Baaghi TV

Category: لودھراں

  • وہاڑی : ڈی پی او آفس میں تقریب

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ڈی پی او آفس آمد ۔۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پر جوش سلامی پیش کی۔

    عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور ضلع وہاڑی کو کرائم فری بنانے کے لئے تمام توانیاں استعمال کی جائیں گی۔ میرے دروازے تمام شہریوں اورپولیس سٹاف کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ثاقب سلطان المحمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور ضلع وہاڑی کو کرائم فری بنانے کے لئے تمام توانیاں استعمال کی جائیں گی میرے دروازے تمام شہریوں اور پولیس سٹاف کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد دفتر پولیس وہاڑی میں کیا۔
    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ثاقب سلطان المحمود نے بطور ڈی پی او وہاڑی چارج سنبھالتے ہی دفتر کا وزٹ کیا اس دوران ان کے ہمراہ ایس پی انوسٹی گیشن میڈم کوثر پروین ، ڈی ایس پی سرکل صدر وہاڑی طارق پرویز، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور, انسپکٹر لیگل میڈم روبینہ عباس اور جملہ انچار ج برانچ موجود تھے ۔ڈی پی او آفس میں آمد کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پر جوش سلامی پیش کی ۔اچھی پرفارمنس پر سلامی گارد کے لئے سی سی تھری سر ٹیفکیٹ اور انعام کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں ڈی پی او وہاڑی نے خدمت مرکز اور ڈرائیونگ لائسنس برانچ سمیت مختلف برانچز کا وزٹ کیا اور ورکنگ کا بار ے میں دریافت کیا ۔اس دوران وہ دفتر پولیس میں موجود شہریوں سے بھی ملے اور ان کے مسائل سنے اور ا ن کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ شہریوں کو تھانوں میں انصاف کی بروقت فراہمی بنیادی ترجیحات میں سرفہرست ہو گی۔ایس ایچ اوز تھانوں میں آنے والے تمام شہریوں اور مظلوموں کی داد رسی کرتے ہو ئے عوام کے مسائل کو حل کرنا اپنا شعار بنائیں۔ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر جبکہ شہداءکے اہلخانہ کے لیے سہولیات فراہم کرنا اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
    تمام پولیس افسران نیک نیتی ،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیںاور میرٹ پر کام کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف دیں ۔مجرمان،اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کی گرفتار ی کیلئے کاروائیاں تیز کی جائیں۔جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کرتے ہوئے شہریوں کی دادرسی کا ذریعہ بنائیں گے۔شہری بلاججھک اپنے مسائل کے حل کے لئے مجھ سے بغیر کسی سفارش کے مل سکتے ہیں۔
    #جوگی

  • لودھراں : انسانی حقوق کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سول سوسائٹی کے نمائندوں عفت طاہرہ سومرو ایڈووکیٹ اور ثمر شکیل کو لودہراں کی انسانی حقوق کی ضلعی کمیٹی کے ممبر نامزد کر دیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے چئیرمین اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر سیکرٹری ہونگے ، دیگر ممبران میں ڈی پی او لودہراں ، سی ای او ایجوکیشن اور سی ای او ہیلتھ شامل ، صوبائی سیکرٹری انسانی حقوق نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا –

  • لودھراں : موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ گرفتار

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی)دنیاپور کے نواحی علاقے تھانہ جلہ آرائیں پولیس نے ایس ایچ او تھانہ جلہ آرائیں فیضان قیوم کی سربراہی میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال کیا گیا اسلحہ پسٹل 30 بور، ریوالور اور گولیاں برآمد،پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے-
    موٹرسائیکل چوری کے حوالے سے یہ مشہور گینگ تھا کئی موٹرسائیکل برآمد ہونے کی توقع ہے

  • کہروڑپکا : جرائم پیشہ کئی افراد کی گرفتاریاں

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) لودھراں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر تھانہ سٹی کہروڑپکا پولیس کی ایس ایچ او اختر حسین شاہ کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،ایک منشیات فروش شراب کشید اور دوسرا منشیات فروش شراب فروخت کرتے ہوئے گرفتار،ملزمان کے قبضے سے 150 لیٹر دیسی شراب،90 لیٹر لہن اور چالو بھٹی برآمد،پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،جوڑا رنگ رلیاں مناتے ہوئے گرفتار،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں

  • لودھراں : شٹرڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) مورخہ 10 جولائی بروز بدھ کو مرکزی انجمن تاجران لودھراں کے ھونے والےاجلاس میں جسکی صدارت صدر تاصم مسعود بٹ نے کی تمام عہدیداروں اور ممبران کے متفقہ فیصلے کے مطابق حکومت اور مقامی انتطامیہ کی طرف سے تاجروں اور دوکان داروں پر ڈھائے جانیوالے مظالم شدید مہنگائی کے باعث ان کے معاشی قتل اور آئے روز انکی عزت نفس کو مجروح کرنے غلہ منذیوں اور یوتیلتی اسٹور سے بھی کم ریٹ دے کر ناجائز جرمانوں کی گنجائش پیدا کرنے سبزی منڈیوں اور تجارت کے دوسرے شعبوں میں انتہائی ظالمانہ حد تک ٹیکس بڑھا دینےجیسے ظالمانہ اقدامات کے خلاف پورے پاکستان کی طرح لودھراں میں بھی مکمل شتر ڈاون ھرتال ھوگی لہذا لودھراں شہر کے تمام دوکانداروں اور تاجروں سے التماس ھے کہ اس ملک گیر ہڑتال کو کامیاب بناتے ھوئے اپنی دوکانیں مکمل بند رکھیں –

  • کہروڑپکا : پولیس کا نواحی علاقے میں سرچ آپریشن

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ صدر کہروڑپکا کے ایس ایچ او فرحت عباس نے پولیس کی بھاری نفری، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے جوانوں کے ہمراہ نواحی علاقے چوکی مستی میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے پر اللہ دتہ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا،ملزم کے قبضے سے پسٹل 30 بور اور 2 گولیاں برآمد ہوئیں،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔

  • لودھراں : محکمہ بہبود آبادی کا اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں کے کمیٹی روم میں محکمہ بہبود آبادی کی کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خاں نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ بہبود آبادی،معاون محکموں اور علماء کرام کو ہدایت کی گئی،اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی مدثر عباس ہاشمی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن طارق سکھیرا سمیت محکمہ تعلیم اور ہیلتھ کے افسران،ممتاز عالم دین مولانا محمد میاں اور دیگر ممبران بھی موجود تھے-

  • لودھراں : ریسکیو 1122 کے آفس میں اہم سالانہ تقریب

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سال 2018 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، رانا ارسلان خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

    تفصیلات کے مطابق لودھراں ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات پر سال 2018 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رانا ارسلان خان مہمان خصوصی تھے انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کو ایک ایک تنخواہ بطور کیش ایوارڈ سمیت بیسٹ ایوارڈ سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا۔ کیش ایوارڈ حاصل کرنے والے ریسکیو اھلکاروں میں عبد الرازق خان لیڈ فائر ریسکیور، طارق اقبال ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن، عرفان بھٹہ ڈزاسٹر ریسکیور، عرفان یوسف فائر ریسکیور اور چوھدری اشفاق ریسکیو ڈرائیور شامل ھیں۔ اس موقع پر رانا ارسلان خان کا خطاب کرتے ھوئے کہنا تھا کہ ریسکیو1122 پاکستان کا مثالی ادارہ ھے اور مجھے اس تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی ھوئی۔انکا کہنا تھا کہ لوگوں کی مشکل وقت میں جس طرح ریسکیو 1122 مدد کرتا ھے وہ انتہائی قابل تحسین ھے ضلع لودھراں میں بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گراں قدر خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر سید ماجد احمد کا شکریہ ادا کرتے ھیں اور امید کرتے ھیں کہ آئندہ بھی ضلع بھر کی عوام کو یہ سروس اسی معیار کو برقرار رکھتے ھوئے دستیاب ھوگی۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا ریسکیو اھلکاروں کی حوصلہ افزائی پر رانا ارسلان خان صاحب کا شکریہ ادا کرتے ھیں کہ انہوں نے اس تقریب میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ھیں انکا مزید کہنا تھا کہ سالانہ بیسٹ ایوارڈز حاصل کرنے والے تمام ریسکیو اھلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ھیں اور امید کرتے ھیں آئندہ دیگر ریسکیو اھلکار بھی اپنی نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر یہ ایوارڈ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور شہریوں کو بہترین سروس کی فراہمی میں ہر ریسکیو اھلکار اپنا کردار بخوبی ادا کریگا۔
    تقریب میں عامر رشید ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر، مغیث خان
    کنٹرول روم انچارج ،محمد آصف پھل اکاؤنٹنٹ،صفدر ملک ڈسپیچ اینڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر،ملک وسیم ڈسپیچ اینڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر، عمران اسٹیشن کوآرڈینیٹر، ملک گلزار وائرلیس ٹیکنیشن سمیت شفٹ انچارجز اور ضلع بھر کے تمام ریسکیو اھلکاروں نے شرکت کی۔
    تقریب سے پہلے مہمان خصوصی کو ریسکیو اسٹیشن کا بھی وزٹ کروایا گیا جس میں ریسکیو کی ورکنگ اور کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم سے متعلق ڈاکٹر سید ماجد احمد نے بریفنگ دی۔۔

  • دنیاپور : غیر قانونی گیس ری فیلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں تھانہ سٹی دنیاپور کی پولیس اچانک حرکت میں آ گئی اور پورے دنیاپور شہر میں غیر قانونی گیس ری فیلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے بڑی پیمانے پر اس دھندے میں ملوث دکانداروں کو گرفتار کر لیا اور اس ساز و سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے گیس ری فیلنگ کا غیر قانونی دھندہ کافی عرصے سے عروج پر تھا جو کسی بھی بڑے سانحے کا باعث بن سکتا تھا

  • کہروڑپکا : ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کہروڑپکا میں تھانہ سٹی کہروڑپکا پولیس کے ایس ایچ او اختر حسین شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر منشیات فروش اکبر کو گرفتار کر لیا ہے اکبر نامی منشیات فروش سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے اکبر کافی عرصے سے چرس کی فروخت کے دھندے میں ملوث تھا ۔ پولیس کی طرف سے ملزم پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے