لودھراں:ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں کے کمیٹی روم میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے اجلاس صدارت کی،اجلاس میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے ریونیو،پولیس اور جائیدادوں کے تنازعات پر فریقین کو سنا گیا اور اُن کے مسائل حل کئے گئے،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مس حمیرا ارشاد،اسسٹنٹ کمشنر لودھراں یوسف کلیم،اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن،ڈی ایس پی ہمایوں افتخار،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے تشکیل کردہ کمیٹی کے چیئرپرسن ارشد علی سکھیرا اور کمیٹی کے دیگر ممبران بھی موجود تھے-
Category: لودھراں
-
دنیاپور : سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ و منشیات برآمد
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ صدر دنیاپور کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عمران نے پولیس کی بھاری نفری،ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے جوانوں کے ہمراہ چک نمبر 251 ڈبلیو بی میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے پر 2 افراد کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے رائفل سیون ایم ایم،رپیٹر 12 بور،گولیاں برآمد کی گئیں،پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا،سرچ آپریشن کے دوران 26 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اور 30 لیٹر دیسی شراب،90 لیٹر لہن اور چالو بھٹی بھی برآمد کی گئی،26 مشکوک افراد کے شناختی کارڈز کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور ان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق بھی کی گئی-
-
دنیاپور : روڈ ایکسڈینٹ میں کئی افراد زخمی
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) ریلوے روڈ پر طالبات سے بھرے دو موسائیکل رکشے آپس میں ٹکرا گئے،حادثے میں چار طالبات سمیت پانچ افراد،شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،ہسپتال میں ڈاکٹر اور دیگر سٹاف ڈیوٹی پر نہ ہونے کے باعث زخمی طالبات اور والدین کو شدید پریشانی کا سامنا،ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد دی،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر لودھراں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر و دیگر سٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے-
-
لودھراں : 3 کروڑ 1 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
لودھراں میں سوشل میڈیا استمعال کرنے والے ہوشیار ہو جاۓ۔ اب لودھراں میں بھی ایسا ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لودھراں کے رہائشی سید اظہر بخاری نے سربراہ عوامی اتحاد نفیس مرادمیو اور اسکے بیٹے دانیال نفیس کے خلاف 3 کروڑ ایک لاکھ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔
سوشل میڈیا پر کسی کی بھی عزت اور شہرت کو نقصان پہنچانا قانونی اور اخلاقی جرم ہے۔
نفیس مراد میو اور دانیال میو نے اظہر بخاری کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔ -
کہروڑپکا : قبرستان اصلاح احوال کا منتظر
کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) کے قدیمی قبرستان ہندھیرا پیر میں سیوریج کا پانی داخل ہونے لگا علاقہ مکینوں نے بتایا کہ آئے روز جگہ جگہ کمیٹی کی طرف سے قبرستان میں کوڑا کرکٹ ڈالا جانے لگا گندے پانی کی وجہ سے قبریں مسمار ہونے کا بھی خطرہ ہے لواحقین پریشان ہیں قبرستان میں آنے والوں کے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں کئی مرتبہ اعلی حکام اور میونسپل کمیٹی کو اطلاع کرنے کے باوجود بھی کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا
-
عارف والا : دن دیہاڈے ڈکیتی کی واردات
عارفوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈکیتی کی واردات
تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی دن دہاڑے واردات ہوئی 125 ہنڈا موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نجی ایجنسی کی گاڑی سے 109000 روپے لوٹ لئے.
ڈاکوؤں کی طرف سے گاڑی پر شدید فائرنگ بھی کی گئی ڈاکوؤں نے گاڑی والوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ڈاکو واردات کے بعد بآسانی فرار ہو گئے دن دیہاڈے اس طرح کی وارداتوں سے اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے -
وہاڑی : احتجاج کا انوکھا انداز
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے وہاڑی شہر کے پانچ دوستوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی گرمی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم بالخصوص کپتان سرفراز احمد کی ناقص کارکردگی اور ورلڈ کپ سے باہر ہو نے پر بطور احتجاج جناح روڈ کے معروف پارلر میں محمد آصف سے سر منڈوا کر انوکھا احتجاج کیا ہے.
احتجاجی نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوے شیخ عمران اور حماد ڈوگر نے بتایا کہ حکومت جتنا بجٹ کرکٹ پر خرچ کرتی ہے اگر اتنا ہی دوسری کھیلوں پر خرچ کرے تو پاکستان دوسرے کئی کھیلوں میں بھی نمایاں مقام حاصل کرسکتا ہے ارباب اختیار کو کرکٹ سے اقرباء پروری اور جوے کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات اٹھانا چاہییں غریب مکائو مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے اگر حکومت یہ نہیں کر سکتی تو کرکٹ پر فوری طور پر پابندی عائد کردی جائے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے بھی مہنگائی کے ستائے عوام کو ہی اجازت دی جائے باربرز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ عمران علی نے بتایا کہ حکومت کےغریب و عوام دشمن اقدامات سے عام عوام بالخصوص نوجوانوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر پچھتا رہے ہیں سرکاری اداروں نے تبدیلی کے نام پر عام لوگوں مختلف حربوں سے اذیتیں دینے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اس سے آج صرف اتوار کے روز 30 نوجوانوں نے احتجاج کے طور پر سر منڈوائے ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی سڑکوں پر آکر اپوزیشن کے ایجنڈہ کو تقویت نہیں پہنچانا چاہتے حکومت ہوش کے ناخن لے.
#جوگی -
لودھراں : دریائے ستلج میں ڈوب کر تین خواتین جاں بحق
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دریائے ستلج میں تین خواتین کپڑے دھوتے وقت جانبحق
تفصیل کے مطابق دریائے ستلج میں تین خواتین کپڑے دھو رہی تھیں کہ ان میں سے ایک کا پاؤں پھسلا اور دریا مں جاگری جبکہ باقی دونوں خواتین دریا میں گرنے والی خاتون کو بچاتے ہوئے دریا برد ہوگئیں
جاں بحق ہونے والی خواتین میں دو بہنوں اللہ رکھی اور سعدیہ بی بی سمیت فاطمہ شامل ہیں تینوں خواتین پنجاب کالونی کی بستی جھوک جھانور جاگیر ککری کی رہائشی تھیں ، ریسکیو 1122 نے تینوں خواتین کی نعشوں کو دریا سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا -
لودھراں : محکمہ ریلوے ملازمتیں بذریعہ قرعہ اندازی
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان ریلوے کی بھرتی پالیسی میں تبدیلی کردی گئی
جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے میں گریڈ ایک سے پانچ تک کی اسامیوں پر نئی بھرتی ٹیسٹ اور انٹرویو کی بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی۔
قرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں میڈیکل کے بعد امیدوار کو ملازمت مل جائے گی۔
ریلوے میں 10 ہزار سے زائد اسامیوں کے لیے 9 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں
لاکھوں بے روزگاروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو لینا عملاً ممکن نہیں
ریلوے نے وفاقی حکومت کو اس صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔
وفاقی حکومت نے ریلوے کی استدعا پر انہیں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے
پہلا موقع ہے کہ ریلوے میں بھرتیوں کے لیے قرعہ اندازی ہوگی۔ -
لودھراں : اربن ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لئے کوششیں جاری
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں اربن ٹرانسپورٹ سروس کھولنے کی اہم پیشرفت جاری ہے
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی ہدایت پر وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب کھچی کا ڈپٹی کمشنر لودھراں سے رابطہ ہوا وزیر ٹرانسپورٹ نے لودھراں میں اربن ٹرانسپورٹ سروس جلد شروع کروانے کی ہدایت کردی- اربن ٹرانسپورٹ سروس گزشتہ روز بند کردی گئی تھی – یاد رہے کہ سپیڈو بس سروس بھی لودھراں میں بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے اہل لودھراں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے