Baaghi TV

Category: ملتان

  • عوام 16 اکتوبر کو ضمیر فروشوں اور لوٹوں کو عبرتناک شکست دے گی، شاہ محمود قریشی

    عوام 16 اکتوبر کو ضمیر فروشوں اور لوٹوں کو عبرتناک شکست دے گی، شاہ محمود قریشی

    ملتان :سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام 16 اکتوبر کو ضمیر فروشوں اور لوٹوں کو عبرتناک شکست دے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے این اے 157 میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک تاریخ کے نازک ترین موڑ پر ہے، قوم مشکل میں ہے۔کسانوں کی جانب سے جاری احتجاج میں شرکت میرا بنیادی، آئینی حق ہے،

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے، مہنگائی نے سفید پوش طبقے کی کمر توڑ دی ہے، تحریک انصاف امپورٹڈ حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں اور مہنگائی کے طوفان کے خلاف آواز بلند کرے گی۔تم نے جو کرنا کر لو اریسٹ کرنا وہ بھی کر لو میں ہر صورت کسانوں کے پاس جاؤں گا

    انہوں نے کہا کہ عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے فیصلہ کن تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے، حکمرانوں پر بوکھلاہٹ طاری ہو چکی ہے، اسلام آباد جانے والے راستے سیل کئے جا رہے ہیں، نا اہل اور امپورٹڈ حکمران اقتدار چھوڑ کر عوام کی عدالت میں جائیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام جس کو مینڈیٹ دیں گے وہ سب کو قبول کرنا ہو گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مگر پاکستان میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ملتان ائیر پورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ملتان ائیر پورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ائیرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ملتان ائیر پورٹ سے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی: ائیرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کےعملےنے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحا جانے کے لیے پہنچے مسافر کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرلی۔

    اسلام آباد سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد

    اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر شبیر احمد نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کےدوران منشیات کی نشاندہی کی اورتلاشی کےدوران بیگ کی تہہ سے1.881 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکےملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں انسداد منشیات فورس نے پاکستان سے جدہ جانے والے مسافر لے پیٹ سے 124 کیپسول برآمد کئے تھے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق چارسدہ سے تھا جو ہیروئن سے بھرے ہوئے 124 کیپسول پیٹ میں چھپا کر سعودی شہر جدہ لے جارہا رہا تھا۔

    بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کا سرغنہ گرفتار

    اے این ایف حکام کو اسکینگ کے دوران ملزم کے پیٹ میں منشیات کا علم ہوا جسے انہوں نے برآمد کرلیا، برآمد شدہ کیپسولز کا مجموعی وزن 980 گرام تھا۔ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا-

    اس سے قبل بھی ائیر پورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1.160 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی.

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردگرفتار

  • سیاسی استحکام کیلئے واحد حل فوری انتخابات کا اعلان ہے،شاہ محمود قریشی

    سیاسی استحکام کیلئے واحد حل فوری انتخابات کا اعلان ہے،شاہ محمود قریشی

    سیاسی استحکام کیلئے واحد حل فوری انتخابات کا اعلان ہے،شاہ محمود قریشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں مہنگائی ریکارڈ حدوں کو چھو رہی ہے,

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی پی,ن لیگ اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مہنگائی اور ملکی بحران کی ذمہ دار ہیں امپورٹڈ حکمران اپنی ناکامی,نااہلی کا ملبہ دوسروں پر گرا کر موجودہ ملکی حالات سے بری الزمہ نہیں ہوسکتے,عوام تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور اور امپورٹڈ حکمرانوں کے 5 ماہ کی مہنگائی کا موازنہ کریں ,پنجاب اور سندھ کی عوام نے امپورٹڈ حکمرانوں کو ضمنی انتخابات میں مسترد کیا, عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی کا غصہ 16 اکتوبر کو بیلٹ پیپر پر تیر کو مسترد کرکے نکالیں گے,ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت روز بروز گر رہی ہے,ملک میں سیاسی استحکام کیلئے واحد حل فوری انتخابات کا اعلان ہے,اگر انتشار سے بچنا ہے تو انتخابات کی طرف جانا ہوگا,

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

    چارسدہ ،پی ٹی آئی کے جلسہ کے موقع پر چارسدہ فاروق اعظم چوک میں سیلاب زدگان نے احتجاجی مظاہرہ کیا

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنی سیاست بچانے اور اقتدار کو طول دینے کے چکر میں ہے,5 ماہ میں معیشت سدھرنے کی بجائے روز بروز بگڑ رہی ہے,برآمدات میں کمی ہو گئی ہے,روپے کی قدر گر رہی ہے,,ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے,حکومت صرف بیان بازی تک محدود ہے,معیشت ان کے کنٹرول میں نہیں اور نہ ہی ان کے پاس معیشت سدھارنے کیلئے کوئی منصوبہ بندی ہے,نااہل اور امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس منصوبہ بندی کا فقدان ہے,ایسا لگتا ہے یہ لوگ دیہاڑی پر حکومت چلا رہے ہیں,پی پی ن لیگ نے ماضی میں ملک کو لوٹا, عوام اس مرتبہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے,رجیم چینج اور سازش کے ذریعے اقتدارمیں آئے, 13 جماعتیں ملکر بھی عمران خان اور تحریک انصاف کو شکست نہیں دے سکتیں این اے 157 کے ضمنی انتخاب میں یقینی شکست دیکھ کر پی ڈی ایم نے الیکشن ملتوی کروایا,پی ڈی ایم کو الیکشن سے راہ فرار نہیں ہونے دیں گے,16 اکتوبر کو ملتان سمیت جہاں جہاں ضمنی انتخاب ہونگے بلا چلے گا,تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کی مقبولیت اقتدار کے ختم ہونے کے بعد کم ہونے کی بجائے بڑھی ہے,

  • ملتان: نجی ہوسٹل میں 17 سالہ لڑکی کی خودکشی ۔۔۔۔؟

    ملتان: نجی ہوسٹل میں 17 سالہ لڑکی کی خودکشی ۔۔۔۔؟

    ملتان : گلگشت کالونی میں نجی ہوسٹل میں 17 سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر خودکشی
    باغی ٹی وی رپورٹ : گلگشت کالونی ملتان کے نجی ہوسٹل میںخانیوال کی رہائشی 17 سالہ لڑکی تہمینہ کی مبینہ طور پر خودکشی، 17 سالہ لڑکی تہمینہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ،خودکشی کرنے والی لڑکی تہمینہ خانیوال سے ملتان انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرنے آئی ہوئی تھی،پولیس ذرائع کاکہناہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تہمینہ شدید ذہنی پریشانی کا شکار تھی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر کاروائی شروع کردی،نجی ہوسٹل میں کئی بار لڑکیوں کوہراساں کرنے کے واقعات رونماہوچکے ہیں ،کوئی بھی ذی شعور اس وقت تک خود کشی نہیں کرتا جب وہ حالات سے مجبور نہ ہوجائے ،قانون نافذکرنے والے اداروں کو اس پہلو کومدنظررکھنا چاہئے کہ خودکشی کرنے والی 17 سالہ لڑکی تہمینہ نے کہیں کسی ہوس پرست درندے کی وجہ سے خود کشی تو نہیں کی ؟

  • ضمنی الیکشن ملتوی کیوں؟ چیف الیکشن کمشنر عدالت کو مطمئن کرے، ہائیکورٹ

    ضمنی الیکشن ملتوی کیوں؟ چیف الیکشن کمشنر عدالت کو مطمئن کرے، ہائیکورٹ

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ضمنی انتخابات روکنے کا معاملہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سے 13 ستمبر بدھ کے روز تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے حکم دیا کہ ملتان میں کوئی سیلاب نہیں الیکشن ملتوی کرنے کی وجوہات بتائی جائیں ، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر تفصیلی جواب جمع نہیں ہوتا تو عدالت فیصلہ کرے گی ، وکیل علی صدیقی نے کہا کہ سیٹ خالی ہونے پر 60 روز کے اندر الیکشن کرانا انتہائی ضروری ہے

    درخواست گزار نے کہا کہ 20 ستمبر کو 60 روز مکمل ہوجائیں گے لیکن الیکشن کمیشن نے انتخاب روک دیا، حلقہ این اے 157 میں الیکشن سے دو دن پہلے الیکشن کمیشن نے غیر قانونی فیصلہ دے دیا، الیکشن کیجانب سے الیکشن ملتوی کا حکم معطل کیا جائے ،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر چیف الیکشن کمیشنر عدالت کو مطمئن کر لیتے ہیں تو ٹھیک وگرنہ عدالت خود الیکشن کروانے کا حکم دے سکتی ہے، اس سے پہلے بھی ایسی بہت سی نظیر ملتی ہیں جس میں عدالت نے خود الیکشن کروانے کا حکم دیا ہو،

    پاکستان پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی نے عدالت سے رجوع کرلیا سید علی موسیٰ گیلانی کے وکیل ایڈوکیٹ محمد علی صدیقی نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں پٹیشن دائر کی ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں قومی اور صوبائی سطح پر تمام ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا تھاجن حلقوں میں الیکشن ملتوی ہوئے ہیں ان میں این اے 157، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر، این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 237 کراچی، این اے 239 کراچی، این اے 246 کراچی، پی پی 209 خانیوال کے حلقے شامل ہیں۔

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • مخالفین الیکشن سےبھاگ گئے،عمران خان،الیکشن ملتوی ہونے پر مایوسی ہوئی،بلاول بھٹو

    مخالفین الیکشن سےبھاگ گئے،عمران خان،الیکشن ملتوی ہونے پر مایوسی ہوئی،بلاول بھٹو

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخالفین الیکشن سےبھاگ گئے ہیں، مجھے پورا یقین تھا جلسے دیکھ کران کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی تھیں، ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن، انتظامیہ، مسٹرایکس کی مدد کے باوجود ان کا الیکشن میں صفایا ہو گیا، اب یہ ڈر رہے ہیں اگر اتوار کو الیکشن ہو جاتا تو ان کی تین وکٹیں مزید گر جانی تھیں،میرا چیلنج ہے جب بھی 9 حلقوں میں الیکشن ہو گا، تمام سیٹیں پی ٹی آئی جیتے گی، یہ اپنے امپائر ہونے کے باوجود نہیں جیت سکتے۔یہ ہارنے کے خوف سے وکٹیں اٹھا کر لے گئے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان کے جذبے اورجنون کوسلام پیش کرتا ہوں، خواتین کو بھی سلام پیش کرتا ہوں،مہر بانو قریشی کا مخالف امیدوار پیسے کی پوجا کرتا ہے،کبھی پیسے کی پوجا نہیں کرنی،آجکل میرے ایم پی ایز کو پارٹی چھوڑنے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں،اینکرز، صحافیوں کو ڈرایا جا رہا ہے، پیسے کے بت کے علاوہ ایک خوف کا بت بھی ہے،خوف کے بت سے ڈرنے والا کبھی بڑا کام نہیں کر سکتا، ہم نے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی تاکہ بچوں کونبی کی زندگی بارے پتا چلے،مدینہ کی ریاست دنیا کا سب سے بڑا انقلاب تھا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں حکم دیتا ہے کہ اپنے نبی ﷺ کے راستے پر چلو، میری کوشش ہے ہم اپنے نبی ﷺکے راستے پر چلیں، نبی ﷺ کے راستے پر چل کر ہم ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں،ہم نے حقیقی آزادی لیکر ملک کو آزاد کرنا ہے،زرداری، نوازشریف ملک کا پیسہ 30 سال سے لوٹ رہے ہیں،یہ وہ لوگ ہے جو بیرونی ملکوں کے حکم پر ہمارے فیصلے کرتے ہیں،یہ امریکی سازش کے تحت اقتدار میں آئے،یہ روس سے سستا تیل نہیں لے سکتے کیونکہ اپنے آقا سے ڈرتے ہیں۔

    ی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کواپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہو گا، جب تک اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوتے ہرے پاسپورٹ کی عزت نہیں ہو گی، دو ماہ میں پاکستان کی معیشت نیچے جا رہی ہے، بجلی، ڈیزل کی قیمت دُگنا ہو چکی ہے، کسان کا برا حال ہے، ملک میں انڈسٹری بند اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، ہمارے دورمیں ریکارڈ ایکسپورٹ ہو رہی تھی، ہمارے دورمیں چار بڑی فصلوں کی تاریخی پیداوار ہوئی، ہماری حکومت میں کسانوں کو پہلی دفعہ پورا معاوضہ دیا گیا، ہماری حکومت نے ہر خاندان کو 10 لاکھ کی انشورنس دی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں قومی اور صوبائی سطح پر تمام ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے اعلان پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ عمران خان آخر کب تک لاڈلہ رہے گا؟ میرے ملتان اور کراچی کے امیدوار ضمنی انتخابات کے اچانک التواء سے مایوس ہوئے ہیں، وہ طویل عرصے سے نمائندگی سے محروم اپنے حلقہ انتخابات میں خدمات سرانجام دینا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی کہ بالکل آخری لمحات میں پی ٹی آئی کو انتخابات سے فرار کا راستہ مہیا کیا جاتا۔

  • حضرت بہاؤالدین زکریا کے تین روزہ عرس کا آج سے آغاز

    حضرت بہاؤالدین زکریا کے تین روزہ عرس کا آج سے آغاز

    سلسلہ سہروردیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا کا 783 واں تین روزہ سالانہ عرس آج سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت سابق وزیر خارجہ شاہ مخدوم قریشی کریں گے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے قیام و طعام کے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر سے آنے والے زائرین کیلئے خصوصی ٹرینیں اور شٹل سروس بھی کا بھی انتظام کیا گیا ہے –

    سیلاب کے باعث 400 بچوں سمیت 1200 افراد جاں بحق ہوئے،مریم اورنگزیب

    ڈپٹی کمشنرکی جانب سےعرس کے پہلے روز بروزجمعہ المبارک 2 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی کیمرے اور روٹس پر واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے ہیں اور گاڑیوں کی پارکنگ کا موثر انتظام کیا گیا ہے –

    حضرت بہاؤالدین زکریا 27 رمضان المبارک 566 ہجری میں کروڑ لال عیسن کے مقام پر پیدا ہوئے دینی تعلیم کےلئے12 سال کی عمر میں ہی خراسان، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کا سفر کیا انہوں نے حدیث کی تعلیم بخارا، ثمر قند اور مدینہ منورہ سےحاصل کرنےکےبعد اپنی ساری زندگی برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کو پھیلانے میں وقف کردی، انہوں نے برصغیر سمیت جنوبی ایشیا میں سلسلہ سہروردیہ کی بنیاد رکھی-

    برطانیہ سیلاب زدگان کیلئے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دے گا

    شیخ الحدیث بہاؤالدین زکریا کو اس خطے میں پہلی اقامتی درسگاہ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس میں دور دراز سے آنے والے ہزاروں طلبا نے قران اور حدیث کی تعلیم حاصل کر کے اس تعلیم سے معاشرے کو منور کیا علما و مشائخ کے مطابق حضرت بہاؤالدین زکریا کی تعلیمات میں مذہبی رواداری، اخوت اور بھائی چارہ کا درس ملتا ہے۔

    حضرت بہاؤالدین زکریا 95 برس کی عمرمیں سات صفر 661 ہجری کو اس دنیا سےرخصت ہوئےلیکن ان کی امن بھائی چارے اور مساوات کی تعلیمات کا ہی نتیجہ ہے کے آج بھی ہر رنگ و نسل اور مذہب کے لوگ ان کے عرس میں شامل ہوتے ہیں اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    تباہ کن سیلاب سے 30 لاکھ سے زائد پاکستانی بچے خطرات کا شکار

  • سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پہنچتے ہی فائرنگ:ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پہنچتے ہی فائرنگ:ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    ملتان:سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پہنچتے ہی فائرنگ:ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی آج شام ملتان میں ایک جلسے میں شرکت کے لیے پہنچے توکسی شرپسند نے ان کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ، جس کی وجہ سے جلسے میں ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق آج ملتان کےحلقہ این اے 157 پرضمنی الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے جلسہ کیا گیا۔اس جلسے میں دیگرمقامی رہنماوں کی طرح یوسف رضا گیلانی بھی مدعوہی نہیں تھے بلکہ مہمان خصوصی تھے

    پولیس ذرائع کے مطابق ملتان کے ڈیرہ محمدی کےعلاقے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جب شرکت کے لیے اس جگہ پہنچے تو ان کی آمد پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

    اس سلسلے میں مزید انکشافات ہوئے اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ یوسف رضا گیلانی کے پہنچنے پرایک شخص نےہوائی فائرنگ کی۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کاعلم نہیں، تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی ہوگی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی نے بھی اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہارکیاہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیں

  • لیہ ۔ پورنوگرافی سیکنڈل،متاثرہ خاتون کے 46 ناموں کا انکشاف

    لیہ ۔ پورنوگرافی سیکنڈل،متاثرہ خاتون کے 46 ناموں کا انکشاف

    لیہ ۔ پورنوگرافی سیکنڈل،متاثرہ خاتون کے 46ناموں کا انکشاف ہوا ہے ،ایڈیشنل آئی جی کی جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کو داد دی اورتمام ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے نقدانعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کااعلان۔
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ملتان میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی صدارت میں لیہ پورنوگرافی کیس پر جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی نے کیس سے جڑے تمام مشتبہ کرداروں کو گرفتار کر نے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ وقوعہ کے مرکزی ملزم سمیت تمام کی گرفتاری اور پورنوگرافی کیلئے استعمال ہونے والے کتے کو حراست میں لینا پولیس کی بڑی کامیابی ہے ۔مقامی اخبار روزنامہ نیا کل ملتان کے مطابق ایس پی ربنواز تلہ نے تفتیش میں پیشرفت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں ملوث فیض بھلڈ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس نے وقوعہ میں مرکزی کردار ادا کیا ،ملزم فیض نے متاثرہ کرن سے وقوعہ کے دن سے لے کر 20اگست تک 14426سیکنڈ کال کی اور متاثرہ خاتون کرن کے 46فرضی نام بنانے میں کردار ادا کیا ،م

    لزم فیض کی لالچ میں وصول کردہ رقم پولیس نے برآمد کرنے کے ساتھ ملزمان سے لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیا ہے جس سے تفتیش کے عمل کو مزید وسعت دی جارہی ہے اورڈیٹا کا تجزیہ کیا جارہا ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کی جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کو داد دی اورتمام ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے نقدانعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کااعلان کیا ہے۔

  • جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم۔ 20 افراد جاں بحق 6 افراد زخمی

    جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم۔ 20 افراد جاں بحق 6 افراد زخمی

    ملتان موٹروے جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،20 افراد جاں بحق6 افراد زخمی ہوگئے ہیں،حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے بند رہی۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
    باغی ٹی وی رپورٹ.موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر ڈائیوو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھی۔ آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے دکھائی دے رہی تھی۔

    ترجمان موٹروے کے مطابق جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔موٹروے پولیس نے جلتی بس 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا،پولیس نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس 2009 ماڈل کی تھی جو ڈائیوو کمپنی کے تحت چلتی تھی۔ سلیپر بس لاہور سے کراچی کیلئے رات 9 بجے روانہ ہوئی۔ بس میں کل 24 مسافر سوار تھے۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہاہے کہ اس المناک حادثے پر ہر آنکھ اشکبار ہےاور پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کمشنر ملتان سے المناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ،ہر پہلو سے انکوائری کرکے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے.وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں