Baaghi TV

Category: لودھراں

  • وہاڑی : انتظامیہ کی ملی بھگت سے قیمتی درخت کی چوری عروج پر

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کی گئی گرین اینڈ کلین مہم محکمہ جنگلات افسران اور ٹمبر مافیا کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے بری طرح ناکام پاکپتن کینال سے بلاک آفیسر صفدر اور سیکورٹی گارڈ نے لاکھوں روپے کے درخت چوری کروا ڈالے۔
    اہل علاقہ کی جانب سے متعدد بار انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا مگر انتظامیہ گہری نیند سے بیدار نہ ہوئی تفصیلات کے مطابق چوبیس ڈبلیو بی کے رہائشی کامران ندیم افضل نصیر تنویر شرافت ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ چوبیس ڈبلیو بی نہر سے 22 ڈبلیو بی والے پل پر لگے لاکھوں روپے مالیت کے درخت بلاک آفیسر اور سیکیورٹی گارڈ کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے چوری ہو چکے ہیں اور درخت چوری کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے متعدد بار محکمہ جنگلات کے افسران کو آگاہ کیا مگر افسران خاموش تماشائی بنے ہوۓ ہیں علاقہ مکینوں نے مزید کہا کے اک طرف حکومت وقت پنجاب کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے اور دوسری جانب درختوں کی نگرانی کرنے والے ہی چوروں کی پشت پناہی کر رہے ہیں اگر فوری طور پر درخت چوری کرنے کے خلاف نوٹس نہ لیا گیا تو کچھ ہی عرصہ میں پاکپتن کینال سے درختوں کا صفایا ہو جاۓ گا شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر ملتان اور ڈی سی وہاڑی سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

  • لودہراں : سابقہ حکومت کے ترقیاتی منصوبے صرف تختی کی حد تک

    لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) دو حکومتیں آ گئی مگر آج تک تین سال قبل لودھراں جلالپور موڑ پر انڈر پاس کا وعدہ آج تک وفا نہ کر سکا-
    ٹرین حادثہ میں شہید 8 طلباء اور ایک رکشہ ڈرائیور کی آج تیسری برسی-وزیر اعلی پنجاب اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے کئے گئے فلائی اوور کے اعلان پر آج تک ایک اینٹ تک نہیں رکھی گئی۔ضمنی الیکشن NA 154 2015 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی لودھراں جلسے میں اسی انڈر بائی باس اور فلائی آوور کی تعمیر کا اعلان کرگئے تھے۔فلائی آوور پر وزیر اعلی پنجاب کا اعلان آج تک افتتاحی تختی تک ہی محدود رہا۔یاد رہے کہ اج سے تین سال قبل ہزارہ ایکسپریس میں 6 جنوری کو سکول جاتے ہوئے شدید دھند اور سگنل نا دیکھائی دینے اور ریلوے پھاٹک بند نا ہونے کیوجہ سے یہ واقع پیش آیا تھا۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لودھراں 28 مارچ 2017 کو فلائی آوور کا سنگ بنیاد رکھا تھا جو کہ آج تک صرف تختی تک محدود رہا-

  • لودہراں : کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر ریلی

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) مقبوضہ کشہیر سے اظہار یکجہتی اور انڈیا مظالم بے نقاب کرنے کیلے ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی کی زیر قیادت کشمیریوں کا ساتھ دینے کیلے ریلی نکالی گی جس میں سوسائٹی کے اراکین ، سرکاری محکمہ جات کے افسران و ملازمین اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کر کہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا

    شرکاء ریلی نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو کشمیر میں فوری کرفیو ختم کر کے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے آزادی کا مطالبہ کیا

  • لودہراں : ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لئے اقدامات

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سید ماجد احمد کی ہدایت پر کمیونٹی سیفٹی ونگ نے پھٹہ رکشہ کو ریفلیکٹر لگائے .اس مہم کا مقصد لنک روڈز/ اھم شاہراؤں پر شرح حادثات میں نمایاں کمی لانا ہے جو کہ پھٹہ رکشوں پر بیک لائٹس نہ ھونے کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں ریسکیو ٹیم اور ریسکیو والنٹیئر ز نے شہر کی شاہراؤں پھٹہ رکشہ اڈوں، اور دیگر مقامات پر رکشوں پر ریفلیکٹر لگاۓ.

  • دنیاپور : لاش برآمد تحقیقات جاری

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے علاقے جلہ آرائیں تھانہ کی حدود میں چک نمبر 372 ڈبلیو بی میں 35سالہ شخص کی لاش برآمد۔

    پولیس ذرائع کے مطابق محمداقبال اعوان نامی شخص کی لاش چھت سے لگے پھندے میں جھول رہی تھی واقعہ خودکشی یاقتل کا ہے تفتیش کی جا رہی ہے ۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تحصیل ہسپتال ہیڈکوارٹر دنیاپور منتقل کر دی ہے

  • لودہراں : منشیات اور ناجائز اسلحہ پر گرفتاریاں

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) 9 ملزمان گرفتار، منشیات، اسلحہ برآمد، ترجمان پولیس

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی لودہراں پولیس نے ملزم نصیر سے 2 لیٹر، فیاض سے 2 لیٹر اور ملزم فلکشیر سے 2 لیٹر شراب برآمد کی. تھانہ سٹی لودھراں پولیس نے ملزم عامر سے 120 گرام اور ملزم ابراہیم شاہ سے 1360 گرام چرس برآمد کی.

    تھانہ قریشی والا پولیس نے ملزم جاوید سے پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد کی. ترجمان پولیس تھانہ گیلیوال پولیس نے ملزم عمران سے 240 گرام چرس برآمد کی.

    تھانہ سٹی کہروڑپکا پولیس نے ملزمان مدد علی اور محمد افتخار کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر گرفتار کیا.

    ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کاروائی پولیس شروع کر دی گئی. ترجمان پولیس

  • کہروڑپکا : بٹھہ مالکان کا مطالبہ زور پکڑ گیا

    کہروڑپکا(نمائندہ باغی ٹی وی)اےسی کے ناجائز جرمانے بٹھے بند مالکان نے ہڑتال کی دھمکی دے دی ہزاروں مزدور بے روز گار ہوگئے بٹھے چالو کرائیں جائیں

    اکمل بھٹی ،چوہدری پرویز علی اللہ رکھا سالانہ ٹیکس کی مد میں حکومت کو کروڑوں روپے اداکیئے جاتے ہیں بندش ختم کی جاے میڈیا سے گفتگو کہروڑپکا سے تعلق رکھنے والے بٹھہ مالکان چوہدری پرویز علی اللہ رکھا اکمل بھٹی حاجی اصغر اللہ ڈتہ نے بٹھوں کی بندش کے حوالے سے سروے میں گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ناجائز جرمانوں کے خلاف ہم ہڑتال کرینگے بٹھوں کی بندش سے لاکھوں مزدور معاشی طور پر مالی بحران کا شکار ہورہےہیں لاکھوں اینٹیں بنانے والے تھپیرے بٹھوں کے مستری بھرائی اور نکاسی والے مزدور مکمل طور پو پریشان دکھائی دےرہےہیں بٹھہ مالکان کے پاس وسائل کی کمی کے باعث مزدوروں کو اجرت کی ادائیگی ناممکن ہوچکی ہے گزشتہ دوسالوں سے موسمی بارشوں کی وجہ سے کروڑوں روپے کی کچی اینٹوں کا نقصان ہوا ہے اور حکومت کی طرف سے بٹھہ مالکان کو نا تو ان کا اذالہ کرنے کے لئے انہیں کوئی ریلیف دیاگیا اور نہ ہی مزدوروں کو بروقت ادائیگی کے حوالے سے کوئی اقدامات کیئے گئے اینٹوں کی فروخت نہ ہونا اسی کی ہی وجہ ہے ملک بھر کی کوئلے کی دوکانوں میں کام کرنے والے لیبرز بھی مکمل طور پر بے روز گاری کا شکار ہیں کوئلہ مالکان سمیت سی پیک پر کام کرنے والے مزدور بھی مالی معاشی بحران کا شکار ہوچکے ہیں واضع رہے کہ بٹھہ بند کئے جانے کی وجہ سے ہمیشہ سالانہ ٹیکس کی مد میں حکومت کو کروڑوں روپے ادا کئے جاتے ہیں مگر اس کے باوجود بھٹوں کی بندش ان کا معاشی قتل کے مترادف ہے انہونے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بٹھوں کی بندش کو ختم کیا جاے

  • لودہراں : قتل یا خودکشی تحقیقات کا حکم

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ دھنوٹ کے علاقےجمرانی واہ میں نوجوان لڑکی کی خودکشی یا قتل؟ڈی پی او ملک جمیل ظفر موقع پر پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق تھانہ دھنوٹ کے علاقے جمرانی واہ میں 20 سالہ لڑکی کی خودکشی کا واقعہ رپورٹ ہوا لڑکی آپنےگلے میں کپڑا ڈال کر کمرے کی چھت میں لگے پنکھے سے جھول گئی۔اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے خود موقع پر جا کر شواہد کا جائزہ لیا ڈی پی او نے نعش کا پوسٹمارٹم کرانے اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کی فوری تکمیل کے احکامات جاری کئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ خود کشی کےایسے کسی بھی کیس میں ذرا بھی شک ہو گا تو تمام زاویے سے تفتیش مکمل کی جائے گی اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔فارنزک ٹیم کے عملہ نے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد انہیں فارنزک ٹیسٹ یعنی سائنسی تجزیے کے لیے بھی بھجوایا جارہا ہے۔ میڈیکل رپورٹ ہی کے روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے گا۔

  • دنیاپور : ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں

    دنیاپور(نمائندہ باغی ٹی وی)) شہری صرف سچ اورحقیقی ایمرجنسی میں ہی پکار 15 پر کال کریں تاکہ شہریوں کو پولیس کی امداد بروقت میسر ہو اور سرکاری وسائل کا ضیاع نہ ہوان خیالات کا اظہار ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے پکار 15 کی ماہانہ رپورٹ جاری کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کرنے اور عوام النا س کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پکار 15 کا لاہور میں ہیڈ کوارٹرز قائم ہے

    جہاں سے ضلعی پولیس دفاتر میں قائم کردہ یونٹ پر اطلاعات برائے فوری ایکشن ترسیل کی جاتی ہیں۔ پکار 15 پر تمام کالز کی تفصیلات درج کی جاتی ہیں اور ایک پولیس کمیونیکیشن آفیسر عامر جمیل کو ڈسٹرکٹ لودہراں میں تعینات کیا گیا ہے۔پکار 15 لودہراں کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہ نومبر میں پکار 15 پر 17325 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 1641 کالز پر کاروائی کی گئی جبکہ 12015 کالز غیر متعلقہ تھیں، معلومات کے حصول کے لئے 752کالز پرشہریوں کی رہنمائی کی گئی۔ لودہراں پولیس نے بہترین پولسنگ کا مظاہر ہ کیا اور لودہراں پولیس کا ایوریج رسپانس ٹائم 14 منٹ رہا۔آخر میں ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ مہذب اور ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جھوٹی کالز کرنے سے اجتناب کریں تاکہ سرو س کے معیار کومزید بہتر و موثر بنایا جاسکے۔

  • لودہراں : منشیات کے خلاف بڑی کامیابی پر پریس ریلیز

    لودہراں:2بین الاصوبائی منشیات فروش گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے60 کلو افیون برآمد ،ملزم محمد ندیم اور ندیم خان گرفتار ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ملزمان منشیات کار میں کے پی کے سے لیکر ریلوے روڈ لودھراں موجود تھے، لودہراں پولیس "منشیات سے انکار زندگی سے پیار” کے سلوگن پر عمل پیرا ہے.

    ڈی پی او ملک جمیل ظفر کاایس ایچ او تھانہ سٹی فیضان قیوم اور ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان