Baaghi TV

Category: لودھراں

  • لودھراں : شجرکاری مہم کا افتتاح

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی)مس کائنات رضا فوکل پرسن برائے ڈسٹرکٹ لودھراں و بہاولپور ٹو چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو حکومت پنجاب و ٹیم ممبر آواز 2 نے ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران علی قریشی کے ہمراہ چک نمبر 100 ایم میں پودے لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا۔
    پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر اربن فاریسٹ میں 500 پودے لگائے گئے۔
    مس کائنات رضا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انشاء اللہ پورے ملک کی طرح لودھراں کو بھی سرسبزوشاداب بنائیں گے۔

  • لودھراں : کرپشن کرنے پر لوکل گورنمنٹ کا افسر برطرف نوٹیفیکیشن جاری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) بلڈنگ انسپکٹر تحصیل کونسل لودھراں نیاز احمد کو لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے بارے اینٹی کرپشن کی انکوائری اور مقدمے کے اندراج کے بعد آخر کار معطل کر کے لاہور آفس رپورٹ کرنے کا کہہ دیا ہے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے ۔

    گزارش یہ ہے کہ چند روز قبل میڈیا پر تہمتیں لگ رہی تھیں کہ میڈیا غلط ہے ناجائز کام نہ کرے تو اہلکاروں اور افسران کو بلیک میل کیا جاتا ہے اب یہ نوٹیفکیشن بھی شاید میڈیا نے جاری کیا ہے نیاز احمد کے حمایتی دوست اب محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب اور اینٹی کرپشن سرکل لودھراں اور ریجن ملتان پر بھی ضرور الزامات دھریں

  • لودھراں : فریقین کے درمیان صلح کروا دی گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دونوں فریقین میں صلح طے پاگئی معاہدہ دستخط ہوگیا۔

    PTI ضلعی جنرل سیکرٹری رانا ارسلان ڈاکٹر رانا طارق اور بھتیجوں کے درمیان ڈیرے کی تقسیم کے تمام معاملات خوش اسلوبی سےبذریعہ اسٹامپ پیپرمعہ گواہان ہل ھوگیا۔ جس میں PTI رہنما جہانگیر ترین کے پرسنل سٹاف منیجر عبد الخالق کانجو اور ایس ایچ او سٹی رائیس علی انصر نے معاہدے پر دونوں فریقین سے دستخط کروائے.

    LodhranToday

  • دنیاپور : نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) نشنل ہائی وے پر چک نمبر 327 ڈبلیو بی کے قریب ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان یاسر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا ساتھی جمیل شدید زخمی ہو گیا ہے زخمی ہونے والے نوجوان کو فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر ہی دنیاپور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا

    ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ میں جاں بحق اور زخمی نوجوانوں کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔

  • لودھراں : ذخیرہ اندوزی کے متعدد مقامات پر چھاپے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف کا دو فیکٹریوں پر چھاپہ، ہزاروں من چاول اور گندم برآمد، فیکٹریاں سیل کردی گئیں

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف نے سپیشل برانچ کی اطلاع پر محکمہ فوڈ، مارکیٹ کمیٹی اور پولیس کے ہمراہ چک ہمتہ میں سہیل کاشف کاٹن فیکٹری پر چھاپہ مارا تو وہاں غیر قانونی طور پر اڑھائی ہزار بوریاں گندم اور پانچ ہزار تین سو بویاں چاول کی سٹاک کی گئ تھیں اسی طرح اڈہ پرمٹ پر وقار کاٹن فیکٹری میں چھاپہ مارا گیا تق وہاں پانچ ہزار بوری چاول اور کاٹن کی 3200 گانٹھیں غیر قانونی طور پر بنا رجسٹریشن سٹاک پائی گئیں دونوں فیکٹریوں کو سیل کرکے ملز مالکان کے خلاف جرمانے سے لے کر مقدمات کے اندراج تک کی کارروائی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے

  • کہروڑپکا : خاندانی دشمنی پر مزید ایک اور شخص قتل

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) مشہور زمیندار نتھو پھل کا بیٹا موسیٰ پھل مخالفین کی فائرنگ سے قتل۔

    اطلاع ملتےہی کہروڑپکا پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔لعش کو قبضے میں لے کر کاروائی شروع کردی گئی۔کہروڑپکا کے نواحی علاقے موضع شاہ پور پھل سے تعلق رکھنے والے نتھو پھل کے بیٹے موسیٰ پھل کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق موسیٰ پھل اپنے ایک دوست کے ہمراہ زرعی زمین پر جا رہا تھا دریائے ستلج کے بیٹ میں مخالفین جو جھاڑیوں کے پیچھے چھپے ہوئے تھےاچانک سامنے آکر فائرنگ کی گئی۔ جس سےموسیٰ پھل موقع پر جانبحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق قتل کی واردات کو خاندانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

  • لودھراں : گندم کی منتقلی پر پابندی پر عملدرآمد کیلئے ناکہ بندی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی حکومت پنجاب کی طرف سے لگائی جانے بین الصوبائی اور بین الضلاعی گندم کی منتقلی پابندی پر کاروائی۔

    ضلع بھر میں محکمہ خوراک کے ساتھ گندم منتقلی کو روکنے کے لئے ضلع کے 7 داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی۔

    ناکہ بندی پر غیر قانونی گندم منتقلی کرنے والے ٹرک اور ٹرالیوں سے 3521 گندم کے تھیلے پکڑ کر محکمہ خوراک کے حوالے کیا گیا۔ترجمان پولیس

    4401 من گندم کو محکمہ خوراک کے حوالے کرکے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ترجمان پولیس

  • لودھراں : خوفناک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پیر والا کھوہ بستی ملوک ٹول پلازہ کے قریب سیور ویل کی صفائی کرتے ھوئے 5 افراد جاں بحق 2 زخمی۔ ریسکیو 1122

    تفصیلات کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے آپریشن کرکے متاثرین کو باہر نکالا۔ ریسکیو ٹیم 5 ڈیڈ باڈیز اوردونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ھسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثہ کنویں میں زہریلی گیس کی وجہ سے پیش آیا .

  • دنیاپور : نوجوان گولی لگنے سے چل بسا تحقیقات جاری

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان سے اچانک گولی چل گئی،وارڈ نمبر 2 کا رہائشی 18 سالہ امیر حمزہ دوست کے ہمراہ پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی،گولی لگنے سے امیر حمزہ شدید زخمی ہو گیا،تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی امیر حمزہ کو ہسپتال منتقل کیا،زخمی امیر حمزہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا،تھانہ سٹی پولیس نے جاں بحق ہونے والے وارڈ نمبر 2 کے رہائشی امیر حمزہ کے دوست کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے-

  • لودھراں : پولیس اسٹیشنوں میں کرونا سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدامات

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اقدامات، فورس کو ماسک اور گلوز فراہم کر دئے گئے۔

    پولیس فورس کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں بریفنگ، تمام ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت۔

    تھانوں میں آنے والے شہریوں اور فورس کو گیٹ پر ہاتھ دھونے کے لئے پانی والی ٹینکی اور واش بیسن نصب کر دئیے گئے۔

    فورس کو آپس میں اور شہریوں سے میل ملاقات کے دوران ماسک اور گلوز کے استعمال کا حکم۔

    حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ تمام احکامات و ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاۓ گا۔ڈی پی او سید کرار حسین