Baaghi TV

Category: لودھراں

  • لودہراں : ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری

    لودہراں: ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر پولیس لائن میں انٹی رائیٹ ریفریشر کورس کا انعقاد.

    انٹی رائیٹ ریفریشر کورس کا انعقاد ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ہمایوں افتخار کے زیر نگرانی کیا گیا. انٹی رائیٹ ریفریشر کورس میں مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، آنسو گیس کے استعمال کی ٹریننگ دی گئی. پولیس میں جدت لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں. کورس کا مقصد ہنگامی صورتحال سے نمٹتے ہوئے عوام الناس کی جان و مال اور سرکاری املاک کی حفاظت کو کو یقینی بنانا ہے. ڈی پی او ملک جمیل ظفر.

  • لودہراں : میڈیا فوکل پرسن مقرر

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے اے ڈی سی جی عبدالطیف خان کو ضلعی انتظامیہ کیلئے ضلعی میڈیا فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

    وہ حکومت کی طرف سے عوامی فلاح کے منصوبوں کی کوریج، انتظامی امور بارے ضروری اطلاعات، میڈیا سے رابطہ کاری اور اخباری تراشوں کے ذریعے اُجاگر ہونے والے ضلع کے مسائل کا ازالہ کریں گے۔

  • دنیاپور : امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سرچ آپریشن

    دنیاپور(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او دنیاپور جواد سخا کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی دنیاپور رئیس علی انصر کی سربراہی میں امام بارگاہ حیدریہ کے اردگرد جرائم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصر، ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کی گرفتاری اور عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا گیا.

    سرچ آپریشن میں 01 ایس ایچ او ، 01 ایس آئی، 01 اے ایس آئی ، 01 ہیڈ کانسٹیبل اور 19 کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان، ایلیٹ ٹیم اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی. سرچ آپریشن میں ٹوٹل 29 گھروں کی تلاشی لی گئی

    اور 29 افراد کو بائیو میٹرک کے ذریعے چیک کیا گیا. سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص امین مسیح سے 220 گرام چرس برآمد کی جس کا مقدمہ نمبر 381/19 مورخہ 19/9/19 بجرم 9B/ CNSA درج رجسٹر کیا گیا. ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک سرچ آپریشن جاری رہیں گے.

    عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گے. آخر میں ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں.

  • دنیاپور : عطائیوں کے ہاتھوں عوام کو کون برباد کر رہا ہے ؟

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی )دنیاپور ہسپتال ہیلتھ انتظامیہ کے کرپٹ ملازمین کی ہسپتالوں عطائی ڈاکٹرز و دیگر دکانداروں سے منتھلی لینے کا سلسلہ جاری موت کے گھر آباد اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق عوامی ذرائع سے معلوم ہوا کہ ہیلتھ انتظامیہ پرائس کنٹرول میں شامل چند نامور سرکاری کلرک ڈرائیور ودیگر ڈپٹی ڈی ایچ او کے ساتھ جاتے ہیں ہسپتالوں عطائی ڈاکٹرز ودیگر دکانداروں کو چیک کرتے ہیں اکثر موقع پر جرمانے کرتے ہیں اور رسید دیتے ہیں اکثر ہسپتالوں عطائی نما کلینک اور دکانوں کو سیل کرتے ہیں تاکہ جب سیل لگ جاتی ہے تو یہ کرپٹ اور کرپشن کنگ ملازم ان سے مک مکا کرنا شروع کر دیتے ہیں

    چند گھنٹے بعد یا دوسرے دن بغیرکارروائی یہ ہسپتال عطائی کلینک اور دکانیں کھلی نظر آتی ہیں ذرائع سے معلوم ہوا کہ یہ لوگ عرصہ دراز سے حکومت اور عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں موت کے سوداگروں سے ملے ہوئے ہیں صرف فرضی کاغذی کاروائی کرکے افسران کو خوش کر رہے ہیں ہزاروں روپے ماہانہ منتھلیاں جاری ہیں مزید ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی بااثر سیاسی لوگ سپورٹ کرتے ہیں اگر مسئلہ بن جائے یا شکایت ہوجائے تو افسران سے ملی بھگت کر کے خاموشی ہوجاتی ہے

    یہ کرپٹ ملازم پیسے لینے کے لیے اکثر جگہوں پر افسران کا نام بھی استعمال کرتے ہیں دنیا پور میں آج بھی ناقص انتظام والے کلینک جن کو جعلی ڈاکٹر چلا رہے ہیں عطائی کلینک بھی شہر اور دیہاتوں میں کھلے نظر آتے ہیں دیگر دو نمبر ملاوٹ مافیا دوکاندار بھی بے خوف کام کر رہے ہیں شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر لودھراں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • لودہراں : علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شوکت علی اعجاز کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آؤٹ ڈور مریضوں کو بھی ہر قسم کے ٹیسٹ کی سہو لیات دیں مریضوں اور لواحقین سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران کہی اس مو قع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر چوہدری محمد اکرم، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف بھی ا ن کے ہمراہ تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اور مریضوں کو ادویات کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ آؤٹ ڈور میں رش کی صورت میں مزید کاؤنٹر کھولے جائیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ہیپاٹائٹس سنٹر کا بھی دورہ کیا اس موقع پر انچارج سنٹر ڈاکٹر نوید اقبال کھنڈ نے انہیں سنٹر سے دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں میں ہیپا ٹائٹس کے علاج کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس مر ض سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا جائے اور آگاہی لٹر یچر بھی سنٹر میں آنے والوں میں مسلسل تقسیم کیاجاتا رہے۔

  • لودہراں : امن کمیٹی کا اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا ہے کہ ضلع میں امن کے استحکام کے لئے سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور مسلکی مسائل باہمی رابطوں سے حل کئے جائیں انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ اور ضلعی امن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    اس مو قع پر اے ڈی سی جی عبد الطیف خان بلوچ،انتظامی افسران، مختلف مسالک کے نمائندہ علمائے کرام مولانا محمد میاں، ڈاکٹر شیر محمد اعوان، متحدہ انجمن تاجران کے صدر چو ہدری محمد سلیم، مرکزی انجمن تاجران کے صدر تاصم مسعود بٹ، ضلعی ناظم جماعت اہل سنت حافظ محمد اکرم کانجو، ڈاکٹر جعفر رضا، ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی نواب عمر اورنگ زیب ایڈووکیٹ، عابد منگلا، نواب عبدالرحمن اور اقلیتی ممبر جیکب آفتاب اور دیگر ممبرز مو جود تھے۔ اجلاس میں مولانا محمد میاں نے کہا کہ رابطہ کاری سے ضلع لودھراں ڈویژن کا پُر امن مثالی ضلع ہے۔ چوہدری سلیم نے کہا کہ متحدہ انجمن تاجران امن کے قیام و استحکام کے انتظامیہ کے ساتھ ہے۔ تاصم مسعود بٹ نے بھی تاجر برادری کی طرف سے ضلع کے امن کے لئے انتظامیہ سے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

    ڈاکٹر جعفر رضا نے کہا ہے ہمارے کوئی باہمی اختلافات نہیں ہم شیعہ سنی اپنے ضلع میں امن کے لئے متحد اور سینہ سپر ہیں۔ اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین ؑ کے انتظامات اور سیکیورٹی بارے امن کمیٹی ممبرز کو بھی بریف کیا گیا۔

  • امن کے ا ستحکام کے لئے سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،ڈپٹی کمشنر لودھراں

    لودھراں۔ (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا ہے کہ ضلع میں امن کے ا ستحکام کے لئے سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور مسلکی مسائل باہمی رابطوں سے حل کئے جائیں۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ اور ضلعی امن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس مو قع پر اے ڈی سی جی عبد الطیف خان بلوچ،انتظامی افسران، مختلف مسالک کے نمائندہ علمائے کرام مولانا محمد میاں، ڈاکٹر شیر محمد اعوان، متحدہ انجمن تاجران کے صدر چو ہدری محمد سلیم، مرکزی انجمن تاجران کے صدر تاصم مسعود بٹ، ضلعی ناظم جماعت اہل سنت حافظ محمد اکرم کانجو، ڈاکٹر جعفر رضا، ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی نواب عمر اورنگ زیب ایڈووکیٹ، عابد منگلا، نواب عبد الرحمن اور اقلیتی ممبر جیکب آفتاب اور دیگر ممبرز مو جود تھے۔ اجلاس میں مولانا محمد میاں نے کہا کہ رابطہ کاری سے ضلع لودھراں ڈویڑن کا پْر امن مثالی ضلع ہے۔ چوہدری سلیم نے کہا کہ متحدہ انجمن تاجران امن کے قیام و استحکام کے انتظامیہ کے ساتھ ہے۔ تاصم مسعود بٹ نے بھی تاجر برادری کی طرف سے ضلع کے امن کے لئے انتظامیہ سے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر جعفر رضا نے کہا ہے ہمارے کوئی باہمی اختلافات نہیں ہم شیعہ سنی اپنے ضلع میں امن کے لئے متحد اور سینہ سپر ہیں۔ اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین رضہ کے انتظامات اور سیکیورٹی بارے امن کمیٹی ممبرز کو بھی بریف کیا گیا۔

  • دنیاپور : ملزم کو سخت ترین سزا کا مطالبہ زور پکڑ گیا

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) ملزم راؤ عابد نے ساتھی عابدہ خاتون کی مدد سے 14 سالہ پروین کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنالی۔
    دنیاپور میں گزشتہ دنوں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی حمایت میں دنیاپور کے مرکزی کاظمی چوک میں مقامی سوشل ورکرز خواتین اور شہریوں نے احتجاج کیا۔

    احتجاج کے دوران خواتین نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ ملزم کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے ملزم اس اچھے سلوک مستحق نہیں ہے

    یاد رہے کہ ملزم راؤ عابد نے دنیاپور میں سٹی پریس کلب کے نام سے اپنا علیحدہ پریس کلب بنا رکھا تھا اور ہمیشہ سے اس کا صدر بنا ہوا تھا راؤ عابد کی حقیقت واضح ہونے کے بعد اس کے پریس کلب سے وابستہ صحافیوں نے تحصیل پریس کلب دنیاپور میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی

    متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے نڈر اور بے باک صحافی ریاض خان بلوچ اور عزیز خان بلوچ نے نمایاں کردار ادا کیا ہے اور ملزم کی طرف سے دھمکے ملنے کے باوجود بھی یہ صحافی متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں

  • لودہراں : لاکھوں روپے مالیت کے بکرے چوری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ملتان روڈ عبداللہ پور میں دو کاروں میں سوار 6 ڈاکوؤں کی مسلح واردات

    تفصیلات کے مطابق لودھراں عبدالرازاق نامی زمیندار کے باڑے سے دو کاروں میں سوار 6 ڈاکوؤں 10 لاکھ روپے مالیت کے 30 بکرے لے گئے۔

    واردات رات 2 بجے کے قریب ہوئی، موقع دیکھ کر کارروائی کررہے ہیں، پولیس ترجمان

  • لودہراں : جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی)ضلعی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی

    تفصیلات کے مطابق 4 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ، شرابی، منشیات برآمد، مقدمات درج کر لیا گیا ملزم عدنان سے 15 لٹر شراب بر آمد، ملزمان عابد شاہ، ربنواز کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا.

    ملزم ریاض سے پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد، سماج دشمن عناصر اور جرائم کو ہوا دینے والوں کے خلاف قانون پوری طاقت سے حرکت میں ہے، کوئی رعایت نہیں ہو گی، ڈی پی او ملک جمیل ظفر