گرمی کی چھٹی

    میہڑ اور گردنواح میں موسلادھار بارش، گرمی کی چھٹی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)میہڑ اور گردنواح میں موسلادھار بارش، گرمی کی چھٹی

    تفصیل کے مطابق میہڑ اور اس کے گردنواح میں گزشتہ کچھ گھنٹوں سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور علاقے میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ تاہم اس بارش کے باعث کئی کچے مکانات کے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    دوسری طرف بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے جس کے باعث علاقے میں معمولات زندگی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

  • میہڑ: پاؤں پھسلنے سے 9 سالہ بچہ نہر میں گر کر جاں بحق

    میہڑ: پاؤں پھسلنے سے 9 سالہ بچہ نہر میں گر کر جاں بحق

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) پاؤں پھسلنے سے 9 سالہ بچہ نہر میں گر کر جاں بحق

    میہڑ کے نواحی گاؤں قاضی عارف میں سید نہر میں پیر پھسلنے کےباعث 9 سالہ معصوم بچہ علی رضا چانڈیو گر گیا

    بچے علی رضا کو ورثاء نے بے ہوشی کی حالت میں نہر سے نکال کر فوری طور پر علاج کے لئے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا ،جہاں پر ڈاکٹروں نے بچے علی رضا کے فوت ہونے کی تصدیق کےبعد بچے کی نعش کو ورثا کو حوالے کردیا گیا.

  • میہڑ: تنیہ اور بروہی برادری میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص جاں بحق

    میہڑ: تنیہ اور بروہی برادری میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص جاں بحق

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) تنیہ اور بروہی برادری میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص جاں بحق

    میہڑ کےنواحی ساحلی علاقے مجھن میں زرعی زمین کے تنازعے پر تنیہ اور بروہی برادری کہ دو گروپ میں جھگڑا فائرنگ کا تبادلہ گولیاں لگنے سے 22سالہ نوجوان قدیر احمد جسکانی جاں بحق

    علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری مزید جانی نقصان ہونے کا خدشہ ،علاقہ مکین سخت پریشانی کاشکار ہیں ،مقامی لوگوں نےایس ایس پی دادو سےنوٹس لینے کے اپیل کی ہے.

  • میہڑ: گھرکی خراب بجلی ٹھیک کرتے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    میہڑ: گھرکی خراب بجلی ٹھیک کرتے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)گھرکی خراب بجلی ٹھیک کرتے ہوئےنوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    میہڑ کے نواحی گاؤں پٹیجی میں گھر کی بجلی ٹھیک کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 24سالہ نوجوان ارشد سمیجو شدید زخمی ہوگیا ،زخمی نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں ورثاء نے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا جہاں پر نوجوان ارشد سمیجو جاں بحق ہوگئے.

    نوجوان کے جاں بحق ہونے کی ڈاکٹروں کی تصدیق بعد لاش ورثاء کی حوالے کی گئی ،لاش گھر پہنچتے ہی کہرام برپاہوگیا.

  • میہڑ: مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس کیخلاف احتجاج،ٹائرجلاکرانڈس ہائی وے بلاک کردی گئی

    میہڑ: مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس کیخلاف احتجاج،ٹائرجلاکرانڈس ہائی وے بلاک کردی گئی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس کیخلاف احتجاج،ٹائرجلاکرانڈس ہائی وے بلاک کردی گئی، مسافر سخت پریشان

    کچھ روز قبل ڈھوٹ برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہواتھا،اس جھگڑے میں نامزد ملزمان کے خلاف میہڑ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہیں گیا،پولیس کی طرف مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈھوٹ برادری کے مرد وخواتین سمیت انڈس ہائی وے اٹک پٹرول پمپ کے قریب ٹائر نظر آتش اور رکاوٹیں ڈال کر روڈ کو مکمل بلاک کردیا ہے

    روڈ بند ہونے کے باعث لاڑکانہ سے کراچی آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ہے مسافروں کو سخت گرمی میں باعث بے حد پریشانی کا سامناکرنا پڑا.

    مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ہمارےملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوگااس وقت تک انڈس ہائی وے پراحتجاج جاری رہے گا.

  • میہڑ: پانی کے تنازع پر جھگڑے میں زخمی ہونیوالوں کا مقدمہ درج نہ کرنے پرپولیس کیخلاف احتجاج

    میہڑ: پانی کے تنازع پر جھگڑے میں زخمی ہونیوالوں کا مقدمہ درج نہ کرنے پرپولیس کیخلاف احتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )پانی کے تنازع پر جھگڑے میں زخمی ہونیوالوں کا مقدمہ درج نہ کرنے پرپولیس کیخلاف احتجاج

    تفصیل کے مطابق میہڑ میں چار روز قبل شہر کی گل محمد کالونی میں تنیہ برادری کہ دوگروپوں میں زرعی زمین کے پانی کے پرانے مسئلے پر جھگڑے میں زخمی ہونے والے افراد کا مقدمہ درج نہ ہونے اور پولیس کی زیادتیوں کہ خلاف تنیہ برادری کےافراد کا بھٹائی پریس کلب پہنچ کر معید تنیو،سرتاج تنیو ،ظہور تنیو ،ضامن تنیو ،نوید تنیو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا

    میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چار روز قبل ملزمان پولیس اہلکار عمران تنیو، پولیس اہلکار اعجاز تنیو،علی اکبر ،علی اصغر،مزمل، ارشاد تنیو اور دیگر ملزمان نے ہمارے سات افراد کو ڈنڈے اور کلہاڑیاں مار کرشدید زخمی کردیا تھاجبکہ پولیس ہمارے مخالفین سے بھاری رشوت لیکر الٹا ہمارے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے زخمی دو افراد مرید اور وقار کو گرفتار کردلیا ہے اور ملاقات پر بھی پابندی لگادی ہے جسکی ہم سخت لفظوں میں مزمت کرتے ہیں

    انہونں ے مزید کہاکہ ہم غریب اور عزت دار شریف شہری ہیں جبکہ ہمارے مخالفین بااثر افراد ہیں جنکو سیاسی افراد کی پشت پناہی حاصل ہے

    متاثرین نے ڈی آئی جی حیدرآباد ،ایس ایس پی دادو اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیکر ہمارے اوپر درج کئیے گئے جھوٹے مقدمے ختم کئے جائیں اور ہمارے مخالفین کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ہمیں تحفظ دلایاجائےدوسر ی صورت میں انصاف کےلئے عدالت کا دروازا کھٹکایا جائیگا.