Baaghi TV

Category: ملتان

  • ملتان سلطانزکا اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کےلیے191رنزکاہدف

    ملتان سلطانزکا اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کےلیے191رنزکاہدف

    ملتان:پی ایس ایل 8 کے ساتویں مقابلے میں ملتان سلطانز کے بیٹرز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر190 رنزبنائے ہیں

    پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا

    ملتان سلطانز کی بیٹنگ
    ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری، رومان رئیس نے شان مسعود کو آؤٹ کیا۔12ویں اوور میں ملتان سلطان کو دوسری کامیابی رائیلی روسو کی صورت میں ملیں، اس وقت کا اسکور 95 رنز تھا۔97 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنی ففٹی مکمل ہوتے ہی رضوان آؤٹ ہوگئے۔ انہیں شاداب خان نے آؤٹ کیا۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

    ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی :ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی سلطانز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کریں۔

    پنجاب میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں ،نوٹیفیکیشن جاری

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم کمبنیشن اچھا ہے بڑا ٹارگٹ دیکر میچ میں کامیابی سمیٹنا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میدان میں اتریں گی لاہور قلندرز نے ایک میچ کھیلا جس میں فتح سمیٹی ہے جبکہ کراچی کنگز کو مسلسل تین میچزمیں شکست کا سامنا رہا-

  • ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کےلیے 211 رنز کا ہدف دے دیا

    ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کےلیے 211 رنز کا ہدف دے دیا

    ملتان:پشاور زلمی کی دعوت پر ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر

    ملتان سلطان کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا بعدازاں شان مسعود 25 گیندوں پر 20 سکور بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    لاہور قلندر کا ہاکی کے مستقبل کا بیڑہ اٹھانے کا اعلان

    محمد رضوان ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر66 رنز بنا کر سفیان مقیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ریلی روسو 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے35 گیندوں پر 75 سکور بناکر سلمان ارشاد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

    ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بیسٹ الیون کو کھلانے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارے پاس بولرز اچھے ہیں، پچ میں بولرز کو مدد ملے گی۔

    پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پچ مختلف لگ رہی ہے،ٹاس کا فرق نہیں پڑتا اچھی کرکٹ کھیلیں گے،اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز دو میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے ایک میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ پشاور زلمی نے ایک میچ کھیلا ہے اور اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    سکواڈ

    ملتان سلطانز: شان مسعود، محمد رضوان (کپتان)، ریلی روسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، کارلوس براتھویٹ، اسامہ میر، عباس آفریدی، سمین گل، احسان اللہ۔

    پشاور زلمی: محمد حارث، بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھانوکا راجا پاکسے، روومین پاول، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سلمان ارشاد، سفیان مقیم، جیمز نیشم۔

  • پی ایس ایل 8: کراچی کنگزکی فیلڈنگ جبکہ پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

    پی ایس ایل 8: کراچی کنگزکی فیلڈنگ جبکہ پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایس ایل 8 کا دوسرا میچ بھی ملتان میں کھیلا جارہا ہے، جس میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

     

    پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا گیا لیکن یہ جارحانہ انداز ہی نقصان دہ ثابت ہوئے جب دوکھلاڑی 14 رنز کے اسکور پردوسرے اوور میں آوٹ ہوکرپولین واپس پہنچ گئے ،کراچی کنگز کے ساتھ کپتان بابر اعظم اب پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں جبکہ عماد وسیم نے کراچی کنگز کی قیادت سنبھال لی ہے۔

    پشاور زلمی کی فائنل الیون میں بابر اعظم(کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھنوکا راجاپکسے، شکیب الحسن، جمی نیشم، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سلمان ارشاد اور صفیان مقیم شامل ہیں۔

     

     

     

     

     

     

     

     

    کراچی کنگز کی فائنل الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، عماد وسیم (کپتان) شرجیل خان، بین کٹنگ، حیدر علی، شعیب ملک، قاسم اکرم، میتھیو ویڈ، اینڈریو ٹائے، محمد عامر، عمران طاہر، میر حمزہ۔

     

    جبکہ کل پہلے میچ میں پاکستان سپر لیگ 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے ہرا دیاتھا ۔

    لاہور قلندرز نے جیت کیلئے ملتان سلطانز کو 176 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوور میں 174 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 66 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، مرزا بیگ نے 32 رنز بنائے، شائے ہوپ 19، کامران غلام 3، حسین طلعت 20 اور ڈیوڈ ویزے 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سکندر رضا نے ناقابل شکست 19 رنز بنائے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    لاہور قلندرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ حارث رؤف، فخر زمان، طاہر بیگ، ڈیوڈ ویزے، سکندر رضا، حسین طلعت، شائے ہوپ، زمان خان، لیام ڈاسن اور کامران غلام شامل تھے۔

    کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، عثمان میر، سمین گل، شاہنواز دھانی اور احسان اللہ ملتان سلطانز ٹیم کا حصہ تھے۔

  • ملتان سلطانز کو جھٹکے پرجھٹکا لگ گیا

    ملتان سلطانز کو جھٹکے پرجھٹکا لگ گیا

    ملتان:پاکستان سپر لیگ 8 کے افتتاحی میچ کے بعد ہی ملتان سلطانز کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہوگئے، ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔پاکستان سپر لیگ 8 کا پہلا میچ پیر کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، افتتاحی میچ میں ہی ایک بڑا کھلاڑی انجرڈ ہوگیا۔

    ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی 16ویں اوور کی آخری گیند پر سکندر رضا کا زور دار شاٹ روکنے کی کوشش میں انجرڈ ہوگئے، ان کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی ہے۔رپورٹ کے مطابق گیند پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے شاہنواز دھانی کی دائیں انگلی پر گیند لگ گئی، ان کا ایکسرے کیا گیا جس میں شاہنواز کی انگلی میں فریکچر آیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں ہاتھ میں شدید تکلیف ہے۔

    شاہنواز دھانی کا انجری کے باعث پی ایس ایل کے پورے ایونٹ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے، ملتان سلطانز مینجمنٹ نے شاہنواز دھانی کے متبادل کھلاڑی کی تلاش شروع کردی۔رپورٹ کے مطابق ملتان سلطانز نے کارلوس بریتھ ویٹ کو بھی متبادل کے طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا ہے، وہ پاکستانی ویزے کے منتظر اور یو اے ای میں موجود ہیں۔

    ادھر کل رات پاکستان سپر لیگ 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے ہرا دیا۔
    لاہور قلندرز نے جیت کیلئے ملتان سلطانز کو 176 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوور میں 174 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 66 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، مرزا بیگ نے 32 رنز بنائے، شائے ہوپ 19، کامران غلام 3، حسین طلعت 20 اور ڈیوڈ ویزے 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سکندر رضا نے ناقابل شکست 19 رنز بنائے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔لاہور قلندرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ حارث رؤف، فخر زمان، طاہر بیگ، ڈیوڈ ویزے، سکندر رضا، حسین طلعت، شائے ہوپ، زمان خان، لیام ڈاسن اور کامران غلام شامل تھے۔
    کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، عثمان میر، سمین گل، شاہنواز دھانی اور احسان اللہ ملتان سلطانز ٹیم کا حصہ تھے۔

  • پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی رنگا رنگ جھلکیاں

    پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی رنگا رنگ جھلکیاں

    ملتان: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جس میں معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ 

     

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آپ کو پتہ ہونا چاہیئے یہ پی ایس ایل کا سفر کہاں سے شروع ہوا،آج ملتان میں افتتاحی تقریب ہو رہی ہے۔ یہ دبئی میں سفر شروع ہوا تھا، پھر لاہور، پھر کراچی اور پھر ملتان۔ انشاء اللہ اگلے سال پشاور اور کوئٹہ جائیں گے۔

    تقریب میں موسیقار و گلوکار ساحرعلی بگا، آئمہ بیگ، عاصم اظہر اور شائے گل نے اپنی آوازوں کا جادو جاگایا۔تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

    خیال رہے کہ 9 فروری 2023 کو پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی خوبصورت ٹرافی کی رونمائی لاہور کے تاریخی شالیمار گارڈن میں کی گئی تھی۔

    پی ایس ایل کی24 قیراط سونے سے بنی اس ٹرافی کو’سپو نووا ٹرافی’ کا نام دیا گیا ہے جس کے تین ستون قومی ٹیم کے مقصد اتحاد، جذبے اور طاقت کی عکاسی کرتی ہیں اور ان ستونوں پر تقریباً 10ہزار زرقون کے پتھر جڑے گئے ہیں۔

    ان تین ستونوں کو ملا کر چاند کی شکل بنائی ہے جبکہ ٹرافی کے مرکزی ستون پر لاتعداد کرسٹل نصب کیے گئے ہیں اور اس کے اوپر ایک بڑا ستارہ آویزاں ہے

  • پی ایس ایل 8 کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب آج ملتان میں ہوگی

    پی ایس ایل 8 کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب آج ملتان میں ہوگی

    ملتان: پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی، گراؤنڈ اسٹاف کے مطابق چاروں وکٹس اچھی تیار کی ہیں –

    انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو، پاکستان سپر لیگ کا آج سے آغاز

    شائقین کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 2 بجے کے بعد کھول دیے جائیں گے، افتتاحی تقریب شام 6 بجے اور میچ 8 بجے شروع ہوگا، شائقین کے لیے فاطمہ جناح ہاؤسنگ سوسائٹی میں وسیع و عریض پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، جہاں سے ٹکٹ کے ساتھ شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لایا جائے گا-

    سیکیورٹی کے باعث شائقین کے لیے پارکنگ اسٹیڈیم سے تین کلومیٹر دور بنائی گئی جبکہ ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد سے ایک گھنٹہ قبل اور آدھا گھنٹہ بعد تک روٹس ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گےملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ سمیت پانچویں کی ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

    ملتان اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کا2021 کی فاتح ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا، 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کے 11 مقابلے راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ لاہور اور کراچی میں9، 9 اور ملتان میں 5 میچز کا انعقاد طے ہےپی ایس ایل 8 میں ملک کے معروف کرکٹرز کے ساتھ مجموعی طور 36 غیرملکی کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

    لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ہوم گراؤنڈز پر5 ،5 میچز کھیلیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، رواں سال لیگ میں تین نمائشی ویمن کرکٹ میچز بھی شائقین کرکٹ کیلیے دلچسپی کا باعث بنیں گے۔

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

    آٹھویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں معروف گلوکار عاصم اظہر ، شائے گِل، فارس سفیع اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، پی ایس ایل 8 میں کراچی میں 9 میچز کا انعقاد ہوگا، جن میں 8 مقابلے رات اور ایک میچ دن میں کھیلا جائے گا۔

    نیشنل اسٹیڈیم پر پہلا میچ 14فروری کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا میچ16 فروری کو کراچی کنگز اور اسلام آباد،18 فروری کو تیسرا میچ کراچی کنگز اور پشاورزلمی، 19فروری کوچوتھا میچ کراچی کنگزاورلاہورقلندر ،20 فروری کو پانچواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی،21 فروری کو چھٹا میچ لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈیٹر ،23 فروری کوساتواں میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ ،24 فروری کو8واں میچ کوئٹہ گلیڈیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور واحد ڈے میچ 26 فروری کو کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی نے پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی پلینگ الیون میں شمولیت کی پرانی پالیسی بحال کردی پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں فرچائزز کو پلیئنگ الیون میں کم از کم 3اور زیادہ سے زیادہ 4غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنا ہوں گے۔

    پی ایس ایل 8؛ افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کل سے شروع

    گزشتہ سال کوویڈ کی وجہ سے قوانین میں فرنچائزز کو کم از کم 2 غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنا لازمی تھا، اب غیر ملکی کھلاڑیوں کی کم سے کم تعداد دوبارہ 2 سے بڑھا کر 3 کر دی گئی ہے۔ پی ایس ایل کا میلہ پیر سے شروع ہورہا ہے۔

  • جس نے جرائم کیے اسے حساب تو دینا پڑے گا،مریم نواز

    جس نے جرائم کیے اسے حساب تو دینا پڑے گا،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوا

    مریم نواز بہاولپور کے بعد اب ملتان ڈویژن کے تنظیمی امور کے جائزے کے لئے ملتان میں ہیں ، اجلاس میں خانیوال، لودھراں، وہاڑی اور ملتان کا تنظیمی جائزہ لیا گیا،مجیدہ وائیں اجلاس میں شریک ہوئیں اور مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی آئی ہے، اس لئے خود چل کر آئی ہوں ، مریم نواز نے مجیدہ وائیں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی آمد نے میرے حوصلے بڑھا دئیے ہیں ،مریم نواز کا کہنا تھا کہ مرحوم غلام حیدر وائیں ہمارے محترم بزرگ تھے، ان کی سیاسی میراث آگے بڑھائیں گے

    مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ورکرز کنونشن ہوا،کارکنا ن کاجذبہ دیدنی تھا،اس وقت ملک مشکلات کاشکار ہے،عوام کو پتہ ہے کہ ملک کو ان حالات تک کون لایا،2017میں نوازشریف کو اقامے پر نکالا گیا،پارٹی کو متحدکرنے کیلئے دن رات ایک کریں گے،نوازشریف کو بیٹے سے تنخوانہ نہ لینے پرنکالا گیا،دوسری طرف سنگین جرائم دنیا کے سامنے ہیں جنہوں نے جرم کیا انہیں اس کی سزاملنی چاہیے،میں دودفعہ قید میں رہی ہوں، مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ انکو ابھی دو دو دن قید نہیں ہوئی یہ رونے لگ گئے، ابھی تو انصاف ہونا شروع ہی نہیں ہوا، انصاف ہو گا، عوام کے اندر آگاہی بڑھ گئی ہے، عوام نے دوغلا معیار دیکھ لیا ہے،لاڈلے اب بے نقاب ہو چکے ہیں،ہم اصلاحات، انصاف کا معیار دیکھنا چاہتے ہیں،ہمارے ساتھ انتقام ہوا، اور اب یہ اپنے جرائم کا حساب دیں گے،آنیوالا وقت بہتر ہوگا،عمران خان نے عدالت سے جھوٹ بولا، اپنے خاندان کے افراد کو چھپایا اوراب جھوٹ بول رہا ہے، اس نے قوم کی گھڑیاں بیچیں، دبئی سے پیسے لائے گئے، جہاز بھرے گئے، منی لانڈرنگ کی گئی، اسکی سزا تو ملے گی،ایک انتقام ہوتا ہے اور ایک اپنے جرائم کاحساب دینا ہوتا ہے، جس نے جرائم کیے اسے حساب تو دینا پڑے گا،ان کا مشکل وقت ابھی نہیں آیا ابھی تو انصاف ہونا ہے،حقائق کو سامنے رکھنا چاہئے،ایک بھی انتقام بتائیں جوہماری طرف سے ہو، ہم کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کر رہے،،زمان پارک میں عمران خان چھپ کر بیٹھا ہے اور اپنی حفاظت کے لئے خواتین کو سڑکوں پر بٹھایا ہوا ہے ہمارے اوپر ذمہ داری ہے جو پوری کریں گے، ہیرے جواہرات لیے ہوئے، فارن فنڈنگ میں پیسہ لیا گیا چھپایا گیا،جو جرم کیے اس کی سزا ان کو بھگتنا پڑے گی، راناثنااللہ جعلی مقدمے میں 6 ماہ قید بھگت کر آئے ہیں، عوام میں شعور بڑھ گیا ہے، عوام نے دہرا معیار دیکھا ہے ہم نے زور و شور سے الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے، ہمیں احساس ہے کہ مہنگائی اور مشکل حالات ہیں،لوگوں کو پتا ہے کہ مشکلات کون لے کر آیا ہے،ضمنی الیکشن ہو یا عام انتخابات ہمیں ہر چیز کے لیئے تیار رہنا ہے،کوشش ہے کہ عوام میں حقائق لے کر جاؤں ، جماعت اور کارکنان کو متحرک کروں،

    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ترکیہ، شام اور ہمسایہ ممالک کے عوام سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ تباہ کن زلزلے پر برادر ملک ترکیہ، شام اور ہمسایہ ممالک کے عوام سے دلی دکھ اور افسوس کرتے ہیں بڑے پیمانے پر قینتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے

    مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

     بہاولپور کے شیروں کو سلام پیش کرتی ہوں نوازشریف نے لند ن سے آپ کیلئے سلام بھیجا ہے،

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،

  • ہماری مسکراہٹ پر نہ جانا ،دیا تو قبر پر بھی جل رہا ہے

    ہماری مسکراہٹ پر نہ جانا ،دیا تو قبر پر بھی جل رہا ہے

    تمہارے نام کے نیچے کھینچی ہوئی ہے لکیر
    کتاب زیست ہے سادہ اس اندراج کے بعد

    آنس معین

    آنس معین، 29 نومبر 1960ء میں پیدا ہوئے ۔ آنس معین کے والد کا نام ”فخر الدین بلے“ تھا۔ آنس معین نے 17 سال کی عمر میں 1977 میں شعری دنیا میں قدم رکھا۔ وادیِ ادب کو سونا کرنے والے نے صرف 9 سال شاعری کی 05 فروری 1986ء کو 26 سال کی عمر میں خودکشی کر کے اس دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ گیا۔

    آنس معین کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔ اُن کا رحجان صوفی ازم کی طرف زیادہ تھاکہیں سے نہیں لگتا تھا کہ وہ خودکشی کر سکتے ہیں اُن کی خودکشی سےمتعلق کئی وجوہات بیان کی جاتی ہیں پہلی یہ کہ اُن کےایک صوفی دوست نےکہاموت کےبعد زندگی اتنی خوبصورت ہے کہ اگر لوگوں کو پتہ چل جائے تو دنیا کی آدھی آبادی خودکشی کر لے۔

    دوسری یہ کہ وہ اپنی کولیگ سے شادی کرنا چاہتے تھے مگر خاندان والوں نے اس رشتے سے منع کر دیا۔ تیسری وجہ یہ بیان کی جاتی ہے جس بنک میں وہ کام کرتےتھے وہاں ایک فراڈ ہوا اور انچارج کے طورپروہ خود کو اس کا ذمہ دار سمجھ رہے تھے۔ ان تمام حالات نے انہیں خودکشی پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے 5 فروری 1985 کو ملتان میں ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی۔

    اشعار
    ۔۔۔۔۔۔
    انجام کو پہنچوں گا میں انجام سے پہلے
    خود میری کہانی بھی سنائے گا کوئی اور

    ہماری مسکراہٹ پر نہ جانا
    دیا تو قبر پر بھی جل رہا ہے

    حیرت سے جو یوں میری طرف دیکھ رہے ہو
    لگتا ہے کبھی تم نے سمندر نہیں دیکھا

    ممکن ہے کہ صدیوں بھی نظر آئے نہ سورج
    اس بار اندھیرا مرے اندر سے اٹھا ہے

    اک ڈوبتی دھڑکن کی صدا لوگ نہ سن لیں
    کچھ دیر کو بجنے دو یہ شہنائی ذرا اور

    عجب انداز سے یہ گھر گرا ہے
    مرا ملبہ مرے اوپر گرا ہے

    گونجتا ہے بدن میں سناٹا
    کوئی خالی مکان ہو جیسے

    وہ جو پیاسا لگتا تھا سیلاب زدہ تھا
    پانی پانی کہتے کہتے ڈوب گیا ہے

    اندر کی دنیا سے ربط بڑھاؤ آنسؔ
    باہر کھلنے والی کھڑکی بند پڑی ہے

    یہ انتظار سحر کا تھا یا تمھارا تھا
    دیا جلایا بھی میں نے دیا بجھایا بھی

    یاد ہے آنسؔ پہلے تم خود بکھرے تھے
    آئینے نے تم سے بکھرنا سیکھا تھا

    گہری سوچیں لمبے دن اور چھوٹی راتیں
    وقت سے پہلے دھوپ سروں پہ آ پہنچی

    کیوں کھل گئے لوگوں پہ مری ذات کے اسرار
    اے کاش کہ ہوتی مری گہرائی ذرا اور

    عجب تلاشِ مسلسل کا اختتام ہوا
    حصولِ رزق ہوا بھی تو زیرِ دام ہوا

    آخر کو روح توڑ ہی دے گی حصارِ جسم
    کب تک اسیرِ خوشبو رہے گی گلاب میں

    گئے زمانے کی چاپ جن کو سمجھ رہے ہو
    وہ آنے والے اداس لمحوں کی سسکیاں ہیں

    نہ جانے باہر بھی کتنے آسیب منتظر ہوں
    ابھی میں اندر کے آدمی سے ڈرا ہوا ہوں

    آج ذرا سی دیر کو اپنے اندر جھانک کر دیکھا تھا
    آج مرا اور اک وحشی کا ساتھ رہا پل دو پل کا

    اک کربِ مسلسل کی سزا دیں تو کسے دیں
    مقتل میں ہیں جینے کی دعا دیں تو کسے دیں

    بکھر کے پھول فضاؤں میں باس چھوڑ گیا
    تمام رنگ یہیں آس پاس چھوڑ گیا

    نہ تھی زمین میں وسعت مری نظر جیسی
    بدن تھکا بھی نہیں اور سفر تمام ہوا

    اتارا دل کے ورق پر تو کتنا پچھتایا
    وہ انتساب جو پہلے بس اک کتاب پہ تھا

    گیا تھا مانگنے خوشبو میں پھول سے لیکن
    پھٹے لباس میں وہ بھی گدا لگا مجھ کو

    کب بارِ تبسم مرے ہونٹوں سے اٹھے گا
    یہ بوجھ بھی لگتا ہے اٹھائے گا کوئی اور

    درکار تحفظ ہے پہ سانس بھی لینا ہے
    دیوار بناؤ تو دیوار میں در رکھنا

    میں اپنی ذات کی تنہائی میں مقید تھا
    پھر اس چٹان میں اک پھول نے شگاف کیا

    تمہارے نام کے نیچے کھنچی ہوئی ہے لکیر
    کتابِ زیست ہے سادہ اس اندراج کے بعد

    یہ اور بات کہ رنگِ بہار کم ہوگا
    نئی رتوں میں درختوں کا بار کم ہوگا

    یہ قرض تو میرا ہے چکائے گا کوئی اور
    دکھ مجھ کو ہے اور نیر بہائے گا کوئی اور

    وہ میرے حال پہ رویا بھی مسکرایا بھی
    عجیب شخص ہے اپنا بھی ہے پرایا بھی

    اک ڈوبتی دھڑکن کی صدا لوگ نہ سن لیں
    کچھ دیر کو بجنے دو یہ شہنائی ذرا اور

  • نیا پاکستان کے نام پر پاکستان کو کباڑ خانہ بنا دیا گیا، حافظ حمداللہ

    نیا پاکستان کے نام پر پاکستان کو کباڑ خانہ بنا دیا گیا، حافظ حمداللہ

    پی ڈی ایم کے ترجمان، جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی صورتحال آپ کے سامنے ہے,نیا پاکستان کے نام پر پاکستان کو کباڑ خانہ بنا دیا گیا,ریاست اور قوم سیاسی عدم استحکام کی صورت میں بھگت رہی ہے,عمران خان کی مسلط شدہ حکومت اپنے انجام کو پہنچ گئی,

    حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ حقیقت میں دیکھا جائے تو عمران خان کل بھی حکومت میں تھا اور آج بھی ,اسمبلی تحلیل ہونے کے باوجود کے پی کے اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے,سٹیٹ بنک ریاست اور قوم کی ملکیت ہے,آئی ایم ایف کی شرائط مان کر پی ٹی آئی نے معاہدہ کیا,پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر معاہدے سے انحراف کیا سٹیٹ بنک ریاست اور قوم کی ملکیت ہے,آئی ایم ایف کی شرائط مان کر پی ٹی آئی نے معاہدہ کیا ،پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر معاہدے سے انحراف کیا,پی ٹی آئی نے سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف اور امریکہ کی جھولی میں پھینک دیا,سی پیک پر کام روکنا کس کی بھلائی میں ہے،,سیاسی اور معاشی عدم استحکام پی ٹی آئی کا ایجنڈہ تھا پی ٹی آئی حکومت میں وزیراعظم ہاؤس سازشی عناصر کی فیکٹری بن گئی,اعظم سواتی اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو گالی دے جو ریکارڈ پر موجود ہے الیکشن کمیشن چاہتا تھا قانون کے مطابق قانون سازی ہوں,سپریم کورٹ نے عمران خان اور عمران خان کے ریفرنس کو بددیانت قرار دیا,

    حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا پی ڈی ایم حکومت امریکی سازش سے آئی ہے, سپریم کورٹ کے کندھوں پر بیٹھ کر پنجاب میں دوبارہ ان کی حکومت آئی,عمران خان سیاست اور جمہوریت کے چہرے پر ایک دھبہ ہے,استعفے کی منظوری کے لیے بھی یہ لوگ روتے رہے,استفے منظور کرے استعفے منظور نہ کرے دونوں صورتوں میں روتے ہیں,آج نگران وزیراعلی پنجاب پر اعتراض کرتے ہیں پہلے کہا امریکہ نے ختم کی پھر کہا باجوہ نے میری حکومت ختم کی,,یہ بندہ چاہتا کیا یے,الیکشن کمیشن نے بیٹھ کر محسن نقوی کو منتخب کیا,کہتے ہیں ہمیں محسن نقوی پسند نہیں,ہمارے پاس فرح گوگی کی فیکٹری نہیں ,فواد چوہدری پی ڈی ایم کی کسی جماعت کی ایف آئی آر پر گرفتار نہیں ہوا,قانون نے آپ کو گرفتار کیا ہے,الیکشن کمیشن کا بھی ایک احترام ہے,عمران خان,فواد چوہدری الیکشن کمیشن کی توہین میں مطلوب ہیں عمران خان کا تو یہاں اپنا پاکستان ہے ,شیریں مزاری نے آج صدر مملکت کو مخاطب کیا تم چپ کیوں ہوں,یہ صدر کو ایسے کہتے ہیں جیسے وہ ایک بچہ ہے,پ خود اپنے صدر کی توہین کرتے ہیں,الیکشن اکتوبر دو ہزار تئیس میں ہوگا,اگر ریاست نے سمجھا تو الیکشن ڈیلے بھی ہوسکتا ہے,بیرونی مداخلت کی بات عمران خان نے کی ہے,عمران خان نے کہا سازش اور سائفر قصہ پارینہ بن گیا,ولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم کا ایک ایجنڈا ہے اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی امور میں مداخلت نہ ہوں یہ مہنگائی ماضی حکومت کا ملبہ ہے,سیلاب متاثرین آج بھی کھلے آسمان تلے پڑے ہیں عمران خان کی گرفتاری پی ڈی ایم کی خواہش نہیں ہے, عمران خان کے اپنے کرتوت اسے گرفتار کروائیں گے ہم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے سیلاب کی صورتحال بھی الیکشن میں تاخیر کا باعث ہوسکتی ہے,الیکشن میں چھ ماہ اور ایک سال بھی تاخیر ہوسکتا ہے,

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟