Baaghi TV

Category: لودھراں

  • لودھراں : لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا آغاز

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دریاۓ ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریاۓ ستلج کے اطراف میں انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کردیا

    تفصیلات کے مطابق ضلع لودھراں کے مختلف علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے سیلابی صورتحال پیدا ہو رہی ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ کی طرف سے کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کرنے کا عمل تیزی سے شروع ہو گیا ہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خطرناک صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی کو کنٹرول کرنے کے لئے امدادی کیمپ اور ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

  • لودھراں : پتنگ فروشوں کی گرفتاریاں شروع

    لودہراں: ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر لودہراں پولیس کا پتنگ بازی/ پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کہروڑپکا جاوید اشرف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی کہروڑپکا پرویز اختر نے ٹیم کے ہمراہ پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا.ملزم کے قبضہ سے 205 پتنگیں اور ڈور برآمد.پتنگ فروش محمد شاہد کے خلاف تھانہ سٹی کہروڑپکا میں مقدمہ درج.پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے لوگ اس سے اجتناب کریں.جس ایس ایچ او کے علاقے میں پتنگ بازی ہوتی پائی گئی اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی.ڈی پی او ملک جمیل ظفر –

  • دنیاپور : تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے چکنمبر 325 ڈبلیو بی میں وارثتی جائیداد کے تنازعہ پر 45 سالہ شخص پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد،تشدد کی وجہ سے شدید زخمی منظور احمد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا-
    تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے 325 ڈبلیو بی میں عدالت میں وراثتی جائیداد کا ایک سال سے تنازع زیر سماعت تھا جو بہن اور بھائیوں کے درمیان چل رہا تھا گزشتہ روز منظور احمد اپنی بیوی کی جائیداد کیلئے اپنے سالوں کے پاس ان بلانے پر ان کے گھر گیا دوران بات چیت منظور احمد کے سالوں نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جیسے دنیاپور تحصیل ہسپتال ہیڈ کوارٹر لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    دنیاپور تھانہ سٹی میں مقدمہ قتل کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے

  • لودھراں : سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامی امور کا جائزہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمدنے آج صبح یہاں کہروڑپکا اور لودھراں میں دریائے ستلج میں پانی کی آمد کے پیش نظر ممکنہ طورپر زیر آب آنے والے علاقوں میں انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پرڈسٹرکٹ پویس آفیسر ملک جمیل ظفراور متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے اس دوران لائیو سٹاک کی طرف سے جانوروں کی ویکسی نیشن کیمپ اور آبادی کے ممکنہ انخلاء کیلئے ریلیف کیمپوں کا بھی دورہ کیا۔ اور کیمپوں میں بنیادی انسانی ضروریات کاجائزہ لیا۔

  • لودھراں : سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ لائیوسٹاک نے کیمپس قائم کر دیئے

    لودھراں ( نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شہزاد علی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راؤ امتیازاحمد کی ہنگامی ہدایات کے مطابق کہروڑپکا اور لودھراں کے دریائی علاقوں کے قریب لائیو سٹاک کیلئے کیمپس قائم کر دیئے گئے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ چا ر کیمپ تحصیل کہروڑپکا میں قادر پورچمنہ، حاصل والا، ٹبی وڈاں اور بہاول گڑھ میں جبکہ تحصیل لودھراں میں آدم واہن، حسین آباد، قریشی والا فلڈ سیکٹر میں قائم کئے گئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ موبائل ڈسپنسری کو بھی جانوروں کی علاج کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک فلڈ سیکٹر میں مجموعی طور پر دو لاکھ جانوروں کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

  • لودھراں : محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کے حوالے سے اہم اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمدنے کہا ہے کہ ایام عاشور منانے کیلئے ضلع بھر میں احسن انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایل تشیع اور سنی علمائے کرام امن کیلئے یگانگت، بھائی چارے اور اتحاد کی فضا کو قائم رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون جاری رکھیں۔

    انہوں نے یہ بات آج یہان اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں انتظامی اور عوامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالطیف خاں، انتظامی افسران سمیت ضلع کونسل اور میونسپل افسران اور مختلف مسالک کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر راؤا متیاز احمد نے مزید کہاکہ ایام محرم میں تمام طبقات برداشت، مروت،تحمل اور بردباری کا مظاہر ہ کریں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے کہاکہ سماج دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خا ک میں ملانے کیلئے تمام طبقہ حیات کے لوگ سکیورٹی ضابطوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اگر کوئی بھی مسئلہ ہو تو فوری طور پر انتظامیہ اور پولیس کے نوٹس میں لایا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا ز عالم دین مولانا محمد میاں نے کہاکہ ہم ملک و ملت کے دشمن کو باہمی اتحاد و اتفاق کی طاقت سے شکست دیں گے۔

    مولانا حبیب الرحمن نے کہاکہ لاؤڈ اسپیکر پر بلا امتیاز پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر جعفر رضا نے کہاکہ ہم اہل تشیع اور سنی متحدہیں اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ صدر انجمن تاجران تاصم مسعود بٹ نے کہاکہ شیعہ ذاکر اور سنی علمائے کرام محرم الحرام میں فرقہ واریت، فروعی اختلافات سے دو ررہ کر ایام عاشور کو تعظیم و احترام دیں۔

    اجلاس میں حافظ محمد اکرم کانجونے کہاکہ انتظامیہ کی تمام مخلصانہ کاوشوں پر اہل سنت سلام پیش کرتے ہیں۔ رضا جوئیہ نے کہا کہ امن کیلئے اتحاد و اتفاق ہماری اولین ترجیح و نصب العین ہے۔

    قاری غلام عباس نے سوشل میڈیا پر فروعی اختلاف سے شیعہ سنی لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ یہ غیر مسلموں کی سازش ہے۔ اجلاس سے عابد منگلا، ارشاد عباس گھلو، سید مرتضیٰ شاہ، حافظ شیر محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

  • لودھراں : سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی دورہ

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے تیاریاں جاری. ترجمان پولیس

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ملک جمیل ظفر ، ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز اور لفٹیننٹ کرنل مدثر نے ممکنہ متاثرہ علاقوں کا وزٹ کیا. دریائے ستلج کے کناروں پر رہائش پذیر مکینوں کو ممکنہ سیلاب کے متعلق وارن کیا گیا.

    لوگوں کے سامان اور مال مویشی کو بھی محفوظ مقام پر منتقلی کی تیاری مکمل. ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مختلف مقامات پر ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں. ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور کشتیوں کو دریا کنارے منتقل کیا جا رہا ہے . لودہراں پولیس اور انتظامیہ کی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے الحمداللہ تمام تیاریاں مکمل ہیں.

    لوگوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے. ڈی پی او ملک جمیل ظفر

  • لودھراں : شجرکاری مہم کی بڑی تقریب

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک بڑی تقریب گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لودھراں میں 10 بجے منعقد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز احمد ، اے ڈی سی لودھراں عبدالطیف خان ، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن عباس، نذیر خان بلوچ ، چیف ایگزیکٹو روزنامہ لہر ساحل لودھراں ملک شفیق آرائیں، تمام اداروں کے سربراہان و عملہ طلباء و سول سوسائٹی کے نمائندوں نے پودے لگائے۔ آج کے دن ضلعی انتظامیہ لودھراں کی طرف سے لودھراں میں پچاس ہزار پودے لگائے گیے –

  • لودھراں: شجرکاری مہم تیزی سے جاری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کلین اینڈ گرین پاکستان اور پنجاب شجرکاری مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے

    ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد کی ہدایت پر آج کے دن ضلع بھر کے سرکاری اداروں میں 50 ہزار پودے لگائے گئے،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لودھراں میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کی گئی

    سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن نذیر احمد خان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالطیف خان و دیگر افسران کے ہمراہ پودے لگا کر شجر کاری کا آغاز کیا،اس موقع پر قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عباس شاہ،اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف،چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیٹی ارشد علی سکھیرا،پرنسپل ڈگری کالج راؤ ارشاد علی و دیگر افسران بھی موجود تھے-

  • دنیاپور : خطرناک تصادم میں ایک شخص جاں بحق

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقہ پل بازاری کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا ٹکر اس قدر شدید تھی کہ موٹر سائیکل کے پرخچے اڑ گئے تاہم ٹرالر کا ڈرائیور ٹرالر سمیت موقع سے فرار ہو گیا ہے

    مقامی لوگوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی پولیس نے فوری طور پر ناکہ بندی کر چند کلومیٹر کے فاصلے پر ٹرالر کو پکڑ لیا تاہم ڈرائیور اور ہیلپر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے