Baaghi TV

Category: لودھراں

  • لودھراں : سخت ترین مقابلے کے بعد فیصلہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) غلہ منڈی کے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے سخت مقابلہ

    تفصیلات کے مطابق لودھراں غلہ منڈی ایسوسی ایشن کاالیکشن ، ملک اختر ارائیں اور طفیل ٹھاکر کےدرمیان ون ٹو ون مقابلہ جسمیں ملک اخترارائیں اپنے پینل کے ہمراہ الیکشن 3 ووٹوں کی برتری سے جیت گئے حلقہ احباب کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے

  • لودھراں : مسجد میں کھلی کچہری

    لودہراں ( نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او لودھراں کی مسجد میں کھلی کچہری

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر جامع مسجد بستی گھیر میں کھلی کچہری میں عوام الناس کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ آفیسران کو مارک کر کے ہدایت کی کہ مقررہ وقت میں لوگوں کی داد رسی جائے۔

    کھلی کچہری سے قبل ڈی پی او لودھراں نے نماز جمعہ کیلئے آنے والے لوگوں سے خطاب بھی کیا

  • وہاڑی: واپڈا اہلکاروں کے خلاف بڑا احتجاج

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) پچاس گھروں کے بجلی کے کنکشن کاٹنے پر اہل علاقہ کا احتجاج ٹائر جلا کر سڑک بھی بلاک کی، واپڈا کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان بھی زخمی واپڈا اہلکاروں نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لے کر پہلے میٹر لگائے اہل علاقہ کی دہائی

    تفصیلات کے مطابق بورےوالا کے نواحی علاقہ احمد ٹاون میں واپڈا اہلکاروں نے پچاس گھروں کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے جس پر اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے آگ جلا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کے باعث سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لائنیں بھی لگ گئیں

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واپڈا اہلکاروں نے مبینہ طور پر پر لاکھوں روپے رشوت وصول کرکے پہلے بجلی کے کنکشن لگائے اور آج ایکسیئن کے حکم پر بجلی کے کنکشن کاٹ لیے گئے بجلی کے کنکشن عرصہ داراز سے لگے ہوئے ہیں جن کا ماہانہ بل بھی باقائدگی کے ساتھ ادا کیا جارہا تھا

    گھروں کے ساتھ ساتھ مسجد میں بھی پانی ختم ہو جانے سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اہل علاقہ کے مطابق واپڈا اہلکاروں نے خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ بھی اپنایا اور واپڈا کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان بھی زخمی ہو گیا جس پر مقامی پولیس نے تین واپڈا اہلکاروں کو حراست میں لے لیا پولیس کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولتے ہوئے احتجاج ختم کر دیا.

  • لودھراں:ورثاء کی تلاش جاری ہے

    لودھراں ( نمائندہ باغی ٹی وی ) ٹول پلازہ لودھراں کے قریب حادثے میں ایک شخص جو موٹرسائیکل پر سوار پر موقع پر فوت ہو گیا اس کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں منتقل کر دیا گیا ہے

    جاں بحق ہونے والے شخص سے کوئی اس چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے ورثاء کی تلاش جاری ہے

  • لودھراں : سوئی گیس منصوبے کا افتتاح

    جہانگیر ترین نے لودھراں شہر میں سوئی گیس کے منصوبے کا افتتاح کیا

    تفصیلات کے مطابق منصوبے پر 190ملین روپے لاگت آئے گی اور منصوبے کے تحت شہر کی 54 بستیوں اور محلوں میں 85 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ گیس منصوبے کے افتتاح کے بعد جہانگیر ترین نے عوامی اجتماع سے خطاب بھی کیا۔
    الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے تمام وعدے انشاء اللّه پورے کریں گے۔ لودھراں کے لوگ وزیر اعظم عمران خان کا ہراول دستہ ہیں۔ رواں دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر آپ کو آپ کا حق دیں گے – جہانگیر ترین

  • لودھراں : اظہار یکجہتی کشمیر ریلی

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی)
    لودہراں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی طرف سے اظہار یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا گیا

    جس کی قیادت ملک محمد عابد منگلا (چیئرمین LPSA) نے کی.جس میںں دیگر سکولز مالکان اور سکولز کے طلباء نے بھرپور شرکت کی.
    ریلی کا آغاز چلڈرن پارک لودہراں سے کیا گیا اور اختتام ریلوے چوک کیا گیا .اختتام پر ملک عابد منگلا صاحب(چیئرمین LPSA)نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کیا اور کشمیر کے حق میں دعا خیر کی گئی

  • دنیاپور : سرچ آپریشن میں منشیات کی برآمدی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایس ایچ او تھانہ سٹی قمر ضیاء نے پولیس کی بھاری نفری،ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے جوانوں کے ہمراہ امام بارگاہ فیض پنجتن کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروش گرفتار،ملزم کے قبضے سے 140 گرام چرس برآمد،ملزم کے خلاف مقدمہ درج،سرچ آپریشن کے دوران 25 سے زائد گھروں کی تلاشی،35 مشکوک افراد کے شناختی کارڈز کی بائیو میٹرک اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق بھی کی گئی،سرچ آپریشن کے دوران فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو بھی چیک کیا گیا-

  • دنیاپور : عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے اڈا ذخیرہ 231 ڈبلیو 3 میں کھلی کچہری کل ہو گی

    تفصیلات کے مطابق دنیاپور اڈا ذخیرہ عوامی مسائل سننے کے لئے ڈپٹی کمشنر رائو امتیاز احمد، ڈی پی او ملک جمیل ظفر اور دیگر محکموں کے افسروں کے ہمرا ہ کل 23 اگست بروز جمعہ 3 بجے رورل ہیلتھ سنٹر 231 ڈبلیو بی میں کھلی کچہری لگائیں گے۔اور مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے جائیں گے۔

  • لودھراں : عوامی منصوبے کا افتتاح

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں برین یونٹ کا افتتاح

    تفصیلات کے مطابق لودھراں کے ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز احمد کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں برین یونٹ کا افتتاح کے بعد مختلف وارڈوں کے او پی ڈی روم کا وزٹ کے دوران مریضوں سے علاج کی سہولت کی فراہمی کے بارے میں آگاہی حاصل کی – برین یونٹ کو مریضوں کے لئے مکمل کھول دیا گیا ہے

  • دنیاپور : ریسکیو اسٹیشن پر شجرکاری

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت دنیاپور ریسکیواسٹیشن پر شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سید ماجد احمد نے پودے لگائے انکے ساتھ ڈسپیچ اینڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر صفدر ملک، میڈیا نمائندگان اور دنیا پور ریسکیو سٹاف نے بھی پودے لگائے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122کا کہنا تھا کہ پودے لگا کر ھم اپنے ماحول کو آلودگی سے بچا سکتے ھیں انکا مزید کہنا تھا کہ درخت ھمیں آکسیجن فراہم کرتے ھیں اس لئے تمام شہریوں کو چاھیے کہ وزیراعظم عمران کی اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ غیر معمولی موسمیاتی تبدیلی سے ھونے نقصانات سے بچا جاسکے۔