Baaghi TV

Category: لودھراں

  • وہاڑی : مویشی چور گروہ گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کا مویشی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن 3گرفتار 5لاکھ مالیتی مسروقہ برآمد
    تفصیلات کے مطابق وہاڑی ضلع بھر میں مویشی چوری کی وارداتوں کے انسداد کے لئے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ جبکہ مہم کو بہتر اور کامیاب بنانے اور مویشی چوری کی موثر روک تھام کے لئے ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی

    جنہوں نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے سلیمی گینگ کے 3ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تقریباً 5لاکھ روپے مالیت کے 9 مویشی, نقدی دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا.
    ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ4رکنی ملزمان پر مشتمل سلیمی گینگ دن کے اوقات میں لوگوں کے مال مویشی ،ڈیروں کی ریکی اور ڈیرے داروں کی نقل و حرکت کو نوٹ کرتے ۔ اکٹھے بیٹھ کر چوری کی پلاننگ کرتے ۔مویشی چوری سے قبل ملزمان ڈالا لے کر آتے۔ رات کی تاریکی میں مختلف ڈیروں پر جاتے ، مویشی ڈالے میں لوڈ کر کے مویشی منڈیوں میں دور دراز سے آئے ہوئے مویشی بیوپاریوں کے ہاتھ فروخت کر دیتے تھے

    ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی شاہد اسحاق, انچارج چوکی 48پل مظہر فرید, اور کنسٹیبلان غلام مصطفی, طارق نواز, محمد یسین, محمد حبیب اور خضر حیات پر مشتمل ٹیم نے دن رات کی محنت کرتے ہوئے سلیمی گینگ کے 3ملزمان سلیم اختر عرف سلیمی, محمد آصف اور اسماعیل کو گرفتار کر لیا جبکہ1کی گرفتاری بقایا ہے.

    ابتدائی تفتیش کےمطابق ملزمان کا تعلق چک نمبر 16ڈبلیو بی سے ہے جنہوں نے 48پل کے علاقہ میں 7وارداتیں کرنا تسلیم کی جبکہ ان کے قبضہ سے5لاکھ مالیتی 9مویشی, نقدی اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے. ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید نے مزید کہا کہ کہ جب ملزمان مال مویشی چوری کرکے لے جاتے ہیں توان لوگوں کے رزق کا سلسلہ جامد ہو جاتا جس سے غریب لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا. انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس وہاڑی کی سماج دشمن عناصر سمیت مویشی چوروں کے خلاف اپنی مربوط اور منظم کارروائیاں جاری رکھے گی۔ مویشی چوروںکے نیٹ ورک کو توڑ کرملزمان کو جیل بجھوائیں گے۔

    شہریوں ا ور ان کے مال مویشی کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے ۔انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس کی پوری ٹیم کو شاباش دی ۔

  • دنیاپور : سرچ آپریشن کے دوران منشیات برآمد

    دنیاپور(نمائندہ باغی ٹی وی))ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایس ایچ او تھانہ صدر دنیاپور خالد محمود سنگھیڑا نے پولیس کی بھاری نفری،ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے جوانوں کے ہمراہ چک نمبر 2 ایم میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران 24 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی،تلاشی کے دوران منشیات فروشوں افضل،آصف اور بیزاد سے 740 گرام چرس برآمد ہوئی،تھانہ صدر دنیاپور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دئیے ہیں،سرچ آپریشن کے دوران 31 مشکوک افراد کے شناختی کارڈز کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور ان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق بھی کی گئی،سرچ آپریشن کے دوران فورتھ شیڈول میں شامل شخص کو بھی چیک کیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے ضلع بھر میں غیر امتیازی سرچ آپریشن جاری ہیں،سرچ آپریشن کا مقصد شہریوں کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے-

  • لودہراں : ریسکیو ٹیم کا بروقت امدادی آپریشن

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی کنویں میں گری ھوئی گائے کو زندہ باہر نکال لیا

    تفصیلات کے مطابق لودھراں بستی ملوک کے قریب بستی اوڈاں میں گائے 40 فٹ گہرے کنویں میں گر گئی جس کی اطلاع ریسکیو 1122 لودھراں کنٹرول کو موصول ہوئی اطلاع ملتے ھی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹہ کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد گائے کو زندہ نکال لیا اہل علاقہ نے ریسکیو ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔۔۔

  • لودہراں : تصادم میں ایک شخص جاں بحق

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) جلہ موڑ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم
    تفصیلات کے مطابق لودہراں کے نواحی علاقے جلہ آرائیں موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا کس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا

    حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا

  • لودہراں : منشیات فروش کی گرفتاری پر پریس ریلیز

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ضلع لودہراں کو منشیات سے پاک کر کے ہی دم لیں گے، لودہراں پولیس "منشیات سے پاک اور زندگی سے پیار” کے سلوگن پر عمل پیرا ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف ایسے ہی کاروائیاں جاری رہیں گی، ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او صدر سرکل ہمایوں افتخار نے ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر تھانہ سٹی لودہراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لودہراں فیضان قیوم بھی موجود تھے۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل ہمایوں افتخار نے بتایا کہ یہ دونوں میاں بیوی جابراور نورین بین الاصوبائی منشیات فروش ہیں اور یہ صوبہ بلوچستان کے علاقہ لورالائی سے چرس لیکر پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے ہوئے رحیم یار خان جا رہے تھے۔مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لودہراں فیضان قیوم نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی لودہراں کے علاقہ سے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے 25 کلو200گرام چرس برآمد کی۔ منشیات کے دو پیکٹ ملزم جابر نے جسم کے ساتھ چپکائے ہوئے تھے جبکہ باقی کے19 پیکٹ گاڑی GLI کی ڈگی سے برآمد کئے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او ہمایوں افتخار نے بتایا کہ لودہراں پولیس منشیات فروشوں کے خلاف ایسے ہی کاروائیاں جاری رکھے گی، لودہراں پولیس منشیات سے پاک اور زندگی سے پیار کے سلوگن پر عمل پیرا ہے مزید ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لودہراں فیضان قیوم اور ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کااعلان بھی کیا۔

  • لودہراں : بین الصوبائی منشیات سپلائر گرفتار

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی لودھراں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی. 2 بین الاصوبائی منشیات فروش میاں بیوی گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد.

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی لودھراں فیضان قیوم اور ان کی ٹیم نے کاروائی کی. مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان میاں بیوی جابر اور نورین کو گرفتار کر لیا.ملزمان کے قبضہ سے 25 کلو200گرام چرس برآمد کی.

    ملزم جابر نے منشیات کے 2 پیکٹ جسم پر اور باقی گاڑی کی ڈگی میں چھپا رکھی تھی. ملزمان منشیات صوبہ بلوچستان سے لیکر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تقسیم کرتے ہوئے رحیم یار خان جا رہے تھے. لودہراں پولیس "منشیات سے انکار زندگی سے پیار” کے سلوگن پر عمل پیرا ہے.

    ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی طرف سے کاروائی کرنے والے ایس ایچ او تھانہ سٹی فیضان قیوم اور ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان.

  • لودہراں : 7 سالہ ننھا بچہ جاں بحق

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کا رہائشی7سالہ ننھا زین نجی کمپنی کا کیک کھانے سےجانبحق،

    کیک کھانےسےحالتِ غیرچند منٹوں بعدخون کی اُلٹی آئی اورننھا زین زندگی کی بازی ہارگیا،سٹی پولیس نے کاروائی کیلئےکہا تو ننھے زین کے بوڑھے دادا نے اللہ کی رضا کی خاطر معاف کر دیا اور کاروائی سے انکار کردیا،ننھے زین کی لاش گلی ڈاکٹر امیر والی مین پہنچتے ہی ہر آنکھ اشک بار ہوگئی،محکمہ فوڈ اتھارٹی کی مبینہ مجرمانہ غفلت۔ مارکیٹوں میں غیرمعیاری کھانےپینے کی اشیاء کی فروخت۔ پرائیویٹ کمپنی کا بنا ہوا کیک کھانے سے سات سالہ بچہ زین موت کے منہ میں چلا گیا۔کیا وزیراعظم یا وزیراعلی۔ اس کا نوٹس لیں گے۔اور اس کے ذمہ داروں کو اس کی سزا دلوائیں گے۔لودھراں کے شہریوں کا سوال

  • لودہراں : پکڑی گئی شراب کی حقیقت کیا ہے ؟

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ہندو راکیش نے لودھراں میں پکڑی جانیوالی شراب بارے اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پولیس کی دبنگ کاروائی کا سارا بھانڈا پھوڑ دیا

    وزیر اعلی پنجاب اور حکومتِ پاکستان سے تحفظ کی اپیل کرتاہوں ہندو راکیش

    سندھ سے تعلق رکھنے والے شراب مالک راکیش ہندو نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہم لائسنس ہولڈر ہیں۔فیکڑی سےشراب نکلنےکےفوراً بعد ہم نے باقاعدہ گورنمنٹ افپاکستان کو لاکھوں روپے ٹیکس ادا کیا ہے.پنجاب پولیس شراب کارٹون گفٹ مانگتی ہے اور پیسے مانگتی ہے۔ہندو راکیش نے لودھراں میں پکڑی جانیوالی پچاس لاکھ سے زیادہ مالیت کی شراب کا اجازت نامہ اور حکومت کو بھرا جانیوالا ٹیکس ووچر پیش کردیا۔لودھراں پولیس نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے اور بلاوجہ گاڑی بند اور تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا ہے۔راولپنڈی سے سندھ جانیوالی ہماری گاڑی میں تمام کاغذات موجود تھے مگر پولیس نے بلا وجہ زیادتی اور مقدمہ درج کیا ہے.حکومت پاکستان سے ہماری اپیل ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیاجائےہندوراکیش کابیان

    جبکہ لودھراں ڈی ایس پی سرکل ہمایوں افتخار نے آج اسی شراب کیس بارے پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ اتنی بڑی تعداد میں شراب اوپن ٹرک میں نہیں جاسکتی۔پولیس شراب کی 19000 ہزار بوتلیں 648 کارٹن پکڑے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی سرکل۔ پچاس لاکھ سےزائد مالیت کی شراب پکڑی گئی ہےڈی ایس پی سرکل)دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ھےملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہے ۔ڈی ایس پی سرکل) بلیک لیبل ،وسکی،واٹ ون،مری ڈرائی جن، لندن ڈرائی جن سلور ٹاپ شراب شامل ھے۔ڈی ایس پی سرکل

    شراب پنڈی سے سندھ جا رہی تھی ڈی ایس پی سرکل ہماریوں افتخار کی پریس کانفرنس سے گفتگو کی تھی۔

  • لودہراں : عوام کے سہولت کیلئے نئے اراضی سنٹر بنانے کا فیصلہ

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر ریونیو ملک انورکی ڈپٹی کمشنر آفس میں وزیر جیل کےہمراہ میڈیا ٹاک،پنجاب میں115نئے اراضی سنٹر بنا رہے ہیں صوبائی وزیر ریونیو ملک انور،31 دسمبر تک اراضی سنٹر مکمل فعال ہو جائیں گے ملک انور صوبائی وزیر ریونیو، سٹاف کی کمی کو بھی دور کیا جا رہا ہے ملک انور صوبائی وزیر،کسانوں اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کم ہو رہے ہیں ملک انورصوبائی وزیر، محکمہ مال سابقہ دور کی نسبت اب بہتری کی طرف جا رہا ہے ملک انور صوبائی وزیر، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ملک انور صوبائی وزیر ریونیو،پنجاب بھر میں اربوں روپے کی زمینیں وگذار کرائیں ہیں ملک انور صوبائی وزیر ریونیو میں میڈیا سے گفتگو ۔

  • لودہراں : کروڑوں روپے مالیت کی ولائتی شراب پکڑی گئی

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) لودہراں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی.

    تفصیلات کے مطابق لودہراں تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان سے 18912 بوتل ولائتی شراب برآمد کی.

    2 ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا. ملزمان شراب کو اسلام آباد سے لوڈ کرکے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہوئے سندھ لے جا رہے تھے. منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گے. لودہراں پولیس کا عزم منشیات سے پاک معاشرہ ہے. ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے کارروائی کرنے والے پولیس آفیسران کو شاباش دی. ترجمان پولیس