Baaghi TV

Category: لودھراں

  • دنیاپور : چوری کی وارداتوں میں اضافہ

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے میں چور دکانوں کی چھتیں پھاڑنے کر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے

    تفصیلات کے مطابق دنیاپور کے نواحی علاقے پل سرلہ کے اڈا پر رات کی تاریکی میں چوروں نے ایک جیولری کی شاپ پر چوری کر کے سونے چاندی کے زیورات چرا لئے ، اس کے ساتھ واقع ایک کریانہ کی دکان کا بھی صفایا کر دیا ، اسی طرح کپڑے سلائی کی تین دکانوں کا بھی مکمل صفایا کر کے چور سلے ہوئے کپڑے اور ان سلے کپڑے بھی ساتھ لے گئے تمام دکانوں کا صفایا چھتیں پھاڑ کر کیا گیا ہے پٹرولنگ پولیس کی چوکی چند قدم پر واقع ہے مگر چوروں نے تسلی کے ساتھ واردات کی واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے

  • دنیاپور : منشیات کے خلاف کلین اپ آپریشن کا مطالبہ زور پکڑ گیا

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) مقامی نوجوان چوہدری شفقت نذیر وڑائچ نے منشیات کے خلاف کلین اپ آپریشن کا مطالبہ سوشل میڈیا پر لانچ کر دیا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دنیاپور کے نوجوان چوہدری شفقت نذیر وڑائچ نے دنیاپور کے علاقے میں منشیات کی بڑھتی ہوئی خرید و فروخت اور سر عام استعمال کو روکنے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کیا اور تحصیل دنیاپور میں منشیات کے خلاف کلین اپ آپریشن کا مطالبہ کیا اس کی اس مہم میں سینکڑوں نوجوان شامل ہو چکے ہیں دنیاپور میں سوشل میڈیا پر ہر طرف منشیات کے خلاف کلین اپ آپریشن کے مطالبے کی باتیں نظر آ رہی ہیں یاد رہے دنیاپور میں دھڑلے کے ساتھ منشیات کا کاروبار عروج پر ہے جس کے وجہ سے لا تعداد نوجوان اس کا شکار ہو گئے ہیں جو اپنا نشہ پورا کرنے کے لئے چوری جیسی وارداتیں سر انجام دیتے ہیں جن کی وجہ سے ان منشیات استعمال کرنے والے نوجوان کے اپنے گھرانے اور اہل علاقہ پریشان حال نظر آ رہے ہیں

  • لودھراں : بس اور کار کے درمیان تصادم

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کہروڑپکا روڈ پر میجر امین باغ کے قریب کار اور بس وڑائچ طیارہ کے درمیان تصادم

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور سے بس وڑائچ طیارہ منزل کی طرف رواں تھی کہ ایک کار کے درمیان تصادم ہو گئی جس کے نیجے میں بس روڈ سے نیچے کھیتوں میں چلی گئی جس کے نیجے میں دو افراد جن میں ایاز احمد ولد بشیر احمد عمر 23 سال اور مختیار والد رمضان عمر 22 سال موقع پر فوت ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈکوارٹر لودھراں میں منتقل کر دیا گیا ہے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کی ۔

  • لودھراں : ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والے کی شناخت ہو گئی ہے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) جلال پور موڑ ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین کے نیچے آکر ایک شخص گزشتہ رات جاں بحق ہو گیا ہے مرنے والے نوجوان کی شناخت محمد لقمان کے نام سے ہوئی ہے ان کی عمر 37 سال بتائی جا رہی ہے محمد لقمان لودھراں کا رہائشی تھا ریسکیو 1122 نے نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے ۔

  • لودھراں : بڑے سانحہ سے محفوظ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) بہاولپور روڈ پر واقع شاھدہ اسلام ھسپتال کے قریب نجی پٹرول پمپ پر کھڑے 2 گیس باؤذر سے گیس لیک شروع ھوگئی اس کی اطلاع ملتے ھی ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے ایریا کووارڈن آف کرکے آپریشن شروع کردیا دونوں باؤذر میں اڑھائی اڑھائی ٹن گیس موجود ھے گیس لیک شدید گرمی کے باعث ھوئی ریسکیو ٹیم پانی کے ذریعے کولنگ کے عمل میں مصروف ہے

  • لودھراں : چوری کی واردات ناکام ہو گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں لودھراں پبلک سکول کی پچھلی طرف زونگ کمپنی کا ٹاور لگا ہوا ہے گذشتہ رات تقریبا ساڑھے گیارہ بجے کے قریب وہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    تفصیلات کے مطابق رات کو چور ٹاور میں لگی ہوئی قیمتی بیٹریوں کو چوری کرنے کی نیت سے داخل ہوئے جیسے ہی چوروں نے بیٹریاں اتارنے کے لئے تاروں کو کاٹنا شروع کیا تو غلط کنکشن کاٹنے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ لگ گئی جس کی وجہ سے چور موقع پر سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی کر ٹاور کی قیمتی مشینری کو بڑے نقصان سے بجھا لیا ۔

  • لودھراں : غلطی موت کی وجہ بن گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے میں 16 سالہ نوجوان ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق لودھراں میں دورہٹہ کا رہائشی بلاول جس کی عمر 16 سال تھی رات کو کانوں میں ہینڈ فری لگا کر موبائل فون پر مصروف ریلوے لائن پر بیٹھا تھا عوامی ایکسپریس تلے آ کر کچلا گیا جس کی اطلاع پر ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو اٹھا لیا ۔

  • لودھراں : لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنگ اور ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور کے نواحی علاقہ چک نمبر 253 ڈبلیو بی بنیادی مرکز صحت سنٹر پر تعینات لیڈی ہیلتھ ورکرز تانیہ اور نسیم کو دو مقامی مقامی افراد آئے روز تنگ کرتے تھے اور آتے جاتے ان کو ہراساں کرنے کی کوشش کرتے تھے ملزمان کا مطالبہ تھا کہ ان کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے جائیں گزشتہ روز ملزمان اسلحہ کے ساتھ مسلح مرکز صحت سنٹر میں داخل ہو گئے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو دھمکیاں دیں جب معاملہ افسران بالا تک پہنچا تو لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر دنیاپور میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔

  • لودھراں : زمین کے تنازع نے جان لے لی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) گیلے وال 18 ایم پی آر میں دو گروپوں کے درمیان ایک ایکڑ زمین کا تنارع چل رہا تھا آج دونوں گروپ آپس میں لڑ پڑے ۔ اللہ یار آرائیں لڑائی ختم کرانے کے لئے گیا اس دوران اس کو بھی ایک زور دار مکا کنپٹی پر لگا جو بہت جان لیوا ثابت ہوا اور اس کی جان لے لی گیلے وال پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ایک شخص محمد اسلم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

  • لودھراں : شوہر قاتل بن گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور کے نواحی علاقے اڈا ذخیرہ چک نمبر 231 ڈبلیو بی میں شوہر نے زہر پلا کر بیوی کو قتل کر دیا

    تفصیلات کے مطابق عبدالمجید قوم اوڈ جو کسی دوسری عورت کے عشق میں مبتلا تھا اس کا آئے روز اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا پہلی بیوی کو راستے سے ہٹانے کے لئے اس کو زہر پلا دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گی جبکہ پولیس نے موقع پر ہی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے