Baaghi TV

Category: ملتان

  • ملتان: نجی ہوسٹل میں 17 سالہ لڑکی کی خودکشی ۔۔۔۔؟

    ملتان: نجی ہوسٹل میں 17 سالہ لڑکی کی خودکشی ۔۔۔۔؟

    ملتان : گلگشت کالونی میں نجی ہوسٹل میں 17 سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر خودکشی
    باغی ٹی وی رپورٹ : گلگشت کالونی ملتان کے نجی ہوسٹل میںخانیوال کی رہائشی 17 سالہ لڑکی تہمینہ کی مبینہ طور پر خودکشی، 17 سالہ لڑکی تہمینہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ،خودکشی کرنے والی لڑکی تہمینہ خانیوال سے ملتان انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرنے آئی ہوئی تھی،پولیس ذرائع کاکہناہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تہمینہ شدید ذہنی پریشانی کا شکار تھی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر کاروائی شروع کردی،نجی ہوسٹل میں کئی بار لڑکیوں کوہراساں کرنے کے واقعات رونماہوچکے ہیں ،کوئی بھی ذی شعور اس وقت تک خود کشی نہیں کرتا جب وہ حالات سے مجبور نہ ہوجائے ،قانون نافذکرنے والے اداروں کو اس پہلو کومدنظررکھنا چاہئے کہ خودکشی کرنے والی 17 سالہ لڑکی تہمینہ نے کہیں کسی ہوس پرست درندے کی وجہ سے خود کشی تو نہیں کی ؟

  • ضمنی الیکشن ملتوی کیوں؟ چیف الیکشن کمشنر عدالت کو مطمئن کرے، ہائیکورٹ

    ضمنی الیکشن ملتوی کیوں؟ چیف الیکشن کمشنر عدالت کو مطمئن کرے، ہائیکورٹ

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ضمنی انتخابات روکنے کا معاملہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سے 13 ستمبر بدھ کے روز تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے حکم دیا کہ ملتان میں کوئی سیلاب نہیں الیکشن ملتوی کرنے کی وجوہات بتائی جائیں ، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر تفصیلی جواب جمع نہیں ہوتا تو عدالت فیصلہ کرے گی ، وکیل علی صدیقی نے کہا کہ سیٹ خالی ہونے پر 60 روز کے اندر الیکشن کرانا انتہائی ضروری ہے

    درخواست گزار نے کہا کہ 20 ستمبر کو 60 روز مکمل ہوجائیں گے لیکن الیکشن کمیشن نے انتخاب روک دیا، حلقہ این اے 157 میں الیکشن سے دو دن پہلے الیکشن کمیشن نے غیر قانونی فیصلہ دے دیا، الیکشن کیجانب سے الیکشن ملتوی کا حکم معطل کیا جائے ،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر چیف الیکشن کمیشنر عدالت کو مطمئن کر لیتے ہیں تو ٹھیک وگرنہ عدالت خود الیکشن کروانے کا حکم دے سکتی ہے، اس سے پہلے بھی ایسی بہت سی نظیر ملتی ہیں جس میں عدالت نے خود الیکشن کروانے کا حکم دیا ہو،

    پاکستان پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی نے عدالت سے رجوع کرلیا سید علی موسیٰ گیلانی کے وکیل ایڈوکیٹ محمد علی صدیقی نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں پٹیشن دائر کی ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں قومی اور صوبائی سطح پر تمام ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا تھاجن حلقوں میں الیکشن ملتوی ہوئے ہیں ان میں این اے 157، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر، این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 237 کراچی، این اے 239 کراچی، این اے 246 کراچی، پی پی 209 خانیوال کے حلقے شامل ہیں۔

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • مخالفین الیکشن سےبھاگ گئے،عمران خان،الیکشن ملتوی ہونے پر مایوسی ہوئی،بلاول بھٹو

    مخالفین الیکشن سےبھاگ گئے،عمران خان،الیکشن ملتوی ہونے پر مایوسی ہوئی،بلاول بھٹو

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخالفین الیکشن سےبھاگ گئے ہیں، مجھے پورا یقین تھا جلسے دیکھ کران کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی تھیں، ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن، انتظامیہ، مسٹرایکس کی مدد کے باوجود ان کا الیکشن میں صفایا ہو گیا، اب یہ ڈر رہے ہیں اگر اتوار کو الیکشن ہو جاتا تو ان کی تین وکٹیں مزید گر جانی تھیں،میرا چیلنج ہے جب بھی 9 حلقوں میں الیکشن ہو گا، تمام سیٹیں پی ٹی آئی جیتے گی، یہ اپنے امپائر ہونے کے باوجود نہیں جیت سکتے۔یہ ہارنے کے خوف سے وکٹیں اٹھا کر لے گئے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان کے جذبے اورجنون کوسلام پیش کرتا ہوں، خواتین کو بھی سلام پیش کرتا ہوں،مہر بانو قریشی کا مخالف امیدوار پیسے کی پوجا کرتا ہے،کبھی پیسے کی پوجا نہیں کرنی،آجکل میرے ایم پی ایز کو پارٹی چھوڑنے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں،اینکرز، صحافیوں کو ڈرایا جا رہا ہے، پیسے کے بت کے علاوہ ایک خوف کا بت بھی ہے،خوف کے بت سے ڈرنے والا کبھی بڑا کام نہیں کر سکتا، ہم نے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی تاکہ بچوں کونبی کی زندگی بارے پتا چلے،مدینہ کی ریاست دنیا کا سب سے بڑا انقلاب تھا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں حکم دیتا ہے کہ اپنے نبی ﷺ کے راستے پر چلو، میری کوشش ہے ہم اپنے نبی ﷺکے راستے پر چلیں، نبی ﷺ کے راستے پر چل کر ہم ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں،ہم نے حقیقی آزادی لیکر ملک کو آزاد کرنا ہے،زرداری، نوازشریف ملک کا پیسہ 30 سال سے لوٹ رہے ہیں،یہ وہ لوگ ہے جو بیرونی ملکوں کے حکم پر ہمارے فیصلے کرتے ہیں،یہ امریکی سازش کے تحت اقتدار میں آئے،یہ روس سے سستا تیل نہیں لے سکتے کیونکہ اپنے آقا سے ڈرتے ہیں۔

    ی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کواپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہو گا، جب تک اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوتے ہرے پاسپورٹ کی عزت نہیں ہو گی، دو ماہ میں پاکستان کی معیشت نیچے جا رہی ہے، بجلی، ڈیزل کی قیمت دُگنا ہو چکی ہے، کسان کا برا حال ہے، ملک میں انڈسٹری بند اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، ہمارے دورمیں ریکارڈ ایکسپورٹ ہو رہی تھی، ہمارے دورمیں چار بڑی فصلوں کی تاریخی پیداوار ہوئی، ہماری حکومت میں کسانوں کو پہلی دفعہ پورا معاوضہ دیا گیا، ہماری حکومت نے ہر خاندان کو 10 لاکھ کی انشورنس دی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں قومی اور صوبائی سطح پر تمام ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے اعلان پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ عمران خان آخر کب تک لاڈلہ رہے گا؟ میرے ملتان اور کراچی کے امیدوار ضمنی انتخابات کے اچانک التواء سے مایوس ہوئے ہیں، وہ طویل عرصے سے نمائندگی سے محروم اپنے حلقہ انتخابات میں خدمات سرانجام دینا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی کہ بالکل آخری لمحات میں پی ٹی آئی کو انتخابات سے فرار کا راستہ مہیا کیا جاتا۔

  • حضرت بہاؤالدین زکریا کے تین روزہ عرس کا آج سے آغاز

    حضرت بہاؤالدین زکریا کے تین روزہ عرس کا آج سے آغاز

    سلسلہ سہروردیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا کا 783 واں تین روزہ سالانہ عرس آج سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت سابق وزیر خارجہ شاہ مخدوم قریشی کریں گے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے قیام و طعام کے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر سے آنے والے زائرین کیلئے خصوصی ٹرینیں اور شٹل سروس بھی کا بھی انتظام کیا گیا ہے –

    سیلاب کے باعث 400 بچوں سمیت 1200 افراد جاں بحق ہوئے،مریم اورنگزیب

    ڈپٹی کمشنرکی جانب سےعرس کے پہلے روز بروزجمعہ المبارک 2 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی کیمرے اور روٹس پر واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے ہیں اور گاڑیوں کی پارکنگ کا موثر انتظام کیا گیا ہے –

    حضرت بہاؤالدین زکریا 27 رمضان المبارک 566 ہجری میں کروڑ لال عیسن کے مقام پر پیدا ہوئے دینی تعلیم کےلئے12 سال کی عمر میں ہی خراسان، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کا سفر کیا انہوں نے حدیث کی تعلیم بخارا، ثمر قند اور مدینہ منورہ سےحاصل کرنےکےبعد اپنی ساری زندگی برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کو پھیلانے میں وقف کردی، انہوں نے برصغیر سمیت جنوبی ایشیا میں سلسلہ سہروردیہ کی بنیاد رکھی-

    برطانیہ سیلاب زدگان کیلئے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دے گا

    شیخ الحدیث بہاؤالدین زکریا کو اس خطے میں پہلی اقامتی درسگاہ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس میں دور دراز سے آنے والے ہزاروں طلبا نے قران اور حدیث کی تعلیم حاصل کر کے اس تعلیم سے معاشرے کو منور کیا علما و مشائخ کے مطابق حضرت بہاؤالدین زکریا کی تعلیمات میں مذہبی رواداری، اخوت اور بھائی چارہ کا درس ملتا ہے۔

    حضرت بہاؤالدین زکریا 95 برس کی عمرمیں سات صفر 661 ہجری کو اس دنیا سےرخصت ہوئےلیکن ان کی امن بھائی چارے اور مساوات کی تعلیمات کا ہی نتیجہ ہے کے آج بھی ہر رنگ و نسل اور مذہب کے لوگ ان کے عرس میں شامل ہوتے ہیں اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    تباہ کن سیلاب سے 30 لاکھ سے زائد پاکستانی بچے خطرات کا شکار

  • سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پہنچتے ہی فائرنگ:ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پہنچتے ہی فائرنگ:ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    ملتان:سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پہنچتے ہی فائرنگ:ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی آج شام ملتان میں ایک جلسے میں شرکت کے لیے پہنچے توکسی شرپسند نے ان کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ، جس کی وجہ سے جلسے میں ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق آج ملتان کےحلقہ این اے 157 پرضمنی الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے جلسہ کیا گیا۔اس جلسے میں دیگرمقامی رہنماوں کی طرح یوسف رضا گیلانی بھی مدعوہی نہیں تھے بلکہ مہمان خصوصی تھے

    پولیس ذرائع کے مطابق ملتان کے ڈیرہ محمدی کےعلاقے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جب شرکت کے لیے اس جگہ پہنچے تو ان کی آمد پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

    اس سلسلے میں مزید انکشافات ہوئے اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ یوسف رضا گیلانی کے پہنچنے پرایک شخص نےہوائی فائرنگ کی۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کاعلم نہیں، تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی ہوگی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی نے بھی اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہارکیاہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیں

  • لیہ ۔ پورنوگرافی سیکنڈل،متاثرہ خاتون کے 46 ناموں کا انکشاف

    لیہ ۔ پورنوگرافی سیکنڈل،متاثرہ خاتون کے 46 ناموں کا انکشاف

    لیہ ۔ پورنوگرافی سیکنڈل،متاثرہ خاتون کے 46ناموں کا انکشاف ہوا ہے ،ایڈیشنل آئی جی کی جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کو داد دی اورتمام ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے نقدانعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کااعلان۔
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ملتان میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی صدارت میں لیہ پورنوگرافی کیس پر جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی نے کیس سے جڑے تمام مشتبہ کرداروں کو گرفتار کر نے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ وقوعہ کے مرکزی ملزم سمیت تمام کی گرفتاری اور پورنوگرافی کیلئے استعمال ہونے والے کتے کو حراست میں لینا پولیس کی بڑی کامیابی ہے ۔مقامی اخبار روزنامہ نیا کل ملتان کے مطابق ایس پی ربنواز تلہ نے تفتیش میں پیشرفت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں ملوث فیض بھلڈ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس نے وقوعہ میں مرکزی کردار ادا کیا ،ملزم فیض نے متاثرہ کرن سے وقوعہ کے دن سے لے کر 20اگست تک 14426سیکنڈ کال کی اور متاثرہ خاتون کرن کے 46فرضی نام بنانے میں کردار ادا کیا ،م

    لزم فیض کی لالچ میں وصول کردہ رقم پولیس نے برآمد کرنے کے ساتھ ملزمان سے لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیا ہے جس سے تفتیش کے عمل کو مزید وسعت دی جارہی ہے اورڈیٹا کا تجزیہ کیا جارہا ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کی جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کو داد دی اورتمام ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے نقدانعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کااعلان کیا ہے۔

  • جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم۔ 20 افراد جاں بحق 6 افراد زخمی

    جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم۔ 20 افراد جاں بحق 6 افراد زخمی

    ملتان موٹروے جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،20 افراد جاں بحق6 افراد زخمی ہوگئے ہیں،حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے بند رہی۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
    باغی ٹی وی رپورٹ.موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر ڈائیوو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھی۔ آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے دکھائی دے رہی تھی۔

    ترجمان موٹروے کے مطابق جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔موٹروے پولیس نے جلتی بس 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا،پولیس نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس 2009 ماڈل کی تھی جو ڈائیوو کمپنی کے تحت چلتی تھی۔ سلیپر بس لاہور سے کراچی کیلئے رات 9 بجے روانہ ہوئی۔ بس میں کل 24 مسافر سوار تھے۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہاہے کہ اس المناک حادثے پر ہر آنکھ اشکبار ہےاور پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کمشنر ملتان سے المناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ،ہر پہلو سے انکوائری کرکے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے.وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں

  • عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے،سید یوسف رضا گیلانی

    عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے،سید یوسف رضا گیلانی

    رہنما پیپلز پارٹی، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے علی موسیٰ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا

    سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ علی موسیٰ کی حمایت پرن لیگ کی اعلیٰ اور مقامی قیادت کے مشکور ہیں،ہم ملک کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں موثر مہم چلائیں گے ،عمران خان پہلے استعفٰی دے چکے ہیں پھر بھی کہتے ہیں 9 سیٹوں پر الیکشن لڑوں گا،عمران خان کا مقصد قوم کو سڑکوں پر رکھنا ہے، اسمبلی جانا نہیں،پی ٹی آئی امپورٹڈ جماعت ہے، جو فارن فنڈنگ سے بنائی گئی،مسترد کر تے ہیں عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے،ذوالفقار بھٹو کو شہید کیا گیا، ہم نے ریفرنس بھی دیا ذوالفقار بھٹو کیس کا فیصلہ آج تک نہیں آیا ہم اس کے باوجود اداروں کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں، مجھے ڈس کوالیفا ئی کیا گیا ،کبھی عدالتوں کا بائیکاٹ نہیں کیا، آئین فارن فنڈنگ کی اجازت نہیں دیتا۔

    قبل ازیں ضمنی الیکشن NA157 ملتان ،سید علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی ،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے چیئرمین خان پور مڑل علاؤالدین جاٹ اور فاروق جاٹ نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو خیرآباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور سید علی موسیٰ گیلانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا چیئرمین علاؤالدین جاٹ نے شمولیت کا اعلان اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ ورکرز کنونشن میں کیا اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی اور سید علی موسیٰ گیلانی نے شرکاء سے خطاب بھی کیا

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

  • نشتر اسپتال ملتان میں غیر ملکی ڈاکٹر نےخود کشی کر لی

    نشتر اسپتال ملتان میں غیر ملکی ڈاکٹر نےخود کشی کر لی

    ملتان: نشتر اسپتال کے بھٹہ ہال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں خودکشی کرنے والے ڈاکٹر عبدالرحمٰن کا تعلق صومالیہ سے تھا، جس نے ہاسٹل کے واش روم میں خود کو چھری مار کر خودکشی کرلی۔

    بھارت: بے اولاد خاتون کو علاج کا جھانسہ دے کرزیادتی کا نشانہ بنانے والا سادھو گرفتار

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق عبدالرحمٰن نشتر اسپتال میں اپنے دوست کے پاس رُکا ہوا تھا اور ایف سی پی ایس (فیلو آف کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان) کے امتحان کی تیاری کررہا تھا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی ہے جبکہ واقعے کے بارے میں تحقیات جاری ہیں-

    دوسری جانب گوجرانوالہ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والی کینیڈین خاتون کے مقدمے کا ڈراپ سین ہوگیا، ردا نامی کینڈین نیشنل خاتون کا قاتل اسکا شوہرہی نکلا-

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم شہزاد سہیل نے اپنے قریبی عزیزوں کی مدد سے بیوی کو قتل کروایا، ملزم شہزاد سہیل نے بیوی کو قتل کروانے کے بعد واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا ملزم شہزاد سہیل نے دولت کی ہوس میں بیوی کا قتل کروایا، مقتولہ ردا شہزاد کو کینیڈا میں بیماری کے علاج کی مد میں 8 کروڑ روپے ملے تھے، ملزم شہزاد سہیل زبردستی اپنی بیوی ردا شہزاد کو پاکستان میں ہی رکھنا چاہتا تھا لیکن وہ کینیڈا واپس جانے کی ضد کررہی تھیں۔

    بیوی کا پاکستان میں نہ رہنا جرم بن گیا اس وجہ سے خاوند نے پیشہ ور قاتل سے بیوی کو قتل کرایا۔ گوجرانوالہ پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے کراچی گئی وہاں اداروں سے شوٹرکامقابلہ ہوا، جس میں ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں ۔ شوہرعبوری ضمانتیں کرواکرراہ فراراختیارکررہاتھا، جسے اب گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    مستونگ:کرسچن کالونی میں فائرنگ،سابق ایم پی اےکےبڑے بھائی قتل

  • ضمنی انتخابات ،جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کا آر پی او ملتان کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

    ضمنی انتخابات ،جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کا آر پی او ملتان کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

    ملتان:- ضمنی انتخابات ،جنوبی پنجاب پولیس آفس میں الیکشن میں سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم تمام حلقوں سے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کے عمل کو پر امن بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں ہر حلقے سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی جا رہی ہے جنوبی پنجاب کے ضمنی الیکشن کے حلقوں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں ڈسٹرکٹ پولیس افسران الیکشن کے عمل کو پر امن بنانے کے لیے خود فیلڈ میں موجود ہیں pp217 ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے آر پی او ملتان کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا-

    اے آئی جی ڈسپلن ساؤتھ پنجاب بھی ہمراہ تھے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا گیا ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق
    نے کہا کہ pp 217 کی عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات مکمل ہیں pp217 میں شرپسند عناصر کو سر اٹھانے کا موقع نہیں دیا جائے گا پولیس غیر جانبدار رہتے ہوئے قانونی پہلوؤں پر عمل پیرا ہے سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوں pp217 میں تمام افسران الیکشن کے عمل کو پر امن بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں ۔

    پی پی 217 میں 4 امیدوار آمنے سامنے، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑا مقابلہ متوقع ہے ن لیگ کے شیخ سلمان نعیم اور پی ٹی آئی کے زین حسین قریشی کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے تحریک لبیک کے زاہد حمید گجر اور جماعت اسلامی کے ساجد اسماعیل بھی میدان میں ہیں

    حلقہ میں 124 پولنگ اسٹیشن جبکہ 392 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں مرد ووٹرز کے لئے 214 جبکہ خواتین کے لئے 178 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں مردوں کے لئے 61، خواتین 55 جبکہ 8 کمائنڈ پولنگ اسٹیشن قائم ہیں ضمنی الیکشن میں دو لاکھ 16 ہزار 996 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے مرد ووٹرز کی تعداد 115158 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 101838 ہے –

    ملتان میں پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات، 26 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں پولیس ،ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس کے 2633 جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر واک تھرو گیٹ نصب، ہر شخص کی تلاشی، سخت چیکنگ ہوگی دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش ، ہوائی فائرنگ، مسلح گارڈ رکھنے پر پابندی عائد ہے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم ،سی سی ٹی وی کیمروں سے تمام صورتحال مانیٹر کی جائے گی-

    واضح رہے کہ 2018 کے الیکشن میں پی پی 217 سے سلمان نعیم نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی ضمنی الیکشن میں شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین حسین قریشی سلمان نعیم کے مقابل ہیں-

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ملتان،پی پی 217 خواتین پولنگ اسٹیشن نمبر 14 پر خواتین کو شیر پر مہر لگانے کی تلقین کی جا رہی ہے پی ٹی ائی کارکنان پولنگ اسٹیشن نمبر 14 کے باہر جمع ہیں-

    خواتین کا کہنا ہے کہ اندر بیٹھی ہوئیں پرائذڈنگ افیسر سب خواتین کو شیر پر مہر لگانے کا دباو ڈال رہی ہیں .ہمیں ازدانہ ووٹ ڈالنے دیا جائے عملہ کیوں شیر پر مہر لگانے کا دباو ڈال رہا ہے-