گیلے وال (نمائندہ باغی ٹی وی) کے ساتھ منشی والا کے چک نمبر 67 میں رشتہ کے معاملہ پر تلخ کلامی، بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔چک نمبر 67 میں بڑے بھائی کا خون سفید ہوگیا نواحی علاقے چک 67 ایم میں طے شدہ رشتہ ختم کر کے دیگر سے رشتہ داری کر نے پر بڑے بھائی حفیظ کی چھوٹے بھائی صفدر سے تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی، اس دوران حفیظ نے مشتعل ہو کر صفدر پر حملہ کردیا جس سے صفدر شدید زخمی ہو گیا، صفدر کو ہسپتال پہنچانے کے لیے گاڑی میں سوار کیا جا رہا تھا کہ اس دوران صفدر خالق حقیقی سے جا ملا، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی بعد ازاں صفدر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا پولیس کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور معاملے کی جانچ پڑتال جاری کردی ہے
Category: لودھراں
-
لودھراں : پٹرول پمپوں پر چھاپے
لودھراں( نمائندہ باغی ٹی وی ) سے اسسٹنٹ کمیشنر کا گیلےوال میں مختلف پٹرول پمپ پر چھاپا جس میں کچھ پٹرول پمپ پاس ہو گئے ہیں ان پٹرول پمپ کے عملہ اور مالکان کو اسسٹنٹ کمشنر نے شاباش دی ہے ہر ایک پٹرول پمپ کا حکومتی ریٹ سے دو روپے ریٹ زیادہ تھا اس کو اسسٹنٹ کمشنر نے تیس ہزار روپے موقع پر جرمانہ کیا اس پٹرول پمپ کا نام تھا اے نیو ون پٹرول پمپ پی ایس او ہم اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہیں تہ دل سے جنہوں نے گیلےوال میں آکر پمپوں کو چیک کیا اور موقعے پر ان کو جرمانہ کیا جن کے پٹرول پمپ ریٹ زیادہ تھے اور پیمانے وغیرہ کم تھے
-
لودھراں : ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں پرائس کنٹرول کے لئے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن،اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا ملک احمد فراز اعوان،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد طاہر،تاجر ممبران حاجی طاہر امیر خاں غوری،حافظ شیر محمد،محمد رفیق، لائیو سٹاک اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے-
-
لودھراں پولیس لائنز میں گاڑیوں وغیرہ کی انسپکشن
لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے جاوید اسلام شہید پولیس لائن میں علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی بعدازاں ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے جاوید اسلام شہید پولیس لائن لودہراں میں ضلع بھر کی پولیس موبائلز اور موٹرسائیکلوں کی انسپکشن کی.
-
دنیاپور : صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) محلہ شاہ بہرام کی گٹر لاین بند ہوگئی
تفصیلات کے مطابق گلی مسجد شاہ بہرام والی کالے پانی میں ڈوب گئی ہے اہل محلہ گھروں میں قید ہوکر رہ گے۔گزرنا محال ہوگیا ہے
صبح سویرے مسجد میں آنے جانے والے نمازیوں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہل محلہ کا اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سید وسیم حسن شاہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
-
لودھراں : بجلی کے میٹر خطرہ بنتے جا رہے ہیں
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی)0بجلی کے پول سے میٹر اتارے جائیں اور کچھ میٹر ساتھ لگے بجلی کے پول پر نصب کئے جائیں،اہل محلہ
تفصیل کے مطابق گلی چنیوٹی والی میں ایک ہی کھمبے پر کئی میٹر لگا دیے گئے ہیں جو کہ کسی خطرہ سے خالی نہ ہے اس کھمبے پر کی میٹر لگے ہونے کی وجہ سے بجلی کے تار جھول رہے ہیں اور گھروں کے اوپر سے تار گزر رہے ہیں جس کی وجہ سے مکین پریشان ہیں کیونکہ ان تاروں کے نیچے گھر ہیں یہ تاریں جانوروں کے بھانہ کے اوپر سے گزر رہیں گزشتہ روز بھی ایک تار گر کر نیچے گر گئی خوش قسمتی سے لاکھوں روپے مالیت کی بھینس بچ گئیں اہل محلہ نے ڈپٹی کمشنر اور ایکسئن واپڈا سے مطالبہ کیا ہے بجلی کے میٹر اتار کر دوسرے پول پر نصب کئے جائیں تاکہ آئندہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے –
-
لودھراں : سرچ آپریشن میں منشیات برآمد
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے دھنوٹ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایس ایچ او تھانہ دھنوٹ فراز خان کی سربراہی میں پولیس اور حساس اداروں کا بہار دی گوٹھ میں سرچ آپریشن ہوا اس سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا اور اس ملزم کے قبضہ سے ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی ایک شخص گرفتار ہوا ہےملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔
-
لودھراں : نیا گرڈ اسٹیشن لگانے کی تجویز
لودھراں ( نمائندہ باغی ٹی وی) نیا گرڈ سٹیشن لودھراں کی ضرورت ہے سید جواد منصور ایس ای واپڈا۔
ولٹیج کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لودھراں میں ایک اور گرڈ سٹیشن کی اشد ضرورت ہے پنجاب حکومت جگہ دے ہم فنڈ دینے کے لیے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار سید جواد منصور ایسی ای واپڈا نے لودھراں ایکسین آفس میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہدہ اسلام میڈیکل ہاسپیٹل کے اردگرد جگہ گرڈ اسٹیشن کے لیے انتہائی مناسب ہے اگر یہاں پر چار ایکڑ جگہ دے دی جائے تو نیا گرڈ سٹیشن بننے سے لودھراں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا اور ولٹیج کی کمی بھی دور ہو جائے گی۔
ایک گرڈ اسٹیشن پر تقریبا پندرہ سے 20 کروڑ روپے خرچ آتا ہے اگر آج گرڈ اسٹیشن نا بنایا گیا تو آنے والے سالوں میں بجلی کی کمی کو پورا کرنا ناممکن ہو جائے گا۔
لودھراں ضلع بننے کے بعد سے اب تک ایک گرڈ سٹیشن کام کر رہا ہے جبکہ بجلی کا استعمال بہت زیادہ حد تک بڑھ چکا ہےاس موقع پر کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس نے کہا کہ سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاتے ہیں اور ان کا فالو اپ بھی لیا جاتا ہے متعلقہ ایکس ای این، ایس ڈی اوز و دیگر سٹاف درخواستوں پر کام کرتے ہیں۔
ہفتہ کے روز منعقد کی جانے والی کھلی کچہری میں کل 35 سائلین نے درخواستیں دیں جن پر ایس ای واپڈا بہاولپور سرکل نے موقع پر احکامات جاری کر دیئے۔کھلی کچہری میں ایکسین واپڈا لودھراں سرکل عامر رشید بابر، ایس ڈی او اربن لودھراں منیر اختر، ایس ڈی او محسن نزیر دھنوٹ سرکل، ایس ڈی او واپڈا کہروڑ پکا سٹی فیاض خان بلوچ، میاں نذیر فوکل پرسن واپڈا افس لودھراں، چودھری شبیر گجر ایل ایس لودھراں، فلک شیر خان سابق ایس ڈی او سٹی لودھراں، شوکت لودہرا اور اس کے علاوہ سید صفدرحسین ایڈیشنل ڈائریکٹر مینٹیننس بھی موجود تھے۔
-
گیلےوال (نمائندہ باغی ٹی وی) منیر موڑ بکرا چوری کرتے ہوئے 125 موٹر سائیکل پر لے جانے والا بندہ پکڑا گیا ۔ چور نے موٹرسائیکل بھگایا اس کے پیچھے عوام لگ گئی اور کرملی والا سے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے مقامی متاثرین نے بکریاں چور منیر موڈ کی خوب چھترول کر کے اپنا غصہ ٹھنڈا کیا یاد رہے موٹرسائیکل پر بکریوں کی چوری گیلے وال اور گرد و نواح میں معمول بن چکی تھی اور اس پر اہل علاقہ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی تھی
-
لودھراں کے نواحی علاقے میں سرچ آپریشن
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ جلہ آرائیں پولیس اور حساس اداروں کا چک نمبر 376 ڈبلیو بی میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے پر 3 افراد گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے رائفل 222 بور،12 بور بندوق، ریوالور اور گولیاں برآمد،پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے- درجنوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور گاڑیوں کے کاغذات بھی چیک کیے گئے