Baaghi TV

Category: ملتان

  • جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم۔ 20 افراد جاں بحق 6 افراد زخمی

    جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم۔ 20 افراد جاں بحق 6 افراد زخمی

    ملتان موٹروے جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،20 افراد جاں بحق6 افراد زخمی ہوگئے ہیں،حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے بند رہی۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
    باغی ٹی وی رپورٹ.موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر ڈائیوو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھی۔ آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے دکھائی دے رہی تھی۔

    ترجمان موٹروے کے مطابق جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔موٹروے پولیس نے جلتی بس 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا،پولیس نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس 2009 ماڈل کی تھی جو ڈائیوو کمپنی کے تحت چلتی تھی۔ سلیپر بس لاہور سے کراچی کیلئے رات 9 بجے روانہ ہوئی۔ بس میں کل 24 مسافر سوار تھے۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہاہے کہ اس المناک حادثے پر ہر آنکھ اشکبار ہےاور پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کمشنر ملتان سے المناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ،ہر پہلو سے انکوائری کرکے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے.وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں

  • عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے،سید یوسف رضا گیلانی

    عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے،سید یوسف رضا گیلانی

    رہنما پیپلز پارٹی، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے علی موسیٰ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا

    سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ علی موسیٰ کی حمایت پرن لیگ کی اعلیٰ اور مقامی قیادت کے مشکور ہیں،ہم ملک کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں موثر مہم چلائیں گے ،عمران خان پہلے استعفٰی دے چکے ہیں پھر بھی کہتے ہیں 9 سیٹوں پر الیکشن لڑوں گا،عمران خان کا مقصد قوم کو سڑکوں پر رکھنا ہے، اسمبلی جانا نہیں،پی ٹی آئی امپورٹڈ جماعت ہے، جو فارن فنڈنگ سے بنائی گئی،مسترد کر تے ہیں عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے،ذوالفقار بھٹو کو شہید کیا گیا، ہم نے ریفرنس بھی دیا ذوالفقار بھٹو کیس کا فیصلہ آج تک نہیں آیا ہم اس کے باوجود اداروں کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں، مجھے ڈس کوالیفا ئی کیا گیا ،کبھی عدالتوں کا بائیکاٹ نہیں کیا، آئین فارن فنڈنگ کی اجازت نہیں دیتا۔

    قبل ازیں ضمنی الیکشن NA157 ملتان ،سید علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی ،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے چیئرمین خان پور مڑل علاؤالدین جاٹ اور فاروق جاٹ نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو خیرآباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور سید علی موسیٰ گیلانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا چیئرمین علاؤالدین جاٹ نے شمولیت کا اعلان اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ ورکرز کنونشن میں کیا اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی اور سید علی موسیٰ گیلانی نے شرکاء سے خطاب بھی کیا

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

  • نشتر اسپتال ملتان میں غیر ملکی ڈاکٹر نےخود کشی کر لی

    نشتر اسپتال ملتان میں غیر ملکی ڈاکٹر نےخود کشی کر لی

    ملتان: نشتر اسپتال کے بھٹہ ہال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں خودکشی کرنے والے ڈاکٹر عبدالرحمٰن کا تعلق صومالیہ سے تھا، جس نے ہاسٹل کے واش روم میں خود کو چھری مار کر خودکشی کرلی۔

    بھارت: بے اولاد خاتون کو علاج کا جھانسہ دے کرزیادتی کا نشانہ بنانے والا سادھو گرفتار

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق عبدالرحمٰن نشتر اسپتال میں اپنے دوست کے پاس رُکا ہوا تھا اور ایف سی پی ایس (فیلو آف کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان) کے امتحان کی تیاری کررہا تھا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی ہے جبکہ واقعے کے بارے میں تحقیات جاری ہیں-

    دوسری جانب گوجرانوالہ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والی کینیڈین خاتون کے مقدمے کا ڈراپ سین ہوگیا، ردا نامی کینڈین نیشنل خاتون کا قاتل اسکا شوہرہی نکلا-

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم شہزاد سہیل نے اپنے قریبی عزیزوں کی مدد سے بیوی کو قتل کروایا، ملزم شہزاد سہیل نے بیوی کو قتل کروانے کے بعد واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا ملزم شہزاد سہیل نے دولت کی ہوس میں بیوی کا قتل کروایا، مقتولہ ردا شہزاد کو کینیڈا میں بیماری کے علاج کی مد میں 8 کروڑ روپے ملے تھے، ملزم شہزاد سہیل زبردستی اپنی بیوی ردا شہزاد کو پاکستان میں ہی رکھنا چاہتا تھا لیکن وہ کینیڈا واپس جانے کی ضد کررہی تھیں۔

    بیوی کا پاکستان میں نہ رہنا جرم بن گیا اس وجہ سے خاوند نے پیشہ ور قاتل سے بیوی کو قتل کرایا۔ گوجرانوالہ پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے کراچی گئی وہاں اداروں سے شوٹرکامقابلہ ہوا، جس میں ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں ۔ شوہرعبوری ضمانتیں کرواکرراہ فراراختیارکررہاتھا، جسے اب گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    مستونگ:کرسچن کالونی میں فائرنگ،سابق ایم پی اےکےبڑے بھائی قتل

  • ضمنی انتخابات ،جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کا آر پی او ملتان کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

    ضمنی انتخابات ،جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کا آر پی او ملتان کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

    ملتان:- ضمنی انتخابات ،جنوبی پنجاب پولیس آفس میں الیکشن میں سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم تمام حلقوں سے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کے عمل کو پر امن بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں ہر حلقے سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی جا رہی ہے جنوبی پنجاب کے ضمنی الیکشن کے حلقوں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں ڈسٹرکٹ پولیس افسران الیکشن کے عمل کو پر امن بنانے کے لیے خود فیلڈ میں موجود ہیں pp217 ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے آر پی او ملتان کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا-

    اے آئی جی ڈسپلن ساؤتھ پنجاب بھی ہمراہ تھے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا گیا ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق
    نے کہا کہ pp 217 کی عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات مکمل ہیں pp217 میں شرپسند عناصر کو سر اٹھانے کا موقع نہیں دیا جائے گا پولیس غیر جانبدار رہتے ہوئے قانونی پہلوؤں پر عمل پیرا ہے سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوں pp217 میں تمام افسران الیکشن کے عمل کو پر امن بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں ۔

    پی پی 217 میں 4 امیدوار آمنے سامنے، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑا مقابلہ متوقع ہے ن لیگ کے شیخ سلمان نعیم اور پی ٹی آئی کے زین حسین قریشی کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے تحریک لبیک کے زاہد حمید گجر اور جماعت اسلامی کے ساجد اسماعیل بھی میدان میں ہیں

    حلقہ میں 124 پولنگ اسٹیشن جبکہ 392 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں مرد ووٹرز کے لئے 214 جبکہ خواتین کے لئے 178 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں مردوں کے لئے 61، خواتین 55 جبکہ 8 کمائنڈ پولنگ اسٹیشن قائم ہیں ضمنی الیکشن میں دو لاکھ 16 ہزار 996 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے مرد ووٹرز کی تعداد 115158 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 101838 ہے –

    ملتان میں پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات، 26 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں پولیس ،ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس کے 2633 جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر واک تھرو گیٹ نصب، ہر شخص کی تلاشی، سخت چیکنگ ہوگی دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش ، ہوائی فائرنگ، مسلح گارڈ رکھنے پر پابندی عائد ہے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم ،سی سی ٹی وی کیمروں سے تمام صورتحال مانیٹر کی جائے گی-

    واضح رہے کہ 2018 کے الیکشن میں پی پی 217 سے سلمان نعیم نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی ضمنی الیکشن میں شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین حسین قریشی سلمان نعیم کے مقابل ہیں-

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ملتان،پی پی 217 خواتین پولنگ اسٹیشن نمبر 14 پر خواتین کو شیر پر مہر لگانے کی تلقین کی جا رہی ہے پی ٹی ائی کارکنان پولنگ اسٹیشن نمبر 14 کے باہر جمع ہیں-

    خواتین کا کہنا ہے کہ اندر بیٹھی ہوئیں پرائذڈنگ افیسر سب خواتین کو شیر پر مہر لگانے کا دباو ڈال رہی ہیں .ہمیں ازدانہ ووٹ ڈالنے دیا جائے عملہ کیوں شیر پر مہر لگانے کا دباو ڈال رہا ہے-

  • پی سی بی نے ایشیا کپ سری لنکا میں ہی کرانے کی حمایت کر دی

    پی سی بی نے ایشیا کپ سری لنکا میں ہی کرانے کی حمایت کر دی

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ سری لنکا میں ہی کرانے کی حمایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا کرکٹ اور ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا گیا جس میں پی سی بی نے پیغام دیا کہ ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں کرانے کی حمایت کرتے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ ایشیا کپ کا سری لنکا میں ہونے کا فائدہ ہے کیوں کہ ایونٹ سے سری لنکا کو ریونیو ملے گا جب کہ حال ہی میں سری لنکا میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز بھی کامیاب رہی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے ایشین کرکٹ کونسل حکام کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی سری لنکا میں سیریز کے لئے موجود ہے اور پی سی بی کا موقف یہی ہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہونا چاہیے۔بورڈ حکام نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ سری لنکا کرکٹ اور اے سی سی نے کرنا ہے لیکن پی سی بی نے اپنا موقف بتا دیا۔

    خیال رہے کہ ایشیا کپ رواں سال اگست میں سری لنکا میں شیڈول ہے تاہم وہاں پر سیاسی گشیدگی کے باعث فیصلہ سازوں کو اس حوالے سے مشکلات پیش آرہی ہیں کہ وہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہی کروائیں یا پھر اسے کسی اور منتقل کردیا جائے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل رواں ماہ کے آخر میں کرے گا۔

    اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ موجودہ صورتحال کے باعث سری لنکا کی ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی ہے اور بنگلادیش نے ایشیا کپ کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    دوسری جانب سری لنکا کرکٹ بورڈ کو بھی امید ہے کہ ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہی ہوگا اور ایونٹ کے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    سری لنکا بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈ ی سلوا نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے پُر امید ہیں۔ حال ہی میں 52 دن کے لئے آسٹریلیا کی میزبانی کی ہے اور اب پاکستانی ٹیم سری لنکا میں موجود ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ کا ایک زبردست سیزن شروع ہونے والا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کے بڑے بڑے اسٹیڈیم میزبانی کے لیے تیار ہیں مگرشاید یہ اعزاز ملتان کی سرزمین کو حاصل ہوجائے کیونکہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک ٹیسٹ میچ کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

    انگلش ٹیم ستمبر میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ وقت کی کمی اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچ صرف دو مقامات پر منعقد کیے جائیں گے جن میں کراچی اور لاہور شامل ہیں۔

     

    تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلش ٹیم نومبر میں دوبارہ تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان واپس آئے گی اور اس موقع پر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک ٹیسٹ میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔

    دریں اثنا انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا چار رکنی سیکیورٹی وفد اتوار کو پاکستان پہنچ رہا ہے جو لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے ساتھ ملتان کا بھی دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ مقامی اور پی سی بی حکام سے ممکنہ انتظامات پر بریفنگ لیں گے۔

    انہیں راستوں، مقامات اور ہوٹلوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی جبکہ سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں ہی حتمی فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ 17 سال بعد انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے جبکہ 15 ستمبر کو انگلینڈ ٹیم پاکستان پہنچے گی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 22، تیسرا 23 اور چوتھا 25 ستمبر کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

    دونوں ٹیمیں 26 ستمبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں گی،لاہور میں 28 اور 30 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا آخری میچ دو اکتوبر کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

  • 10 ووٹوں کے بدلے  موٹر سائیکل،پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی کے خلاف انکوائری کا حکم

    10 ووٹوں کے بدلے موٹر سائیکل،پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی کے خلاف انکوائری کا حکم

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی پی 217 ملتان نے اسسٹنٹ کمشنر صدر ملتان اور سیکریٹری ڈی آر ٹی اے ملتان مانیئٹرنگ پی پی 217 ملتان کو ایک مراسلہ لکھا ہے ، مراسلے میں مترلقہ حکام کو ملتان کے ضمنی الیکشن پی پی 217 کی یونین کونسل 44 میں انتکابی قوائد وضوابط کی خلاف وزری پر اانکوائری کرنے کا سفارش کی گئی ہے.

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حیدر ریاض نے مراسلے میں لکھا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ پی پی 217 کے انتخاب میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی نے ہار کے خوف سے 10 ووٹوں کے عوض ایک موٹر سائیکل دینے کی پیشکش شروع کر دی ہے.

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حیدر ریاض کا کہنا ہے کہ امیدوار زین قریشی کی جانب سے ووٹوں کے عوض موتر سائیکل لے کر دینا الکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی ہے. حیدر ریاض نے متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے اس قانونی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی اتحقیقات کی جائیں.

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حیدر ریاض کے مطابق الیکشن کمشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کوشفا بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائی

  • ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے،شاہ محمود قریشی

    ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے،شاہ محمود قریشی

    ملتان: سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جبکہ گھی، آئل اوردیگراشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی آسمان پرپہنچ چکی ہےملکی معیشت اس وقت شدید دباؤ میں ہےاور ٹیکسٹائل شعبےکوبند کر دیا گیا ہےجس سے مہنگائی کا مزید طوفان پیدا ہو گا۔

    بارشوں سے ہونےوالی تباہی پربہت دُکھ ہوا ہے:حکومت بھی ناکام ہوگئی:عمران اسمٰعیل

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمہ دارحکومت ہے اور حکمران اپنی سمت درست کریں ضمنی الیکشن شفاف ہونا چاہیے لیکن اگر ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ زین قریشی کی شکایت پر آر او نے تفتیش کی مسلم لیگ ن کے امیدوار سرکاری اہلکاروں کی موجودگی میں میٹنگ کر رہے تھے اس وقت پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پر لگی ہوئی ہیں۔

    قبل ازیں سندھ بھر میں بارشوں کی صورتحال پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصان پر افسردہ ہیں، کراچی میں بارشوں کے بعد انتظامیہ اور سندھ حکومت غائب ہوچکی ہے۔

    سیاست میں گالم گلوچ اور تشدد کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا:سراج الحق

    انہوں نے کہا تھا کہ سڑکوں پر پانی جمع ہے، لوگ ٹریفک پھنسے ہوئے ہیں، کئی نالے الٹے بہنا شروع ہوچکے ہیں، شہر کراچی پر سیاست کرنے والے گھروں میں چھپ کر بیٹھے ہیں پی ٹی آئی نے کراچی کے نالے صاف کروائے جس سے عوام کو رلیف ملا، سندھ حکومت نے ان نالوں کی دوبارہ صفائی نہیں کرائی، کراچی کے لوگوں کو پیپلزپارٹی ووٹ نہ دینے کی سزا دے رہی ہے۔

    سابق گورنر سندھ نے کہا تھا کہ سڑکیں تالاب بن چکی ہیں مگر نااہل ایڈمنسٹریٹر اور انتظامیہ غائب ہے، سندھ حکومت صرف شہر کراچی سے بھتہ کلیکشن کا کام احسن طریقے سے کرسکتی ہے۔

    لاہور: میو اسپتال سے ادویات چوری کے الزام میں 7 ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

  • پی آئی اے عملے نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

    پی آئی اے عملے نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

    لاہور: پی آئی اے عملے نے فرض شناسی اور دیانت داری کی مثال قائم کردی،جہاز میں چھوڑی جانے والی اشیاء مسافر کو واپس کر دیں-

    باغی ٹی وی :ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ملتان پہنچنے والی پرواز میں خاتون مسافر زیورات، سعودی ریال، پاکستانی کرنسی اور اقامہ بھول گئیں تھیں پی آئی اے عملے کو سرچ کے دوران مذکورہ اشیا ملیں۔

    ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے سیٹ نمبر سے مسافر کی شناخت کے بعد رابطہ کیا اور ضروری کارروائی و شناخت کے بعد مذکورہ رقم اور کاغذات مسافر کے حوالے کردیئے۔

    مسافر نے پی آئی اے عملے کی فرض شناسی کی تعریف کی اور پی آئی اے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے عملے کے رکن کی ایمانداری کو سراہا سی ای او پی آئی اے ائر وائس مارشل نے عملے کے رکن کے لئے تعریفی سند کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل حال ہی میں سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور نے بھی مسافر کی ٹیکسی میں بھولی رقم لے کر واپس کر کے ایمناداری کی اعلیٰ مثال قائم کی تھی ٹیکسی ڈرائیور پاکستان مسافر کا سامان لے کر حج مشن مکہ پہنچ گیا تھا-

    ترجمان حج مشن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عازم حج بہادر علی 4 ہزار سعودی ریال، 41 ہزار پاکستانی روپے ٹیکسی میں بھول گیا تھا، ٹیکسی ڈرائیور علی حسن گجر رقم لے کر پاکستان حج مشن مکہ پہنچ گیا ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس نے پاکستانی عازم کو تلاش کروایا، ڈاکٹر اختر عباس نے حاجی کی بلڈنگ میں جا کر اپنی نگرانی میں رقم واپس کروائی۔

    ڈاکٹر محمد اختر عباس نے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری سے ہمارے سر فخر سے بلند کردیے ترجمان حج مشن کا کہنا تھا کہ رقم واپس ملنے پر حاجی نے پاکستانی حج مشن اور ٹیکسی ڈرائیور کو خراجِ تحسین پیش کیا تھا-

  • ضمنی انتخابات مہم، قریشی کے سامنے حلقے میں "جعلی پیر” کے نعرے لگ گئے

    ضمنی انتخابات مہم، قریشی کے سامنے حلقے میں "جعلی پیر” کے نعرے لگ گئے

    ضمنی انتخابات مہم، قریشی کے سامنے حلقے میں "جعلی پیر” کے نعرے لگ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حلقے میں ہی انکے سامنے جعلی پیر کے نعرے لگ گئے

    پنجاب کے شہر ملتان میں شاہ محمود قریشی اپنے بیٹے زین قریشی کی انتخابی مہم کے لئے پہنچے تھے کہ عوام نے جعلی پیر کے نعرے لگا کر انکا استقبال کیا، اسکے بعد شاہ محمود قریشی مہم چھوڑ کر واپس روانہ ہو گئے، شاہ محمود قریشی کے بیٹے پنجاب اسمبلی کی سیٹ پر ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں ،ملتان کے علاقے سورج کنڈ روز پر عوام نے شاہ محمود قریشی کا استقبال جعلی پیر کے نعروں سے کیا، عوام کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی،شاہ محمود قریشی پولیس کی نگرانی میں علاقہ چھوڑ کر گئے

    ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ جب الیکشن آئیں گے اور یہ تحریک انصاف والے اپنے حلقوں میں گھومیں گے تو انہیں پتہ لگ جائیگا اپنے بیٹے زین قریشی کی انتخابی مہم کے دوران جب شاہ محمود قریشی اپنے حلقے میں گیا تو حلقے کی عوام نے جعلی پیر ڈبہ پیرمردہ باد کے نعروں سے انکا استقبال کیا

    پی پی 217 ملتان میں انتخابی مہم جاری ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مختلف علاقوں کا دورہ اور کارنر میٹنگز میں شرکت کی۔ متعدد اہم شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، شاہ محمود قریشی نے مقامی پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور حلقے کے معززین سے ملاقاتیں کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کو چیئرمین عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار مخدوم زادہ زین حسین قریشی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ امپورٹڈ حکومت آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے۔

    حلقہ پی پی 217 میں 216,996 ووٹرز ہیں جن میں 115,158 مرد ووٹرز اور 101,838 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔17 جولائی کو منحرف اراکین جن کو ڈی سیٹ کیا گیا تھا انکی 20 نشستوں پر مقابلہ ہوگا ،پی پی 217 این اے 156 کے تحت آتا ہے، جسے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے 2018 میں جیتا تھا

    ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) نے نعیم کو میدان میں اتارا ہے، جنہیں الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی پولنگ میں اپنی پارٹی پی ٹی آئی کی ہدایت کے خلاف ووٹ دینے پر ڈی سیٹ کیا تھا۔ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی ہیں۔

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

  • حکمران قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    حکمران قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    حکمران قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی نشست 217 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا اور ہمارے وکلا آج سپریم کورٹ میں گئے ہیں۔ دوبارہ گنتی سے مسئلہ حل نہیں ہوتا ہمارے نقطہ نظر میں وزن ہے اسے سننا چاہیے حمزہ شہباز کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے جبکہ ہم الیکشن پر امن ماحول میں چاہتے ہیں کچھ چینلز سرکار کی بولی بولتے ہیں آپ کی معیشت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے اور حکمران قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ہمارے نزدیک صرف شفاف الیکشن ہی حل ہے ہر دن ملک اور عوام کی پریشانی میں اضافہ کر رہا ہے اور اسحاق ڈار کچھ بھی نہیں کر سکتے

    سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا کہا ہے اور مولانا کی اپنی جماعت میں اس وقت بے چینی ہے حلیف جماعتیں کہتی ہیں سندھ میں ڈرامہ کیا گیا حکومت نے 11 سو ارب کا جو ٹیکہ لگانا تھا وہ لگا دیا گیا۔

    پی پی 217 ملتان میں انتخابی مہم جاری ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مختلف علاقوں کا دورہ اور کارنر میٹنگز میں شرکت کی۔ متعدد اہم شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، شاہ محمود قریشی نے مقامی پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور حلقے کے معززین سے ملاقاتیں کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کو چیئرمین عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار مخدوم زادہ زین حسین قریشی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ امپورٹڈ حکومت آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے۔

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل