Baaghi TV

Category: لودھراں

  • لودھراں : واٹر ٹینک میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ریلوے اسٹیشن پر واٹر ٹینک کی صفائی کے دوران ایک شخص ڈوب کر جانبحق ھوگیا

    ریسکیو ٹیم نے نعش نکال لی ریلوے اسٹیشن کے ٹینک کی صفائی کے دوران ایک ملازم ڈوب گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی 24 سالہ محمد اکرم ولد محمد بشیر ڈوبنے کی وجہ سے موقع پر جانبحق ھوچکا تھا ریسکیو ٹیم نے نعش نکال کر ریلوے حکام کے حوالے کر دی اطلاعات کے مطابق جانبحق شخص بہاولنگر کا رھائشی تھا جبکہ ریلوے میں ملازمت کرتا تھا۔ریسکیو 1122

  • کہروڑپکا : تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آتشزدگی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال کہروڑ پکا کے میڈیسن سٹور میں آگ بھڑک اٹھی ریسکیو آپریشن جاری۔

    کہروڑ پکا تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال کے میڈیسن سٹور میں آگ بھڑک اٹھی۔

    اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔

    آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ھوسکی۔

    ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود آپریشن جاری ھے۔ ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے آپریشن کی خود نگرانی کی۔ نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

  • لودھراں : ڈی پی او کی مقتول بچے کے گھر آمد انصاف کی یقین دہانی

    لودھراں ( نمائندہ باغی ٹی وی) آدم واہن علاقہ تھانہ صدر میں 5 سالہ بچہ سے مبینہ بدفعلی کے بعد قتل کا معاملہ ڈی پی او سید کرار حسین مقتول بچہ کے گھر پہچ گئے ڈی پی او سید کرار حسین نے مقتول بچے کے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا

    سوگوار خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے گا لواحقین کو انصاف کی فراہمی تک ضلعی پولیس آرام سے نہیں بیٹھی گی اور جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او سید کرار حسین

  • وہاڑی : ریسکیو 1122 کا اہلکار دوران امدادی کاروائی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    نواحی علاقے فتح پور کا رہائشی ریسکیو ایمرجنسی ٹیکنیشن ملتان ہیڈ محمد والا پر ڈیوٹی پر تعینات تھا دوران ڈیوٹی دریا میں ڈوبنے والے تین بچوں کی تلاش کے لیے جاری آپریشن کے دوران تصور حسین شدید گرمی اور حبس کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے شہید ہو گیا،
    تصور حسین کی میت نشتر اسپتال منتقل کر دی گیا مذکورہ کے سوگواران میں ماں ،بیوی اور دو بیٹیاں شامل ہے مذکورہ ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا اور باپ پہلے ہی وفات پا چکا تھا
    پچھلے تین سال سے ریسکیو میں عوام الناس کی خدمات کر رہا تھا مرحوم نہایت ہی خوش اخلاق اور محنتی تھا گھر والوں کو خبر ملتے ہی وہ غم سے نڈھال ہوگئے ۔

  • لودھراں : کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر کئی دکانیں سیل

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) "اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف کی کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار کُھسہ شاپس ایک الیکٹرانک دوکان سیل”
    اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف ضلع کی دیگر دو تحصیلوں کہروڑپکا اور دنیاپور کو مات دیتے ہوئے لودھراں میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر حکومتی ہدایات کی عملداری کروانے میں پیش پیش ھیں ۔ریلوے روڈ پر معائنے کے دوران کھسہ تیار کرنے والی تین دوکانوں سمیت مین بازار میں جوتیوں کی ایک دوکان اور جی ٹی روڈ پر ایک الیکٹرانک شاپ بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کردی گئیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف کا کہنا ھے کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل دوکانداروں اور گاہکوں کی اپنی صحت اور جان کی حفاظت کیلئے اشد ضروری ھے ۔

    حکومت کاروبار میں نرمی صرف اسی شرط پر دے رھی ھے کہ ایس اوپیز پر عملداری مکمل ھو مگر دوکاندار دانستہ ہر ہدایت کو پس پشت ڈال رھے ھیں جو ناقابل معافی ھے.

  • لودھراں : مبینہ زیادتی کا شکار بچے کیلئے انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے مس کائنات رضا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) مس کائنات رضا فوکل پرسن برائے ڈسٹرکٹ لودھراں و بہاولپور ٹو چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو حکومت پنجاب نے چھمب موڑ میں 5 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا

    شہزاد کی فیملی کو مکمل انصاف فراہم کرواؤں گی شہزاد کی فیملی کو مکمل قانونی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی اس کیس کے حوالے سے ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین سے مکمل رابطے میں ہوں

    پولیس شہزاد کے قتل کی جدید بنیادوں پر تحقیقات کررہی ہے واقعہ پر دلی رنج ہے، متاثرہ فیملی کے دکھ میں برابر کی شریک ہو

  • دنیاپور: 660 لیٹر دیسی شراب پکڑی گئی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تھانہ صدر دنیاپورکے ایس ایچ او فرحت عباس شاہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظفر اقبال بوہڑ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شراب فروشوں کے خلاف کاروائی شراب فروش نعمان میواتی شاہ سے660 لیٹر دیسی شراب برآمد مقدمہ کر کے مزید تفتیش کا آغاز دیا ہے،

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حیسن نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے” ظفراقبال بوہڑ

  • لودھراں : بلوچستان میں شہید ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کا نوجوان بلوچستان میں شر پسندوں کے خلاف آپریشن میں شہید نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

    تفصیلات کے مطابق لودھراں شہر کا رہائشی محمد کامران ولد رانا شیر محمد خان اُتیرا، جو کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف دل بدین بلوچستان آپریشن میں کل جامِ شہادت نوش فرما گئے تھے ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ مغرب 8 بجے کامرس کالج لودھراں میں ادا کی جائے گی۔

  • لودھراں : سات سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل لاش مل گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے علاقے چھمب موڑ میں پانچ سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش قبرستان سے مل گئ”
    پولیس کے مطابق چھمب موڑ کے رہائشی نواب احمد کا 5 سالہ بیٹا شہزاد گزشتہ رات گھر کے ساتھ واقع مویشی بھانہ کیلئے نکلا اور واپس نہ آیا ۔تلاش شروع کی مگر کوئی کامیابی نہ ملی اور آج صبح سویرے بچے کی نیم برہنہ لاش قبرستان سے مل گئ ہے صدر لودھراں پولیس اور دیگر ادارے تفتیش کررہے ہیں ۔یاد رہے کہ کم وبیش 7 ماہ قبل اسی علاقے میں 7 سالہ معصوم بچے کو اغواء اور زیادتی کے بعد اسی طرح قتل کیا گیا تھا ۔

  • دنیاپور : 12 کلو چرس برآمد مقدمہ درج

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ جلہ آرائیں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی۔
    تفصیلات کے مطابق فوری اور بر وقت اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالجبار گرفتار،12 کلو چرس برآمد ایس ایچ او فیضان قیوم اور اس کی ٹیم نے اطلاع پر چک نمبر 390 ڈبلیو بی کے قریب کار نمبری 3873/MNA کلٹس برنگ سفید سے 12 کلو چرس برآمد کر لی

    ڈی پی او سید کرار حسین کا منشیات فروشوں کے خلاف اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او فیضان قیوم اور انکی ٹیم کو نقد انعام وتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان ملزم عبدالجبار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کاروائی جاری ہے

    منشیات کسی ایک قوم، زبان یا مذہب کا دشمن نہیں بلکہ یہ پورے معاشرے کا مشترکہ دشمن ہے۔ڈی پی او سید کرار حسین