Baaghi TV

Category: لودھراں

  • دنیاپور : محرم الحرام کی آمد پر میٹنگ

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ اور اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ممبران امن کمیٹی اور لائسنسداران سے میٹنگ کی،میٹنگ میں محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں انتظامی اور عوامی امور کا جائزہ لیا گیا،میٹنگ میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پرویز بٹ،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد نواز وڑائچ،قاری غلام عباس،مفتی اصغر رضوی،قاری محمد اکرم،امجد نقوی،صدیق حسین جعفری سمیت تاجر برادری،ممبران امن کمیٹی اور لائسنسداران موجود تھے-

  • کہروڑپکا : سرچ آپریشن میں اسلحہ برآمد

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ صدر کہروڑپکا پولیس اور حساس اداروں کا امیر پور سادات میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ 12 بور بندوق اور 25 کارتوس برآمد،ناجائز اسلحہ رکھنے پر ملزم گرفتار،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

  • لودھراں : محرم الحرام کے سلسلے میں اہم میٹنگ اور اجلاس

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) محرم الحرام کے سلسلے میں اہم میٹنگ اور اجلاس

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر ضلع کونسل ہال میں محرم الحرام کے سلسلہ میں جلوس و مجالس کے منتظمین و لائسنسداران سے میٹنگ کی اس موقع پر ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا نے بھی شرکت کی

    جس میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے حوالے سے اہم گزارشات پیش کی گئی

  • لودھراں : پنجاب پولیس لائن میں جنرل پریڈ

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر جاوید اسلام شہید پولیس لائن لودہراں میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق اس جنرل پریڈ میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان , ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس نے شرکت کی. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا اور پولیس کا چاک وچوبند دستہ سلامی پیش کر رہا ہے.

  • کہروڑپکا : چھوٹے کسانوں کا محکمہ انہار کی طرف سے استحصال جاری

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) چوکی مائنر کے اوور سئیر سلیم بلوچ کی ملی بھگت سے پانی چوری کا سلسلہ جاری

    تفصیلات کے مطابق چوکی مستی مائینر نہر میں محکمہ انہار کی ملی بھگت سے پانی چوری کا سلسلہ جاری نہر کے دونوں اطراف میں جابجا پانی چوری کرنے کے لیے پائپ اور کٹ لگے ھوئے ہیں بااثر زمیندار نہروں میں پائپ ڈال کر پانی چوری کرتے ہیں عرصہ دراز سے تعنیات سلیم بلوچ نہری پانی زمینداروں کو بیچتا رہتا ھے پانی چوری ھونے کی وجہ سے ٹیلوں کے کاشتکاروں نہری پانی سے محروم ھو جاتے ہیں غریب کاشتکاروں کو پانی اپنی فصلوں کو سراب کرنے کے لیے ٹیوب ویل سے گزارا کرنا پڑتا ھے پانی چوری کرانے میں سب انجیئر سے لے کر ایس ڈی او اور ایکسئین تک ملوث ھوتے ہیں۔ذرائع

  • ملتان : جہانگیر ترین کے خلاف لودھراں میں شروع ہونے والا احتجاج ملتان پہنچ گیا

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) لودھراں کے رہائشی افراد کا پولیس ٹاؤٹوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر ملتان پریس کلب کے باہر احتجاج

    تفصیلات کے مطابق بیٹے محمد ندیم پر فائرنگ کے ملزم کو پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے پرسنل سٹاف کی پشت پناہی حاصل، پولیس گرفتاری سے گریزاں:امام علی جہانگیرترین کے پرسنل سٹاف کے عبدالخالق کانجو اور عشرت جاوید ٹاؤٹ کلچر کو فروغ دے رہے ہیں: مظاہرین

    جہانگیر ترین کو نشاندہی کے باوجود تاحال کوئی کارروائی نہ ہوئی: مظاہرین

    وزیر اعظم و وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیکر کارروائی کریں: مظاہرین

  • دنیاپور : ریسکیو ٹیم کا آپریشن جاری

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے 37 پل بازاری کے قریب بچہ نہر میں گرکر ڈوب گیا ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی نکال لی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 37 پل بازاری کے قریب سائیکل سوار بچہ نہر میں گرکر ڈوب گیاتھا۔

    بچے کی تلاش کے لیے دوسرے دن بھی ریسکیو آپریشن جاری تھا۔ریسکیو ٹیم نے سرچ کے دوران بچے کی ڈیڈ باڈی کو نہر سے نکال لیا ۔

    گزشتہ روز بچے کا سائیکل نہر سے مل گیا تھا جبکہ بچے کی تلاش آج دوسرے دن بھی جاری تھی ۔ بچے کا نام مدثر اقبال عمر 5 سال جبکہ پل بازاری کا رہائشی تھا۔ریسکیو ذرائع

  • دنیاپور : کلین اینڈ گرین منصوبہ کاغذی کاروائی تک

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) وارڈ نمبر3 میں تحصیل انتظامیہ آنکھ مچولی سالوں پرانا گندگی کا ڈهیر محلے میں طرح طرح وبائی بیماریاں پهیلنے لگی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی لوگوں کے لیے اس حال میں جینا دشوار بلکہ ناممکن ھوگیا
    اهل علاقه کی اعلی احکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے

    تحصیل میونسپل کمیٹی دنیاپور مسلسل مبینہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے اگر فوری طور پر صفائی نہ کی گئی ہے تو آنے والے دنوں میں مزید گندگی بڑھنے کا خطرہ موجود ہے

  • لودھراں : آگ پر قابو پا لیا گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) اچانک آگ بھڑک اٹھی ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی

    تفصیلات کے مطابق بستی گھیر نزد چلڈرن پارک کے قریب جنرل سٹور میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو پا لیا-

    ریسکیو کے نوجوانوں کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچا دیا ۔۔

  • دنیاپور : عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے اڈا ذخیرہ چک نمبر 231 ڈبلیو بی میں ڈی سی او اور ڈی پی او لودھراں کی کھلی کچہری

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دنیاپور کے نواحی علاقے اڈا ذخیرہ چک نمبر 231 ڈبلیو بی کے ررول ہیلتھ سنٹر میں کھلی کچہری لگائی جس میں ڈی سی او لودھراں راؤ امتیاز اور ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر نے خطاب کیا

    بعد ازاں لوگوں کے مسائل اور شکایات سنی گئی جن میں اہل علاقہ نے شکایات کے انبار لگا دیئے تمام محکموں کے افسران موقع پر موجود تھے جن کو فوری طور پر درج کروائی گئی شکایات کا ازالہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے