لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی ہدایت پر 5فروری کشمیریوں سے یوم یکجہتی کے طور پر منانے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ کی زیر صدارت ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر ہومین ریسورس اشرف صالح سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ کہاکہ کشمیریوں کے حقوق کو اُجاگر کرنے کیلئے تعلیمی اداروں میں تحریری و تقریری مقابلے منعقد کیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ 5فروری کوضلع کونسل کے صدیق خان کانجو ہال میں کشمیریوں کے حقوق پرایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا اورانسانی ہاتھوں نے زنجیر بنا کشمیربہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ بھی اپنی اپنی تحصیلوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام جوش وجذبے سے منائیں اور کشمیریوں کے حق استصواب رائے کو اُجاگر کریں۔
Category: لودھراں
-
لودہراں :صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کلین اینڈ گرین پنجاب کے حوالے سے تحصیل دنیاپور کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے شہرکے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بنائے گئے گیٹس دیکھے جن کو خوبصورت جدید قمقموں سے روشن کیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے خانیوال لودھراں روڈ پر بنائے گئے آئی لینڈ،شاہرات میڈین،فٹ پاتھ کا پینٹ،پانی کے فواروں کا لائٹ اپ،پارکوں میں درختوں، گھاس کی کٹنگ انگور دیگر اگر بیوٹیفیکیشن و اپ گریڈیشن اور دیگر تزئین و آرائش اس کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا بغور جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف وارڈز میں جنرل صفائی کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کا کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالے سے یہ پہلا دورہ تھا جس کے دوران انہوں نے صوبے کی سطح پر دیئے گئے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے پیرامیٹرز کے حوالے سے صفائی ستھرائی اور دیگر اہم امور کا تجزیہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن کے اقدامات کو سراہا اور تحصیل دنیاپور کو بہترین قراردیا۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل دنیاپور میں عوام کوصاف شفاف پینے کے پانی کی سہولت کے جائزہ کے لیے شہر کے مختلف واٹر فلٹریشن پلانٹس کا بھی معائنہ کیا۔
-
لودہراں : نئی ڈی پی او نے چارج سنبھال لیا
لودہراں(نمائندہ باغی ٹی وی)نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ڈی پی او آفس آمد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدکرار حسین کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔چارج سنبھالنے کے بعد ڈی پی او سید کرار حسین نے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور انسداد جرائم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔عوام کو انصاف کی فراہمی اور مسائل ومشکلات کے ازالے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی اور پولیس فورس کی ویلفئیر کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ضلعی پولیس سربراہ سیدکرار حسین نے کہا کے شہریوں اور پولیس ملازمین کیلئے انکے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے اور کسی کیساتھ بھی کوئی ناانصافی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،ہم سب کوایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔ہمیں پولیس کی وردی کی عزت کا خاص خیال رکھنا ہے اور لوگوں کی خدمت کرنا پولیس کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔نئے ڈی پی او نے دفتر میں تعینات تمام افسران، برانچ انچارجز اور عملے سے فرداً فرداًملاقات بھی کی کہا کہ ملک و قوم اور محکمہ کی بہتری کے لئے بھر پور کام کریں، میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
-
دنیاپور : کار کو حادثہ تین افراد جاں بحق
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی)نواحی علاقے ہیڈ مانجھا میں گاڑی نہر میں جاگری گاڑی میں ماں بیٹا اور بیٹی شامل تھے۔
ریسیکو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تینوں افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ جاں بحق ھونے والی ثمینہ سکول ٹیچر تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق ماں اپنے بچوں کو لے کر سکول جارہی تھی۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی کنٹرول نہ ھونے کی وجہ سے پیش آیا۔
جاں بحق ھونے والوں میں ثمینہ شریف اور دو بچے محمد حسیب اور اقراء شامل ہیں۔جاں بحق ھونے والے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا ھے۔ریسیکو ذرائع
-
لودہراں : آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) بہاولپور روڈ 100 چک کے قریب آئل ٹینکر کے ٹائروں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
لودھراں ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ھی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ایریا کوارڈن آف کرکے آگ پر فوراً قابو پا لیا گیا۔
آئل ٹینکر میں 60 ہزار لٹر پٹرول موجود ھے۔آئل ٹینکر ملتان سے بہاولپور جارھا تھا۔ ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس اور موٹروے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
روڈ کلیئر کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا
-
لودہراں : پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی)ملتان روڈ پر کمبوہ پلازہ کے قریب 3 مسلح ڈاکووں کی پولیس پر فائرنگ۔
پنجاب پولیس ترجمان لودہراں کے مطابق نے تعاقب کرکے 1 ڈاکو کو پکڑ لیا، 2 فرار تینوں مسلح ڈاکو نجی بنک کے باہر واردات کی نیت سے کھڑے تھے۔ مسلح ڈاکوؤں کی شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی بھی کوشش۔
پولیس کے چیک کرنے پر دو مسلح ڈاکو پولیس پر فائرنگ کرکے گلیوں میں فرار ہوئے۔کراس فائرنگ سے ایک مسلح ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا
دونوں فرار ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل،ناکہ بندی کروا دی گئی۔
-
کہروڑپکا : شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی
کہروڑ پکا ( نمائندہ باغی ٹی وی))تھانہ سٹی کہروڑ پکا کا چالو بھٹی شراب پر کامیاب چھاپہ ، مقدمہ درج ، ملزم شراب سمیت گرفتار ۔ مقدمہ ایف آئی آر نمبر34/20کے مطابق بستی خیر محمد والی موضع ڈکھنہ گھاڑو کا رہائشی شراب فروش محمد آصف ولد مختیار ہاشمی قریشی چالو بھٹی شراب کشید کر رہا تھا پولیس کو آتا دیکھ کر بھاگنے کی کوشش مگر عبدالشکور ایس آئی تھانہ سٹی کہروڑ پکا اور ہمرائی پولیس نے فوراً قابو کر لیا چالو بھٹی شراب جو کہ موقع پر 40لیٹر پر قبضہ کر کے ملزم کے خلاف بجرم 3/4/4/79PO کے تحت ایف آئی آر 34/20مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
-
لودہراں: پاکستان تحریک انصاف ضلعی باڈی کیلئے امیدوار نامزد
لودھراں ( نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان تحریک انصاف لودھراں کے رہنما و ممبر پنجاب سیڈ کارپوریشن رانا ارسلان خان کو ضلع لودھراں میں پاکستان تحریک انصاف کا ضلعی جنرل سیکرٹری نامزد کردیا گیا ہے۔رانا ارسلان خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اہم ذمہ داری سونپے جانے پر میں وزیر اعظم عمران خان اور اپنے عظیم قائد جہانگیر خان ترین کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔رانا ارسلان خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پوری دلجمعی کے ساتھ اس اہم ترین ذمہ داری کو نبھاوں گا اور ضلع لودھراں میں پارٹی کی مضبوطی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا۔پارٹی کے تمام کارکنان میرا اثاثہ ہیں انکے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرواوں گا انشاءاللہ بہت جلد تحصیل اور شہروں کی تنظیم سازی کو سینئر و جونیئر رہنماؤں اور کارکنوں کی مشاورت سے مکمل کرلیا جائے گا اور بھرپور کوشش ہوگی کہ پارٹی کیلئے کام کرنے والے مخلص کارکنوں کو تنظیم میں آگے رکھا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں دو پارٹی نظام کے خاتمے کا نام ہے باریاں لے کر عوام کا خون چوسنے والی سیاسی جماعتیں اب انشاءاللہ کبھی اقتدار کا سورج نہیں دیکھیں گی اب تحریک انصاف عوام کی حقیقی خادم بن کر ان کے لئے اقرباء پروری سے پاک نظام کو دوام بخشے گی ۔
-
لودہراں : پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی باڈی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) لودھراں میں پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی تنظیم کا اعلان کردیا گیا
تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی رضا دریشک نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ملک آصف اعوان تحریک انصاف لودھراں کے ضلعی صدر نامزد – رانا ارسلان خان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری نامزد
طاہر امیر غوری سینئر ضلعی نائب صدر نامزد ،خورشید احمد اور فارق احمد ضلعی نائب صدور نامزد
طاہر حسین خان ملیزئی ایڈیشنل ضلعی جنرل سیکرٹری نامزد ،چوہدری تنویر آرائیں ضلعی سیکرٹری فنانس مقرر سید باغ علی نقوی ضلعی سیکرٹری انفارمیشن مقرر ملک عبدالمجید ارائیں اور میاں الیاس ارائیں ڈپٹی ضلعی جنرل سیکرٹریز نامزد کر دیئے گئے ہیں
-
لودہراں : ڈسٹرکٹ بار لودہراں الیکشن پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن، پولیس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لودھراں ڈی پی او ملک جمیل ظفر کا ڈسٹرکٹ بار کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ بار انتخابات کو پرامن رکھنے کیلئے پولیس کے 6 سب انسپکٹر، 6 اے ایس آئیز اور 60 کانسٹیبلز تعینات ہیں، ایلیٹ فورس کی تین گاڑیاں بھی بار انتخابات کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔